اتحادبین المسلمین ایک ایسا ہتھیارہے جس سے امن اورانسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے، آغامحمدرضا

19 مارچ 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق رُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا رضوی نے کہا کہ قرآن پاک کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ہم میں قوم اورقبیلے صرف اس لئے قراردیئے تاکہ ہم ایک دوسرے کو پہچان سکیں۔ اورقرآن پاک میںیہ بھی فرمادیاکہ اللہ کے نزدیک محترم اورمکرم ہونے کا شرف صرف اُس انسان کو حاصل ہے جوپرہیزگارومتقی ہو۔پس ہمیں چاہیئے کہ ہم قوم و قبیلہ کے دائروں سے بلندہوکرانسانیت کی بنیادپرمظلوموں اورستم دیدہ انسانوں کے حقوق اور انسان و انسانیت کی ترقی کے لئے مشترکہ جدوجہدکریں۔

 

اُن کا کہناتھاکہ اتحادبین المسلمین ایک ایساہتھیارہے جس سے امن اورانسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔پیغمبراکرم ؐ نے مسلمانوں کوتلقین کی ہے کہ آپسی تنازعات کونظراندازکرکے اتحادکی راہ اختیارکی جائے۔اللہ کے نبی ؐ اوراصحابؓ و اہلبیت ؑ نے اپنے اخلاق و کردارسے اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کوعام کیا۔آغامحمدرضانے اتحادبین المسلمین کو وقت کی اہمت ضرورت قراردیتے ہوئے کہاکہ اتحادواحدراستہ ہے جس کے ذریعہ ظالموں ، جمہوریت کے دشمنوں، شرپسندوں اوراسلام کے نام پرمسلمانوں کوگمراہ کرنے والے عناصر کوشکست دی جاسکتی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ اسلام ، امن اورانصاف ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستان اورامن دشمن گروہوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحادکونسل کااتحاداس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اگرمسلمان متحدہوجائیں تونادیدہ قوتوں اوربیرونی ممالک کے آلہ ٗ کاروں کی طرف سے پاکستان میں سنیوں اور شیعوں کے مابین اختلافات پیداکرنے کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔آغارضانے مزیدکہاکہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ قرآن کا دامن ہمیشہ تھامے رکھیں کیونکہ اسی سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتاہے۔ سنی شیعہ میں اختلافات کو ہوادینے والے کبھی بھی اسلام کے ہمدردنہیں ہوسکتے۔لہٰذا تمام انسان دوست اورامن دوست عوام سے اپیل ہے کہ وہ شرپسندوں کے ایسے بیانات اورافواہوں پر کان نہ دھریں جن میں شیعہ سنی کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے کی بات ہورہی ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree