اہل سنت علماء وعوام کو یمن کے معاملے میں سعودی جھانسے میں نہ آنے پر مبارک بادپیش کرتے ہیں،علامہ تصور جوادی

05 مئی 2015

وحدت نیوز (تتہ پانی) عقیدہ ختم نبوت ہماری اساس ہے، ختمی مرتبت ؐ کی ناموس کے لیئے جان کی قربانی بھی دینی پڑی تو دیں گے، سنی اتحاد کونسل و تحریک جانباز ختم نبوت کو خراج تحسین کہ انہوں نے ناموس رسول کے لیئے اتحاد بین المسلمین کا خوبصورت گلدستہ سجایا،رسولؐ خدا خاتم النبین ؐ ہیں ، رسول عربی ؐ نے غدیر خم کے میدان میں ولایت علی کا اعلان کر کے یہ واضح کر دیا تھا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا بلکہ میرے اولیاء ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے تحریک جانباز ختم نبوت کے زیر اہتمام کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، شیعہ سنی جھگڑا ہے نہ ہو گا، ہم آخری نبی ؐ کے پرچم تلے کلمہ لا الہ کی بنیاد پر ایک ہیں، کل جب ہمیں ضرورت پڑی تو اہلسنت نے بڑھ کر ساتھ دیا ، اور ہم بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جب بھی انہیں ہماری ضرورت پڑی تو ہم بھی ساتھ ہوں گے، ہمارے بڑوں نے یہ کہہ رکھا ہے کہ جہاں اہلسنت کا پسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون دیں گے، شیعہ سنی کو باہم دست و گریباں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، اغیار کے ایجنٹ ہیں ، امریکہ و اسرائیلی ایما پر کام کرتے ہیں ، لیکن ہم نے ملکر ہر موڑ پر بتا دیا کہ ہم کل بھی ایک تھے ، آج بھی ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، ناموس پیغمبرؐ کے لیئے، احترام اصحاب کرام کے لیئے، عشق و محبت اہلبیت کے لیئے ، اپنے وطن کے لیئے ، وطن کی ناموس کے لیئے، اپنے حقوق کے لیئے ، جیسے قائد و اقبال نے ملکر پاکستان بنایا تھا ایسے ہی ان کے بیٹے ملکر بچائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج لوگ سعودیہ کی بات کرتے ہیں ، آل سعود کی بات کرتے ہیں ، اپنے حقوق کے لیئے اٹھنے والی مظلوم یمنی عوام کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کے لیئے دوڑتے ہیں ، ہم سوال کرتے ہیں کہ اس وقت کیوں کوئی اتحاد نہیں بنا کہ جب غزہ کی پٹی پر امریکہ کی نامراد اولاد اسرائیل بم برسا رہا تھا، بچوں اور عورتوں کو مارا جا رہا تھا، ہم سوال کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کے لیئے اتحاد کو کیوں نہ بنا یا گیا، کیا اتحاد صرف اپنے بادشاہت کے تحفظ کے لیئے ہوتے ہیں ، اپنے مسلمان بھائیوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کرنے کے لیئے ہوتے ہیں ، ہم سلام پیش کرتے ہیں اہلسنت برادران کو کہ انہوں نے کلمہ حق بلند کیا ، اور بتا دیا کہ آل سعود ظلم پر ہیں ، حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں ، خطرہ تو آل سعود کے اقتدار کو ہے،حرمین شریفین کے لیئے ہر مسلمان جو کلمہ گو ہے اپنی جان تک دینے سے دریغ نہیں کرے گا، حرمین شریفین پر ہم بھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، او ر وہ کہ جس کا گھر ہے جب اسطرح کوئی کعبہ کی طرف ابرہہ بن کر آئے تو خدا ابابیل بھیج دیا کرتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree