The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملک کے مختلف حصوں میں عزاداران حضرت امام حسین علیہ السلام پر  بے جا مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین عزاداری کونسل کے موقف اور شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی آئینی حقوق کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کرنے پر عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وزیر نے ترجیحی بنیادوں پر عوام کے آئینی حقوق سے متعلق وعدے کی پاسداری کرکے حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایم ڈبلیو ایم کی عزاداری کونسل کے ایک وفد نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کرکے انہیں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں ملت تشیع کے خلاف ہونے والی پولیس کی زیادتیوں سے آگاہ کیا تھا اور بتایا کہ پنجاب میں ہر سال عزاداروں کے خلاف سینکڑوں ایف آئی آرز درج کرکے اہل تشیع کی مذہبی آزادی اور مذہبی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، حد تو یہ ہے کہ گھر اور امام بارگاہ کی چار دیواری میں مجلس عزاء پر درجنوں مقدمات قائم کئے گئے ہیں، جس پر وفاقی وزیر نے نہ صرف اسمبلی میں آواز بلند کی بلکہ چاروں صوبوں کی چیف سیکرٹریز کو عزاداری کونسل کی ملاقات کا حوالہ دے کر خطوط بھی ارسال کئے۔

وحدت نیوز(بولان)محرم الحرام کی آمد پر دوسرے شہروں کی طرح بلوچستان کے شہروں قصبوں میں بھی مجالس عزاء وعزاداری کے پروگرام کا سلسلہ جاری ہے امام بارگاہ جعفریہ سبی اور امام بارگاہ موسیٰ کاظم علیہ السلام ڈھاڈر ضلع بولان میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیامبر اسلام ص نے فرمایا حسین منی وانا من الحسین محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی وشہادت کا فلسفہ سمجھاتا ہے ہم ذکر اہلیبت علیہم السلام وعزاداری کو عبادت سمجھتے ہیں ہمیں عبادت کرنے دیا جائے ہماری عبادت میں روکاوٹیں پیدا نہیں کی جائیں ہم پر امن شہری ہیں مجالس عزاء وعزاداری کو انجام دینا ہمارا آئینی حق ہے۔

 بلوچستان میں مختلف مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے مجالس وجلوس عزاء پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جو ہمیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے حکومت سے گذارش ہے کہ عزاداروں کو تنگ نا کیاجائے بلکہ انتظامیہ کو عزاداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے محرم الحرام میں امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام نے اپنے خاندان سمیت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی ہے اسلام زندہ ہوتا ہر کربلا کے اس موقع پر مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی علامہ قربان علی جعفری علامہ حیدر علی ڈومکی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کوئٹہ سے کراچی جانے والے پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کوئٹہ لفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، برگیڈئر امجد حنیف ستی سمیت پائلیٹ میجر سعید، میجر طلحہ اور نائیک مدثر کی شہادت سے پوری قوم افسردہ ہوئی ہے۔ انہوں سانحہ میں شہادت نوش کرنے والے افسران کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے دیگر ساتھیوںکی ہیلی کاپٹر حادثے  میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا  ہے۔

انہوں نے سوگوران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کواپنے شہداء پر فخر ہے۔بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنا اس حقیقت کا عکاس ہے کہ وہ جنرل سرفراز علی قومی خدمات کے لیے میدان عمل میں موجود رہتے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس۔ میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کوپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہم افسران لاپتہ ہوئے ہیں، کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھیوں کی باحفاظت واپسی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی رفاعی خدمات سرانجام دیتے ہوئے حادثے کا شکارہونے والوں پر قوم کو فخر ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ تمام فوجی افسران اور اہلکاروں کی باحفاظت واپسی کیلئے دعا گو ہوں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ہماراجلوس،ماتم ،گریہ ، مجلس کسی کے مسلک ، مذہب یا شخض کے خلاف نہیں بلکہ 14 سو سال پرانے اور آج کے یزید کے خلاف صدائے احتجاج ہے۔ ہر دور کے ظالموں کے خلاف مظلوموں کی نا رکنے والی تحریک ہے،اس عزاداری کے ذریعے ہم دنیا کو بتاتے ہیں ہے کہ کربلا کے میدان میں آل رسولؐ پر کیا کیا مظالم ڈھائے گئے۔ معرکہ کربلا اقتدار کے حصول کی جنگ نہیں بلکہ شریعت محمدیؐ کے تحفظ اور بقاء کی جنگ تھی۔یہ جنگ اسلام کی سلامتی کی جنگ تھی۔یہ جنگ حرامِ خدا اور حلالِ  خدا کی پہچان کی جنگ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یزیدلعین دین اسلام دین الہی کو ختم کرنا چاھتا تھا ۔ شریعت رسول کو مٹانا چاھتا تھا مگر یزید مٹ گیا۔ دین اسلام بچ گیا ۔ شریعت رسول زندہ ھو گئی امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کو ختم ھونے سے بچا لیا ۔ امام حسین علیہ السلام نے شریعت رسول کو زندہ کر دیا ۔میں بلوچستان کے تمام حق پرست لوگوں سے اپیل کرتا ھوں ۔ آئیں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں ھمارا ساتھ دیں ۔ ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم کہیں ۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی عزاداری کونسل محرم الحرام کی آمد سے قبل  سےہی فعال ہے عزاداری وجلوس عزاء کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور مسلسل تمام علاقوں کے امام بارگاہوں کے ذمہ داران سے رابطہ میں ہے الحمدللہ عزاداری کونسل کی مسلسل کوششوں سے ضلع جھل مگسی کے ہیڈکوارٹر گنداواہ میں امام بارگاہ سجادیہ میں ہونی والی مجلس میں انتظامیہ کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی روکاوٹیں پیدا کی جارہی تھی اجازت مل گئی مجلس اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوئی۔

 گنداواہ کے تمام مومنین نے امام بارگاہ سجادیہ گنداواہ میں مجلس کے احسن طریقے سے منعقد ہونے پر عزاداری کونسل بلوچستان کے تمام اکابرین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید محمد ہاشم موسوی ،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب سہیل اکبر شیرازی ،شیعہ کانفرنس کے صدر جناب جواد رفعی ،صوبائی عزاداری کونسل کے چیئرمین شمن علی حیدری اور ضلع جھل مگسی کے اکابرین سید عبدالغنی شاہ حسینی صاحب، مولانا امجد علی محسنی صاحب، مولانا سعید احمد سعیدی صاحب،مولانا ندیم احمد جوادی صاحب، سید اطہر شاہ حسینی صاحب، محمد سچل صاحب کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ مولا کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ مندرجہ بالا احباب اور بہت سے احباب جو کہ سید الشہداءؑ  کی عزاداری کے لئےکوششں کررہے ہیں انکو جزائے خیر اور طولِ عمر عطا فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی عزاداری مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے۔ لہذا اس عبادت کے خلاف درج ہونے والے مقدمات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں ایف آئی آر ہمیشہ جرم پر ہوتی ہے جبکہ عزاداری اور ذکر حسین علیہ السلام جرم نہیں بلکہ عبادت ہے۔ عبادت کو جرم کا درجہ دیکر ایف آئی آر کرنے والے مجرم ہیں۔ پاکستان کا آئین اور حقوق انسانی کا عالمی منشور ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ لہذا عزاداری کے خلاف کالے قانون اور بے جا پابندیاں ملت جعفریہ کسی صورت میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ پنجاب حکومت عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے ایام عزا میں عزاداروں سے مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سبیل نئی مجلس پر پابندی بلاجواز ہے پانی پلانا عظیم عبادت ہے اور اس پر اعتراض کرنے والے گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں کون سا قانون ہے جو لوگوں کو پانی پلانے سے روکتا ہے پیاسے انسانوں کو پانی پلانے والے عظیم عبادت انجام دے رہے ہیں لہذا ہم سب کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے لئے ایام عزا میں فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کرے ایک ایسے وقت میں جب حکومت اور مقتدر حلقے کے دہشت گردوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور اسی ہزار80 ہزار شہداء کے مقدس خون پر سودے بازی ہو رہی ہے ایسے میں سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں وارثان شہداء کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لیڈیز کے اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ حکومت اور محکمہ پولیس کے پاس مطلوبہ تعداد میں لیڈیز پولیس موجود نہیں ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے لئے لیڈیز پولیس کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایام عزا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہائی افسوس ناک ہے خصوصا رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خطرناک ہے۔ جہاں جہاں مجالس اور عزاداری کے پروگرامز ہیں وہ لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رات کی لوڈشیڈنگ بہت بڑا سیکورٹی رسک ہے۔ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث عزاداری جلوسوں کے روٹس پر پانی کھڑا ہے لہذا نکاسی آب کا مسئلہ حل کرتے ہوئے جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کیا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو) ممبر گلگت بلتستان کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ گلگت میں علم کشائی کے لئے جانے والے مومنین پر تکفیری عناصر اور کچھ شدت پسند ٹولے کی جانب سے کی جانے والے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

تکفیری عناصر ماہِ عزا کے دوران مذموم کوششوں سے امن کی فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ریاستی ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔جی بی کے شیعہ سنی مل کر ان سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کربلاء انسانیت کیلئے ایک عظیم درسگاہ ہے۔ سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام نے اپنی عظیم قربانی سے عالم اسلام کیلئے حق و باطل کے راستوں کو رہتی دنیا تک علیحدہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے یزید کے خلاف قیام کرکے ہر دور کے ظالم کو مسترد کرنے کا پیغام دیا ہے۔ واقعہ کربلاء کے بعد امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر اسیران کربلاء نے امام حسینؑ کے مقصد کو جاری رکھا۔

 ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے سرزمین کربلاء میں اپنے اور اپنے پیاروں کے خون سے اپنے نانا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آل وسلم) کے دین کی حفاظت کی۔ یزید دین اسلام کا چہرہ مسخ کرکے مسلمانوں کی نسلوں کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماء نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کو فقط ایک مسلک یا مذہب تک محدود رکھنا زیادتی ہے۔ امامؑ کی قربانی فقط دین اسلام کے پیروکاروں کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree