The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس مدرسہ جامعہ الرضا بھارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبے کے پانچ اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اجلاس کے غرض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد صوبائی صدر مجلس علمائے شیعہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا احمد علی روحانی کو صوبائی صدر منتخب کیا گیا اور علامہ سید عبدالحسین الحسینی کو سپریم کونسل کا کے پی کے سے رکن منتخب کیا گیا۔ بعدازاں دعائے خیر سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفد کے ہمراہ انسانی حقوق کے وفاقی وزیر جناب ریاض حسین  پیر زادہ سے ملاقات کی اور گذشتہ چند سالوں میں محرم میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف درج سینکڑوں ایف آئی آرز کو آئین پاکستان میں درج مذہبی آزادی کی پامالی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان مقدمات کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار دیواری میں مجلس عزاء کا انعقاد ہمارا بنیادی حق ہے۔ لہذا حکومت محرم میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بجائے عزاداروں سے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اپنے شہریوں کو چار دیواری میں مذہبی عبادت کرنے کا مکمل حق دیتا ہے لہذا گھر یا امام بارگاہ کی چار دیواری میں مجالس عزا کے خلاف مقدمات آئین سے متصادم ہیں۔ جبکہ گرمی اور سردی کے تبدیل ہوتے موسم سرما و گرما کے مطابق مجالس عزا کی ٹائمنگ میں بانیان مجالس و جلوس عزا سے حکومت تعاون کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جناب ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزارت حقوق انسانی شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ آئین پاکستان ملک کے ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔  درج مقدمات کی واپسی اور عزاداروں کو حاصل بنیادی انسانی حقوق کے سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت سے بات کروں گا۔

وحدت نیوز(سکردو)حلقہ دو سکردو گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد حجتہ الاسلام شیخ محمد حسن جعفری اور وزیر زراعت گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر علماء، سرکردگان، ڈپارٹمنٹل ہیڈز، ضلعی انتظامی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گرلز ڈگری کالج کے قیام کے بعد گھر کی دہلیز پر طالبات کو اعلی تعلیم کا حصول یقینی ہوگا۔ اس پروجیکٹ پر لگ بھگ تیس کروڑ کی لاگت آئے گی۔ سنگ بنیاد کے موقع پر دعائیہ کلمات میں حجتہ السلام شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ ہماری بچیوں کے لیے گرلز ڈگری کالج کا قیام ناگزیر تھا اور یہ منصوبہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج وزیر زراعت کی فعالیت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر انہیں داد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا حلقہ دو کے عوام خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایک فعال اور قومی درد رکھنے والا نمائندہ ملا ہے انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔ اس موقع پر وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج کے قیام سے حلقے کی طالبات کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا ڈگری کالج کا خواب شرمندہ تعبیر کرانے میں وزیراعلی گلگت بلتستان اور لینڈ ڈونرز کے ساتھ ساتھ عمائدین علاقہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ تعلیم کسی بھی کی قوم کی موت و حیات کا مسئلہ ہے اور تعلیمی پیشرفت ہی علاقے کی ترقی کا ضامن ہوسکتا ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنی اولین ترجیح تعلیم کو دی ہے۔ کم مدت میں جس تیزی کے ساتھ کام جاری ہے وہ لائق تحسین ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے سی ایم ہاؤس میںخصوصی ملاقا ت کی ۔

اس ملاقات میں صوبائی وزیر زراعت نے وزیراعلیٰ کو حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان سے سیلاب اور دریائی کٹاؤ پر فوری نوٹس لینے کی درخواست کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے شگریکلان، گمبہ سکردو، بوردو چنداہ تندل، رنگاہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے کے باعث سیلابی تباہ کاریوں کا فوری نوٹس لےلیا وزیراعلیٰ نے ان علاقوں میں دریائی کٹاؤ اور سیلاب کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے اور بچاؤ و بحالی کے لئے انتظامیہ و متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے فیصل آباد کے محلہ سدھوپورہ میں علاقے کی ذاکرات سے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام میں اپنے قلب و روح کی پاکیزگی کے ساتھ مجالس عزا میں شرکت کریں ہماری مجالس میں نوجوان طبقے کی فکری و روحانی تربیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے پیغام کربلا اور امام حسین علیہ سلام اور ان کے اصحاب با وفا کی قربانی کے صحیح مقصد کو عوام تک پہنچایا جائے۔

 ذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کی جائے اپنی مجالس میں دیگر مسالک کی خواتین کو بھی دعوت دیں تاکہ فکر امام حسین علیہ سلام اس معاشرے میں عام ہو سکے ، اس نشست سے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان برادر اسد عباس نقوی نے سیاسی تدبیر کے عنوان پر گفتگو کی ۔

وحدت نیوز(کراچی) آئی جی سندھ غلام بنی میمن صاحب کی زیر صدارت محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کیلئے جائرہ اور مشاورتی اجلاس آئی جی آفس میں منعقد ہواجس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی و پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی آئی جی صاحبان سمیت دیگر شیعہ علماء و اکابرین بھی شرکت ہوئے ، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے آئی جی سندھ کو بدین، ماتلی، سجاول، جوہی، دادو،مٹیاری سمیت دیگر اضلاع میں عزاداری کی راہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقامی پولیس حکام کو پابند کیا جائے کہ وہ ایم ڈبلیوایم کے مقامی عہدیداران کے ساتھ مل کر مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) علامہ سید علی اکبر کاظمی دوبارہ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے صدر منتخب ہوگئے۔ ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کی شوریٰ کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینٹرل پنجاب کے صوبائی آرگنائزملک اقرار حسین نےکی  جبکہ مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی  نےخصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین سمیت 10 یونٹس اور 4 تحصیلوں کی کابینہ کے اراکین شریک تھے۔ اجلاس میں سابقہ رکن صوبائی کابینہ سید نجیب الحسن نقوی و دیگر نے الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دئیےجبکہ ارکین ضلعی  شوریٰ نے کثرت رائے سے علامہ سید علی اکبر کاظمی کو دوبارہ آئندہ تین سال کیلئے ضلعی صدر منتخب کرلیا۔ صوبائی آرگنائزر ملک اقرار حسین نے نومنتخب ضلعی صدر سے ان کے عہدےکا حلف لیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری عزاداری سیل انجینئر سخاوت علی سیال نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو، خاور حسنین بھٹہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر سخاوت علی نے کہا کہ محرام الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں اس حساس موقع پر معاشرے کا ہر فرد قیام امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

انجینیئر سخاوت علی نے مسائل و مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ روٹس پر تجاوزات آپریشن اور صفائی کے موثر اقدامات کرنے ناگزیر ہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری لا اینڈ آرڈر کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

دوران ملاقات کمشنر ملتان نے کہا کہ انشاء اللہ اولیا کی سرزمین پر مجالس، جلوس اور عزاداری کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ملتان ڈویژن میں کسی بھی شرپسند کو اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین ہزارہ اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ حدبیہ جمالی کے زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں امن امان اور انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ایم ایس سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی ایاز جمالی ایس ڈی او واپڈہ گریڈ اسٹیشن اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد خان جونیجو اور ایس ڈی او ہیلتھ عبدالمنان لاکٹی سرکل ڈی ایس پی گلاب خان شیخ اور تمام شبعہ جات کے ذمہ دار موجود تھے میٹنگ میں علماء کرام اور اکابرین سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

علماء میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفرعباس شمسی، مولانا مشتاق علی عمرانی، سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا نواب الدین ڈومکی ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر رحمت اللہ بنگلزئی ،جماعت اسلامی کے مولانا واحد بخش زہری، سید علی گوہر شاہ، سید مرید عباس، ایم کیو ایم پاکستان کے صوبائی نائب صدر امداد حسین مری ،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری میڈیاسیل سید عبدالقادرشاہ ،صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل محمد نواز بلوچ بھی شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی عزاداری سیل کا اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات، مجالس عزاء، جلوس ہائے عزاء اور انتظامیہ کے گذشتہ سالوں کے روئیے اور حالیہ مسائل ومشکلات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔

اس اجلاس میں برادر اقرار حسین ملک مرکزی سیکرٹری ایمپائر ونگ ، علامہ احمد نوری ممبر جی بی کونسل ،برادر حسن رضا کاظمی ممبر آرگنائزنگ کمیٹی پنجاب وعزاداری کونسل پنجاب ،علامہ نیاز حسین بخاری ،مولانا ظہیر کربلائی ،برادر نجیب الحسن نقوی ،برادر ارشاد حسین بنگش، مولانا سید علی رضا اور سید یاور علی کاظمی شریک تھے ۔

اجلاس میں کئی ایک فیصلے کئے گئے اور صوبائی حکومتوں سے فوری روابط اور وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں رابطے پر زور دیا گیا ۔ محرم الحرام میں ہر لحاظ سے ملکی فضاء پرامن بنانے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ اپنا مثبت رول پلے کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار پیش کرتی رہے گی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree