وحدت نیوز(اٹک) خداوند عالم ہم سے جو اجر رسالت چاہتا ہے وہ محبت و مودت اھلبیت علیھم السلام ہےمولا رضا علیہ سلام حرم مقدس میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی کسب فیض کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے تحت منعقدہ میلاد مسعود امام علی رضا علیہ سلام سے خطاب کرتے ہوۓ کیا انھوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ در اھلبیت علیھم السلام پر اپنا سر جھکا لے کہ جن کی محبت و مودت کو خدا نے واجب قرار دیا ہے۔

 علاوہ ازیں قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شھداء کی یاد کو زندہ رکھنا یہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم افکار شھید حسینیؒ کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ان کا مشن جاری و ساری رہے ہم شھید قائد کے پیغام رساں بنیں اور اس ملک میں ان کے آثار و افکار کو ملت کے ہر فرد تک پہنچائیں۔ انھوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اکتیسویں برسی قائد شھید کی مناسبت سے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ناصران ولایت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی تاکید کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں گذشتہ روز قبائلی اضلاع میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ بلٹ سے بیلٹ کا یہ سفر تاریخ رقم کر گیا ہے! کہاں بارود, خون کی بدبو اور اب کہاں پیار و محبت کی خوشبو جو آج سارے پاکستان کو معطر کر رھی ہے۔

 مجلس وحدت مسلمین نے قبائلی علاقہ جات میں پرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو پاکستان کی مسلح افواج کی  لازوال قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا اور مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کی اور قبائلی عوام کی قومی دھارے میں شمولیت کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کی طرف ایک مضبوط اور بڑا قدم قرار دیتے ہوے تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ۔

وحدت نیوز(گلگت) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد نے نو منتخب صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سید جعفر شاہ کے ساتھ ملاقات کی ۔آغا علی رضوی نے جعفرشاہ کو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ملکر کام کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں، سیاسی اخلاقی اقدار کی پاسداری کرنے اور مختلف ایشوز پر اصولی موقف اپنانے پر اتفاق کیا۔جعفرشاہ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ اداکیا۔وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماغلام عباس، الیاس صدیقی ،عارف قمبری ، الیاس موسوی ودیگر بھی شامل تھے ۔

وحدت نیوز(نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع نوابشاہ کا ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین ضلعی شوریٰ نے مولانا سجاد حسین محسنی کو اگلے 3 سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع نوابشاہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔اجلاس میں صوبائی رہنما مولانا نقی حیدری ، آغا منور جعفری اور ارشداللہ مکتبی بھی شریک تھے ۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے تمام مسالک کے درمیان کئی مشترکات ہیں ہمیں آپس میں اختلاف کے بجائے یک مشت ہو کر اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔علامہ سید ہاشم موسوی ان دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت کے علماء کرام کیساتھ اتحاد امت کے سلسلے میں عراق کے شہر نجف الاشرف پہنچ گئے ہے جہاں حضرت علی علیہ السلام کی حرم میں حاضری دی ۔

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک آن لائن بیان میں کہا ہے کہ اتحاد امت میں ہی رمز کامیابی ہے تمام مسالک فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عملی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں واضح رہے کہ اس وفد میں شامل علماء اہل سنت نے مختلف مراجع عظام سمیت برداران اہل سنت کے اکابرین سے بھی ملاقاتیں کیں ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ضلع علمدار کے نو منتخب جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ آل ہزارہ شہید علی سینا ٹاپ 16 انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2019ءکے دوران بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھی قوم کی ترقی کا راز جوانوں کی مثبت رحجانات، جیسے سپورٹس،تعلیمی قابلیت اور سیاسی شعور پر منحصر ہے بلوچستان کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ماضی میں اس صوبہ کے جوانوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دی ہے جن میں قیوم پاپا، صفدر علی بابل، ابرار آغا جیسے کئی دیگر نام ہیں جنہوںنے اپنی محنت اور قابلیت سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہیں۔

ارباب لیاقت علی نے مذید کہا کہ سپورٹس گراونڈ اور تعلیمی اداروں کو آباد کرنے سے جوانوں میں چھپی قابلیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے نئی نسل میں منفی رحجانات لڈو، تاش، جوا اور دیگر منفی سرگرمیاں پریشان کن اور افسوس ناک ہے جوانوں کو چائیے کہ منفی سرگرمیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے فٹبال، ہاکی ،کرکٹ ،باکسنگ ،کراٹے جیسے سپورٹس کلب میں اپنا لوہا منوائے اور حصول علم اور جدید دور کے تقاضوں سے ھم آہنگ سکلز سیکھیں، نئی نسل لینگویج سینٹرز اور لائبریری میں علم کی روشنی سے اپنی شخصیت کے اندر چھپے قابلیت میں نکار لائیں۔

Page 37 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree