The Latest

وحدت نیوز(قم) یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر فاطمیہ فاؤنڈیشن شعبہ قم کے زیراہتمام ایک تجزیاتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے جنت البقیع کے انہدام کے حوالے سے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی اور راہ حل سوچنے پر زور دیا۔ سیمینار سے خصوصی گفتگو حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت شیرازی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئول امور خارجہ نے کی۔

 انہوں نے مختصر وقت میں جامع گفتگو کرتے ہوئے آل سعود اور امریکہ و برطانیہ کے گٹھ جوڑ کے مضمرات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کے مطابق آل سعود کی پشت پناہی امریکہ و برطانیہ کی طرف سے کی جا رہی ہے، ورنہ آل سعود انتہائی کمزور لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ متعدد ممالک میں رژیم چینج کرنے کی کوششیں کرچکا ہے۔

اگر مقاومتی بلاک بشارالاسد کی مدد نہ کرتا تو یہ شام میں بھی اپنی پسند کی حکومت لے آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ امپورٹڈ حکومت آل سعود کے دباو پر اب انڈین حکومت سے غیر اصولی مفاہمت کرنے جا رہی ہے، ان کے مطابق ہندوستان کی خوشنودی کیلئے کشمیر سے لاتعلق ہونا موجودہ حکومت کی ایک اور خیانت ہے۔ اسی طرح اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا بھی اورسیز پاکستانیوں کے حق پر ڈاکہ ہے۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے نوکروں کے بھی نوکر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملت پاکستان کے استقلال، خود مختاری اور آزادی کے تحفظ، بقاء اور دفاع کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں تین روزہ مرکزی کنونشن کا آغاز آج سے امام بارگاہ جامع الصادقؑ اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔جس میں شرکت کے لیےملک بھر سے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنما اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،انٹرا پارٹی الیکشن کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

چیئرمین کنونشن ملک اقرار حسین کیمطابق جمعہ کے روز منعقدہ تقریب میں مختلف اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کواسناد اور اعزازی شیلڈز دی جائیں گی۔ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےان کی یاد میں جمعہ کی رات شب شہدائے پاکستان کے عنوان سے تقریب نشست کا حصہ ہو گی۔

کنونشن کے دوسرے روز تمام صوبوں کے صوبائی سیکرٹری جنرل اپنے اپنے صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی روز دستوری  ترامیم پر بھی بحث ہو گی اور اسے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔مرکزی عہدیداروں کے شعبہ جات کے بارے میں سوال و جواب بھی اسی نشست میں ہونگے۔نشست کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کارکنان سے اپنا اختتامی خطاب کریں گے۔

کنونشن کے آخری روزپارٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گا۔شوری عالی کے سربراہ نومنتخب چیئرمین کے نام کا اعلان کریں گے۔بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب چیئرمین (سربراہ) پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چولستان میں پانی کی کمی سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران جماعت پوری کابینہ سمیت ڈیکٹیشن لینے لندن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔چولستان سے ڈیرہ بگتی تک پانی کی شدید قلت کسی بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا اولین فریضہ ہے۔پانی کے بحران کے خاتمہ کے لیے بلاتاخیر اقدامات کیے جائیں ۔یہ وقت حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں کا نہیں بلک قوم کو درپیش سنگین مشکلات سے نجات دلانے کا ہے ،ملک کو بدترین صوتحال کا سامنا ہے ۔ مقتدر قوتوں کی آنکھ مچولیاں پاکستان کو خدانخواستہ سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف لے جا رہی ہے۔



وحدت نیوز(شگر)ضلع شگر کے مختلف مقامات پر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی  مجالس کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی امام بارگاہ مرہ پی شگر میں پاسدار سکواٹس کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر شیخ اشرف حسین قمی نے کہا کہ نام نہاد مسلمان حکمرانوں نے رسول کی بیٹی اور اہل بیت رسول ص کے روضہ انوار کو آج سے 99 سال پہلے منہدم کر کے شرمناک فعل کا ارتکاب کیا۔آل رسولؐ کے مقدس قبروں کو منہدم کر کےکروڑوں محب اہل بیت کی دل آزاری کی گئی۔

ادھر چھورکاہ جامع مسجد میں سرباز امام زمانہ تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلمہ گومسلمانوں نے اجر رسالت کا صلہ آل رسول کو خوب دیا،اہل بیت رسول کی عزت و توقیر اور فضیلت کو دبایا گیا،ان کے مقدس روضے کو بھی گرا کر یزیدی تسلسل کو دہرایا گیا۔

جلسے میں ایک مذمتی قراداد منظور کی گئی جسمیں سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا فورا روضہ اہل بیت رسول کو تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے اور مقدس مقامات کی زیارت کے لئےجنت البقیع کے مقام کو کھولا جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اگلے ہفتے منعقد ہونے والے ہزارہ کلچر ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ہر فرد کیلئے ہزارہ ہونا فخر کی بات ہے کیونکہ ہم نے دلیری اور دیگر صفات آئمہ اطہار و انبیاء کرام سے حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے ہر فرد کو اس ثقافت کی پیروی کرنی چاہئے جو ہم نے انبیاء کرام، رسول پاک (ص) اور امام علیؑ سے حاصل کی ہے۔ ہم اسی اسلامی ثقافت کو فروغ دیتے آئے ہیں۔

 انہوں نے قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے رقص و موسیقی کے محافل کو ثقافت کا نام دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایچ ڈی پی کی ثقافت کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم عوام الناس میں یہ شعور پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اپنی اولادوں کو مشغول نہ کرے اور نہ ہی اس غلط ثقافت کو اپنائے۔ ہماری اصل ثقافت دلیری، شجاعت اور غیرت پسندی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بی این پی مینگل کے مقتول رہنما سعید احمد بلوچ کے ورثاء سے تعزیت کی۔

 اس موقع پر سعید احمد بلوچ کے ورثاء فیض اللہ بلوچ اور بی این پی مینگل کوئٹہ کے صدر میر غلام نبٕی مری سے گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے کوئٹہ بلوچستان کو امن کی ضرورت ہے۔ امن دشمن عناصر اور دھشت گرد نیٹ ورک کے خلاف ریاستی ادارے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل لمحہ فکریہ ہے ٹارگٹ کلنگ قتل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاس ہیں جن پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور اقدامات کریں۔

 انہوں نے مقتول رہنما کے ورثاء اور بی این پی کے رہنماوں کو یقین دلایا کہ قاتل دھشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لئے ہونے والی ہر جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کیوں کہ ہم آپس میں بھائی ہیں اور ہمارے دکھ سکھ مشترک ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی رہنما موسی بلوچ اور میر غلام نبی مری نے کہا کہ واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے کیونکہ قاتل نے پانچ گولیاں مار کر شہید سعید احمد بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا ہے جبکہ لوٹا کچھ نہیں تین دن گذر جانے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ نے قاتل مجرموں کے حوالے سے کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) دعا کمیٹی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، پرسہ داری بسلسلہ یوم انہدام جنت البقیع اور ماتمداری محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

 مولانا سید حسن عباس جعفری نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، برادر محمد علی جلالوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا حسن جعفری، ناصر حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 شوال المکرم عالم اسلام کے لیے بدترین  یوم سیاہ کا دن ہے آل سعود نے اہلبیت اطہار، ازواج مطہرات رسول، صحابہ کرام کی قبروں کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کرکے یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوا سعودی حکمرانوں کی جانب سے جنت البقیع کی سر نو تعمیر پر انکار کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں بچا، عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلات میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔

 برادر ناصر حسینی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جنت البقیع کے مزارات کو شرک و بدعت کے نام پر اہلبیت رسول کے قبروں کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔

 انہوں نے امت مسلمہ،حکمرانوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی جلد تعمیرات کے لیے سعودی حکومت پر زور دیں تاکہ جنت البقیع تعمیر ہو سکے کے اور عالم اسلام کے مسلمان کربلا نجف کی طرح سعودی عرب میں جنت البقیع کی زیارت پر جا سکیں۔

وحدت نیوز(شورکوٹ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے شورکوٹ میں سانحہ مسجد کوچہ رسالدار خودکش حملے میں شہید ہونے والے شہید آصف آفتاب کے والد سے ملاقات کی، ملاقات میں شہید کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی بھی موجود تھے۔

سید ناصر عباس شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اظہر حسین کاظمی کی برسی میں بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ سید اظہر حسین کاظمی ایک بہادر، نڈر اور قوم کا درد رکھنے والے عالم دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ترویج علوم آل محمد میں صرف کردی، قومیات میں ہمیشہ پیش پیش رہے، اُن کی وفات سے ضلع جھنگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

وحدت نیوز(شورکوٹ) پشاور کی کوچہ رسالدار مسجد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے شورکوٹ کے شہری آصف آفتاب کی رسم چہلم ادا کردی گئی، چہلم کی مجلس میں اہل علاقہ، علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چہلم کی مجلس کے بعد ریلی کی شکل میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

چہلم کی مجلس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مولانا انور علی گڑھ مہاراجہ، مولانا عقیل عباس خان چنیوٹ، مولانا سید روح اللہ کاظمی، مظفر علوی، مولانا اظہر عباس حیدری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

 علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہادت ہمارے لیے نعمت ہے اور یہ ہمارے آئمہ کی خواہش رہی ہے، ہم لوگ شہادتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ولایت امیر المومنین اور ذکر سید الشہداء ہمارے روح کا حصہ ہیں جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

وحدت نیوز(لاہور) آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے کاسمو کلب باغ جناح میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنسن کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور حنا تقوی نے کی۔ کانفرنس میں ضلعی کابینہ اراکین عظمی نقوی، نجبہ علوی، معصومہ محقق، عالیہ رضوی، عندلیب زہرا، رضوانہ، عندلیب آغا سمیت خواتین بالخصوص بچیوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے خطاب میں حنا تقوی نے کہا کہ دختر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، آئمہ اہلبیت، ازواج و اصحاب رسول (ص) کے مزارات کو مسمار کرنا آل سعود کا گھناونا اور ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنت البقیع کو منہدم کرنے والے شیطان صفت لوگوں نے اس قبیح فعل سے دین اسلام کو زک پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا آل سعود کے اس قبیح فعل کی پیروی کرتے ہوئے داعش نے انبیاء و اولیاء کے مزارات کی بے حرمتی کی، یہ آل سعود کے غلط افکار اور خرافاتی دین کا نتیجہ ہے، کہ ملعون رشدی جیسے شاتم رسول پیدا ہوئے، جنہوں نے رسالت مآب (ص) کی شان میں گستاخانہ خاکے بنائے، خدا کی لعنت ہو ایسے گروہ پر جو دین اسلام کیلئے ننگ و عار کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین مقدس کو فحاشی و عریانی کا مرکز بنایا جا رہا ہے، آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایماء پر مکہ و مدینہ جیسے مقدس مقامات کی توہین کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے اشتراک کیساتھ مسلمان ممالک میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، سرزمین حجاز میں غیرمسلموں کے آثار تو محفوظ ہیں، لیکن مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کی قبور کے آثار مٹا دیئے گئے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی پیٹھ پر خنجر گھونپا گیا۔ یوتھ کانفرنس کے اختتام پر تمام شرکاء نے لارنس روڈ پر پلے کارڈز اٹھا کر آل سعود مردہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی فوری طور پر دوبارہ تعمیر شروع کی جائے اور شعائر اسلام کی حفاظت کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree