The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)مادرِسماجیات بیگم بلقیس ایدھی کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی زوجہ بلقیس ایدھی کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا بلقیس ایدھی نے پاکستانی معاشرے میں سماجی خدمات کی اعلی ترین مثال قائم کی ھے انہوں نے بے شمار یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور ان کی کفالت کی اس عظیم کار خیر میں آپ ہمیشہ آپنے مرحوم شوہر کے شانہ بشانہ رہیں قوم ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اللہ تعالی بلقیس ایدھی مرحومہ کے درجات بلند فرماے اور انکے نیک اعمال پر اجر انہیں عظیم عطا فرماے۔ آمین
دوسری جانب ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا روشن ستارہ بلقیس ایدھی کی وفات پر دل مغموم ہے۔ بلقیس ایدھی ایک غریب پرور خاتون تھیں ایک خاتون ہوتے ہوے اپنے شوہر ایدھی صاحب کے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھا , انہوں نے جس طرح اپنی زندگی بے کس اور نادر انسانوں کی فلاح کے لیے وقف کی وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے, انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایک باہمت خاتون اور ایک غریب پرور ادارے سے محروم ہوگٸے,بیگم بلقیس ایدھی جنہوں نے اپنے عظیم شوہر کے شانہ بشانہ انسانیت کے لیے عظیم کام کیا بلاشبہ دونوں میاں بیوی کا وجود انسانیت کے لیے سرمایہ تھا اور ان کا ذکر انکی داستان بھی ہمیشہ انسانیت کیلئے سرمایہ رہے گی۔
وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے پاکستان کے معروف سماجی رہنما بیگم بلقیس ایدھی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم بلقیس ایدھی پاکستان کی پہچان تھیں۔ مرحومہ نے اپنے مرحوم شوہر عبدالستار ایدھی کے ساتھ تمام عمر دکھی انسانیت کی خدمت کی۔
انہوں نے بیگم بلقیس ایدھی کی وفات کو ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی سماجی شعبہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بیگم بلقیس ایدھی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
ممبر گلگت بلتستان کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میںکہا کہ ہم محترمہ بلقیس ایدھی کو انسانیت کی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ایدھی فاونڈیشن کی خدمات سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا ادارہ ہمیشہ قائم و دائم رہے اور ہم فیصل ایدھی سے انکی والدہ کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ فیصل ایدھی انکی کمی کو محسوس ہونے نہیں دیں گے۔
منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی انسانیت کے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ مرحومہ بلقیس ایدھی نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی. انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے-آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وطن عزیز میں شیطان بزرگ امریکا کی بیجا مداخلت کے خلاف ملت پاکستان کو اپنے گھروں سے نکلنے اور صدائے احتجاج بلند کرنے کی تاکید کی ہے ۔
اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے ہر شہرمیں امریکی مداخلت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہر باشعور،باضمیر،
خوددار،غیرتمند اور محب وطن کا اخلاقی فریضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج رات ملک بھرمیں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرکے وقت کے دجال امریکہ پر یہ واضح کرناہوگا کہ پاکستانی قوم #امپورٹڈ_حکومت _نامنظور قرار دیتی ہے اور مداخلت کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مادر ِ سماجیات بیگم بلقیس ایدھی کی ناگہانی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،انسانیت کی خدمت کے لیے بلقیس ایدھی کا کردار مشعل راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے آسرا لوگوں کیلئے مرحومہ ایک مضبوط سہارا بنی رہیں،رفاعی حوالے سے ایدھی خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہے،مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام تین روزہ اعتکاف کے موقع پر نظام ولایت و امامت اور مرجعیت کے عنوان سے درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت و امامت خدائی نظام ہے جو عالم انسانیت کی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔ نظام ولایت انسانوں کا خودساختہ نظام نہیں بلکہ اللہ تعالی کا دیا ہوا نظام ہے جس میں بشریت کے تمام مسائل کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری نظام ؛ ولایت و امامت کے نظام سے خائف ہے کیونکہ انسان دشمن سامراجی نظام امریکہ کی سربراہی میں روبہ زوال ہے جبکہ نظام امامت و ولایت عالمی رخ اختیار کر چکا ہے۔ نائیجیریا یمن لبنان عراق سمیت نظام ولایت سے منسلک دنیا بھر کی انقلابی تحریکیں أیک عالمی انقلاب کی نوید سنا رہی ہیں۔ لہذا دور حاضر کو عصر ظہور کا نام دیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ مردہ باد کے جس نعرے کا آغاز قائد شہید اور ڈاکٹر محمد علی نقوی نے کیا تھا وہ آج پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔ ہم وطن عزیز پاکستان کے استقلال آزادی اور خودمختاری کے علمبردار ہیں امریکہ کون ہوتا ہے ہمیں ڈکٹیٹ کرنے والا؟ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت خصوصا امریکہ اور امریکی غلام آل سعود کی مداخلت کا خاتمہ ہو۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کی خواتین اسکالرز نے شرکت کی ۔
مقررین نے حضرت خدیجہؑ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کائنات کی بہت سی چیزوں کو دوسری چیزوں پر فوقیت حاصل ہے‘ مثلاً جمعہ کے دن کو باقی دنوں پر ‘ماہ رمضان کو باقی گیارہ مہینوں پر اور لیلۃ القدر کو رمضان کی باقی راتوں پر۔اسی طرح اس کائنات میں بہت سے انسان ایسے ہیں جن کو تمام بنی نوعِ انسان پر مختلف خصوصیات کی بنا پر فوقیت حاصل ہے‘ مثلاً انبیاء کو غیر انبیاء پر اورپھر انبیاء کرام میں سے نبی کریم ﷺ کو باقی سب پر فوقیت حاصل ہے۔اسی طرح وہ عورتیں جو نبی کریم ﷺکے نکاح میں رہیں(چاہے کم مدت یا زیادہ مدت‘جنہیں ازواج مطہرات اور اُمہات الموٴمنین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے) ان کو بھی بنی نوعِ انسان کے طبقہ نسواں پر فضیلت اور برتری حاصل ہے۔ان ازواج مطہرات میں سے بھی اوّلیت اور فضیلت حضرت خدیجہ(سلام اللہ علیھا) کو حاصل ہے، جو نبی مکرم (صلی الله علیہ و آلہ و سلم)کی پہلی زوجہ اور اس اُمت کی پہلی ”ماں“تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ طاہرہ ؓ کی طرح کی خواتین کم ہی نظر آتی ہیں، جنہوں نے خواتین کے لئے عمل کی راہیں آسان تر اور روشن تر بنائی ہیں۔ اُن کی یہ عظمت تو قابل رشک ہے ہی کہ وہ حضور نبی کریم ؐ پر پہلی ایمان لانے والی خاتون ہیں، مگر اُن کی یہ عظمت ہماری نظروں سے پوشیدہ رہتی ہے کہ انہوں نے خود اپنے لئے اُس ذات بابرکات کو تلاش کیا اور منتخب کیا۔انہوں نے عرب کی مالدار ترین خاتون ہوتے ہوئے امیر ترین رؤسائے عرب کے رشتے ٹھکرائے اور اُس دُرِّ یتیم کو جسے محبوب دو جہاں بننا تھا۔ اس وقت پہچانا جب ابھی اُن ؐ کے گوہر کو اللہ نے آشکار نہ کیاتھا۔ یہ حضرت خدیجہ کی بصیرت کی انتہا تھی اور ان کے مقدر کی خوش نصیبی کہ حضور نبی کریم نے اُن کاپیغام قبول کیا اور روئے زمین کا سب سے خوشبخت جوڑا ہونے کا اعزاز پایا۔
اس کانفرنس میں محترمہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،سیدہ قندیل زہراء کاظمی مرکزی سیکرٹری زینبیہ گائیڈ،خواہران زینب، (س)، ممبر شعبہ خواتین ادارہ منہاج القرآن راولپنڈی آپا زبیدہ، محترمہ روبینا شاہ مرکزی مسئول آفس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ،محترمہ لیلی کیانی ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ،محترمہ خدیجہ ناظمہ شعبہ خواتین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ریجن،محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم اسلام آباد، محترمہ بانو ذوالفقار صاحبہ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی نے بھی خطاب کیا ۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں امریکی اجارہ داری ہرگز قبول نہیں، جو لوگ امریکی خوشنودی کیلئے ملک کا سودا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاریخ ان کو معاف نہیں کریگی۔
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ ملک میں اکثریت امریکی اشاروں پر چل رہی ہے۔ ہم رہبر بت شکن حضرت امام خمینی کے حکم پر چلتے ہوئے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھرپور طریقے سے یوم القدس کو منائیں گے۔ پورے پاکستان کی طرح پورے گلگت بلتستان میں بھی ریلیاں اور جلسے جلوس کا انعقاد کرینگے۔ کارکنان ابھی سے تیاری شروع کریں اور امریکہ نواز سیاستدانوں کو یہ باور کرائیں کہ امریکہ کبھی بھی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصودعلی ڈومکی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں مگر جمہوری ادوار میں ہمیشہ بلدیاتی انتخاب تاخیر سے کرائے جاتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ کو امانت سمجھ کر ایسے اھل انسان کے حوالے کریں جو شریف دیانتدار اور خدمت کا جذبہ رکھنے والا ہو۔
انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ نالائق اور نا اھل انسان کو ہرگز ووٹ نہ دیں چاہے وہ پیسے والا ہو۔ ایک غریب غربت کے درد کو سمجھتا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں پئسے کے بے دریغ استعمال اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا سدباب کرے۔ ہمیں ووٹ میرٹ پر باصلاحیت انسان کو دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے کارکن ہر سطح پر صالح باکردار اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو بلدیاتی الیکشن میں سامنے لائیں۔ پاراچنار کے بلدیاتی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کی بہترین کارکردگی سے کارکنوں کے حوصلے بڑھے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ بنی گالا میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کے خلاف سابق وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کو سراہا۔
انہوں نے کہا ملک و قوم کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنا غیرت و حمیت کا تقاضا ہے۔اس ایشو پر پوری قوم کی طرح مجلس وحدت مسلمین بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا بنیادی نکتہ ہے۔انہوں نے یکساں نصاب تعلیم اور پشاور و کوئٹہ کے سانحات پر سابق وزیراعظم سے شکوہ بھی کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے قائد وحدت کی آمد اور تعاون کی یقین دہائی پر شکریہ ادا کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ،سید ناصر شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور سید محسن شہریار شامل تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر "ڈومور"کا مطالبہ کرکے پاکستان میں امریکی مداخلت کا نئے سرے سے آغاز کر دیا گیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق، شام، فلسطین، افغانستان اور یمن میں خون کی ہولی کھیلنے والے عالمی دہشتگرد امریکہ کو ہماری موجودہ حکومت کیا absolutely not کہنے کی جرات کر سکے گی؟؟