وحدت نیوز(باغ) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکی ریاستی کابینہ کے اراکین نے ضلع باغ کا دورہ کیا۔ باغ کے ضلعی سیکرٹر ی جنرل سید عبادت کاظمی نے مرکزی رہنماؤں کا کاباغ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ریاستی کابینہ کے اراکین سیکرٹری مالیات سیدسجاد حسین سبزواری،سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی،سیکرٹری میڈیا سیل ذیشان کاظمی اود دیگر نے ضلع باغ کے دورہ کے دوران مختلف سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ضلعی کابینہ اورایم ڈبلیوایم باغ کے دیگررہنماؤں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ ضلع باغ کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔تنظیمی کارگردگی کو بہتر بنانے حوالے سے ضلع و یونٹ ممبران کی تجاویز و آراء لی گیں۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ ریاستی سیکرٹری مالیات نے ضلع باغ کے دوستان کے خیرمقدم کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ MWMاس وقت تک بہت کامیابیاں حاصل کر چکی ہے اور یہ تمام احباب کے ٹیم ورک سے ہی ممکن ہوا ہے، پہلے 5سال تعارفی تھے، کسی شعبے پر نہیں بلکہ ہم نے ایشوز پر کام کیا ہے، تکفیریت کو ایم ڈبلیو ایم نے ملت کے اتحاد سے روکا، اب شعبہ جات کو مضبوط کرنے کے لیئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، شعبہ جات کو مضبوط کرنے کے لیئے ہمیں بھی میدان عمل میں آنا ہوگا، پہلے مرحلے میں شعبہ تنظیم سازی کو انتہائی فعال کرنا ہو گامرکزی اور ریاستی سطح پر ہونیوالے تربیتی پروگرامز میں شرکت کو یقینی بنایا جائے، شعبہ تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ شعبہ میڈیا کو بھی مذید بہتر بنایا جائے، شعبہ میڈیا و شعبہ سیاسیات کی ورکشاپس میں سے کسی ایک شعبے کی ورکشاپ کو ضلع باغ میں کروائی جائیں گی، افراد کے بجائے شعبہ جات کو مضبوط کرنا ہمارا اصل ہدف و مقصد ہے۔ باغ کی ضلعی کابینہ کے اراکین قیصر عباس بانڈے ضلعی سیکرٹری مالیات ،تبریز خان ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،تیمور خان ضلعی سیکرٹری تحفظ عزاداری،سجاد حیدر ضلعی سیکرٹری تربیت، ضلعی سیکرٹری ویلفیئر عقیل حیدر بانڈے نے کہا مجلس وحدت مسلمین ضلع باغ میں اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔تنظیمی فحالیت میں بہتری آرہی ہے۔ باغ خوشگوار لوگوں کا گلشن ہے اور مجلس وحدت مسلمین اس گلشن کا ایک خوبصورت گل دستہ ہے۔بعد ازاں ضلعی کابینہ کے نومتوفیان رشتہ داروں کے لیئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔