The Latest
وحدت نیوز(لاہور) امام بارگاہ دربارِ حسین بھٹہ چوک لاہور اور امام بارگاہ قصرِ قیصر والٹن روڈ میں جشنِ ولادت باسعادت مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل و مناقب امام حسن علیہ السلام بیان کئے۔
انھوں نے کہا کہ امام حسن علیہ اسلام پیغمبر اسلام کے نواسے تھے لیکن قرآن نے انہیں فرزند رسول ص کا درجہ دیا ہے اور اپنے دامن میں جابجا آپ کے تذکرہ کو جگہ دی ہے ۔آپ رسول اسلام ۖکے فرزند اور اُن کے پھول ہیں،آپ حلم ،صبر،جود و سخاوت میں رسول ۖ کے مشابہ تھے ،نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے خاص محبت رکھتے تھے ،آپ کی محبت تمام اہل اسلام یہاں تک کہ کے کفار کے درمیان بھی مشہور تھی اختتام جشن پر مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا کیک کاٹا گیا اور ان کے وسیع دسترخوان کے وسیلے سے دعا کی گئی کہ مالک ہم سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور سب کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) ولادت باسعادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس (موسسہ شہید عارف الحسینی) کی طرف سے جشن و افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت محمد جواد رضا نے حاصل کی۔ مظہر عباس جوادی نے تلاوت حدیث کساء کی۔ قمر علی کشمیری نے اپنی بہترین آواز میں نعت رسول مقبول پڑھی، معروف شاعر اکبر سرسوی نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنے کلام کا بہترین نذرانہ عقیدت پیش کیا، سید عارف موسوی نے بھی بارگاہ کریم اہلیبیت میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
پروگرام کے خطیب حجة الاسلام علی رضا نقوی تھے، جنھوں نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرہ طیبہ پر خصوصی گفتگو کی۔ جشن کے اختتام پر دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے روزہ داروں کے لئے ایک پرتکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا، پروگرام کے آخر میں تمام عالم اسلام کے لئے خصوصاً وطن عزیز کی سالمیت کے لئے دعا کرائی گئی۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی کی زیرصدارت النور اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی رہنماء و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام حسنین انصاری، مرزا وجاہت علی، مولانا ہادی حسین، ارتضیٰ نقوی، عون رضا انجم، سید عاصم زیدی، عاشق حسین جوئیہ، تیمور حیدر اور محمد رضا مومن بھی موجود تھے۔
اجلاس میں یوم القدس اور یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم سابق پروگراموں کے ساتھ ساتھ اس سال شب جمعہ کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مشعل بردار ریلی نکالے گی اور شہدائے فلسطین و مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین یوم انہدام جنت البقیع منائے گی۔ یوم انہدام جنت القبیع کا مرکزی ماتمی جلوس گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالا جائے گا۔
وحدت نیوز(کراچی) کارکنان تیاری کریں مجلس وحدت مسلمین سندھ بھرمیں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گی، مکتب اہل بیتؑ کے پیروکار اپنی سیاسی اجتماعی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سیاسی میدان کو کسی صورت خالی نہیں چھوڑ سکتے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع غربی کی پولیٹیکل کونسل سے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں شرکت اور انتخابی حکمت عملی کے تعین، موجودہ سیاسی صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار اور لائحہ عمل پر ضلع غربی کراچی کی جانب سے پولیٹیکل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی پولیٹکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید علی حسین نقوی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر ،ضلع غربی کراچی کے سیکریٹری جنرل کلیم رضا ، سبط اصغر زیدی،کابینہ کے دیگر ارکان کے علاوہ دیگر سینئرتنظیمی ساتھی شریک تھے۔
اس موقع پر علی حسین نقوی نے کہا کہ الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ سیاسی ومذہبی جماعت کی حیثیت سے اپنی قومی شناخت رکھتی ہے، اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس نے کم وقت میں اپنی سیاسی پہنچان بنائی، قابل اور باکردار امیدوار قوم کو دیئے جنہوں نے کوئٹہ ، گلگت بلتستان اور پاراچنار میں کامیابی شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے لوہا منوایا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ انشاءاللہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈبلیوایم مکمل تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں وارد ہوگی اور خیمے کے نشان پر عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار میدان میں اتارے گی، قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کا درست استعمال کرتے ہوئےمخلص اور باکردار امیدواروں کی فتح میں اپنا کردار ادا کرے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک دکھی انسانوں کا احساس کرنے اور غمزدہ لوگوں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے، رمضان المبارک میں رنج و الم دکھ اور تکلیف میں مبتلا انسانوں کی رضائے الٰہی کیلئے مدد کریں تو رحمتیں برکتیں مقدر بنیں گی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیکیوں برکتوں رحمتوں کے اس مہینے میں دکھی نادار اور تنگ دست انسانوں کی مدد کیلئے عملی حصہ ملایا جائے، غمزدہ انسانیت کی مدد دنیا اور آخرت میں کار خیر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسانیاں پیدا کریں راحتیں بانٹیں، دکھی اور تنگدست انسانوں کی مدد کریں، ایسے سفید پوش افراد جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، زبان سے بول نہیں سکتے، ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر مدد کریں۔
وحدت نیوز (گلگت) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے امورگلگت بلتستان بنا کر خطے کےعوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک منتخب ممبراسمبلی بھی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے پیپلزپارٹی کے حق حاکمیت کے دعوے پر بھی شب خون مارا گیا۔ کسی غیر منتخب شخص کو گلگت بلتستان کے امور کی ذمہ داری دینی تھی تو کسی مقامی شخصیت کو دیتے، امید ہے پی پی پی گلگت بلتستان کے ذمہ داران اس غیر منطقی اقدام کا فوری نوٹس لیں گے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر سے خطابات کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ غیرت مند قوموں کے ساتھ ٹکرا کر دنیا کی کوئی بھی طاقت فتح مند نہیں ہو سکتی۔ اگر ہم ایک قوم بن جائیں تو عالمی استکباری قوتوں کے گھمنڈ کو شکست فاش میں بدل سکتے ہیں۔مشرق وسطی میں گریٹر اسرائیل کا امریکی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔لبنان ،شام ،افغانستان اور عراق سمیت امریکہ نے جہاں جہاں پیش قدمی کی اسے ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان ایشیا کا دل ہے۔پاکستان کی ترقی و استحکام امریکہ کے لیے ناقابل برداشت ہے۔اس ہی نےپاکستان کے عوامی رہنماذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرایا۔امریکہ ہر اس پاکستانی حکمران کا روز اول سے مخالف ہے جو اس عالمی دہشت گرد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوالہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارض پاک کے بائیس کروڑ عوام نے "امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے" کا نعرہ لگا کر امریکہ سے اپنی نفرت کا برملا اظہار کر دیا ہے۔ہمیں امریکہ کی غلامی کسی صورت قبول نہیں۔ ہم ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے داخلی وخارجی معاملات میں کسی کی مداخلت کو برداشت نہیں سکتے۔ آج ایسی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کر دی گئی ہے جو خود کو امریکہ کی غلام کہتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے۔پوری دنیا میں طاقت کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ امریکہ کا وجود اندر سے کھوکھلا ہوتا جا رہا ہے۔امریکہ کو اپنا مضبوط سہارا سمجھنے والے حکمرانوں کا امریکہ کے ہاتھوں عبرت ناک انجام سیاہ تاریخ کا حصہ ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ اگر ہم دنیا میں باوقار مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو امریکہ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا ہو گا۔اس اہم ایشو پرحکومت اور مقتدر قوتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں یکساں نصاب تعلیم کے متنازع نکات،دہشت گردی کے واقعات اور شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ان کے دور حکومت میں ہمیں جو مشکلات درپیش رہیں اور ملت تشیع میں موجود اضطراب سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔ان سے جو اختلافات ہیں ان کا کھل کر اظہار بھی کیا گیا۔ہم نے یہ بھی واضح کیا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت قبول نہیں۔ہم پاکستان کی وہ حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس کے حصول کے لیے قائد اعظم نے طویل اور صبر آزما جدوجہد کی۔بیرونی ڈکٹیشن سے پاک ریاست ہمارا آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔عالم کفر کے خلاف سب سے پہلے امریکہ مردہ باد کا نعرہ ہم نے لگایا آج یہ ہر باضمیر و باشعور کی آواز بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات کو امریکہ کی دخل اندازی سے مکمل پاک کرنے کے لیے ہم عمران خان کے موقف کے حامی ہیں۔ان استعماری قوتوں کے خلاف 27 رمضان المبارک کو یوم القدس منایا جا رہا ہے۔شیعہ سنی یوم القدس کے موقع پر مظلومین جہاں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کا مل کر اظہار کریں گے۔دعوت افطار میں علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ باقرعباس زیدی، علامہ نقی نقوی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، ایس ایم نقی، شمس الحسن شمسی، غفران مجتبٰی، رضی حیدر سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں، ماتمی انجمنوں، ٹرسٹیز ، سیاسی ،سماجی و صحافی حضرات کی بڑی تعداد نے شریک کی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی کراچی کی جانب سے کیتھولک گرائونڈ سولجر بازار میں 8 واں سالانہ سلسلہ معارف قرآن پروگرام جاری ہے ۔ معارف قرآن پروگرام کے14ویں روز علامہ سید کاظم عباس نقوی نے سورہ روم کی آیتوں کی تشریح بیان کرتے ہوئے کہا کہ دینی تبلیغات میں بیٹیوں کا کردار زیادہ اہم ہے ۔بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنے والے پر جنت واجب ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ معاشرے کو الہیٰ اور دینی بنانے میں خواتین کا کردار اہم ہے ۔اولاد کی کثرت اور قبیلوں کی وجہ سے کسی کا نام باقی رہنے کا کوئی ثواب نہیں ہے ۔ابتر ہونے کا تعلق نسل سے نہیں ہے ۔البتہ گزشتہ انبیاؑ سے جو سلسلہ چلا آرہا تھا اس میں نسل کا ایک کردار رہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ نبی ؐ کے لئے بیٹے کے نہ ہونے کا ایک زمینی امکان یہ ہے کہ اس سلسلہ کو ختم کردیا جائے ۔اس بات کی جانب اہلسنت علماء نے بھی اتفاق کیا ہے۔ امام حسن ؑ کی ولادت پر رسول خداؐ ؐنےخوشی کا اظہار کیا ۔رسول خداؐ ؐکی امام حسن ؑ سے محبت سے کوئی مسلمان انکار نہیں کرسکتا ۔امام حسن ؑ پر ذرا سی تکلیف بھی رسول خدا ؐ کو برداشت نہیں تھی ۔امام حسن ؑ رسول خدا ؐ کی نماز کے دوران ان کی پشت پر بعض دفعہ بیٹھ جایا کرتے تھے۔امام حسن ؑ نے قلم کی زد سے ثابت کردیا کہ وہ نظام جو ثقیفہ میں رکھا گیا وہ باطل تھا ۔امام حسن ؑ نے اپنی اولاد کی ایسی تربیت کی کہ آئندہ کئی سالوں تک ان کی اولادوں نے ولایت کے لئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ مغربی سامراج انسانیت کا دشمن ہے۔ 39 ملکی اتحاد گزشتہ سات سال سے امریکہ کی چھتری تلے کام کر رہا ہے۔مسلم اتحاد کے نام پر یمن میں خونریزی کی جا رہی ہے۔ مختلف ممالک میں موجود ہمارے سفارت خانوں کو فلسطین کی آزادی پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ہمیں مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہو گا۔مسئلہ فلسطین ظالم اور مظلوم کا مسئلہ ہے۔دنیا میں کہیں بھی ظلم ہو بحیثیت مسلمان احتجاج ہمارا فرض ہے۔
تحریک اسلامی کے صوبائی رہنما سید رضا اخلاقی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہیں اسرائیل ملت اسلامیہ کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد اسرائیل کو خطہ میں پلانٹ کیا گیا۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہماری حکومت موثر کردار ادا نہیں کر رہی۔ہم فلسطین کاز کی خاطر اپنی جان دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کشمیر و فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو امریکہ و برطانیہ کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا۔ہمارے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھیں عوام ایسے کبھی قبول نہیں کرے گی۔
کانفرنس سے سابق سینیٹر میر مہیم خان بلوچ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالواحد بلوچ، بی این پی رہنما مبارک علی ہزارہ، اتحاد تاجران بلوچستان کے سرپرست حاجی طاہر نظری، الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد اور گرین پاکستان پارٹی کے چیرمین عبدالھادی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کے لئے جدوجہد کرنے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ارباب لیاقت علی ہزارہ اور معروف دانشور امان اللہ شادیزئی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے۔امام خمینی نے ایران میں اسرائیل کا سفارتخانہ یاسر عرفات کو دیا۔مسئلہ فلسطین کا حل عملی جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں۔یہودو نصاریٰ نے دنیا پر قبضہ کرنے سازش کی۔فلسطین،شام، لبنان، ایران، پاکستان کے خلاف عالمی استعماری طاقتیں سازش کر رہی ہیں۔چند عرب حکمران اپنی بقاء کا ضامن اسرائیل کو۔سمجھ رہے ہیں۔خطے میں گریٹر اسرائیل کی سازش ناکام ہوگئی۔لبنان اور شام سے جنگی شکست کے بعد اب اسرائیل کی سازشیں ناکام ہورہی ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے چیرمین معراج خان کاکڑ نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان فلسطین کی آزادی کیلئے اسرائیل کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں۔یکجہتی فلسطین کانفرنس میں علامہ مقصودعلی ڈومکی نے مشترکہ قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے، اسرائیل فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونیوں کی ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے تجدید عہد کرتے ہوئے فلسطین کاز اور قبلہ اوّل بیت المقدس کی بازیابی کے لئے تحریک آزادی فلسطین و قدس کی حمایت جاری رکھیں گے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے اور فلسطین عالم اسلام کا قلب ہے۔ کشمیر و فلسطین میں جاری صہیونی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف فلسطینی و کشمیری عوام کی انسانی و اسلامی بنیادوں پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔
قرارداد میں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ امریکی سرپرستی میں عرب ممالک اور اسرائیل کے مابین طے کردہ“ابراہیمی معاہدہ”فلسطین اور عرب دنیا کے لئے زہر قاتل ہے۔ عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے دوستانہ تعلقات نہ صرف فلسطین بلکہ پوری مسلم اُمّہ کے ساتھ خیانت ہیں۔ بحرین، مصر، مراکش، متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا امریکی و صہیونی وزرائے خارجہ کے ہمراہ فلسطینیوں کے قاتل صہیونی وزیر اعظم بن گوریون کی قبر پر حاضری سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مخصوص عرب اور غیر عرب ریاستوں کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے دباؤ کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا گیا اور کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور اپنے اقدام پر نظر ثانی کریں اور اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات کو منقطع کریں۔
حکومت پاکستان ملک میں اسرائیلی لابنگ کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرے۔فلسطینی علاقہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کیا جائے-مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطین و کشمیر کے ساتھ ساتھ یمن، افغانستان، عراق، لیبیا اور دیگر مقامات پر عالمی اداروں کی بے حسی استعماری قوتوں کے حوصلہ کا باعث بن رہی ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل کے منصفانہ حل میں ناکام ہو چکے ہیں۔اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی مزاحمت کاری کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ماہ مبارک رمضان ماہ نزول قرآن کریم کی مناسبت سے خانہ فرھنگ کوئٹہ کے زیر اہتمام علامہ اقبال لائبرری میں محفل قرآن کریم منعقد ہوئی۔ محفل قرآنی میں شیعہ سنی قاریان قرآن کریم علمائے کرام اور سیاسی مذہبی رہنما شریک ہوئے۔
محفل قرآنی میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،علامہ ولایت حسین جعفری،علامہ مقصودعلی ڈومکی ،کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران آقای درویش وند ،جماعت اھل سنت کے صوبائی صدر پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، ڈائریکٹر خانہ فرھنگ آقای تقی زادہ واقفی ،ممتازعالم دین علامہ جمعہ اسدی و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے محفل قرآن کریم کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان بہار قرآن کا مہینہ ہے۔ قرآن کریم کی تلاوت باعث ثواب قرآن سمجھنا باعث ھدایت اور قرآن پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔انہوں نے کہا کہ مساجد مدارس اور امام بارگاہوں میں قرآنی محافل کا اہتمام کرکے لوگوں میں قرآن فہمی کو عام کیا جائے۔
انہوں نے کہا قائد شہید علامہ سید عارف الحسینی کے فرمان کے مطابق 23 تا 27 رمضان المبارک کو ھفتہ نزول قرآن کے طور پر منایا جائے اور قرآن کریم کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کا عہد کیا جائے۔ نوجوان نسل قرآن فہمی پر خصوصی توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ کریم آل محمد امام حسن مجتبی ع کی سیرت طیبہ قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے آپ کی مدح قرآن کریم کی آیات نازل ہوئیں۔