The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر وفد میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، مولانا سہیل اکبر شیرازی، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے ضلع صدر عیوض علی ہزارہ، مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذولفقار علی سعیدی اور عزت اللہ ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ استاد معاشرے کا انتہائی قابل احترام طبقہ ہے جس کا احترام پورے معاشرے پر لازم ہے۔ وزیراعلی اور وزیر تعلیم اگر آج کسی منصب پر ہیں تو اس میں ان کے استاد کا احسان ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج بلوچستان کے سینکڑوں اساتذہ حکمرانوں کی بے حسی کے سبب 52 دنوں سے روڈوں پر در بدر نظر آ رہے ہیں۔ پندرہ سال سے بچوں کو پڑھانے والے تجربہ کار اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ کمیونٹی اساتذہ کو پریشان کرنے کی بجائے انہیں فی الفور ملازمت دی جائے۔ کیونکہ اوور ایج ہونے کے سبب وہ کہیں اور ملازمت بھی نہیں کر سکتے۔ بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں 950 اساتذہ کی تعیناتی کوئی مشکل مسئلہ نہیں ہے اگر حکمرانوں میں نیک نیتی اور عوام سے ہمدردی موجود ہو تو عوامی مسائل بہ آسانی حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے اراکین اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کمیونٹی اساتذہ کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھائیں۔
اس موقع پر کمیونٹی اساتذہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر رفیع اللہ اور جنرل سیکرٹری ظہور مگسی نے بتایا کہ 950 اساتذہ کئی روز سے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہید سید عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی میں راولپنڈی /اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔امام وقت حضرت مہدی برحق کانفرنس میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کی بڑی تعداد امام وقت سے تجدید عہد کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ شہدا ء قوم وملت کا سرمایہ ہیں اور ہم اپنے شہدا ءکا ذکر ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔شہید حسینی جنہوں نے امام خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے ملک عزیز پاکستان سے استعماری سازشوں کا مقابلہ کیا اور ملت تشیع کو عالمی استکبار کے مقابلے میں کھڑا کیا۔آج پاکستان میں امریکہ کے خلاف پاکستان میں جو امریکہ کے خلاف جو نفرت سر چڑھ کر بول رہی ہے اس کا بیج شہید حسینی نے بویا تھا۔شہید حسینی اسلام کا سچا اور حقیقی عاشق تھا اور نہایت قلیل مدت میں اتحاد بین المسلین کے فروغ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیں۔آج ان کے سچے عاشق اور حقیقی پیروکار انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد ووحدت کے پرچم تلے استعمار کو شکست دینے کیلئے پوری طاقت سے میدان میں حاضر ہیں۔
محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ملک آج امریکہ کے غلاموں کے حوالہ کیا گیا ہے جو کہ اس ملک کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔اس حکومت کی پہلی سہ ماہی میں مہنگائی کا وہ طوفان آیا کہ غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکل چکی ہیں۔انہوں نے عوام بالخصوص خواتین سے پرزور اپیل کی کہ مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کرکے استعماری سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
محترمہ سائرہ ابراہیم نے راولپنڈی /اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے سینکڑوں فیملیز کو دعوت نامے جاری کئے ہیں اور ان شا ءاللہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر و اراکین صوبائی کابینہ ومرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کا ضلع ہزارہ ٹاون کا دورہ و ضلعی کابینہ ویونٹس کے عہدیداران سے اہم ملاقات۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، سیکرٹری تنظیم سازی حسن ظفر شمسی ،سیکرٹری ایمپلائز برادر غلام حسین شیخ ،سیکرٹری جوان برادر مومن علی علوی ،سیکرٹری عزاداری سیل برادر محمد نواز گولہ، آفس سیکرٹری سید عباس زیدی شامل تھے ۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد لوگوں کی مذہبی و سیاسی تربیت وخود سازی اور معاشرہ سازی کرنا ہے تاکہ ایک اچھے دیندار اور منظم معاشرہ کی تشکیل میں کردار ادا کر سکیں، تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے یونٹس اور اضلاع کا فعال اور منظم ہونا اشد ضروری ہے ،تنظیم سازی صوبہ اضلاع ویونٹس تک لازمی ہے کوئٹہ میں مجلس وحدت کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے صوبہ واضلاع ویونٹس کے آپس میں مضبوط رابطے نہایت ضروری ہے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے مرکز و صوبے کو جلد ایک مکمل رپورٹ ارسال کرنی چاہیے ۔
اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبائی کابینہ اور اضلاع ویونٹس اپنی فعالیت کو بڑھائیں گے تو تنظیم فعال ہو گی۔ تنظیم سازی اور محرم الحرام کے حولے سے عزاداری سیل ضلعی سطح تک جلد قائم کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کی جائے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت جعفری نے کہا کہ ہم پر لازم ہے ہم خود سازی پر توجہ دیں یونٹس کی سطح پر درس دعا اور خودسازی کے پروگرامز منعقد کرنے چاہیں۔
صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ انشاء اللہ صوبائی کابینہ کے دوست اضلاع ویونٹس سے رابطے میں رہیں گے اور ایک ایک یونٹ تک جائیں گے تنظیمی فعالیت کے لئے ٹیم ورک کو ترجیح دیتے ہیں سب مل کر فعالیت کریں گے آخر میں ضلع ہزارہ ٹاون کے صدر برادر عیوض علی نے مرکزی وصوبائی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی کابینہ ویونٹس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے دسترخوان غدیری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے سب واقف ہیں کہ دنیا میں جب بھی انبیاء کرام اور معصومین کے علاوہ کسی کی حکومت بنی ہے وہ کرپشن، فریب اور دھوکے کی نظر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں کورونا وائرس کا مسئلہ پیش آیا تو یہ بات سب پر واضح ہو گئی کہ حکمران انسانوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔ لہٰذا غدیر کا پیغام یہ ہے کہ انسانوں کے اوپر پیغمبر اسلام (ص) کے بعد حکومت ایک ایسے انسان کے پاس ہو، جو معصوم ہو اور وہ انسان امیرالمومنین و مولائے متقیان امام علیؑ تھے۔ وہ باب العلم تھے۔ رسول اللہ (ص) نے خود فرمایا تھا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اسکا دروازہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی شیعہ سنی دونوں کا عقیدہ یہ ہے کہ مہدی برحق (عج) آئیں گے۔ اگر ہم مسلمان اور پوری انسانیت اس بات کو سمجھ جائے کہ جو حکمران ان پر حاکم ہیں ہو نالائق اور نااہل ہے۔ اس بات کا ادراک کرتے ہوئے اگر انسان اس سمت آئے کہ خداوند عالم ان کیلئے مہدی برحق (عج) کو بھیج دے، جو معصوم ہیں۔ اسی میں انسان اور انسانیت کی بہتری ہے۔ ہم سب اس دنیا میں دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف جرائم، مسائل اور مشکلات ہے۔ یہ پروگرام اس لئے بھی رکھا گیا ہے کہ غدیر کا پیغام ہم پہلے اپنے لوگوں کو سمجھائیں، پھر یہ آواز پوری انسانیت تک پہنچ جائے کہ معصوم کے بغیر انسانیت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جھوٹ، فریب، دھوکہ اور دھاندلی جیسی چیزوں سے انسانیت کہیں بھی نہیں پہنچ سکتی ہے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلسِ وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی علامہ اقتدار حسین نقوی نے ہفتہ ولایت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یوم غدیر روز تکمیل دین ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے مولائے کائنات کی ولایت کا اعلان وہ حکم خداوندی تھا جسے غدیر خم میں کم وبیش ڈیرھ لاکھ افراد نے سنا، ذکر علی حق و باطل کی شناخت کے لئے سب سے موثرہتھیار ہے، ولایت علی ابن ابیطالب معیار ایمان ہے، جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں کی بڑی عید ہے لیکن ایک منظم سازش کے تحت غدیر کو فراموش کرایا جارہا ہے، انشاء اللہ جس یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے پاکستانی قوم بیدار ہوئی ہے اسی طرح عید غدیر کو بھی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اُنہوں نے کہا کہ غدیر منصب امامت کے تفویض کا دن ہے ہمیں غدیر کے پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے دو روز بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی کے مطابق برسی کی تقریب کا آغاز 24جولائی سہ پہر تین بجے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے۔مہدی ع برحق کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور اہم سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ شہید قائد کی 34ویں برسی کی یہ تقریب اتحاد و یگانگت کا عظیم الشان اجتماع ہو گا۔
انہوں نے کہا شہید قائد ایک نڈر اور بابصیرت رہنما تھے۔انہوں نے ہمیشہ اتحاد و اخوت کا پرچار کیا۔وہ عقائد کے نام پر امت مسلمہ کے ماںین جھگڑوں کو دشمن کا کاری ہتھیار سمجھتے تھے۔شہید قائد کے نزدیک عالم اسلام کی کامیابی کا واحد حل اتحاد و اتفاق میں مضمر تھا۔انہوں نے کہا دور عصر میں شہید قائد کی فکر کو اپنی عملی زندگیوں پر نافذ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دشمن کے ان ہاتھوں کو قطع کیا جا سکا جو بھائی کو بھائی سے لڑا کر ہمارے گریبانوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا شہید قائد کی برسی کا یہ اجتماع اسلام آبادکا ایک تاریخی پروگرام ہو گا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں عید غدیر کی مناسبت سے کوئز مقابلہ اور مضمون نویسی مقابلہ منعقد ہوا جبکہ چھوٹے بچوں نے واقعہ غدیر خم کے حوالے سے تصویری مقابلے میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خاص ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی آغا سہیل اکبر شیرازی اور عبدالہادی کاکڑ تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عید غدیر انسانیت کی سب سے بڑی عید ہے کیونکہ الہی رہبر خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے لہذا اعلان غدیر کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے دین کو مکمل کیا اور نعمتوں کو تمام کیا۔
انہوں نے کہا کہ اعلان غدیر بھلانے کے سبب امت مسلمہ زوال کا شکار ہوئی اعلان غدیر میں انسانیت کی قیامت تک قیادت و رہبری کی رہنمائی ہوئی۔ آج کی پریشان انسانیت کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل اعلان غدیر میں ہے عالم انسانیت نظام ولایتِ و امامت کے سائے تلے دین و دنیا کی سعادت حاصل کرسکتی ہے۔ یوم غدیر یوم فرقان ہے۔ یوم اللہ ہے۔ یوم تکمیل دین ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ عید غدیر منانے کا مقصد وارث غدیر سے تجدید عہد و تجدید بیعت ہے۔ حدیث غدیر اہل سنت کے ہاں مسلم حقیقت ہے۔اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد الیاس صدیقی جو اس وقت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی ہیں اور گلگت بلتستان کے مدبر سیاستدانوں میں الیاس صدیقی کا شمار ہوتا ہے۔الیاس صدیقی نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز مشرف دورمیں کیا۔وہ میونسپل کمیٹی گلگت کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔موصوف ایک سلجھے اور عوام دوست رہنما تصور ہوتے ہیں۔مزاج ملنگانہ ہے اور پروٹوکول سے دور بھاگتے ہیں۔ہرکسی کے کام کیلئے نکل پڑتے ہیں۔سیاسی وابستگی اور تعصب سے بالاتر ہوکر ہر مجبور و بے کس کی داد رسی ان کا مشغلہ ہے۔وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان ہیں اور مجلس وحدت کے پیغام کو ہرفورم پر اجاگر کرتے رہے ہیں۔اتحاد ووحدت کے عملی پیکر ہیں اور ظلم واستبداد کے خلاف سینہ سپر ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنماؤں کو ان سے خار ہے کیونکہ موصوف ان کے کرپشن اور ظلم وزیادتی کو بے نقاب کرتے رہے ہیں۔
الیاس صدیقی نے ماضی کی تلخیوں کے نتیجے میں سنی شیعہ جھگڑوں کے نتیجے میں جیل میں مقید بہت سے خاندانوں کے درمیان صلح صفائی کروائی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے بے گناہ جیل سے آزاد ہوئے ہیں۔علاقائی اور جغرافیائی تنازعات میں بھی موصوف نے اپنا کردار بہتر انداز میں نبھایا ہے۔سال 2013 میں ایک ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں فورس کے دو جوانوں کے قتل کے الزام 14افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی موصوف کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں موجودہ حکومت نے لواحقین کی بنائی ہوئی اسیر کمیٹی سے مذاکرات کے ذریعے دھرنے کو ختم کرایا اور اسیر کمیٹی کے مطالبات بھی منظور کروائے۔
محمد الیاس صدیقی ریاست وحکومت اور عوام کے درمیان موجودہ دور میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کے پیش نظر ایک سروے کیا گیا اور اس سروے کے نتیجے میں انہیں شیر گلگت کا خطاب دیا گیا ہے۔ہم محمد الیاس صدیقی کی پرخلوص کوششوں اور گلگت کے امن کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتےتمام سیاسی حکمت عملی اور امن کو قائم رکھتے ہوئے معاملے کو حل کر نے پر مجلس وحدت یوتھ شعبہ خواتین گلگت جو اس دھرنے میں اسیروں کے خانوادوں کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں اپنی حالیہ منعقدہ میٹنگ میں برادر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا دھر نے میں پہلے دن سے دسویں دن تک پانچ رکنی یوتھ کمیٹی گلگت کے ہمراہ محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی دھرنے میں موجود رہیں اور مختلف جگہوں پر دئے گے دھرنوں میں اپنی کمیٹی کے ہمراہ شریک ہوئیں دھرنے کے انتظامات یوتھ کمیٹی ایم ڈبلیو ایم خواتین نے بہترین انداز میں نبھانے پر مرکزی رہنما سائرہ ابراہیم نے شکریہ ادا کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی دفتر بمقام کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری تنظم علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الہیٰ تنظیم ہے ہمیں اپنی اور کارکنوں کی خود سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے یونٹس میں نماز جماعت دعا توسل وکمیل درس اخلاق کے خصوصی پروگرامز رکھنے ضروری ہیں۔
مزید کہا تنظیم سازی یونٹس تک صیح طریقہ سے کرنا نہایت ضروری ہے اجلاس میں اضلاع میں تنظیم سازی اور محرم الحرام کے حولے سے عزاداری سیل ضلعی سطحوں تک جلد از قائم کئے جائیں ۔عشرہ محرم الحرام کے دروان جہاں پر عزادری و مجالس کے مسائل درپیش ہیں انتطامیہ سے مل کر حل کرنے کی کوشش کی جاےگی جلد صوبائی کابینہ کے کچھ اراکین کے ساتھ مل کر اضلاع کے دورہ جات کئے جائیں گے اور ضلعی شوری کے اجلاس اور ضلعوں کی سطح پر الیکشن کا انعقاد اور کچھ شعبہ جات کی صوبائی کونسلز بنائیں گئی آیندہ میٹنگ میں شعبہ جات اپنی کار کردگی تحریری شکل میں پیش کرینگے ۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت جعفری، صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی ، صوبائی نائب صدر مجلس علماء شیعہ بلوچستان مولانا ذوالفقار علی سعیدی ،سیکرٹری تبلیغات مولانا عبد الحق جمالی ،سیکرٹری تعلیم مولانا ابرارعمرانی، سیکرٹری تنظیم حسن ظفر شمسی ،سیکرٹری ایمپلائز برادر غلام حسین ،سیکرٹری میڈیا سید عبدالقادر شاہ ،سیکرٹری جوان برادر مومن علوی ،سیکرٹری عزاداری سیل برادر محمد نواز گولہ ،آفس سیکرٹری سید عباس زیدی نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولایت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو عید غدیر کے بابرکت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم غدیر روز تکمیل دین ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے مولائے کائنات کی ولایت کا اعلان وہ حکم خداوندی تھا جسے غدیر خم میں کم وبیش ڈیرھ لاکھ افراد نے سنا۔ ذکر علیؑ حق و باطل کی شناخت کے لیے سب سے موثر ہتھیار ہے۔ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ رسول کریم ﷺ نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت اور ان کی محبت کو واجب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے۔تمام پیروان ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آج کے دن اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری کر کے اس کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔خوشی کے اس موقعہ پر اپنے ضرورت مند عزیز ا اقرباءکو خوشی کے موقعوں پر فراموش نہ کیا جائے۔