وحدت نیوز(گلگت) سخت دباؤ کے باوجود پولیس فورس میں 95 فیصد میرٹ پر بھرتیاں کرنے پر آئی جی پی گلگت بلتستان اور ڈی آئی جی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دیگر محکموں میں بھی میرٹ کو فالو کیا جائے تو مستحق بیروز گار افراد کی حق تلفی نہیں ہوگی،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت حکومتی دباؤ کے باوجود پولیس فورس میں میرٹ کو پامال نہیں ہونے دیا گیاجو کہ انتہائی قابل ستائش عمل ہے ۔آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان اور ڈی آئی جی گلگت بلتستان نے کسی سیاسی دباؤ میں آئے بغیر انتہائی شفاف طریقے سے جو بھرتیاں عمل میں لائی ہیں وہ دوسرے محکموں کے ذمہ داروں کیلئے نمونہ عمل ہے اور اگر اسی طریقے سے خالی اسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں تو علاقے سے بیروزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن عامہ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں فرض ناآشنا آفیسروں نے میرٹ کو پائمال کرکے سفارش اور رشوت کی بنیاد پر بھرتیاں عمل میں لائیں جس کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں۔پچھلے دور حکومت میں زیادہ تر تقرریاں میرٹ کی بجائے اقربا پروری، رشوت اور سفارش کی بنیاد پر ہوئیں لیکن اس دور میں بھی ڈی آئی جی پولیس امجد خان نے تمام تر دباؤ کے باجود میرٹ کو فالو کیا جس کو ابھی تک اچھے الفاظ میں یاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رشوت ،سفارش اور سیاسی دباؤ کے ذریعے تقرریوں سے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں خاص طور پر محکمہ تعلیم کا تو بیڑا غرق ہوچکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میں دیگر اضلاع سے لائے گئے ملازمین ،خاص کر اساتذہ کو فوراً متعلقہ اضلاع میں بھیج کر گلگت کی سیٹوں پر خالصتاً گلگت کے باشندوں کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے اور اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں بے ضابطگیوں کے شواہد بھی پیش کرینگے اور تحفظات دور نہ کئے گئے تو احتجاج کا راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے ملک کے دیگر صوبوں سے پنجاب میں داخل ہونے پر علما و ذاکرین پر پابندی لگانے کے احکامات کو غیر قانونی، بنیادی حقوق سے متصادم اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت اور یہاں کی پرامن فضا کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے۔ صوبہ پنجاب میں ماہ محرم کے احترام میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کیا جا تا ہے۔نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت حسین کے ایام غم میں شیعہ سنی مل کر تعزیہ نکالتے ہیں اور سبیلیں لگائیں جاتیں ہیِ اہل سنت کی مساجد میں غم حسین کا بیان ہونا اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ بریلوی حضرات بھی محرم کو اسی عقیدت و احترام سے منا تے ہیں۔صوبوں کے مابین نقل و حرکت پر پابندی کسی بیمار ذہین کی اختراع ہے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں ضلعی عزادری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے بانیان، متولیان اور جلوس ہائے عزاء کے لائسنسداروں نے شرکت کی۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ علما ئے کرام اور ذاکرین ماہ محرم کے دوران فضائل و مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کرتے ہیں انہیں محدود کرنے کا مطلب ذکرِ خانوادہ رسالت کو محدود کرنا ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ پاکستان کی سات کروڑ شیعہ آبادی کے بارے میں کسی بھی فیصلہ سے قبل قوم کے عمائدین کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں شامل تکفیری گروہ کے ہمدردوں کے متعصبانہ فیصلے پنجاب حکومت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت کو چاہییے کہ وہ کسی مخصوص مکتبہ فکر کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ملت تشیع کے پرامن لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے۔اجلاس سے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد اصغر سومرو، سید دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (قم المقدس) مجلس وحدت مسلمین قم کے آفس سیکرٹری آغا مختار مطہری نے اپنی آفس ٹیم کے ہمراہ ایک ہنگامی نشست کی جس میں دفتری امور کے علاوہ ایران میں مقیم طلّاب کو درپیش پاسپورٹ کے مسائل اور ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد فخرالدّین کی سانحہ مِنیٰ کے موقع پر گمشدگی  نیز تفتان روٹ پر زائرین کو درپیش مشکلات جیسے اہم امور زیرِ بحث لائے گئے۔

اس اجلاس کے دو سیشن منعقد ہوئے۔پہلے سیشن میں آفس سیکرٹری نے اپنی آفس ٹیم کے ساتھ ایجنڈے پر بات کی اور دوسرے سیشن میں آفس ٹیم نے سیکرٹری میڈیا آغا نذر حافی اور سیکرٹری سیاسیات آغا عاشق حسین کے ساتھ خصوصی نشست کی۔دوسری نشست میں  ایک کمبائن ایکشن ٹیم تشکیل دی گئی جو مذکورہ مسائل کے بارے میں اگلے چند روز میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

اراکینِ اجلاس نے کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ بنانے کے سلسلے میں تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی کی روایتی کاہلی اور سستی پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ تہران میں قائم پاکستان  ایمبیسی  کبھی بھی پاکستانیوں کے مسائل کو اہمیت نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ بنانا متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے لیکن اس بارے میں ایمبیسی کی طرف سے کسی قسم کی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آرہی اور پاکستانیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا رویہ سانحہ منٰی کے بعد انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے، وفاقی حکومت کو سانپ سونگھ گیا ہے اور اب تک حجاج کی بازیابی اور زخمی حجاج کے علاج معالجے کے کوئی بھی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ نواز شریف کی سعودی نواز حکومت نے قومی تشخص اور وقار کو نیلام کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ خدا کے مہمانان شہید ہونے والے حجاج کی تدفین مکے میں ہونا انتہائی دلخراش ہے، ان سب کے جسد خاکی کو پاکستان لانا چاہیئے تھا، جو حجاج دفن نہیں ہوئے انہیں پاکستان میں لانے کے لئے حکومت اقدام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں حجاج کی گمشدگی پر نواز حکومت نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور اپنے فکری و معاشی آقا کی خوشنودی کی خاطر پاکستانی قوم کی عزت کو نیلام کرکے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت حج کے انتظامات سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وہ حرم اللہ کی توہین کی مرتکب ہوئی ہے، انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ دوبارہ حج کے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیں بلکہ حج کے تمام تر معاملات کو اسلامی ممالک اپنے ہاتھ میں لے لیں، تاکہ آئندہ حرم اللہ کی اہانت اور حجاج کی تذلیل نہ ہو۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے پنجاب میں علما و ذاکرین کے دیگر صوبوں سے آنے پر پابندی اور بانیاں و ماتمیوں کو پولیس اہلکاروں کے ذریعے ڈرانے دھمکانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عزاداری کو محدود کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی صفوں میں موجود متعصب اشخاص حالات خراب کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔عزاداری سید الشہدا ہماری میراث اور مذہبی فریضہ ہے۔ہمیں اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا۔پنجاب حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ ملت تشیع کو ریاستی اداروں کے ذریعے دبایا جا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ہم نے مذاکرات سمیت تمام راستے اختیار کر کے معاملات سلجھانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن حکومت پنجاب شاید حالات بگاڑنے پر بضد ہے۔ہماری نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پنجاب میں بانیان مجالس و جلوس کو دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ماہ محرم عزاداری کا مہینہ ہے ہم اس میں کوئی تصادم نہیں چاہتے ۔ہمارے پروگراموں میں مداخلت نہ کی جائے اور ہمیں پُرامن انداز میں مجالس و جلوس برپا کرنے دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے علما کی پنجاب داخلے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔حکومت پنجاب ملت تشیع کے ساتھ دانستہ طور پر الجھاو پیدا کر نا چاہتی ہے جو نقصان دہ ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکریٹریٹ سندھ میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنماء برادر ناصر حسینی کے چھوٹے بھائی مرحوم محمد رضا ، شہدائے منیٰ و شہدائے ملت جعفریہ کے ایصال ثواب کی مجلس عزاء سے بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رائیسی نے خطاب کیا،اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree