وحدت نیوز ( پنجاب )08 ستمبر 2013 کو دفاع وطن کنونشن کے موقع پرقائدوحدت، ناصرملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اپیل پر پورے پاکستان میں 13ستمبر کو امریکہ و اسرائیل کے شام پرممکنہ حملے کے خلاف یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا۔ملک کے کونے کونے میں حسینی جوان جوق درجوق گھرون سے نکلے اور لبیک یا حسین ؑ کے نعروں سے فضاؤں کو معطر کیا اور امریکہ، اسرائیل اور عربی غداروں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ پنجاب کے20سے زائد اضلاع میں احتجاج کیا گیا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے
صوبائی دارلحکومت میں امامیہ مسجد سمن ٓباد سے شباب چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری تربئیت علامہ احمد اقبال رضوی، سیکرٹری جنرل لاہور علامہ سید امتیاز کاظمی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ سید جعفر موسوی نے کی جبکہ شباب چوک پر مقررین نے ممکنہ امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اور اسلام آباد کی جانب سے مشترکہ احتجاج کیا گیا۔ جس کی قیادت سید ظہیر عباس، سید مسرور نقوی،عون عباس اور زین شاہ نے کی اور مقررین نے اپنے خطابات میں امریکہ و اسرائیل کے بھرپور مذمت کی۔
ملتان میں احتجاجی ریلی مسجد الحسینؑ سے مدنی چوک تک نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ضلعی سیکرٹری روابط شبر حسین، صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری،آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری جواد الحسن، ڈویژنل صدر تہور عباس حیدری نے کی۔مدنی چوک پر علامہ اقتدار نقوی نے ممکنہ امریکی حملے کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ وہ جو کہ غیر اللہ سے مدد مانگنے کو شرک کہتے کہتے تحکتے نہیں آج ایک اسلامی ملک پر حملے کے لئے امریکہ و ارائیل سے مدد مانگ رہا ہے۔
لیہ میں احتجای ریلی ضلعی دفتر سے نکالی گئی جو کہ صدر بازار چوک پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عنصر عباس، سیکرٹری سیاسیات صفدر حسین، مولانا ہادی حسین اور آئی ایس او کے رضوان جعفری نے کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں شام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک میں نام نہاد اسلامی ممالک کی بھر پور مذمت کی۔
سرگودھا میں مرکزی امامبارگاہ سے امام حسینؑ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مولانا ملک نصیر حسین اور ظفربخاری نے کی، جبکہ بھلوال میں مرکزی امام بارگاہ سے ریلوے چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مولانا غلام جعفر اور سید مقصود شاہ نے کی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مومنین نے ظالم کے خلاف آواز بلند کی۔مقررین نے امریکی و اسرائیلی ممکنہ حملی کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔
ساہیوال میں نورشاہ کے مقام پر مرکزی امام بارگاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی واپس امام بارگاہ میں اختتام پذر ہوئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام اصغر عابدی نے کی اور امریکہ و اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
پاکپتن میں احتجاجی ریلی ضلعی سیکرٹری جنرل طالب حسین اسدی اور سرپرست انجن حسینیہ سید مروت زیدی کی زیر قیادت نکالی گئی ۔احتجاجی ریلی امام حسینؑ چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔مومنین سے طالب حسین اسدی، سید مروت زیدی، مولانا امداد حسین اور مولانا شاہد حسین شمسی نے خطاب کیا جس میں امریکہ و اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
وہاڑی میں مسجد قائم آل محمدؑ میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے مولانا اختر عباس صادقی، ضلعی سیکرٹری جنرل اعجاز رضا غدیری اور مرید عباس صاحب نے خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے امریکہ اسرائیل کی مذمت کے ساتھ ساتھ نام نہاد اسلامی ممالک جو کہ امریکی ممکنہ حملے پر خامش ہیں یا پھر امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شیخوپورہ میں احتجاجی ریلی مسجد ابوذر غفاری سے نکل کر جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری امور جوانان آغا حسن رضا ہمدای نے کی اور امریکہ و اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اوکاڑہ میں دیبالپور کے مقام پر امام بارگاہ سجادیہ تا مدینہ چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید انوار الحسن زیدی اور دیگر کابینہ کے ارکان نے کی، مومنین نے کثیر تعداد میں شام سے اظہار یکجہتی اور اور امریکہ و اسرائیل کی مذمت کی۔
ضلع ننکانہ میں تحصیل واربرٹن میں دربار حسینؑ سے مین چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ شاہ کوٹ میں مرکزی امامبارگاہ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلیوں کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر تفہیم اور کابینہ کے دیگر ارکان نے کی۔
جھنگ میں امامیہ مسجد سے ریلی نکالی گئی جو کہ تھانہ صدر چوک پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ ریلی کی قیادت ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس اور کابینہ کے دیگر ارکان نے کی۔ اخر میں مقررین نے اپنے خطابات میں امریکہ واسرائیل کی شدید مذمت کی۔
ڈیرہ غازی خان میں پاکستان چوک سے ٹریفک چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سعید ناصر اور کابینہ کے دیگر افراد نے کی۔ جبکہ آخر میں مولانا سعید ناصر نے خطاب کیا۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ، چنیوٹ، قصور، جہلم، خانیوال سمیت مختلف علاقوم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور امریک و اسرائیل کے خلاف شدید مذمت کی گئی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی یوم احتجاج کی رپورٹ