The Latest
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے سکردو یادگار شہداء پر اسیران کی فیملی کی جانب سے گلگت میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں گلگت میں اسیران کی فیملی کی جانب سے پرامن دھرنا جاری ہے، سکردو میں میں بھی دو دن سے مسلسل علامتی دھرنا دیا جارہا ہے لہذا حالات مزید خراب ہونے سے پہلے بے گناہ اسیروں کو فوری رہا کیا جائے۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی کا مزید کہنا تھا کی ماہ محرم الحرام سے پہلے یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے ورنا ہم مجالس کا مقام تبدیل کر دیں گے. اگر کوئی مجرم ہے تو اس کے خلاف قانونی اور فوری کاروائی ہونی چاہیے. بے گناہ افراد کو بے بنیاد الزامات کے تحت قید میں رکھنا کہاں کا قانون ہے؟ ھم حکومت اور انتظامیہ سے ایک دفعہ پھر کہتے ہیں کی گلگت میں بے گناہ اسیروں کے خانوادوں کے جو بھی جائز مطالبات ہے اُسے فل فور قبول کیا جائے اور مظلومین کی آواز کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
وحدت نیوز(شکارپور)سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں، خانپور ٹاؤن کمیٹی پر پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست 8 نشستوں سے 6 نشستوں پر جتوئی گروپ آزاد امیدوار اکثریت سے کامیاب، ہوگئے جتوئی گروپ کے 6 آزاد کامیاب امیدواروں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار زادہ مہدی حسن جتوئی، غلام اصغر، عطاء محمد آرائین، ثناءاللہ سیٹھار، علی مراد سیٹھار، اصغر علی سیٹھار، شامل ہیں، الیکشن جیت کر ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کو، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے ویلکم کیا گیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے صدر مستنصر مہدی ابڑو، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ایم ڈبلیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اور مظلوموں کے حقوق کے خاطر ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوکر آواز بلند کیا ہے ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہونے والے 6 کامیاب امیدواروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے عوام کی خدمت کریں گے، مزید کہا کہ یہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ضلع شکارپور میں پہلی کامیابی ہے، انشاءاللہ خانپور ٹاؤن کمیٹی پر چیئرمین شپ ایم ڈبلیو ایم کی ہوگی۔
وحدت نیوز(ژوب)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تنظیمی دورے پر ژوب پہنچے مرکزی امام بارگاہ ژوب میں مومنین کرام اور تنظیمی کارکنوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک گیر جماعت کی حیثیت سے ملک بھر کے مومنین کو ایک لڑی میں پرونے کا کام کر رہی ہے۔ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں ایم ڈبلیو ایم نے تسبیح کے دانوں کی طرح ملک بھر کی ملت کو ایک لڑی میں پرویا ہے۔ مومنین کرام اپنی نمائندہ جماعت میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری کے خلاف رکاوٹیں قبول نہیں محرم الحرام سے قبل ملک بھر سے امن و اتحاد کے علمبردار علماء کرام پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ امن و اتحاد کے داعی علماء کرام کی دینی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کی کاوشوں سے استفادہ کرے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان کو مجلس وحدت مسلمین کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ ملت جعفریہ کے جائز حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما آغا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان کے جن پندرہ اضلاع میں مومنین آباد ہیں ان تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کا مضبوط تنظیمی نیٹ ورک بنائیں گے۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کی باہمی مشاورت سے برادر سبطین علی برادر رفیق حسین اور برادر در یمن کو ایم ڈبلیو ایم ضلع ژوب کے لئے ضلعی آرگنائزر مقرر کیا گیا۔
وحدت نیوز(تہران) ہم ہر اس تحریک کے حامی ہیں جس کی بنیاد ظلم سے نفرت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس میں کیا۔ حزب موتلفہ اسلامی کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں مسلم امہ کی سیاسی و انقلابی تحریکوں اور جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے خطاب میں پاکستان کی نظریاتی اساس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک انقلابی ریاست ہے۔ پاکستان کا وجود ایک انقلاب کا مرہون منت ہے جس کی قیادت بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان بننے کے بعد حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تقریریں، اقدامات اور بیانات اس بات کی گواہی ہیں کہ محمد علی جناحؒ نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں بلکہ دنیا کی ہر مظلوم قوم کے لیے درد دل رکھتے اور حقیقی معنوں میں ایک عالمی انقلابی رہنما تھے۔ محمد علی جناح ؒ نے جو اقدامات فلسطینی قوم کے لیے اٹھائے وہ اس زمانے میں ثانی نہیں رکھتے اور وہ انتہائی انقلابی اقدامات تھے۔ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ دنیا بھر کی انقلابی تحریکوں اور مظلوموں و مستضعفوں کی حمایت پاکستان کی نظریاتی اساس میں شامل ہے جس کا درس بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ پاکستانی قوم کو دیکر گئے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) نعرہ حیدری لگانے پرلاہور کے علاقے سندر میں تھیم پارک ہاوسنگ سوسائٹی میں بے رحم اور متعصب انتظامیہ کے ہاتھوں شہید کئے جانیوالے توقیر حسین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے وفد نے سینیئر نائب صدر علامہ حسن رضا ہمدانی کے قیادت میں شہید کے والد رستم علی سے ملاقات کی اور شہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے شہید کے لواحقین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہید کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی حوالے سے مظلوم والد کو انصاف کی فراہمی میں بھی ایم ڈبلیو ایم اپنا کردار ادا کرے گی۔
شہید توقیر حسین والد رستم علی نے کہا کہ وہ اپنا گھر، بار، مال، اسباب سب کچھ چھوڑ سکتے ہیں، مگر علی علیہ السلام کی ولایت نہیں چھوڑ سکتے، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے، لیکن علی حق کا نعرہ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور وفد کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے وکلاء کے حوالے سے جو مدد کی ہے، اس احسان کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل تھیم پارک سوسائٹی مین علی حق کا نعرہ لگانے پر سوسائٹی کے مالک نے سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ تشدد کرکے توقیر حسین کو شہید کر دیا تھا۔ سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری عزاداری سیل وممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عزاداروں، بانیان مجالس اور متولیان کے مسائل حل کریں گے، عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں وکلاء سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر عون رضا انجم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید سمیع گردیزی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید حسنین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، شہباز گرمانی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، خادم حسین جعفری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید عرفان رضا ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ملک ابرار ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید مجتبی شمسی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ملک اشفاق کھوکھر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ موجود تھے۔
ملاقات میں محرم الحرام سے پہلے مومنین کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی جس پر وہاں موجود تمام وکلا نے آمادگی کا اظہار کیا اور مل کر عزاداران مظلوم کربلا کی مدد کے لیے کمیٹی بنانے کے اس عمل کو سراہا گیا۔ انجینیئر سخاوت علی نے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے، عزاداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جلد مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی کا دورہ کراچی ، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی کی رہائش گاہ پر ایم ڈبلیوایم سندھ کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور اہم قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا،صوبائی کابینہ کے اراکین نے شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی میں بھرپور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے شہداء کے خانوادوں کو بھی برسی کی تقریب میں مدعو کیا جا رہا ہے اور ان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ملاقات میں دیگر اراکین صوبائی کابینہ بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی صدرعلامہ سید حسین عباس گردیزی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کی ضرورت و اہمیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ۔ شرکاء نے مجلس علماء شیعہ کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے اس اقدام کی حمایت اور تائید کی ۔
اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے صدر کے عہدے کے لیے جناب مولانا شیخ علی حسنین صاحب کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نائب صدر جناب مولانا شیخ ذوالفقار علی سعیدی صاحب کو منتخب کیا گیا اجلاس میں علامہ سید محمد ہاشم موسوی،علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ برکت علی مطہری اور علامہ سید ظفر عباس شمسی نے بطور خاص شرکت فرمائی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر آغا رضا رضوی نے کہا ہے کہ 6 جولائی کا دن شیعیان پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے۔ 6 جولائی 1980 کے بعد سے ہمارا ارتقائی سفر شروع ہوا۔ ہم نے صرف اپنے مسائل پر بات کرنے کی بجائے قومی سطح کے مسائل پر سوچنا اور ان کے حل کیلئے غور کرنا شروع کر دیا اور آج الحمداللہ بڑے لیول کی داخلہ اور خارجہ پالیسی سازی میں ہم سے صرفِ نظر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات، شام اور یمن میں برملا فوج نہ بھیجنا، ایران امریکہ جنگ میں فریق نہ بننے کا فیصلہ اور آرمی چیف کا مائک پومپیو کو امریکہ کا ساتھ دینے سے صاف انکار وغیرہ اسی کا نتیجہ ہے۔ آغا رضا نے کہا کہ6 جولائی 1980ء میں ملت تشیع اپنے مطالبات کے حصول کے لئے اسلام آباد میں جمع ہوئی تو مذاکرات کی ناکامی کے بعد عوام نے اپنے قائد مفتی جعفر حسین کی قیادت میں سیکرٹریٹ پر قبضہ کرلیا۔ مارشل لاء کی حکومت نے مذاکرات کے بعد مطالبات منظور کر لئے۔
جس کے مطابق آئندہ قانون سازی میں فقہ جعفریہ کو ملحوظ رکھا جانا تھا۔ اس دھرنے میں شورکوٹ کا ایک نوجوان محمد حسین شاد شہید ہو گیا تھا۔ آغا رضا نے کہا کہ6 جولائی 1985ء میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے حکومت وقت کو قائد مرحوم مفتی جعفر حسین سے کیا وعدہ یاد کرانے اور اس پر عمل درآمد کروانے کے لئے اس دن احتجاج کا اعلان کیا۔ تین صوبائی مقامات لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں احتجاجی جلسے ہوئے۔ لاہور میں مسجد شہداء کے سامنے مال روڈ پر جلسہ منعقد ہوا، جبکہ کوئٹہ میں جب لوگ امام بارگاہ سے باہر نکلے تو پولیس نے ان پر اندھا دھند فائر کھول دیا۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے، جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
آغا سید محمد رضا نے کہا کہ اسیران کی رہائی کے لئے قائد شہید نے یکم مئی 1986ء کو کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ لانگ مارچ کی مہم کے نتیجے میں یکم مئی سے قبل ہی اسیروں کو رہا کر دیا گیا۔6 جولائی 1987ء اہل تشیع ملت نے پاکستان کے نظام پر اپنا موقف پیش کیا۔ مینار پاکستان کے میدان میں عظیم شان قرآن و سنت کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں منشور "ہمارا راستہ" کے نام سے پیش کیا گیا۔ اس منشور میں نظام حکومت کے ہر پہلو پر ملت کا موقف پیش کیا گیا۔ شہید سید عارف حسین الحسینی نے تاریخی خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے فرمایا تھا کہ یہاں ملت نے ارتقاء کی طرف قدم بڑھایا ہے کہ اپنے مسائل کی بجائے ملک اور قوم کے مسائل کے لئے سوچنا شروع کیا ہے۔ آغا رضا نے کہا کہ زندہ ملتیں ہمیشہ اپنے یادگار دن یاد رکھتی ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت)اسیروں کی رہائی کے لئے دئے گئے دھرنے دسویں روز میں داخل ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم کا شرکا سے خطاب پرامن رہنے کی اپیل، انہوں نے کہا کے ہمارے اوپر الحاق پاکستان کے ساتھ ہی مظالم کا آغاز ہو گیا تھا لیکن ہاکستان سے الحاق ہماری اپنی خوشی سے ہوا تھا تاکے ہم اپنی مذہبی آزادی سے جئیں ۔
انہوں نے کہا کے عوام کو تحفظ کی ذمہدارئ ریاست کی ہوتئ ہے ہم امن پسند قوم ہیں اور محب وطن پاکستانی ہیں اداروں کو ریاست کو انصاف فراہم کرنا چاہئے انہوں نے کہا 13 اکتوبر 2005 میں شہید ہونی والی دو سیدانیوں سمیت سات افراد کے قاتلوں کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ریاست کو دورینجرز کے شبہ میں چودہ افراد کو گرفتار کر سکتی ہے تو اس دن نو افراد کو کس نے شہید کیا ۔
انہوں نے کے ہم شرکا دھرنا سے گزارش کرتے ہیں کے افواہوں پر کان نہ دھریں اور آپسی اتحاد کو قائم رکھیں تاکے اس وقت شرپسند عناصر فائدہ نہ اٹھا سکیں ہم یوتھ کمیٹی گلگت کی خواہر ان خواہر سیدہ رباب خواہر طاہرہ وزیر خواہر جنت خواہر خواہر ثوبیہ خواہر صاعقہ کے انتہائی مشکور ہیں جو اس مشکل وقت میں خانوادوں کے ساتھ کھڑے رہیں اور دھرنے کے تمام امور خوش اسلوبی سے ادا کئے۔