حکمت پارٹی عراق کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم کا ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ شفقت شیرازی سے سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت

05 مارچ 2022

وحدت نیوز(بغداد)عراق کی پارلیمانی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار الحکیم کا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری خارجہ کوتعزیتی مراسلہ۔سانحہ پشاور پر عمار الحکیم کا ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹرشفقت شیرازی سے اظہار تعزیت۔

 سید عمارالحکیم نے امامیہ مسجد پشاور میں رونما ہونے والے مجرمانہ فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئےکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عراق کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم نے پاکستان سے دھشت گردی کے مراکز اور منابع ختم کرنے کا مطالبہ کی اور شہداء کی درجات کی بلندی اور خانوادہ شہداء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree