The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) حضرت سکینہ بنت الحسین علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے کرم ایجنسی کے رہائشی بدبخت سلطان گل کے خلاف شیعہ سنی محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کے سینکڑوں افراد نے  اسلام آباد پریس کلب سے چائنہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔شرکاء  واقعہ کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے معلون کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی دین اسلام کی توہین ہے۔ اس واقعہ میں ملوث شخص عرب امارت میں ہے۔اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ جب تک اس شخص کو گرفتار کر عبرت ناک سزا نہیں سنائی جاتی اس وقت تک محبان اہلبیت ع کے اضطراب میں کمی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا شدت پسند تکفیری عناصر ارض پاک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اہلبیت ع کی توہین کرنے والے  اسلام کے دشمن اور ریاست کے  بدترین مجرم ہیں۔ ایسے عناصر جو ملک میں تفرقہ بازی کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ معمولی سی رعایت ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہو گی۔ایسے گستاخان کو کیفر کردار تک پہچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے مذکورہ شخص  کے خلاف فوری کارروائی نہ کی پھر حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

مقررین میں علامہ ظہیر الحسن کربلائی، علامہ سبطین حسینی، علامہ مرتضی علوی، شبیر ساجدی اور ایم پی اے اقبال میاں کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شامل تھے۔احتجاجی ریلی کے شرکاء نے چائنہ چوک سے واپس پریس کلب تک مارچ کیا اور پرامن انداز میں منتشر ہو گئے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا انٹراپارٹی الیکشن، علامہ اقتدار حسین نقوی آئندہ تین سال کے لیے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے۔ نومنتخب صدر کا اعلان مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ انٹراپارٹی الیکشن میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کےصدور نے شرکت اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

 نومنتخب صدر سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حلف لیا۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد اصغر تقی، سلیم عباس صدیقی، آصف رضا ایڈووکیٹ، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ شبیر بخاری، غلام حسنین انصاری، پروفیسر شاہد عباس اور طاہر خورشید نے خطاب کیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک میں کمزور اور مستضعفین کی آواز بنیں گے۔ ہم اس ملک کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنا آئین پاکستان کے ساتھ غداری ہے، جو لوگ اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانے کے لیے بے تاب ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، پاکستانی قوم کبھی بھی کشمیریوں اور فلسطینیوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ اس ملک میں قائد اعظم کے بیٹے موجود ہیں، جو صیہونی لابی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

نومنتخب صدر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ پاکستان امریکی مداخلت کے باعث ہر دور میں مشکلات کا شکار ہے۔ جب تک ہم اپنے فیصلے خود نہیں کریں گے، دشمن ہم پر مسلط رہے گا۔ بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں نے امریکی خوشنودی کے لئے فیصلے کیے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس علمائے شیعہ پاکستان جنوبی پنجاب کا پہلا باضابطہ اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔ اجلاس میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علمائے شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علما کا معاشرے میں کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ علامہ قاضی نادر علوی صاحب کو صدر مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں علامہ عیسی امینی مرکزی نائب صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان، علامہ سید امیر حسین، علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ سید سلطان نقوی، علامہ فلک شیر، علامہ محمد اجمل، علامہ امیر حسین ساقی اور دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا دورہ روزہ صوبائی کنونشن مسجد ولی العصر میں شروع ہوگیا، کنونشن میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل اور ضلعی کابینہ شریک ہیں، کنونشن کے پہلے روز نماز مغرب کے بعد شب شہداء کا انعقاد کیا گیا، شب شہداء کی محفل سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سربراہ علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، شہید علامہ ناصر عباس کے بھائی پروفیسر شاہد عباس، شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل، صوبائی رہنمائوں علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، طاہر خورشید اور دیگر نے خطاب کیا۔

شب شہداء میں شہداء کے آثار اور تصاویر پر مشتمل خصوصی گیلری بنائی گئی۔تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے جہاں ذریعہ نجات ہیں وہیں ہماری روحانی تربیت کا محور بھی ہیں، جو قومیں اپنے شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم جس مکتب کے پیروکار ہیں وہ مکتب شہادت کو سعادت سمجھتا ہے۔ کنونشن کے دوسرے روز ضلعی اور صوبائی کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی، خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے صوبائی سربراہ کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔ کنونشن میں مرکزی نمائندہ آصف رضا ایڈووکیٹ، زعیم زیدی، انجینیئر سخاوت علی، سید ندیم عباس کاظمی، محمد اصغر تقی، علی رضا زیدی، فہیم جعفر، سید دلاور عباس زیدی، علی رضا بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔



وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ سید وحید عباس کاظمی نے قبائلی ضلع کرم میں بی بی سکینہ بنت امام حسین علیہ السلام اور امام خمینی (رھ) کی شان میں گستاخی کرنے والے بدبخت و ملعون شخص کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری گرفتاری اور توہین اہلبیت اطہار علیہم السلام کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شدت پسند تکفیری عناصر ارض پاک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اہلبیتؑ کی توہین کرنے والے اسلام کے دشمن اور ریاست کے بدترین مجرم ہیں۔ ایسے عناصر جو ملک میں تفرقہ بازی کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ معمولی سی رعایت ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہو گی۔ ایسے گستاخوں کو کیفر کردار تک پہچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکتب اہلبیتؑ پر حملہ اور مدافعان اسلام کو تضحیک کا نشانہ بنایا جانا ناقابل برداشت ہے، اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے اس معاملہ پر فوری کارروائی نہ کی تو ملت جعفریہ بھرپور احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم ایک حساس علاقہ ہے، وہاں کے امن کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس ملعون نے گستاخی اور تکفیر کی وڈیو شیئر کر رکھی ہے، اس شرپسندی کے نتائج خوفناک ہوسکتے ہیں، یہ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ناقابل قبول ہے۔ اگر انتظامیہ علاقے میں حالات خراب ہونے کے خدشات کا خاتمہ چاہتی ہے تو واقعہ کے ذمہ دار شخص کو فی الفور گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یوتھ ونگ کی جانب سے گلگت میں عالمی شہرت یافتہ ترانہ امام زمان عج سلام فرماندے کی ریکارڈنگ کی گئی ۔ مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم کی زیر نگرانی المصطفی سکول گلگت میں بچوں نے سلام فرماندہ  ترانہ پڑھ کر امام زمان عج سے تجدید عہد کیا ،اس موقع پر علامہ راحت حسین الحسینی نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور بچوں سے خطاب کیا ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر نے بلدیاتی انتخابات 2022 کے سلسلے میں ملیر کی تین مختلف یونین کونسل سے متعدد امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں۔

ضلعی صدر ایم ڈبلیوایم سید احسن عباس نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے یوسی 2 ، یوسی 3 اور یوسی 4 سے 9 امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی سکروٹنی کا مرحلہ 19 جون تک مکمل ہوجائے گا۔ امید ہے کہ ایم ڈبلیوایم کے تمام نامزد امیدواروں کے نام 27 جون کو شائع ہونے والی حتمی فہرست میں شامل ہوں گے۔

ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر یوسی 4 خلد آباد وارڈ نمبر 1 لعل ڈنو بگٹی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ خوش اصلوبی سے مکمل ہوگیا ہے ۔ باقی امیداروں کو کل اور پرسوں طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم خیمہ کے نشان پر انتخابات میں بھرپورانداز میں حصہ لے گی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات چیت جاری ہے حتمی فیصلہ پولیٹیکل کونسل کرے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں دعا زہرا کیس سے متعلق کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کے اسلامی معاشرے میں غیر اخلاقی رسومات کو فروغ دینے کی کوششوں پر عمل پیرہ ہیں۔ ولی یعنیٰ باپ یا بھائی کی عدم موجودگی میں نکاح غیر شرعی عمل اور گناہ ہے۔ ولی کی غیر حاضری میں کم سن دعا زہرا کا نکاح اسلامی جمہوری ریاست کے قانون پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نام نہاد صحافی جو دراصل ٹک ٹاکر ہے دعا زہرا کیس پر پروگرام کرکے اپنی ریٹنگ بڑھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ جسے قوم سمجھ چکی ہے۔ اس طرح غیر اخلاقی کاموں کو فروغ دینے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے عدلیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا تقاضہ پورا کرتے ہوئے کم سن دعا زہرا کو اسکے والدین کے حوالے کر دے اور اس کیس کو مزید پیچیدہ اور متنازعہ بنانے سے گریز کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے اراکین کی نامزدگی کے اگلے مرحلے میں مزید رہنماؤں کی عہدوں کا اعلان کردیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامئیے کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، سلیم عباس صدیقی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری،علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کو مرکزی سیکریٹری امور خارجہ، عارف حسین علی جانی کو مرکزی سیکرٹری تعلیم ،علامہ سید اقتدارحسین نقوی کو مرکزی سیکریٹری روابط ، ملک اقرار حسین کو مرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ، علامہ سید حسنین عباس گردیزی کو مرکزی سیکریٹری علماء ونگ (مجلس علمائے شیعہ پاکستان) اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حسین الحسینی کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جناب محترم چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی یوتھ کونسل، تربیتی کونسل اور مالیاتی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہےجن کے عہدیداران کا ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل و غیر معمولی اضافے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اس بائیس کروڑ عوام کے ساتھ بدترین ظلم قرار دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک تیزی سے سنگین ترین حالات کی طرف جا رہا ہے۔امپورٹڈ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہ قرضوں کی بنیاد پر قومیں ترقی نہیں کرتیں بلکہ اس کے لیے وژن درکار ہوتا ہے۔ہمارے حکمران عقل و دانش سے عاری ہیں۔ان کے پاس معاشی اصلاحات کا کوئی لائحہ عمل نہیں جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔عالمی طاقتوں کو خوش کرنے کے یے عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپا جا رہا ہے۔مہنگائی کا موجودہ عفریت غریب عوام کو نگل جائے گا۔عالمی استعماری طاقتوں کے غلام ارض پاک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور قانون شکنی کا دور دورہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ادارے اپنے پیشہ ورانہ فرائض  سے غافل ہیں۔ملک کو تباہ کرنے کے دانستہ طور پر حالات پیدا کیے جا رہے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے حریفوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر سارا زور دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فورا کمی کی جائے  تاکہ عوام  کو درپیش مسائل اور اذیت میں کمی آ سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree