The Latest
وحدت نیوز(لاہور) صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی شالیمار ٹاون یونٹ رشید پورہ میں سمر کیمپ کا آج باقاعدہ آغاز کیا گیا ، سمر کیمپ میں حفظ سورہ بروج ، قرآن شناسی ، فقہی مسائل و احکام اور معرفت امام زمانہ عج جیسے موضوعات پر دروس دیے جائیں گے سمر کیمپ میں بچوں کی عمر کے حساب سے تین گروپس بنام فاطمہ ، زینبیون اور سکینہ تشکیل دیے گئے۔
ابتدا میں محترمہ نجبہ علوی نے بچوں کو سورہ بروج کی فضیلت و اہمیت سے آگاہ کیا اور بمع تجوید و ترجمہ سورہ حفظ کروائی ، جبکہ سکینہ گروپ کے بچوں کو خواہر ابیہا اور خواہر انعم نے اصول دین اور بنیادی احکام پر درس دیا
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی نائب صدر محترمہ ام البنین نے محترمہ معصومہ صدرکراچی اور محترمہ نایاب نائب صدر کراچی ڈویژن کیساتھ حیدرآباد ڈویژن کا خصوصی دورہ کیا جہاں ضلع حیدر آباد کی نئی ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز دعائے توسل سے ہوا، جسکے بعد محترمہ ام البنین نے تمام شرکاء سے مختصر خطاب کیا اور الٰہی تنظیمی کے اہداف کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اہداف کی جانب خلوصِ نیت کیساتھ سفر کا آغاز کیا جائے تو الٰہی مقاصد کے حصول میں کامیابی کے صورت میں خداوند متعال بہترین انجام عطا فرماتا ہے۔
اجلاس کے دوران انتخاب کا عمل گزشتہ کابینہ سے ووٹنگ کے ذریعے مکمل کیا گیا، جس میں محترمہ پروین نقوی بطور صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین حیدرآباد منتخب ہوئیں۔ محترمہ اُم البنین نے ان سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔دعائے سلامتی امام زمانہ ع کے ساتھ ملک و ملتِ تشیع کی کامیابی و کامرانی کی دعا کیساتھ انتخاب کا عمل اختتام پذیر ہوا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمران بھی صرف اور صرف قوم کو لولی پاپ دے رہے ہیں، امپورٹڈ حکمرانوں کو ملک و قوم کی عزت اور تعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، مہنگائی کے سونامی اور عفریت نے قوم کو نگل لیا ہے، اگر مہنگائی کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور نہ ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ صادق جعفری نے کابینہ کے اہم اجلاس میں کیا۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ آٹے و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمت میں اضافے اور نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی پتہ چلتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور اب آٹے کی قیمت بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔
علامہ صادق جعفری نے کہا کہ دودھ، پیٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، موجودہ امپورٹڈ حکومت اپنے دور اقتدار میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، غربت، کرپشن، لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہ دے سکی، امپورٹڈ حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا، ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کا مطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے، جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اپنے دور اقتدارمیں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے حکمران عیاشی کررہے ہیں، حکومت اگر ملک بچانا چاہتی ہے تو کرپشن کو ختم کرے، موجودہ حالات میں عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن کے لوگ بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ٹینکر مافیا اور واسا کی ملی بھگت کے نتیجے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت کٹھن اور مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ اوپر سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں عوام کو دست و گریباں کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود رات دن مسلسل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پانی کی فراہمی ہمارے لئے کسی خواب سے کم نہیں رہی ہے۔ آغا رضا نے کہا کہ اگر غلطی سے کبھی بجلی آتی بھی ہے تو وولٹیج کی فلکچویشن کی وجہ سے ہمارے گھروں میں بجلی سے چلنے والے سارے آلات جل کر ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اگر بجلی آتی بھی ہے تو ہزارہ ٹاؤن کو کیسکو یا واپڈا کی جانب سے بہت کم وولٹیج میں بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
عوام جب بھی واپڈا کے عہدیداران کو بجلی کی عدم دستیابی اور کم وولٹیج کے حوالے سے کال کرکے شکایت کرتی ہے تو جواب میں یہ بتایا جاتا ہے کہ آپ کے علاقہ کا بندہ اس کار خیر میں ملوث ہے۔ اب وہ کون ہے، یہ بات تو ایک طرف، حیران کن بات یہ ہے کہ واپڈاء کے ذمہ دار اپنی ذمہ داری صحیح معنوں میں ادا کرنے سے قاصر اور اس ایک شخص یا گروہ کی سننے پر مجبور کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کیسکو اس عمل کے خلاف نوٹس لے اور ہزارہ ٹاؤن کو ریگولر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرے۔ سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی نہیں ہے تو بل کس مد میں لیا جاتا ہے؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کی عاجزی کا فائدہ نہ آٹھایا جائے۔ اگر عوام کو اس سے زیادہ مجبور کیا گیا تو عوام اپنا قانونی حق لینا جانتی ہے۔ ہر شہری کا یہ بنیادی حق ہے کہ اس کو زندگی کی بنیادی ضروریات اور سہولیات بروقت ملیں۔ ہم اپنے بنیادی حقوق کے لیے آپ کے توسط سے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ بجلی کے علاوہ بھی ہزارہ ٹاؤن میں لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات سے محرم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ ٹاؤن میں پانی کا مسئلہ اپنی جگہ کسی قیامت سے کم نہیں ہے۔ پانی زندگی ہے، لیکن پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بد سے بدتر ہوگئی ہیں۔ سرکاری فنڈز سے بننے والے ٹیوب ویل بحال نہیں کئے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہے۔ آئے دن ٹینکر مافیاء پانی کی قیمت میں اضافہ کر رہا ہے۔ حکومت وقت کو چاہیئے کہ اس ناجائز اور بے جا دھندے کا نوٹس لے اور واسا کو پابند کرے کہ ہزارہ ٹاؤن کو بروقت پانی فراہم کرے۔ آغا رضا کا کہنا تھا کہ 3 جون 2022ء کو ہزارہ ٹاؤن کی خواتین کی بڑی تعداد نے اپنے بنیادی حق کے لیے مغربی بائی پاس کو بلاک کرکے احتجاج کیا تھا۔ جس پر اے سی کوئٹہ اور واسا کے آفسران نے لکھ کر یقین دہانی کروائی تھی کہ 13 جون 2022ء تک ہزارہ ٹاؤن میں نصب تمام ٹیوب ویلوں کو فعال کرکے عوام کو وقت پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مگر تاحال یہ ممکن نہیں ہو پایا ہے۔ اگر ہوتا تو واٹر ٹینک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نہ ہوتا۔ اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ سسٹم سے جڑے بعض افسران، واسا کے افسران ٹینکر مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء آغا رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ اس ناانضافی اور لوٹ مار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لے اور عوام کو مافیا کے شر سے نجات دلائے اور عوام کو ان کی بنیادی ضروریات بروقت فراہم کرے۔ نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ہم پہلے ہی اسلام آباد الیکشن کمیشن میں قانونی چارہ جوئی کیلئے وکلاء اور ماہرین کی باقاعدہ ایک ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ عوام دشمن نئی حلقہ بندیاں بالکل منظور نہیں ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام مرکزی برسی اجتماع بعنوان تجدید بیعت باامام زمان عج اسلام آباد میں منعقد ہوگی، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے فیصلے کے مطابق شہیدقائد ؒ کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع 24 جولائی بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا ظلم و جور اور فساد سے پر ہوچکی ہے، بشریت کو درپیش ان مسائل و مشکلات سےنجات دلانے والی ذات پاک فقط امام زمان عج کی ہی ہے ۔ انشاء اللہ اس سال شہید قائد ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان امام زمانہ عج اسلام آباد کی سرزمین پر اکھٹا ہوں گے اور وہ اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امام عصر عج سے تجدید بیعت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے جمع ہونے والے عاشقان امام مہدیؑ اجتماعی طور پر عالمی استغاثہ سلام فرماندہ بحضور امام زمانہ عج پیش کریںگے ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر آغا علی رضوی کی قیادت میںوفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی۔
اس موقع پرگلگت بلتستان کے مختلف ایشوز بالخصوص وی سی بلتستان یونیورسٹی کی تقرری ، ترقیاتی پروجیکٹس، خالصہ سرکار،پانی و بجلی بحران سمیت دیگر ایشوز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں صوبائی صدر سمیت رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی، منسٹر ایگریکلچر کاظم میثم، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، کاچو ولایت علی خان، الحاج محمد علی، سلیم یاسر ،عقیل احمد ایڈوکیٹ و آغا مدثر موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعلی نے آغا علی رضوی کوایم ڈبلیوایم کا صوبائی صدر منتخب ہونے پہ مبارکبادی دی اور ایم ڈبلیو ایم اورپی ٹی آئی کے اتحاد کو مزید تقویت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر وفد میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ترجمان مولانا سہیل اکبر شیرازی سیکریٹری تبلیغات مولانا ذولفقار علی سعیدی اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے رہنما مولاناسید محمد رضا اخلاقی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ استاد معاشرے کا انتہائی قابل احترام طبقہ ہے جس کا احترام پورے معاشرے پر لازم ہے۔ وزیراعلی اور وزیر تعلیم اگر آج کسی منصب پر ہیں تو اس میں ان کے استاد کا احسان ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج بلوچستان کے سینکڑوں اساتذہ حکمرانوں کی بے حسی کے سبب کئی دنوں سے روڈوں پر در بدر نظر آ رہے ہیں۔ پندرہ سال سے بچوں کو پڑھانے والے تجربہ کار اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ کمیونٹی اساتذہ کو پریشان کرنے کی بجائے انہیں فی الفور ملازمت دی جائے۔ کیونکہ اوور ایج ہونے کے سبب وہ کہیں اورملازمت بھی نہیں کر سکتے۔ بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں 950 اساتذہ کی تعیناتی کوئی مشکل مسئلہ نہیں ہے اگر حکمرانوں میں نیک نیتی اور عوام سے ہمدردی موجود ہو تو عوامی مسائل بہ آسانی حل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان کے اراکین اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کمیونٹی اساتذہ کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھائیں۔اس موقع پر کمیونٹی اساتذہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر رفیع اللہ اور جنرل سیکرٹری ظہور مگسی نے بتایا کہ 950 اساتذہ کئی روز سے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یاد گار شہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع سکردو بھرسے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے ہاتھوں میں قومی وپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ، امریکا مردہ باد اسرائیل نامنظور ، امریکی غلامی نامنظور جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ شہید انسانی معاشرے کو حیات دیتا ہے ، شہید کے لہو کے رنگ کو کوئی نہیں مٹا سکتا ،آج کایہ اجتماع شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،پاکستان میں تکفیریت کو امپورٹ کیا گیا ، پاکستان کو درندوں اور بھیڑیوں کے حوالے کر دیا گیا، وطن کے بے گناہ بیٹوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ، ہم نے کہا ہم داخلی خود مختاری چاہتے ہیں ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں واشنگٹن میں نہیں ، گلگت بلتستان کی عوام کو پاکستان سے وفاداری کے صلے میں صرف جھوٹے وعدے، دھوکا اور محرومیاں دی گئیں ،اس خطے کے بہادر عوام کو اپنے حق کے لئے میدان میں ثابت قدم رہنا ہو گا ، یہاں عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر غیر ضروری مسائل میں الجھایا جاتا ہے ،گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے بغیر سر کے دھڑ باقی نہیں رہ سکتا ،یہ جنت نظیر علاقہ اب تک محرومیوں کا شکار ہے ،گلگت بلتستان کے جائز آئینی حقوق کی جدوجہد کے لئے متحد ہونا ہو گا۔آئین پاکستان میں واضح ہے کہ کسی کے عقیدے کے بر خلاف تعلیمی نصاب نہیں پڑھایا جا سکتا، موجودہ نصاب تعلیم تنازعات سے بھرا ہوا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، نصاب کے مسئلے پر ہمارے اکابرین نےماضی میںبھی طویل جدوجہد کی ہےشہیدآغا ضیاء الدین شہید ِ نصاب ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطےمیں اس وقت شفٹ آف پاور کے عمل جاری ہےجبکہ پاکستان بھی تاریخ کے نازک ترین دورسے گذر رہا ہے، امریکی مداخلت ایک منتخب حکومت کے خاتمے کا سبب بنی، ملک عدم استحکام کا شکار ہے، معیشت تباہ اور خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچادیا ہے ۔ حکمرانوں نے ہوش مندی کا مظاہرہ اور معاشی استحکام کیلئے جرات مندانہ اقدامات نہ کیئے تو خانہ جنگی کا اندیشہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی ، گیس اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ ہم پاکستان کو امریکی غلا می کا شکار نہیں بننے دیں گے ، خودداری کا درس قائد اعظم محمد علی جناح اورعلامہ محمد اقبال نے قوم کو دیا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رعلامہ آغا سید علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ہم اپنی قوم کو جوابدہ ہیں گلگت بلتستان کے مفادات کا سودا نہیں ہونے دیںگے ،ہم مطالبہ کرتے ہی سکردو کرگل کا باڈر کھولا جائے،سانحہ چلاس ،سانحہ بابو سر کے شہدا ءکے قاتل اب تک آزاد ہیں، گلگت بلتستان کے حق میں آواز بلند کرنے والے جیلوں میں ہیں ،آج کا یہ اجتماع پاک فوج کے شہدا ءکو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے ،پاک فوج کو پیغام دیتے ہیںکہ گلگت بلتستان میں زمینوں کے تنازعے میں فریق نا بنیں، گلگت بلتستان کی عوام اپنی فوج سے محبت کرتی ہےخدارا اپناامیج خراب نا کریں۔پاکستان کے استحکام کے لئے خون کا نذرانہ دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدائےتحریک آزادی کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان سر بلندی کا نعرہ لگایا ،ہم پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ مزاکرات کو مسترد کرتے ہیں ،ہم مقتولین کے ساتھ ہیں شہدائے پاکستان کے ساتھ ہیں،بھکاری حکمرانوں کے مقابلے میں خودار لوگ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمران امریکہ کی غلامی کے بغیر نہیںچل سکتے ،یہ ہمارے ملک کے ایٹمی اثاثوں کو بیچنا چاہتے ہیں ،ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے لوگوں کو آگاہ کریں گے، پاکستان پر امریکہ کا تسلط برداشت نہیں کریں گے، وطن کی قیمت لگائی جا رہی ہے شہدا کے خون کی قیمت لگائی جا رہی ہے جو غیور پاکستانیوں کی کسی صورت قبول نہیں ۔
صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نےکہا کہ ہم ہر صورت گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، وفاق گلگت بلتستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوٹی کو مسترد کرتےہیں، ہم گلگت بلتستان کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تحریک کو جاری رکھیں گے ،کچھ قوتیں علاقے میں نفرت اور علاقائی تعصب کو ہوا دینا چاہتی ہیں ،بلتستان یورنیورسٹی کے متنازعہ وی سی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گےامریکہ نے ہمارے ملک میں مداخلت کی ،ایک ہی مسئلے پر مقتدر قوتوں نے الگ الگ بیانیہ دیا ،سن لو ہمارا نعرہ امریکہ مردہ باد ہےاور یہ نعرہ کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یاد گار شہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع سکردو بھرسے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے ہاتھوں میں قومی وپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ، امریکا مردہ باد اسرائیل نامنظور ، امریکی غلامی نامنظور جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ شہید انسانی معاشرے کو حیات دیتا ہے ، شہید کے لہو کے رنگ کو کوئی نہیں مٹا سکتا ،آج کایہ اجتماع شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،پاکستان میں تکفیریت کو امپورٹ کیا گیا ، پاکستان کو درندوں اور بھیڑیوں کے حوالے کر دیا گیا، وطن کے بے گناہ بیٹوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ، ہم نے کہا ہم داخلی خود مختاری چاہتے ہیں ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں واشنگٹن میں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو پاکستان سے وفاداری کے صلے میں صرف جھوٹے وعدے، دھوکا اور محرومیاں دی گئیں ،اس خطے کے بہادر عوام کو اپنے حق کے لئے میدان میں ثابت قدم رہنا ہو گا ، یہاں عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر غیر ضروری مسائل میں الجھایا جاتا ہے ،گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے بغیر سر کے دھڑ باقی نہیں رہ سکتا ،یہ جنت نظیر علاقہ اب تک محرومیوں کا شکار ہے ،گلگت بلتستان کے جائز آئینی حقوق کی جدوجہد کے لئے متحد ہونا ہو گا۔آئین پاکستان میں واضح ہے کہ کسی کے عقیدے کے بر خلاف تعلیمی نصاب نہیں پڑھایا جا سکتا، موجودہ نصاب تعلیم تنازعات سے بھرا ہوا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، نصاب کے مسئلے پر ہمارے اکابرین نےماضی میں بھی طویل جدوجہد کی ہےشہیدآغا ضیاء الدین شہید ِ نصاب ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطےمیں اس وقت شفٹ آف پاور کے عمل جاری ہےجبکہ پاکستان بھی تاریخ کے نازک ترین دورسے گذر رہا ہے، امریکی مداخلت ایک منتخب حکومت کے خاتمے کا سبب بنی، ملک عدم استحکام کا شکار ہے، معیشت تباہ اور خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچادیا ہے ۔ حکمرانوں نے ہوش مندی کا مظاہرہ اور معاشی استحکام کیلئے جرات مندانہ اقدامات نہ کیئے تو خانہ جنگی کا اندیشہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی ، گیس اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ ہم پاکستان کو امریکی غلامی کا شکار نہیں بننے دیں گے ، خودداری کا درس قائد اعظم محمد علی جناح اورعلامہ محمد اقبال نے قوم کو دیا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)بھارت میں رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف شیعہ سنی علماء متحدہوگئے، کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہاکہ ھندوستان کی حکمران انتہا پسند جماعت بی جے پی کا دور اقتدار مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ طرز حکومت پر مبنی ہے۔ مسلمان خواتین سے پردہ چھیننا اور ھندوستانی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ قابل مذمت ہے۔
پریس کانفرنس سے علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان،مولانا عبد الحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان و صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل،پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی صوبائی امیر جماعت اھل سنت بلوچستان،معراج خان کاکڑ چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک یوتھ،عبدالہادی کاکڑ چیئرمین گرین پاکستان پارٹی،علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان،علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم،ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صوبائی صدر جمعیت اتحاد العلماء بلوچستان،علامہ سید رضا اخلاقی صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل بلوچستان،علامہ ذوالفقار علی سعیدی صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم،نبیل خان گرین پاکستان پارٹی،محمد یونس ضلعی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم،مولانا فضل ربی صوبائی صدر جماعت غرباء اھل حدیث،اقتدار احمد خان ناظم دعوت تنظیم اسلامی پاکستان و تحریک خلافت نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ہر کچھ عرصے کے بعد مختلف ممالک میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت اسلام دشمن عناصر پیغمبر اسلام سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم کی ذات گرامی کی اہانت کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کے مرتکب ہوتے ہیں۔اسلام دشمن سامراجی قوتیں چاروں طرف سے مسلمانوں پر حملہ آور ہیں کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح سمجھتی ہیں کہ دین مقدس اسلام ان کے شیطانی استکباری اور استعماری عزائم کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس لئے وہ دین اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف چاروں طرف سے حملہ آور ہیں ایک طرف سے وہ دین اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو پالتے ہیں ان کی ٹریننگ کرتے ہیں ان کو سرمایہ دیتے ہیں اور وہ دہشت گرد عالمی استکبار اور سامراجی قوتوں کی سرپرستی میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں مگر اس سب کے باوجود اس سب کا الزام مسلمانوں پر ہی لگایا جاتا ہے۔
دوسری طرف سے پوری دنیا کے اندر اسلامو فوبیا کے ذریعے لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کی مہم جاری ہے۔ حالانکہ مسلمان کشمیر فلسطین روہنگیا برما سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے نشانے پر ہیں اور یہ دہشت گردی کسی اور کی طرف سے نہیں بلکہ عالمی استکبار خصوصاً امریکہ اسرائیل اور انڈیا کی سرپرستی میں جاری ہے۔
وطن عزیز پاکستان میں غاصب اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لئے سازشوں کا آغاز ہوچکا ہے مگر پاکستان کے غیرتمند مسلمان کبھی بھی کشمیر اور فلسطین سے غداری نہیں کریں گے اور نہ ان غداروں کو معاف کریں گے جو تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کی پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہیں۔ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے کہا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے دل میں خنجر کی مانند ہے۔ پاکستان کی ریاست اور عوام اسرائیل کو ایک غاصب اور ناجائز ریاست سمجھتے ہیں۔ شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے غلاموں کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل غاصب کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دباؤ قابل مذمت اور شرمناک حرکت ہے۔ پاکستانی قوم قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قدم پر ساتھ ساتھ رہے گی۔
آخر میں ہم اسرائیل اور صیہونی لابی کی جانب سے فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ فلم عنکبوت مقدس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار اور سامراجی قوتوں کی شیطنت سمجھتے ہیں۔ امت مسلمہ کی دین مقدس اسلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اھل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت کو اسلام دشمن قوتیں کبھی بھی کم نہیں کر سکتیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اپنے اتحاد و وحدت اور اسلامی اخوت کے ذریعے اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ تمام مسلمان شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سب مل کر قبلہ اول بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔