The Latest

وحدت نیوز(قم) گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم ایران نے یوم القدس اور جمعۃ الوداع  کے موقع پر افطاری اور ایک تحلیلی نشست کا اہتمام کیا۔حالات حاضرہ کی تحلیلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام ڈاکٹر سيد شفقت حسين شيرازی مسئول امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ  مردہ باد امریکہ کا نعرہ ہم نے حضرت امام خمینی اور قائد شہید عارف حسینی سے سیکھا ہے۔ آج اگر پاکستان کے ایوانوں میں مردہ باد امریکہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تو یہ حضرت امام اور قائد شہید کے نظریاتی فر زندوں کی فتح ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے  ابتدا میں  مسئلہ فلسطین کے پسِ منظر پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق آج استعماری اور قابض طاقتیں فلسطینیوں کو ظالم جب کہ قابض صہیونیوں کو مظلوم بنا کر پیش کر رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی کی بصیرت  اور اسلامی انقلاب کے ثمرات کی وجہ  سے  یہ مسئلہ آج تک دبنے نہیں پایا۔  آگے چل کر انہوں نے پاکستان میں استعمار شناسی اور مردہ باد امریکہ کے حوالے سے آئی ایس او پاکستان کی شاندار تاریخ کا ذکر بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجۃالاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق  موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت کے سربراہ نے قائد شہید  کے افکار و نظریات کے عین مطابق بصیرت اور دوراندیشی پر مبنی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے شجاعت اور جرات  کے ساتھ پاکستان میں بیرونی مداخلت اور پاکستان کی آزادی وخود مختاری کے لئے ٹھوس  موقف اختیار کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ اور استعمار کے خلاف جو آواز پہلے صرف انقلابی طبقے کی آواز تھی، آج وہ پورے پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ ان کے مطابق ہمیں عمران خان کی مخالفت کی وجہ سے امریکہ کی دشمنی ترک نہیں کرنی چاہیے۔ عمران خان اور پاکستانی عوام کے امریکہ کے خلاف جو بھی اقدامات ہیں انہیں سراہا جانا چاہیے اور  عوامی لہر کو  قومی شعور میں تبدیل کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراہ میر فائق علی جکھرانی کا ٹاؤن غوث پور کا دورہ ۔مختلف مذھبی جماعتوں کے 30 سے زائد عہدیداران اور کارکنان نے مجلس وحدت مسلمین کی مذہبی و سیاسی کارکردگی سے متاثر ہو کر باضابطہ طور اعلان کیا ۔

مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراہ میر فائق علی جکھرانی نے شمولیت کرنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ضلعی رہنما صابر حسین کربلائی ، ڈاکٹر احسان علی شیخ اور عبدالرزاق شیخ بھی ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز (لاہور) یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں لاہور سمیت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو یقینی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم حکمران امت مسلمہ کے بدترین خیانت کارہیں۔

 لاہور میں مرکزی ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے صدر حیدر ثقفی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے مال روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی ہال تک مارچ کیا۔ تخت لاہور کی فضا امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشمہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے غدار ہیں۔اسرائیل کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کوئی اس پر سوار ہو گا ڈوبنا اس کا مقدر ہو گا۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ وہ اسرائیل کو ایک غاصب ریاست قرار دیتے تھے۔پاکستان کے حکمران بانی پاکستان کی اس فکرپر عمل کرنے کے اصولی و اخلاقی طور پر پابند ہیں۔ اسلامی ممالک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر کے مظلومین فلسطین سے اپنی مذہبی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ جو حکمران امریکہ کواپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ اپنے مقاصد کے لیے مسلم حکمرانوں کو استعمال کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کرنا امریکہ کا پرانا حربہ ہے۔مادر وطن کی سالمیت و بقا کے لیے ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ حیدر ثقفی نے ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بیدار و باضمیر قوم قرار دیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی) جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے  پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔

کراچی جامع مسجد نور ایمان مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل  نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشبہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے غدار ہیں۔اسرائیل کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کوئی اس پر سوار ہو گا ڈوبنا اس کا مقدر ہو گا۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ وہ اسرائیل کو ایک غاصب ریاست قرار دیتے تھے۔پاکستان کے حکمران بانی پاکستان کی اس فکرپر عمل کرنے  کے اصولی و اخلاقی طور پر پابند ہیں۔ اسلامی ممالک کو یوم القدس  سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر کے مظلومین فلسطین سے اپنی مذہبی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ جو حکمران امریکہ کواپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ اپنے مقاصد کے لیے مسلم حکمرانوں کو استعمال کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کرنا امریکہ کا پرانا حربہ ہے۔مادر وطن کی سالمیت و بقا کے لیے ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعتہ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان یوم القدس کا اعلان کریں-مسجد اقصی سمیت یروشلم میں موجود تمام ادیان کے مقدس مقامات پر صہیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مسلم دنیا کے عرب و غیر عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔اسرائیل ایک غاصب جعلی ریاست ہے اور فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے ۔عرب دنیا کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے دباؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرے۔مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل فلسطینیوں کی فلسطین واپسی اور ریفرنڈم ہے۔پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والی این جی اوز اور اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو پاکستان کے نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔جامعہ کراچی میں چینی عملہ پر دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔امریکہ اسرائیل اور ان کے حواری پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

 احتجاجی مظاہرے میں علامہ صادق جعفری،علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور، علامہ ملک غلام عباس،ناصر الحسینی، زین رضوی سمیت دیگر موجود تھے۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماوں نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی القدس ریلی کا انعقاد کیا احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو یقینی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم حکمران امت مسلمہ کے بدترین خیانت کارہیں۔اسلام آباد میں ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی کے شرکا نے ڈی چوک تک مارچ کیا۔وفاقی دارالحکومت کی فضا امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشمہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

 ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔لاہور میں علامہ عبد الخالق اسدی ، کراچی میں علامہ سید احمد اقبال رضوی ، پشاور میں علامہ سید وحیدکاظمی ، فیصل آباد میں ڈاکٹر افتخارنقوی گلگت میں علامہ آغا علی رضوی ، سکردو میں علامہ آغا نیر مصطفوی اور مظفر آباد میں سید یاسر عباس سبزواری نے یوم القدس ریلی کی قیادت کی۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں میں بھی القدس ریلی کا انعقاد کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو یقینی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم حکمران امت مسلمہ کے بدترین خیانت کارہیں۔اسلام آباد میں ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی کے شرکا نے ڈی چوک تک مارچ کیا۔وفاقی دارالحکومت کی فضا امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشبہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے غدار ہیں۔اسرائیل کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کوئی اس پر سوار ہو گا ڈوبنا اس کا مقدر ہو گا۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ وہ اسرائیل کو ایک غاصب ریاست قرار دیتے تھے۔پاکستان کے حکمران بانی پاکستان کی اس فکرپر عمل کرنے کے اصولی و اخلاقی طور پر پابند ہیں۔ اسلامی ممالک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر کے مظلومین فلسطین سے اپنی مذہبی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ جو حکمران امریکہ کواپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ اپنے مقاصد کے لیے مسلم حکمرانوں کو استعمال کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کرنا امریکہ کا پرانا حربہ ہے۔مادر وطن کی سالمیت و بقا کے لیے ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے ریلی کا شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بیدار و باضمیر قوم قرار دیا۔

 ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔لاہور میں علامہ عبد الخالق اسدی ، کراچی میں علامہ سید احمد اقبال رضوی ، پشاور میں علامہ سید وحیدکاظمی ، فیصل آباد میںڈاکٹر افتخارنقوی گلگت میں علامہ آغا علی رضوی ، سکردو میں علامہ آغا نیر مصطفوی اور مظفر آباد میں سید یاسر عباس سبزواری نے یوم القدس ریلی کی قیادت کی۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماوں نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی القدس ریلی کا انعقاد کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے حالیہ دنوں میں فلسطین مسجد اقصٰی میں ہونے والی صہیونی جارحیت اور مسلسل ستر سالوں سے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششوں کو تیز کریں۔ انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقا ت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا فلسطینی قوم اور عالم اسلام کے ساتھ بد ترین خیانت ہے جسے مسلم امہ کبھی معاف نہیں کرے گی۔مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ ستائیس رمضان کو جمعۃ الوداع یوم القدس منایا جائے گا۔ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سندھ بھر میں جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے روز  سندھ بھر کی تمام جامع مساجد میں خطباء حضرات مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے مظالم کے خلاف اپنے خطبہ جمعہ دیں گے ۔اور بعد نماز جمعہ حتجاجی ریلیاں و مظاہرے منعقد کئے جائیں گے جبکہ کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر ٹھیک 2 بجے دن کیا جائے گاجس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی  کے فرمان کے مطابق یوم القدس جمعہ کے روز  پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔دنیا بھر کے باضمیر اور غیرت مند مسلمان اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کرداروں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت میں گھروں سے نکلیں گے ۔

امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے ذلت کے راستے کو کبھی تسلیم نہیں کرتے۔ فلسطین میں حماس اورجہاد اسلامی کا کردار قابل تحسین ہے ۔جو مسلم حکمران امریکہ کے خوف یا ذاتی مفاد کی لالچ میں اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں وہ اسلام کے اصولوں اور آزادی حریت کے ساتھ غداری کا ارتکاب کر رہے ہیں۔اسرائیل کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کوئی اس پر سوار ہو گا ڈوبنا اس کا مقدر ہو گا۔ ملت تشیع کی چودہ سو سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے اس نے ہمیشہ مظلومین کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی کمزور ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اسرائیل نے بدامنی کو اپنی بقا کے لیے ہتھیار بنا رکھا ہے۔اسرائیل کی غاصب ریاست کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔فلسطین کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم کے فرمودات ہمارے لیے بہترین لائحہ عمل ہے۔یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے اسے ضیائی پاکستان نہیں بننے دیں گے۔ فلسطین صرف فلسطین میں بسنے والوں کا ہے۔وہاں پر رائے شماری کے ذریعے عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کیا جاناچاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے یوم القدس کے پُرامن جلوسوں کو حکومت مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کرے۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے لیے ہم کسی ڈرٹی پوالیٹکس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع سے موقف رہا ہے کہ امریکہ کی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، امریکہ کون ہوتا ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی مداخلت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، ہم اپنی سالمیت میں مداخلت کبھی برداشت نہیں کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیلئے جو کوئی بھی تحریک چلائے گا ہم ساتھ دینگے۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا بدترین دشمن ہے۔ یوم القدس بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد مسلمانان عالم کو سب سے بڑا نقصان بوڑھے استعمار برطانیہ کی سازش کے نتیجے میں ایک نام نہاد اور جعلی ریاست وجود میں لانے سے ہوا۔ گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ نیئر عباس کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برملا اسرائیل کو غاصب قرار دیا اور تسلیم کرنے سے صاف انکار کیا جو ہماری خارجہ پالیسی کی ریڈلائن ہے۔ جعلی ریاست نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم ہو رہی ہیں، لاکھوں فلسطینی اپنی زمینوں سے محروم ہو گئے اور انہیں بے دخل کرکے یہودی آباد کیے گئے۔ فلسطینی اپنی زمین پر مہاجر بن کر رہ گئے۔ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسلسل قبلہ اول کی بیحرمتی کی جا رہی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ استعماری سازش کے نتیجے میں وجود میں آنے والی ناجائز ریاست کیخلاف اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے امام خمینی کے فرمان کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا گیا۔ اس روز نہ صرف فلسطین بلکہ کشمیر، یمن کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ یوم القدس صرف فلسطین کیلئے ہی نہیں یہ یوم کشمیر، یوم پاکستان، یوم لبنان، یوم شام بھی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں قدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آج استعماری طاقتیں ہمارے وطن عزیز کی سلامتی کو بھی تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہیں، امریکہ پاکستان کا بدترین دشمن ہے، جو ملک کی سیاست کو نقصان پہنچانے، دہشتگردوں کے زریعے ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و خوداری کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی مداخلت کا خاتمہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن کسی خاص مسلک کا دن نہیں، یوم القدس نکتہ اتحاد ہے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات غلام عباس و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree