The Latest

وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رُکن علامہ غلام حُر شبیری نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کے ہمراہ مشہد مقدس میں واقع ایم ڈبلیو ایم کے دفتر موسسہ شہید عارف الحسینی کا دورہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے رہنماء حجة الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجة الاسلام والمسلمین عارف حسین، حجة الاسلام ظفر عباس، حجة الاسلام عباس علی خان اور میڈیا سیل کے مسئول مظاہر منتظری بھی موجود تھے۔

تعارفی نشست کے بعد شعبہ مشھد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے دفتر تشریف آوری پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ مشھد مقدس کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر حجة الاسلام والمسلمین شیخ صادق جعفری نے شعبے میں جاری فعالیت کو سراہا۔ رکن مجلس شوریٰ عالی حجت الاسلام والمسلمین علامہ حر شبیری نے شعبے کی فعالیت میں مزید بہتری کے لیے اہم اور مفید نکات کی طرف اشارہ کیا اور ساتھ ہی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ اس صدی کے عظیم انقلابی رہنما تھے جنہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کو زندہ کیا۔ آپ نے ظالم پہلوی حکومت کے خلاف قیام کے نتیجے میں ڈھائی ہزار سالہ شاہنشاہی نظام کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ قید و بند اور جلاوطنی کی صعوبتیں اس عظیم انسان کے آھنی عزم کے سامنے رکاوٹ نہ بن سکیں۔ آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں جدید دور کے تقاضوں سے ہماھنگ اسلامی حکومت قائم کی۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی طاقت پر اعتماد کیا۔ آپ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی۔ آپ کی ہدایات کی روشنی میں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی صدر جمہوریہ سمیت مجلس خبرگان رہبری عوامی ووٹ اور الیکشن کے ذریعے منتخب کی جاتی ہے۔ جو اس بات کی دلیل ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ عوامی رائے کو اہمیت دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ میزان ملت کی رائے ہی ہے۔ آپ نے قرآنی و اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ کی بنیاد عوامی رائے انتخابات اور جمہوری بنیادوں پر رکھی۔ امام خمینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار  وقت کے ظالموں سے ٹکر لینے والے اور مظلوموں کے حامی اور طرفدار تھے۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر خمینی کا نام دینا چاہیے۔ کیونکہ امام خمینی کے افکار اب عالمی تحریک بن چکے ہیں۔ آپ نے جو انقلابی افکار بیان کئے وہ فقط ایران کی سرزمین تک محدود نہیں رہے بلکہ آج فکر خمینی عالمی انقلابی تحریک کی صورت میں اسکتباری نظام کے زوال کا سبب بن چکا ہے۔ دنیا بھر کی ظالم استکباری قوتیں آج فکر خمینی سے لرزہ براندام ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محسن اسلام ، محافظ رسالتؐ اور امیر المومنین حضرت علی ؑ کے والد گرامی حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم اولین مددگار،نکاح خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدافع رسالت، کل ایمان حضرت علی علیہ السلام کے پدر بزرگوار حضرت ابوطالب علیہ السلام کا یوم ولادت تمام عاشقان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارک ہو۔

 وحدت نیوز(علی پور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد کی سربراہی میں  اسلام آباد کے علاقے علی پور کا دورہ کیا وفد میں مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ ، سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور محترمہ عجلہ زہرا شریک تھیں۔

 اس موقع پر محترمہ نرگس سجاد نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے با شعور ، تعلیم یافتہ اور مہذب جوان ان کا سرمایہ ہوتے ہیں جوان اور بالخصوص نوجوان بچیاں معاشرے کی اصلاح اور ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں انہوں نے کہا یہ دور امام زمان عج کا دور ہے اور ہمیں نہ صرف خود کو بلکہ معاشرے کو امام زمان عج کے ظہور اور عالمی نظام امامت کے قیام کے لیے آمادہ کرنا ھے۔

 محترمہ نرگس سجاد نے علی پور میں تنظیمی امور کے آغاز اور خواتین کی بھرپور آمادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی اور اسکے ساتھ ساتھ تیرہ رکنی گرلز گائیڈز کا دستہ بھی تشکیل دیا گیا علاوہ ازیں ایک بچی کو اسکی شادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ کائنات نے خطیر رقم بطور ھدیہ پیش کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا دو روزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن 4 اور 5 جون کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے۔ کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نئے صدر کا انتخاب عمل لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا دو روزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن 4 اور5 جون بروز ہفتہ اور اتوار گلستان سوسائٹی سپرہائی وے کراچی میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کنونشن میں سندھ کے تمام اضلا ع سے اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبائی کابینہ اور اضلاع اپنی اپنی تین سالہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس کے آخری روز آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نئے صدر کا انتخاب میں عمل میں آئے گا۔

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان اور رہنما مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی میں چار ارب کی کمی عوام دشمن فیصلہ ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں بھی آٹھ ارب کی کٹوتی کی گئی ہے۔ پورا گلگت بلتستان اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہوگا۔

ایک بیان میں وزیر زراعت گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ جی بی کی آئینی اداروں میں نمائندگی نہ ہونے باوجود سبسڈی کا خاتمہ ریجن کو عدم استحکام کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گندم سبسڈی میں کمی یا ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ فوری طور واپس نہ لیا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے۔ چوہتر سالہ وفاداری کا صلہ سبسڈی کے خاتمے اور ترقیاتی بجٹ روک کر دیا جا رہا ہے، سبسڈی کے خاتمے اور ترقیاتی بجٹ میں کمی سے پاکستان کے دشمن خوش ہوں گے۔ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں کہ گلگت بلتستان کے عوام میں مایوسی پھیلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک وفاقی مخلوط حکومتی پارٹی کے رہنما کی ایما پر گندم سبسڈی کے مد میں چار ارب کی کٹوتی کی جا رہی ہے یہ بلیک میلنگ کا غلیظ انداز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وہ باسی جو وزیر اعلی جی بی کے خلاف پنجاب حکومت کی ایف آئی آر کی حمایت کرتے ہیں ان کی ذہنی پستی پر ترس آتا ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلی میں قومی غیرت کا بھی مظاہرہ ہونا چاہیے۔

وحدت نیوز(پشاور) پشاور میں گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر زراعت اور صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی بی کے صوبائی وزیر زراعت اور صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے جی بی ایس او کی پشاور میں جاری فعالیت کو سراہا اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)تھانہ ملیر سٹی کراچی میں کئی ہفتوں سے کوئی SHO تعینات نہیں علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز بےلگام گھوم رہے ہیں، راہ گیر خواتین مسلسل زیورات اور نقدی سے محروم ہورہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نےوحدت ہاؤس ملیر میں اسٹریٹ کرائم کے متاثرہ علاقہ مکینوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی اور موثر سکیورٹی انتظامات کے فقدان کے سبب اسٹریٹ کرمنلز شیر ہوچکے ہیں، دن دہاڑے شہریوں خصوصاً خواتین کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، مخصوص گروہ خواتین سے فقط زیورات کا مطالبہ کررہاہے اور زبردستی زیورات اترواکر فرار ہوجاتا ہے۔

انہوںنے آئی جی سندھ ، ڈئی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ملیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کسی فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسر کو تھانہ ملیر سٹی میں ایس ایچ او تعینات کیا جائے، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے، خصوصاً ماسک پہن کر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر گھومنے والے مشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مسلم امہ میں ارض پاک کو قائدانہ مقام حاصل ہے۔ہمیں امت مسلمہ کے وقار کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہو گا۔اسرائیل ایک غاصب صہونی ریاست ہے جس کے ہاتھ ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اس نے عالم اسلام کے قبلہ اول پر ناجائز تسلط جما رکھا ہے۔اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مسلمان حکمران خیانت کار ہیں۔پاکستان کی سرزمین سے مختلف افراد کے دورہ اسرائیل نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی سے صحافی احمد قریشی کی برطرفی کافی نہیں بلکہ اس سے دورہ اسرائیل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔غیر ملکی ادارے پاکستان میں کیا کھیل رہے ہیں اور اس میں کون کون شریک ہے۔اس وفد کے دورہ اسرائیل کے کیا پس پردہ مقاصد تھے۔قوم ان سارے سوالوں کے جواب چاہتی ہے۔

انہوں نے کہ فلسطین کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ اصولی موقف ہے جس کا اظہار قیام پاکستان سے قبل بارہا کیا گیا۔اسرائیل اور امریکہ عالم اسلام کے بدترین دشمن ہیں انہوں نے ہمیشہ دوستی کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ان سے دور رہنا ہی ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے دورہ اسرائیل، فلسطینی مسلمان کے لیے یقیناً اضطراب کا باعث بن سکتا ہے۔برادر اسلامی ممالک کی ناراضگی مول لینا کسی بھی اعتبار سے درست نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree