بلوچستان کے رہائشی برادر اقوام کے ساتھ بھائی چارگی کی فضاء کا قیام چاہتےہیں، آغا رضا رضوی

11 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیوایم میڈیاسیل کوئٹہ سے جاری کردہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیرسیاسی جماعت ہے۔ جو قوم، برادری اور ذات کے امتیازات سے بالاترہوکرپاکستان کے ہرمظلوم کے حقوق کے حصول کی بات کرتاہے۔ایم ڈبلیوایم قوم کوزبان کے نام پرایک حلقے تک محدود کرکے اُنہیں تنہاکرنے اورلسانی تعصب کی بنیادوں پرسیاست پریقین نہیں رکھتی۔بلکہ قوم کوپاکستان میں بسنے والے دیگراقوام کے ساتھ ایک صف میں کھڑاکرکے ملکی و بین الاقوامی سطح پرایک شناخت دینے پریقین رکھتی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بسنے والے دیگربرادراقوام کے ساتھ قیام امن وآشتی کی برقراری ہو، مسالک کے ساتھ مل کرملک میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف موثراقدامات ہوں، سنی شیعہ اتحادکافروغ ہو یاغیرمسلم بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ہو؛ایم ڈبلیوایم نے اپنے عمل سے ہرمیدان میں ثابت کیاہے کہ وہ پاکستان میں بسنے والے ہرانسان کی حرمت اور احترام کاقائل ہے۔ہم بلوچستان اور پاکستان بھرمیں پاکستان کی سلامتی ، قیام امن اور برادر اقوام کے ساتھ برابری کی بنیادوں پراپناکرداراداکرتے رہیں گے اورقوم کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے۔ایم ڈبلیوایم کی پالیسیوں پریقین ہی تھا کہ عوام نے ہماری مخلصانہ جدوجہدسے متاثرہوکر11 مئی اورحالیہ انتخابات میں ہم پر بھرپور اعتمادکرکے ہمارے نامزداورحمایت یافتہ امیدواروں کوکامیاب بنایا۔صرف ایک سال کی قلیل مدت میں ایم ڈبلیوایم کی عوام میں سیاسی مقبولیت کودیکھتے ہوئے گزشتہ بیس سالوں سے لسانی سیاست کی بات کرنے والی تنظیم بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے اورآئے دن عوام کوگمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ سے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ لسانی تعصب کی بنیادپروجودمیں آنے والی ایک سیاسی تنظیم کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم جیسی ملک گیرسیاسی جماعت پرتعصب اورانتہاپسندی سے متعلق بے بنیاد اورمن گھڑت باتوں کوجوڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔قوم اورملت کی خدمت ہرفرد اورہرتنظیم کاحق ہے۔عوامی خدمت کسی فردواحدیاتنظیم کی میراث نہیں۔مغربی ثقافت سے متاثرمخصوص مفادپرست ٹولہ الفاظ کے توڑمروڑسے نفرتوں کوہوادے کراپنے مذموم مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں اپنی حکمت عملی سے کامیابی حاصل کرنے کے بعدبعض مفادپرستوں سے ایم ڈبلیوایم کی کامیابی دیکھی نہ گئی۔اوروہ ہماری کامیابی کونام نہادتعصب کارنگ دے کرعرصے سے قائم برادرانہ ماحول کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے۔ پہاڑکی چوٹی پربیٹھ کرحلقہ 12 کی سیاسی و سماجی حالات پرتبصرہ کرنے والے غیرمتعلقہ عناصر کو حلقے کے عوام میں محبت اوربھائی چارے کی کیا خبر؟



انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ 12 میں سینکڑوں سالوں سے رہائش پذیرپشتون، بلوچ، ہزارہ، قندھاری و دیگربرادران آپس میں بھائیوں کی طرح زندگی بسرکر رہے ہیں اورایک غیرذمہ دارسیاسی پارٹی کے زہرافشاں بیان حلقہ کے عوام میں محبت اوربھائی چارے کی فضاء کوختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ایم ڈبلیوایم اس پیاراورمحبت کے رویئے اورماحول کومزیدتقویت دینے کے لئے موثرکرداراداکرے گی۔ہمیں اس بات پرفخرہے کہ حلقہ 12 میں ایم ڈبلیوایم کے نامزدامیدوارکی وہاں بسنے والے ہرقوم کے افرادنے اپنے ووٹ سے حمایت کی۔ اور ہم ان کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔اورعلاقے کی ترقی کی لئے حلقے کی تمام اقوام کے ساتھ مل کراپنامثبت اداکرتے رہیں گے۔الیکشن میں ہارجیت سیاسی اورجمہوری عمل کاحصہ ہے۔اپنے پارٹی کے نام کے ساتھ جمہوریت کا لفظ استعمال کرنے والی تنظیم حقیقت میں جمہوری تقاضوں سے آشناہی ہی نہیں۔ کسی حلقے میں کامیابی پرخوشی کااظہارکرناایک فطری عمل ہے۔ حلقہ کے عوام کے خوشی ومسرت کے جذبات کوتعصب کا نام دینا اصل میں خودتنگ نظری اورانتہاپسندی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree