امام علی ؑ کی سیرت مقدسہ معاشرے کے تمام طبقات کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ تصور جوادی

06 مئی 2015
امام علی ؑ کی سیرت مقدسہ معاشرے کے تمام طبقات کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ تصور جوادی

وحدت نیوز (نمب سیداں) مولائے کل علی ابن ابی طالب اولین و آخرین کے امام ہیں ، دشمن بھی جن کی تعریف کرے اسے علی کہتے ہیں،امام علی علم کی معراج پر فائز تھے، ایسے عادل امام کہ بمطابق عدل ایسے فیصلے کرتے کہ اپنے بھی قبول کرتے ، بیگانے بھی واہ واہ کرتے ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے علی کے ماننے والے علی کے راستے پر چلیں ، علی کی پیروی کرنے والے کائنات کے امام کی سیرت کو اپنائیں ، ذات علی ہر شعبہ ءِ زندگی کے لیئے نمونہ عمل ہے، امیر سے لیکر مزدور تک علی کی سیرت کو اپنا سکتا ہے، علی کائنات کے وہ امیر ہیں کہ کبھی اپنی ذات کے لیئے انہوں نے بیت المال کے مال کو استعمال نہ کیا، کوئی ملنے آتا تو پوچھتے کام کیا ہے؟ اگر ذاتی ہوتا تو چراغ بھی گل کر دیتے، اپنے قریبی عزیزوں کو بھی برابری کی نظر سے دیکھتے ، برابر کا حصہ دیتے ، اور اس سے بڑھ کر کوئی عمل بھی انجام دیتے تو رضائے خدا کے لیئے ، اگر کوئی آپ کی ذات کی توہین کرتا تو آپ اس سے درگزر فرماتے ، مگر خدا کے دشمن کو کبھی معاف نہ کیا، خود رسولؐ کے ساتھ آپکی وابستگی اس قدر کہ فرماتے ہیں کہ ہر قدم ، ہر لمحے سائے کی طرح ساتھ رہے، صدر اسلام میں کفار کے بچوں کو سبق سکھا کر بتا دیا تھا کہ رسول ؐ معظم کی طرف بڑھتا ہوا ہر ہاتھ ٹوٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علی بعد از رسول افضل ترین، وہ ذات مبارکہ کہ آنکھ کھلے تو رسول ؐ دیکھے، لب کھولے تو قرآن پڑھے، ولادت ہو تو خانہ خدا میں ، شہادت ہو تو مسجد میں ، حالت نماز کی ہو ، اور سب سے بڑھ کر زندگی کی ہمسفر دختر رسولؐ ، کائنات کی عورتوں کی سردار سید زھرا ہو، تو پھر کیوں نہ علی سے محبت کی جائے، رسول ؐ نے فرمایا تھا کہ علی سے محبت دنیا و آخرت کی کامیابی ہے، علی کی محب ایمان ہے، علی کی ذات کل ایمان ہے،علی میرا بھائی ہے، علی کی وہ نسبت ہے جو ہارون کی موسیٰ سے لیکن میرے بعد کوئی بنی نہیں ہے، علی دنیا و آخرت میں میرے بھائی ہیں ، اور سب سے بڑھ کر آخری خطبہ غدیر خم ، جس کا میں مولا اس کا علی مولا، علی کو بھی مومنین پر بھی وہی فوقیت حاصل ہے جو اللہ کے رسول ؐ کو ہے، انہوں نے کہا کہ یوم علی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم علی کی سیاسی ، اقتصادی ، معاشی ،گویا ہر پہلو سے پیروی کریں گے، مولا کی پیروی میں ہی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ جشن مولود کعبہ سے علامہ افتخار الحسن جعفری ، اخلاق حسین جعفری ، مسرور جعفری اور علمدار مہدی نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree