وحدت نیوز (اسکردو) چندا سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی و سیاسی شخصیت محمد سعید نے آج پریس کلب اسکردو میں اپنے حلقہ احباب کیساتھ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی، صوبائی فلاح و بہبود شیخ احمد نوری، شیخ علی محمد کریمی، فدا حسین اور محمد علی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سعید نے کہا کہ ہم نے مجلس وحدت میں شمولیت الیکشن کو مد نظر رکھ کر نہیں کی بلکہ اس تنظیم کی کارکردگی، فعالیت اور نظریاتی بنیادوں پر شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مجلس وحدت میں شمولیت بلامشروط کی ہے اور ایک خادم کی حیثیت سے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے اور قوم و ملت کے لیے اپنی زندگیاں صرف کریں گے۔