The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کے صبر و استقامت نے امریکہ اور اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ اقوام عالم اب خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور ظالموں کا یوم حساب قریب آ رہا ہے۔ مستکبرین عالم کے مقابلے میں مستضعفین کی بیداری اور اتحاد اس بات کی نوید دے رہا ہے کہ عنقریب ظلم و ستم کی سیاہ رات ختم ہو گی اور جلد ہی عدل و انصاف کا سورج طلوع ہوگا۔ قرآن کریم میں پروردگار عالم کا مستضعفین اور صالحین کی عالمی حکومت کا وعدہ سچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کے بعد اب اٹلی کے طلبہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف امریکہ کی 38 یونیورسٹیوں میں دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔ دنیا کو جمہوریت اور آزادی اظہار کا درس دینے والوں کی منافقت اب کھل کر دنیا کے سامنے آ چکی ہے ۔ بدترین کریک ڈاؤن اظہار رائے پر قد غن و پکڑ دھکڑ لاٹھی چارچ تعلیمی اداروں سے برخاست کرنے کیس بنانے کی دھمکیوں کے باجود ظلم کے خلاف طلبہ مومنٹ جاری ہے۔ آج اقوام عالم امریکہ برطانیہ فرانس اور حقوق انسانی کے جھوٹے دعویداروں سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا غزہ میں بسنے والوں کو تم انسان سمجھتے ہو یا نہیں۔ اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا اور اسرائیل و امریکہ کے مظالم نے فرعونی مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات طیبہ کا گہرا مطالعہ ہر دور کے انسانوں کی رہنمائی اور ہدایت کا باعث ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو سیرتِ آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے آگاہی کے لئے رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید خامنہ ائ دام ظلہ کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے زمانے کے وسیع ترین علمی و فقہی مراکز میں سے ایک عظیم مرکز کے مالک تھے۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے کوئٹہ میں مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں "سیرت امام جعفر صادق علیہ السلام" کے عنوان سے منعقدہ علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بنو امیہ کے آخری اور بنی عباس کے ابتدائی دور میں بہت سے فقہاء ایسے بھی تھے کہ جنہوں نے بدعت آمیز طریقوں منجملہ قیاس اور استحسان سے کام لیکر اسلامی احکام اپنی طبیعت کے مطابق جو دراصل ظالم حکام کی خواہش کی ترجمانی کرتے تھے صادر کردیئے تھے۔ اس دور میں امام جعفر صادق علیہ السلام حقیقی اسلام کے ترجمان بنے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ظالم و جابر حکمرانوں کے فاسد دربار سے وابستہ علماء نے یہی کام قرآن کی تفسیر کے بارہ میں بھی کیا اور اس طرح فقہ و حدیث و تفسیر دو بڑی روشوں اور لہروں میں تقسیم ہوگئیں۔ ایک ظالم حکومتوں سے وابستہ دربار کی روش اور ایک حقیقی الٰہی و محمدی (ص) روش کہ جس کی نمائندگی اہلبیت رسول (ص) خصوصاً امام جعفر صادق علیہ السلام انجام دے رہے تھے۔
وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ضلع منڈی بہاوالدین کا تنظیمی دورہ ۔ صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی بروز جمعہ المبارک صبح 10 بجے منڈی بہاوالدین پہنچے جہاں انہوں ملکوال اور منڈی بہاوالدین کے نئے اور پرانے تنظیمی برادران سے ملاقاتیں کیں ۔ منڈی بہاوالدین کے برادران نے انہیں منڈی بہاوالدین کی موجودہ سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بریفننگ دی ۔
منڈی بہاوالدین تنظیمی لحاظ سے بہت فعال ضلع رہا ہے ۔ اس کا شمار تنظیم کے اہم اضلاع میں ہوتا ہے ۔ صوبائی کابینہ کے فیصلہ جات کی روشنی میں صوبائی صدر صاحب نے منڈی بہاوالدین کے وزٹ کا فیصلہ کیا اور وہ منڈی بہاوالدین پہنچے جہاں انہوں نے مختلف تنظیمی سابقین سے ملاقاتیں کیں اور مختلف دوستوں کو ٹاسک دیا کہ اگلے وزٹ سے پہلے پہلے یہ تنظیم سازی کا ورک مکمل کرلیں ۔
ان شاءاللہ اگلے وزٹ پر ضلعی شوری کا اجلاس بلائیں گے اور نئے تنظیمی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ جن تنظیمی برادران سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی ملاقاتیں ہوئی ہیں انہوں نے عہد کیا کہ وہ اپنے ذمے کا تنظیم سازی کا کام بھرانداز سے انجام دیں گے ۔ اور منڈی میں تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دی جائے گی ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(پاکپتن)مخدوم سید ثقلین حیدر نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکپتن منتخب ۔ صوبائی رہنما جناب سید انوار زیدی نے ان سے حلف لیا ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پاکپتن کی تنظیم نو کے حوالےسے اجلاس رہاہش گاہ سید مرتضی نقوی زیر صدارت صوبائی ڈپٹی سیکریٹری سید انوار زیدی منعقد ھوا ۔ آ ٹھ یونٹس نے شرکت کی کثرت رائے سید ثقلین نقوی کو ضلعی صدر منعقد کیا گیا جس سے صوبائی رہنما سید انوار زیدی نے حلف لیا۔
پاکپتن ساہیوال ڈویژن کا بڑا اہم ضلع ہے اور یہاں بہت ہی منجھےہوئے تنظیمی برادران موجود ہیں ۔ صوبائی رہنما جناب سید انوار زیدی کی خالصانہ کاوشوں سے ضلعی شوری کا اجلاس بلایا گیا جس میں کثرت رائے سے مخدوم سید ثقلین حیدر کو مجلس وحدت مسلمین ضلع پاکپتن کا صدر منتخب کر لیا گیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کا اپنے وفد کے ہمراہ اسلام پورہ لاہور کا وزٹ صوبائی صدرنے اسلام پورہ یونٹ کے صدر کے والد مرحوم کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے دعائے مغفرت کرائی اور فاتحہ خوانی کی ۔مرحوم کے لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی دعائے مغفرت کے موقع پر مرحوم کے عزیز و اقارب موجود تھے ۔
صوبائی صدر نے مرحوم فرزندوں سے بھی تعزیت کی ۔ نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)ضلعی صدر وحدت یوتھ ونگ ضلع لاہور کا شالیمار ٹاؤن کادورہ، شالیمار ٹاؤن لاہور کے دوستوں سے ملاقات اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ دوستوں کی جانب سے بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی۔ انشاءاللہ جلد شالیمار ٹاؤن کے صدر اور نائب صدر نامزد کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے وفد نے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال کی قیادت میں امام بارگاہ شان حسین کے بانی، متولی اور مہتمم الحاج سید عارف اختر کاظمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ڈویژنل صدر مولانا ہادی حسین اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ملتان کے ڈویژنل صدر مولانا ہادی حسین نے سید عارف اختر کاظمی کی قومی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں عزاداری ونگ ملتان ڈویژن کا سینیئر نائب صدر نامزد کردیا، سید عارف اختر کاظمی عزاداری کے حوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر سید عارف اختر کاظمی نے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی قیادت میں ضلع ملتان کے صدر عزاداری ونگ سید ظفر عباس زیدی سے ملاقات کی اور انہیں ایران عراق زیارات سے واپسی پر مبارکباد پیش کی۔
ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید غدیر عباس شیرازی، صوبائی مسئول سوشل میڈیا محمد علی سبطین، ڈویژنل صدر ملتان مولانا ہادی حسین قمی شامل تھے۔
وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے وزیر صحت سید سہیل عباس سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے آر ایچ کیو سکردو میں طبی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت نے اپوزیشن لیڈر کے کچورا اے کلاس ڈسپنسری کو دس بیڈ ہسپتال بنانے کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کچورا جی بی کا چہرہ ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے معیاری صحت کی سہولت بھی وقت کی ضرورت ہے۔ کچورا میں بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ 250 بیڈ ہسپتال کو 500 بیڈ فیز ٹو میں بنوانا تھا لیکن تاحال اس پہ کوئی پروگریس نہیں ہوئی اس اہم پروجیکٹ کو مکمل کرنے اور فیز ٹو کو منظور کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 500 بیڈ کے بعد میڈیکل کالج چلانے کا پروجیکٹ سابقہ گورنمنٹ کا تھا جو کہ فی الحال تعطل کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 250 بیڈ ہسپتال کی تکمیل اور فیز ٹو کی اپرول کے لیے بھی وزیراعلٰی سے ملکر کوشش کی جائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی جانب سے پریس کانفرنس، جس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر اور مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا کا مستقبل ایشیا کا ہے لیکن اس اہم موڑ پر پاکستان کا کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا، پاکستان بے وقعت دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کا آئین بے حیثیت ہو چکا ہے، قانون اپنا تقدس کھو چکا ہے، قانون اور آئین کو پست سمجھا جارہا ہے، پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ آئین سے بغاوت ہے، عوامی رائے کو پورے منظر نامے سے بے دخل کردیا گیا ہے، آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، عوامی رائے کو پس پشت ڈال کر کیسے آگے جایا جاسکتا ہے، اگر آئین و قانون پر عمل ہوتا تو بشری بی بی پر جعلی اور قرآن و سنت کے متصادم کیس بنا کر سزا نہ سنائی جاتی، طاقت کا نشہ ختم ہونا چاہیے، تمام برائیوں کی جڑ یہ نشہ ہے، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، ہم پاکستان کے تمام طبقات کسانوں، مزدوروں، وکلاء، تاجروں، اساتذہ، طلبہ سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔