اسکاؤٹس کا بنیادی ہدف معاشرے میں متحرک اور فعال نوجوانوں کو منظم کرنا ہے، علامہ ممتازعلی حسینی

23 اپریل 2014

وحدت نیوز(آزاد جموں کشمیر) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر شعبہ وحدت اسکاؤٹس کے زیر اہتمام اسکاؤٹنگ کیمپ کا انعقاد ، کیمپ میں ضلع نیلم ، ضلع مظفرآباد اور ضلع ہٹیاں بالا سمیت آزادکشمیر بھر سے اسکاؤٹس نے شرکت بھرپور شرکت کی، کیمپ میں حادثات، آفات سماوی و ارضی اور ہنگامی حالات میں امداد و بچاؤ کے لیئے تربیت دی گئی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ وحدت اسکاؤٹس کے اسکاؤٹنگ کیمپ میں میڈیکل ایڈ، فیزیکل فٹنس، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریسکیوٹرینگ سمیت مختلف حفاظتی و سیکورٹی امور پر ٹرینگ و تربیت دی گئی۔ٹرینگ کا انعقاد وحدت چیف سکاؤٹ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سیدعنصرنقوی اور انکی کابینہ نے کیا۔وحدت اسکاؤٹنگ کیمپ میں مختلف علمائے کرام نیعصر حاضر میں نوجوانوں کے کردار پر لیکچر دیئے،علامہ ممتاز علی حسینی نے تربیتی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ اسکاؤٹس کا مقصد ہی نوجوانوں کو متحرک و مددگار بنانا ہے، نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، آج تک جتنے بھی انقلاب آئے تاریخ گواہ کہ نوجوانوں کا اُن میں اہم کردار تھا، انقلاب اسلامی کے لیئے بھی نوجوانوں کو میدان عمل میں اترنا ہو گا، کسی بھی قوم کا اگر جوان متحرک ہو وہ قوم کسی وقت بھی کچھ بھی کر سکتی ہے، موجودہ دور انتہائی پُرآشوب و کٹھن ہے، آج کے دور میں جہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، اس دور میں دوسروں کی اشک شوئی کرنے کے حوالے سے سوچنا ہی عبادت ہے۔عصر حاضر کا جوان کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فقط ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو صیح سمت میں استعمال کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree