وحدت نیوز (سکردو) شیخ محسن علی نجفی ، علامہ امین شہیدی اور دیگر علمائے کرام کو بلاجواز شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان نے بھرپور احتجاجی جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس بلتستان ڈویژن کے سیکرٹریٹ میں ہوا، جس کی صدارات صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کی۔ اجلاس میں شیخ احمد نوری، شیخ مبارک، شیخ کریمی، شیخ رجائی، فدا علی شگری، آغا مبارک موسوی سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے نامور اور عالمی شہرت کے حامل علمائے کرام حجتہ الاسلام شیخ محسن علی نجفی، حجتہ الاسلام علامہ محمد امین شہیدی، حجتہ الاسلام شیخ مرزا علی، شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ فدا حسین عبادی علامہ مقصود ڈومکی، شیخ محمد علی، الیاس صدیقی، سبطین شیرازی اور دیگر پرامن، محب وطن پاکستانیوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی مذمت کی گئی ہے۔ بلخصوص شیخ محسن علی نجفی اور علامہ امین شہیدی کی زبان بندی، اکاونٹس منجمد کرنے، شہریت کی منسوخی، بلاوجواز فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور دیگر مظالم کے خلاف احتجاجی جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق 30 اکتوبر، بروز اتوار، بوقت دو بجے یادگار شہداء اسکردو پر عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ اجلاس کے اعلامیے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، انجمنوں، کمیٹیوں، طلباء تنطیموں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام ضلع کوھاٹ، ہنگواور اورکزئی ایجنسی کے بزرگان پر مشتمل دو بڑے اجلاس منعقد ہوئے صبح9بجے بنگش اورکزئی کےشیعہ مشیران کامختلف قومی امور پر اجلاس  منعقدہواپھر11بجے ضلع کوہاٹ کے اھل سنت علماء ومشیران بھی تشریف لائےان کے ساتھ بھی تفصیلا ًمحرم وصفرکے مجالس،کوہاٹ چہلم جلوس اور دیگرمشترکہ مذہبی وقومی امور پر ہم آہنگی کیساتھ بات چیت ہوئی،ان اجلاسوں میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی وضلعی مسؤلین نے بھرپورشرکت کی،چیف جسٹس(ر)سید ابن علی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی،مولانا سیدین ودیگر شیعہ سنی عمائدین نے تفصیلی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری تربیت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین خانم نرگس سجاد جعفری نے پشاور حملے کی پر زور مذمت کی اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انھوں نے ارض پاک کی حفاظت کےلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کےلیے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہم مطالبہ کرتے نہیں کہ حکومت کوئٹہ واقع کے ذمہ داروں کو   جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے خانم نرگس نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پر امن  زور متوازن پاکستان کا خواب دیکھا تھا مگر حکمرانوں کی صلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دہشتگردی کی عفریت کا شکار ہے ان کا کہنا تھا کہ زورت اس امر کی ہے کہ قوم انتہا پسندی کے مقابلےمیں متحد ہوجائے۔انھوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شھداء کی بلندی درجات  کےلیے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پولیس ٹریننگ سینٹرکوئٹہ پر ملک دشمن سفاک تکفیری دہشت گردوں کے حملے پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ریاست اور اس کے مقتدرادارے تکفیری دہشت گردوں  کے ہاتھوں عوام اورسکیورٹی اہلکاروں کے قتل عام پر تماش بین کا کردار ترک کریں ، پاکستان مزید اس خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایک مخصوص منحوس تکفیری سوچ ایک وطن کے استحکام اور استقلال کی دشمن بنی ہوئی ہے ،ریاستی ادارے نیشنل ایکشن پلان کو اس ملک کے اصل دشمنوں کے خلاف استعمال کرنے میں آج تک ناکام نظر آتے ہیں   ، اس وطن میں جو آگ شیعہ سنی معتدل پاکستانیوں کے گھروں میں لگائی گئی آج سکیورٹی اداروں سمیت پورا ملک اس میں جھلس رہاہے ، سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹرمیں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور ریاستی اداروں سے مجرموں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزاکا مطالبہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن اندرونی وبیرونی قوتیں پاکستان کی ترقی وخوثحالی کی بھی مکمل مخالف ہیں ، سانحہ سول اسپتال کوئٹہ، سانحہ آرمی پبلک اسکول، سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا ایک ہدف پاک چین اقتصادی راہداری کی ناکامی بھی ہے لہذٰا ریاستی اداروں کے پاس ان ملک دشمن عناصرکے خلاف فیصلہ کن اقدام کا یہ آخری موقع ہے ، نیشنل ایکشن پلان کو محب وطن جماعتوں اور شخصیات کے خلاف بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرنے بجائے عوام اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف استعمال کیا جائے ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کا پارٹی امور اورموجودہ ملکی صورت حال پر مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر شیرازی و صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے کی،اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی سمیت صوبائی کابینہ و ضلع لاہور کے کابینہ اراکین شریک ہوئے،اجلاس میں ملک بھر میں محرم الحرام میں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو سراہا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پنجاب میں کاونٹر ٹیریزم ڈیپارٹمنٹ بلا جواز بیلنس پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے،جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ظالم اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کرنے کا عمل دہشت گردی کیخلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش ہے، ہم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اداروں میں شامل کالی بھیڑوں کیخلاف نوٹس لیں ،جو اپنی جعلی کارکردگی دکھانے کے لئے مظلوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانے بنانے میں مصروف ہیں،اسی غیر منصفانہ عمل کیخلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں جمعہ کے دن  علامتی مظاہرے ہونگے،انہوں نے کہا کہ شیڈول فور میں بیلنس پالیسی کے تحت ملت تشیع کے اتحاد بین المسلمین کے داعی جید علماء کو دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ شامل کرکے ان کی بنیادی شہریت معطل کرنے کے عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،علامہ امین شہیدی،علامہ شیخ محسن علی نجفی،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ نیر مصطفوی سمیت پچاس سے زائد ملت جعفریہ کے بے گناہ لوگوں کو شیڈول فور میں ڈال کر ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی گئی،اور بے گنا عزاداروں ،علمائ،اور فعال قومی کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں،ہم ایسے متعصبانہ عمل کو ہر گس قبول نہیں کریں گے،اور ہم ہر فورم پر اس ظالمانہ اقدامات کیخلاف آواز اُٹھائیں گے،اگر یہ متعصابہ عمل جاری رہا تو ہم بھر پور ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ اور خانیوال میں عزاداروں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کے اندراج اور بے گناہ عزاداروں کو ہراساں کرنے والے انتظامیہ کیخلاف ہم عدالتوں سمیت ہر جگہ پر احتجاج کرینگے،دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق کو قانون نافذکرنے والے اداروں میں شامل مٹھی بھر متعصب افراد کی جانب سے بلا جواز کاروائیوں کی ہم مذمت کرتے ہیں،وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب ایسے عناصر کیخلاف ایکشن لیں بصورت دیگر ہم اپنا آئینی و قانونی اور جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے،اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال پر اپوزیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے اور جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرے،اجلاس میں بے گناہ کشمیریوں اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ملکی سالمیت کی دفاع کے لئے سینہ سپر ہے اور دشمن کے ناپاک ارادوں کو ہر صورت خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی کا جہلم، دینہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ  ملک بھر میں جاری مکتب تشیع کے خلاف حکوتی کاروائیوں کے بارے میں کہنا تھا کہ ایک دفعہ پھر حکومت بیلنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ملک بھر میں عزاداروں اور بانیان مجالس کو بلا جواز گرفتار اور ایف آئی آر درج کر رہی ہے جو سراسر ناانصافی اور زیادتی پر مبنی ہے ، دوسری جانب دہشت گرد عناصر کو کھولی چھوٹ دے رکھی ہیں جنہوں نے کراچی،کوئٹہ اور سیالکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں عزاداروں پر حملے کئے جن میں خواتین بچے سمیت متعدد شہید، درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، ہماری لاشیں گرنے کے باوجود ہمارے ہی جوانوں اور سماجی رہنماوں کو گرفتار اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ حکومت کی پالیس اور کاروائیاں ثابت کر رہی ہے کہ وہ مکتب تشیع کو دیوار سے لگا نا چاہ تی ہے مگر یہ بات روشن ہے کہ چودہ سو سال سے ہر ظالم حکومت نے مکتب تشیع کو دبانے کی کوشش کی اور وہ ناکام رہے اور انشء اللہ آج بھی کوئی عزاداری کو محدود نہیں کر سکتا اور عزادری امام حسین ؐ کو روکنے والے ہر دور میں یزیدی کہلائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree