غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سےعوام کا جینا حرام ہ وچکا ہے، ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر

02 جنوری 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) آزاد کشمیر کے دار الخلافہ مظفرآباد شہر میں جاری غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر مجلس وحدتِ مسلمین کا شدید احتجاج کا اعلان، وفاق کی جانب سے مظفرآباد دشمنی قابل مذمت ہے،مری سمیت جہاں جہاں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ ہے،وہاں لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ ہے، وزیراعظم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں بھی رہائش گاہ تعمیر کریں تاکہ مظفرآباد کو بھی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ مل سکے، طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے تاجراپنے کاروبار بند کرنے پرمجبور، طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں حرج ہورہا ہے اسکے علاوہ شہریوں کیلئے باعث اذیت و پریشانی ہے۔ تاجربرادری اور شہریوں کیساتھ ملکر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدیداحتجاج کیا جائے گا۔ مجلس وحدتِ مسلمین بھرپور حمایت کرئے گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین ضلع مظفرآباد کے سیکریٹری جنرل مولاناطالب حسین ہمدانی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل خالد محمود عباسی ،کرامت کاظمی، سید عاصم بخاری، سید حسیب کاظمی، سید محسن کاظمی سمیت دیگر رہنماؤں نے مجلس وحدتِ مسلمین ضلع مظفرآباد کی ضلعی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلا س میں مظفرآباد شہر میں جاری طویل دورانیہ کی غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیرضروری لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔تمام تاجر تنظیموں، طلبہ تنظیموں ، سول سوسائٹی اور شہریوں کیساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ مجلس وحدتِ مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا کو آزادکشمیرکیساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ترک کرنا ہوگا۔1300میگاواٹ بجلی فراہم کرنے والے خطہ کو 300میگاواٹ بجلی بھی نہ فراہم کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔وفاق کو آزادکشمیر کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree