The Latest

وحدت نیوز(کراچی)شعبہ سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کے نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں جانے کا فیصلہ۔

صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات صوبہ سندھ مشتاق میمن کو یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس چوری کردہ نشست کے نتائج کو کسی قیمت پر بھی قبول نہیں کرتے اور اس چوری شدہ نشست کے حصول کے لیئے ہر قانونی فورم کو استعمال کریں گے۔انشاءاللہ فتح حق کی ہوگی اور فتح مظلوم عوام کی ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) عوام دوست اتحاد ملیر نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے کونسلر یوسی 2 غازی داؤدبروہی خان محمد بلوچ کی حمایت کااعلان کردیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر سید احسن عباس نے کہا کہ عوام دوست اتحاد اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان سیاسی اتحاد علاقائی مفاد اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، ملیر کے عوام مختلف قومیتوں اور مسالک سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کے احترام اور بھائی چارے کے قائل ہیں، ہمارےدرمیان محبت وخلوص کے رشتے کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، اسی بناء پر ایم ڈبلیوایم نے اپنےاہل سنت بھائی خان محمد بلوچ صاحب کوپارٹی ٹکٹ دیا ہے، موروثی سیاست اور وڈیرہ شاہی نظام نے علاقے کو گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے، غریب عوام کے مسائل اور دکھوں کا کسی حکمران جماعت کو کوئی احساس نہیں، پورے شہر کو پانی فراہم کرنے والی بلک لائن ہمارے علاقے سے گذر رہی ہے لیکن ملیر کے عوام بوند بوند پانی کے محتاج ہیں، یوسی 2 غازی داؤد بروہی میں ایم ڈبلیوایم اور عوام دوست اتحاد کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ مستقبل کی سیاست کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی۔

عوام دوست اتحاد کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹریٹ میں ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست اتحاد ایم ڈبلیوایم کے ہر دلعزیز، داعی اتحاد بین المسلمین، مدبر ومحقق، خطیب بےبدل سیاسی رہنما خان محمد بلوچ صاحب کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، عوام دوست اتحاد کا پینل خیمے کے نشان پر ایم ڈبلیوایم کے نامزد کونسلر کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائے گا۔

وفد میں عوام دوست اتحاد ملیر کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین حاجی عبدالستار بلوچ، وائس چیئرمین انیس احمد بلوچ،سابق یوسی چیئرمین اختر بلوچ ودیگر شامل تھے، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں میں سے صوبائی رہنما علی احمر زیدی، ضلعی نائب صدر شعیب رضا، امیدوار برائے کونسلر یوسی 2 وارڈ 4 خان محمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔

انشاء اللہ یوسی 2 غازی داؤد بروہی کے ووٹر ز عوام دوست اتحاد اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدوار برائے چیئرمین حاجی عبدالستار بلوچ، وائس چیئرمین انیس احمد بلوچ کو بکری کے انتخابی نشان پر جبکہ امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ 4 خان محمد بلوچ کو خیمے کے نشان پرمہر لگا کر کامیاب بنائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ کی ناقص کارکردگی سے تنگ آکر ان کے پرانے ساتھیوں نے پیپلز پارٹی کے مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین کے امیدوار حاجی عبد الستار بلوچ علاقے کی نامی گرامی کاروباری وسماجی اورقابل احترام شخصیت ہیں جبکہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار خان محمد بلوچ صاحب کا تعلق ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی جماعت پاکستان عوامی تحریک سے ہےاور وہ بھی اس علاقے کی نامور و ہردلعزیز مذہبی شخصیت کے طورپر جانے اور پہچانے جاتے ہیں، امید ہے کہ مزید آزاد امیدوار بھی جلد اس پینل کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے، مرکزی جامع مسجدجعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن کے امور میں بےجا مداخلت کسی صورت قبول نہیں ، اسٹیل مل انتظامیہ اپنی حدود میں رہے، عزاداری سید الشہداء ؑ کوئی یزید نہ روک سکا ، حکومت اور ضلعی انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملزانتظامیہ کی مسجد وامام بارگاہ میں بلاجواز مداخلت کا فوری نوٹس لے،حکومت فوری طور پر CEO شجاع حسن خورزمی کو برطرف کرے، بصورت دیگربھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید سےملاقات کے لیئےوحدت ہاؤس جعفرطیار ملیر تشریف لانے والے مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ کمپلیکس کے انتظامی وفد،انجمن غلامان آل رسولؐ ، انجمن محبان آل محمد ؑ کے عہدیداران فرحت عباس ، محب علی ہسیبانی،زوار حسین ،نجم اقبال مغل اور شہزاد رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجدجعفریہ وامام بارگاہ کمپلیکس کے ترقیاتی امور اور عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹوں کا ڈالاجانا قابل مذمت اقدام ہے، انتظامیہ پاکستان اسٹیل ملزکی جانب سے اختیارات سے تجاوز باعث تشویش ہے، عزاداری کے اجتماعات میں مداخلت سابقہ روایات کے بھی منافی ہے ، منتخب مسجد انتظامیہ کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ جس کو چاہےعشرہ مجالس عزاسے خطاب کروائے، CEOپاکستان اسٹیل ملزکا عزاداری کے امور اور ترقیاتی منصوبوں میں بےجادخل اندازی کرنااور رکاوٹ ڈالنا عزاداروں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اسٹیل ملزکی انتظامیہ شبیہ روزہ امام حسین ؑ ، سرد وغسل خانہ برائے میت کے پروجیکٹس اور عشرہ محرم الحرام سمیت دیگر امور میں مداخلت سے باز رہے۔

سید احسن عباس رضوی نےکہا کہ ہم منتظمین مسجد وامام بارگاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وفاقی وصوبائی حکومت، ڈی جی رینجرز سندھ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر اس مسئلے کے سنجیدہ حل کیلئے اقدام کریں،مسائل کو بات چیت کے زریعےحل کیا جائے، محرم الحرام نزدیک ہیں عزاداروں کومجبور نہ کیا جائے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے سٹرکوں کا رخ کریں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے یکم ذوالحجہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور سیدہ کائنات حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے عقد مبارک کی تاریخ پر پوری امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ انسانی کا بے مثل جوڑا جن کے گھرانے نے عالم انسانیت کی رہبری کی۔ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر گرامی کا عقد جس سادگی سے ہوا وہ سادگی امت مسلمہ کے لیے قابل تقلید ہے۔ اولاد کی تربیت میں سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور مولا علی علیہ السّلام کی سیرت طیبہ نمونہ عمل ہے۔ جب دین خدا پر مشکل وقت آیا تو اولاد فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے بے مثال قربانی دے کر دین کی لاج رکھ لی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جہیز کی لعنت اور شادی کی مہنگی رسومات کے سبب نوجوانوں کی بروقت شادی اور نکاح نہیں ہو پاتا۔ ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کی بروقت شادی کا اہتمام کریں اس سلسلے میں اھل خیر حضرات کو آگے آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اولاد کی تربیت کے رہنما اصول ہمیں اھل بیت علیھم السلام سے سیکھنے چاہئیں۔ خانوادہ اھل بیت میں جن قدسی صفات ھستیوں نے تربیت پائی وہ انسانی کمالات کا مجموعہ تھے۔ شجاعت فصاحت۔ قناعت سخاوت حلم علم و دیگر اعلیٰ انسانی صفات آل رسول کی ذات میں جمع ہوئیں یہ تربیت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا اعجاز تھا کہ ان کے دامن عصمت میں تربیت پانے والے قدسی صفات ھستیوں کی نظیر تاریخ انسانی نے نہیں دیکھی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نومنتخب مرکزی کابینہ کا دوسرا باضابطہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت جماعت کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔اجلاس میں وائس چیئر مین علامہ سید احمد اقبال رضوی ،جنرل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی، ڈپٹی  جنرل سیکریٹری سلیم صدیقی، سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی ،مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی ،سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین،سیکرٹری روابط سید محسن زیدی ،سیکرٹری تعلیم عارف علی جانی ،صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی شریک تھے۔ سیکرٹری امور خارجہ شفقت شیرازی نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شہید قائد کی برسی کی سالانہ تقریب کو حتمی شکل دینے سمیت اہم ملکی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 26جولائی کو شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے "مہدی برحق" کے عنوان سے اسلام آباد میں شایان شان جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ جماعت کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور اسے وسعت دینے کے لیے تجاویز و آراء کا بھی تبادلہ ہوا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت صوبہ پنجاب کے لئے ورکنگ کمیٹی کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی فعالیت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔ کمیٹی کو پنجاب کے اندر تین ماہ میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔مذکورہ کمیٹی تین ماہ کے فورا بعد صوبائی شوری کا اجلاس منعقد کرکے صوبائی صدر کے انتخاب کی ذمہ دار ہوگی ۔ملک اقرار حسین کو کمیٹی کا مسئول مقرر کیا گیا۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ عبدالخالق اسدی ، مولانا حسن رضا ہمدانی ،برادر حسن رضا کاظمی اور ایڈوکیٹ آصف رضا  شامل ہیں۔اجلاس میں آزاد جموں کشمیر کے تنظیمی امور پر بھی گفت و شنید کی گئی۔آزادکشمیر کے آرگنائزر علامہ سید یاسر سبزواری،علامہ حسنین گردیزی اور علامہ مقصود ڈومکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے لئے ورکنگ کمیٹی کا قیام ،کمیٹی کے قیام کامقصد پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے اضلاع میں تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانا اور تین ماہ میں مرکز کی ہدایات کے مطابق تنظیم سازی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے، نیز یہ کمیٹی تین ماہ کے فوری بعد صوبائی شوری کا اجلاس منعقد کرکے صوبائی صدر کے انتخابی عمل کی ذمہ دار ہوگی ۔کمیٹی کے مسئول جناب ملک اقرار حسین ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ عبدالخالق اسدی ، مولانا حسن رضا ہمدانی ،برادر حسن رضا کاظمی ،برادر ایڈوکیٹ آصف رضا  شامل ہیں۔

وحدت نیوز(پاراچنار) ضلع کرم پاراچنار میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا باقائدہ آغاز کردیا گیا۔محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ تحصیل چیئرمین و مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مزمل حسین فصیح ، اپر کرم کے VC اور UC چئیرمین نے شرکت کی اور پولیو کے قطرے بچے بچے تک پہنچانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

آخر میں تحصیل چئیرمین مزمل حسین فصیح نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا، انہوں نے کہا کہ پولیوسے پاک پاکستان ہی صحت مند پاکستان کی علامت ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و یوم شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام اور بلندی درجات مرحوم ماسٹر غلام عباس مجلس ترحیم محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد کی گئی ۔ تلاوت دعا کی سعادت مولانا نعیم الحسن نے حاصل کی۔ سلام  سید ناصر آغا اور  اریب ہادی نے پش کیا۔دعا و مجلس میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن نے کہا کہ امام محمد تقیؑ نے غلو کرنے والوں سے مقابلہ کیا ۔ لوگوں کو بتایا کہ ہم خدا نہیں ہے ۔ مگر خدا کے حکم سے امور کو انجام دیتے ہیں۔امام محمد تقیؑ نے جعلی حدیثوں کو رد کیا ۔نمائندے اور وکیلوں کے نظام کو نافذ کیا ۔ کوئی ملک و شہر ایسا نہ تھا جہاں آپ کا کوِئی نمائندہ نہ ہو۔حتی سرکاری اداروں میں آپ کے ماننے والے موجود تھے ۔جو آپ کے حکم سے مومنین کی خدمت کیا کرتے تھے ۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ امام محمد تقیؑ کی یہی خدمات تھیں جس نے بنو عباس کے خلفاء کو پریشان کررکھا تھا اور وہ آپ کو شہید کرنے پر مجبور ہوگئے ۔اس موقع پر نوحہ خوانی رضا فرزند مرحوم ماسٹر غلام عباس و اریب ہادی نے کی ۔دعا و مجلس کے اختتام پر کل مرحومین و نوحہ خواں مرحوم ماسٹر غلام عباس ، محمد رضا نگری، مختار حسین دیوجانی، سید فہیم اختر زیدی، امجد زیدی،سید نعیم حیدر زیدی، مرحومہ فاطمہ روزہ خاتون،مرحوم علی رضا دھرمسی اور تمام مومنین  و مومنات کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔مجلس کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت جیل میں چودہ سالوں سے قید 14 سیروں کی رہائی کیلئے گلگت میں مستقل دھرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر دھرنے میں اسیروں کے عزیز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ گزشتہ روز دیئے گئے دھرنے کو تین روز گزر چکے ہیں اور مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان بھی دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسیروں کی رہائی نہیں ہوتی دھرنا جاری رہے گا۔ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محمد الیاس صدیقی بھی دھرنے میں شریک ہوئے۔ بدھ کے روز ایم ڈبلیو ایم کے اہم رہنمائوں شیخ نیئر عباس اور رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ 13 اکتوبر 2008 کو گلگت کے مخدوش حالات کے دوران دو رینجر اہلکاورں کے قتل کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان قیدیوں کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت گلگت میں زیر سماعت تھا لیکن اس دوران سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے غیر قانونی طریقے سے اس کیس کو دہشتگردی عدالت سے نکال سے فوجی عدالت راولپنڈی منتقل کروا دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق جی بی میں انسداد دہشتگردی عدالت سے کوئی فوجداری کیس کسی صورت بھی فوجی عدالت منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ کیس کو فوجی عدالت منتقل کرنے کے بعد یہ مزید پیچیدہ ہو گیا اور کئی ابہام پیدا ہو گئے۔ لواحقین کا موقف ہے کہ جب یہ کیس اے ٹی سی میں چل رہا تھا تو کس کے دبائو اور خواہش پر اس کیس کو راولپنڈی کی فوجی عدالت منتقل کرا دیا گیا؟

وحدت نیوز(پاراچنار)عوامی شکایات پر تحصیل چیئرمین پاراچنار مولانا مزمل حسین نے وی سی چیئرمین ملک سید اصغر اور پی پی کرم کے انفارمیشن سیکرٹری تنویر حسین کے ہمراہ احساس پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے آفس کا دورہ کیا۔ جہاں پر عوام کی شکایات سنیں اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ آبادی زیادہ ہونے اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے دن بہ دن بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، اگر اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے تو ان شاء للہ عوام کے مسائل جلد حل کرینگے۔

تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین نے کہا کہ ان شاء اللہ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے اور عوام سے بھی گزارش ہے کہ سٹاف سے تعاون کریں۔ جلد از جلد سب کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وی سی چیئرمین ملک سید اصغر نے کہا کہ جلد منسٹر سے اس معاملہ پر بات کرکے نادرا کے ذریعے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree