گلگت ڈویژن میں یتیم خاندانوں کی کفالت کے سلسلے میں اب تک 62 لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں ، بختاورخان

24 مارچ 2015

وحدت نیوز (گلگت) دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے علاقے میں تبدیلی لائیں گے ، گلگت بلتستان کے مظلوم و محروم عوام کے فلاح و بہبود کی خاطر تمام تر وسائل سے استفادہ کریں۔ رنگ و نسل ،ذات و مذہب کی بنیاد پر نفرتوں کے بیج کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر تعلیمات اسلامی کی روشنی میں معاشرے کی اخلاقی، معاشی، سماجی اور سیاسی قدروں کو پروان چڑھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری شعبہ فلاح و بہبود بختاور خان نے ایتام پروجیکٹ کے تحت تقسیم وظائف ایتام کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاؤنڈیشن نے گلگت ڈویژن میں یتیم خاندانوں کی کفالت کے سلسلے میں اب تک 62 لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں ۔ اسی طرح خیرالعمل فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے گلگت ریجن میں صحت عامہ، تعلیم اور معاشی ابتری کے خاتمے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور مستقبل میں پورے علاقے میں فلاحی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر مخیر حضرات کے تعاون سے مستقل اور دیر پا نتائج کے حامل منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے اور بہت جلد راستے کی تمام رکاوٹوں کو دورکرکے کام شروع کیا جائیگا جس سے علاقے میں غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہوگی۔پاکستان بھر میں رفاہی و فلاحی اداروں کے براہ راست روابط کو استوار کرکے ہم آہنگی اور کوارڈینیشن ، تجربات کا تبادلہ اور ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن نے نہایت ہی کم عرصے میں بیشمار کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی عوامی سطح پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مقامی طور پر مخیر حضرات نے ہمارے حوصلوں میں مزید اضافہ کیا ہے اور امید ہے کہ اسی طرح ادارے کے ساتھ تعاون جاری رہا تو بہت جلد علاقے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree