الیکشن کے بعد خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی نہیں ٹی ٹی پی برسراقتدارآئی ہے، ڈاکٹر حسن جعفر رضوی

01 اکتوبر 2013

وحدت نیوز  (کراچی ) وحشی درندوں سے مذکرات کی بھیک مانگنا یہ امن کی امید رکھنا حماقت کے سوا کچھ نہیں، عمران خان اگر طالبان کے دفاتر کے لئے زیادہ فکر مند ہیں تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ہاؤس میں دفتر کھلوادیں ، تاکہ انہیں تخریبی کاروائیوں میں زیادہ زحمت نہ اٹھا نی پڑے ، جو دہشت گرداپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ان کے لئے نواز اور عمران حکومت قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملیر کے ضلعی رہنما ڈاکٹر حسن جعفر رضوی نے وحدت ہاؤس ملیر میں ضلعی کونسل کے اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے شیعہ ، سنی ، بریلوی اور عیسائیوں کو قتل کر کے اپنا پاکستان دشمن ایجنڈہ و اضح کر دیا ،لیکن ہمارے حکمران ابھی تک اپنا قومی و سیاسی ایجنڈہ واضح نہیں کر سکے ، دہشت گردی اورظلم کسی ، شیعہ پر ہو سنی پر ہو یہ عیسائی پر قابل نفرت و مذمت فعل ہے ، اسلامی تعلیمات تمام انسانوں کی جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کر تی ہیں ، انہوں نے بھڑتی ہوئی دہشت گردکاروائیوں اور حکومتی نااہلی پر تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ نوازو عمران حکومت اگر ان سفاک دہشت گردوں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو کم از کم ان بدبختوں کو چوہدریوں کی صف میں کھڑا نہ کریں ، بازارو ں ، مزاروں ، مساجد ، امام بارگاہوں ، گرجا گھروں پر حملہ آور ملک دشمن عناصر سے مذاکرات کی پینگیں بڑھانے والے سیاسی رہنماؤں کی سیاسی بصیرت پر سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے وفاقی وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہو شر با اضافے کو محروم عوام پر حکومتی خودکش حملہ قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی تنخواہیں پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اس قدر اضافے کو برداشت کر نے کی متحمل نہیں ہیں ،لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے ، وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کیئے گئے اضافے کو واپس لے ورنہ عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree