وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب ثقلین نقوی اور سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے جو دہشت گرد ہے، قاتل ہے، دہشت گردوں کے حامی ہیں وہ تو کھلے پھرتے ہیں لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری جو عالمی امن کا سفیر ہے اُس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا پاکستان کی تاریخ سیاہ واقعات میں شامل ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکمران قانون اور پولیس کو ذاتی مقاصد اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر کے زیادہ عرصہ اپنے اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری پاکستان میں مظلوموں کی آواز ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف کاروائی دراصل مظلوموں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے لیکن پاکستان کی قوم اب جاگ چکی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتار کی پُرزور مذمت کرتی ہے۔ اگر حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے کیوں کہ علامہ طاہرا لقادری لاکھوں لوگوں کی دلوں کی آواز ہیں۔