کراچی میں تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر دہشتگردوں کا قلعہ قمع کیا جائے، علامہ سید ہاشم موسوی

15 ستمبر 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور معصوم انسانوں کا قتل عام حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے اور تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر معصوم انسانوں کے قاتل دہشت گردوں کا قلعہ قمع کیا جائے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے پنجاب پولیس کی جانب سے (ایم ڈبلیو ایم) کے 40 کارکنوں کی گرفتاری اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم، پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ حکومت نے اس غیر دانشمندانہ اقدام سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اپنے رہنماؤں اور مذاکرات کار کی رہائی تک مذاکراتی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔ ہم انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں انقلاب مارچ کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ فلاح ملک بھر میں اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے تیار ہے۔ اسی حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت پنجاب کے متاثرہ اضلاع کا دورہ کر رہی ہے۔ بلوچستان بھر کے تنظیمی ساتھیوں اور شعبہ فلاح کے مسئولین سے کہا ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کی مدد کریں اور سابقہ سیلاب کے تجربات کے پیش نظر عوام کی رہنمائی کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree