امام خمینی ؒ نے جمعتہ الوداع کو دنیا کے تمام حریت پسندوں اور باضمیر انسانوں کو مظلومین کی حمایت میں نکلنے کا حکم دیا تھا،ایم ڈبلیوایم بھی ملک بھرمیں یوم القدس بھرپوراندازمیں منائے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

28 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)رمضان المبارک کا آخری جمعہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس کو بھرپور طور پر منایا جائے گا، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ریلیاں، مظاہرے اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے یوم القدس کو یوم اللہ اور یوم اسلام قرار دیتے ہوئے دنیا کے تمام حریت پسندوں اور باضمیر انسانوں کو مظلومین کی حمایت میں نکلنے کا حکم دیا تھا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی  رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے فلسطین صیہونیت کے ناجائز قبضہ میں ہے، بین الاقوامی لابیاں فلسطینیوں کو نابود کرنے کے درپے ہیں، ظلم و ستم کم نہیں ہوا، بڑھتا چلا گیا، اس وقت سرزمین فلسطین سراپا احتجاج ہے، ظلم ہے کہ کم ہی نہیں ہو رہا، اسرائیل کو روکنے کا کوئی نام نہیں لیتا، فلسطینیوں کا اپنی سرزمین کا دفاع انکا حق ہے، فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے بے دخل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، فلسطین کے مسئلے کو یوم القدس کے ذریعے عوام کے کندھوں پر ڈال دیا گیا، عالمی طور پر منایا جانے والا یوم القدس عوام کے اظہار کا دن ہے، کل ہم یوم القدس منائیں گے، ہم فلسطینیوں کو پیغام دیں گے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، کل کا دن ظلم کے خلاف وحدت کا دن ہو گا، فرزندان اسلام فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ بھی یوم القدس کے موقع پر بھرپور ٹرانسمیشن چلائے، عوام نے مسئلہ فلسطین کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہوئی ہے، جو بھی فلسطین کے خلاف جائے گا رسوا ہو گا، اسرائیل کے موقف کو ماننا بھارت کے کشمیر پر موقف کو ماننے کے مترادف ہے، اسرائیل کا سفر کرنے والوں کے خلاف سینیٹ میں آواز اٹھائیں گے، ایف آئی اے کو اسرائیل کا سفر کرنے والوں کی انکوائری کر کے سزا دینی چاہیئے، پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کی ملکیت ہے، خلاف ورزی قابل مزمت ہے، ہم اسرائیل کا سفر کرنے والوں کی شدید مزمت کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree