The Latest

وحدت نیوز(لاہور) سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہورکی ٹیم کی خصوصی دعوت پر حلقہ PP-149 کےنامزد امیدوارجناب حافظ ذیشان جن کا انتخابی نشان گھوڑا ہے اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب لاہور تشریف لائے ۔

 جہاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کی صوبائی اورضلعی کابینہ کے بعض معزز اراکین سے ملاقات کی اور حلقہ PP-149ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے پاس پہلی مرتبہ آیاہوں مجھے یقین ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی حمایت سے ہی میں اپنے حلقے میں جیت سکتاہوں ۔ سنیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خالصانہ کاوشیں ہم سب کے سامنے ہیں ۔ ہم تو یقین جانیں !انہیں اپنا لیڈر مانتے ہیں وہ ایک قومی مذہبی رہنما ہیں جو حق اور سچ کی آواز ہیں ۔ اچھے وقت میں سب کوشش کرتے ہیں ساتھ دیں مگر برے وقت میں جس طرح وہ میدان میں ڈٹے رہے ہم سمجھتے ہیں یہ ایک حسینیؑ کردار کے مالک ہیں ۔سنیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی وجہ سے پی ٹی آئی کے اندر بھی ایک حوصلہ پیدا ہوا ۔ ہم جتنا ان کا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کریں کم ہے !۔

 سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ جب سے مجھے میری ضلع لاہور کی ٹیم نے بتایا کہ آپ ہمارے صوبائی سیکریٹریٹ تشریف لارہے ہیں میں نے اپنے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کو فورا اعتماد میں لیا اگر چہ وہ کوئٹہ بلوچستان وزٹ پر تھے مگر انہوں نے فوری طور مجھے کہا کہ 14 اپریل کو بلالیں ۔مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ خود بھی آج اس ملاقات میں موجود ہیں۔ میری صوبائی اور ضلعی ٹیم پوری قوت کے ساتھ آپ کے حلقے میں جیسے آپ چاہیں گے ہم آپ کا ساتھ دیں گے ۔ ان شاءاللہ

آخر میں سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہمیں آج خوشی ہے کہ ہم آپ بھائیوں کو صوبائی سیکرٹریٹ میں ویلکم کررہیں ۔ درحقیقت جس بیانیہ کو لیکر آپ میدان میں نکلے ہیں یہ بیابیہ ہمارے بزرگوں(قائد شہیدؒ) کا ہے ۔ اور ہم اس بیانیہ میں اپنے ذمہ کا کام کر رہے ہیں ۔ یہی بیانیہ ہمارا اوآپ کا مشترک ہے ۔ہم اس بیانیے پر(کسی صورت غلامی قبول نہ کرنے ،پاکستانی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کے اڈے قائم نہ کرنے ، آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خودمختاری کے بیانیے سے کسی طور روگردانی نہ کرنے، ملک پاکستان سے ظلم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی ،مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنےاور ان تنازعات میں فریق بننے سے مکمل گریز کرنے، پاکستان کی داخلی وحدت، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور سیاسی، اقتصادی اور دفاعی خودانحصاری کے لئے مشترکہ جدوجہدکرنے، اسرائیل کے حوالے سے قائدِاعظمؒ کے فراہم کردہ رہنما اصولوں سے کسی طور روگردانی نہ کرنے، کشمیر و فلسطین پر قومی اخلاقی نکتہ نظر سے کسی قسم کا انحراف نہ کرنے، پاکستان دینا کے تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات کو استوار کرنے، ملکی معاملات میں غیرملکی مداخلت کو روکنے)،آپس میں متحد اور متفق ہیں ۔ہم پاکستان کی سالمیت ،آئین کی پاسداری پرمکمل یقین رکھتے ہیں ۔جیسا کہ میرے بھائی سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا ہم اپنی پوری توان کے ساتھ آپ کے حلقے میں کام کریں گے ۔ آج ہماری صوبائی اورضلعی ٹیم موجود ہے ۔ انکی باہمی ہم آہنگی کے ساتھ حلقے میں بہتر کام ہو گا ۔ ان شاءاللہ

شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع لاہور ،آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئرنائب صدرایم ڈبلیو ایم لاہور ، راناکاظم ضلعی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، علی مھدی سماجی کارکن ضلع لاہورکے علاوہ کئی دیگر ضلعی کارکن بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست پر بہادرانہ حملہ کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے 57 اسلامی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اسرائیل غاصب کے خلاف صف اول میں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے عالمِ اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ایران روز اؤل سے مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت میں کھڑا ہے۔ امریکہ برطانیہ اور دیگر استکباری طاقتوں کی شدید ترین مخالفت کے باوجود ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے مظلوم کی حمایت کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ باقی 56 اسلامی ممالک بھی غزہ کے مظلوموں کے قتل عام کا تماشا دیکھنے کی بجائے ہمت کریں اور غاصب اسرائیل کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بہادرانہ اور تاریخی اقدام پر اسلامی جمہوریہ ایران نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں۔ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران کی امت مسلمہ اور اقوام عالم میں پذیرائی سے امریکی ڈالرز پر پلنے والے سامراجی غلاموں کو بڑی تکلیف پہنچی ہے۔ فی قلوبہم مرض فزاد ھم اللہ مرضا کے مطابق منافقت کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے مرض نفاق میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے نوشکی میں 9 بے گناہ مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا قتل قہر الٰہی کو دعوت دینے کا سبب ہے مظلوم مسافروں کے قتل عام پر ہر با ضمیر انسان رنجیدہ ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل عام سنگین جرم ہے جو کوئی بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ وطن عزیز پاکستان کے عوام گذشہ کئی دھائیوں سے دھشت گردوں کے نشانے پر ہیں جبکہ ریاستی اداروں کی ترجیحات امن و امان کے قیام سے زیادہ دیگر مسائل ہیں۔ سیاسی مسائل میں الجھے ہوئے اداروں کے پاس عوام کے جان و مال کا تحفظ کسی ترجیح میں شامل نہیں ہے۔ بلوچستان کے حقوق کے حصول اور محرومیوں کے خاتمے کی تحریک ہر قیمت پر پرامن رہنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے کوئٹہ تفتان روٹ کو پر امن بنائیں تاکہ زائرین اور مسافر بلا خوف و خطر سفر کر سکیں۔

وحدت نیوز(ڈیرہ غازیخان) وحدت یوتھ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دو روزہ منجی بشریت ڈویژنل کنونشن امام بارگاہ جوہر علی وڈانی میں منعقد ہوا، کنونشن میں ڈویژن بھر کی تحصیلوں اور اضلاع کے صدور نے شرکت کی، دو روزہ کنونشن میں مختلف علمائے کرام نے خطابات کیے، کنونشن میں شب شہداء کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوسرے روز اکثریت رائے سے صفدر حسین کو نیا ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے باہر چراغاں و جشن آغاز القدس کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان شہریار حیدر اور ضلعی صدر فخر نسیم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بیاد شہدائے فلسطین بالخصوص فرزندان اسماعیل ھنیہ کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور فتح ایران کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ اس موقع پہ سیکرٹری تنظیم سازی دلاور زیدی، سیکرٹری فنانس حسنین انصاری، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا سمیت بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی  نے عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا شکر الحمدللہ آج پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا دن ہے کہ ایران نے جرات اور غیرت مندانہ اقدام کر کے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ایران کے اس اقدام پر ہم پروردگار عالم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آئے دن بے گناہ مظلوم فلسطینیوں کی شہادتیں اور معصوم بچوں کا پانی بند کر دینا تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر امریکہ اسرائیل جیسے شیطان فخر محسوس کرتے آ رہے ہیں، لیکن شہیدوں کا لہو کسی صورت رائیگاں نہیں جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطین مرد بوڑھے بچے جو شہادتیں پیش کر رہے ہیں اور مسجد الاقصی کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خدا انہیں جلد کامیاب اور کامران فرمائے گا، اور ان شاءاللہ اب وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم مسجد الاقصی میں سجدہ شکر ادا کریں گے۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ رہبر کبیر سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق ان شاءاللہ 2025 میں اسرائیل کا وجود دنیا میں نہیں ہوگا، ہم اسرائیل امریکہ کی جاہلیت اور بربریت کے بھرپور مذمت کرتے اور بیت المقدس کی ازادی تک ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد للہ لشکر اسلام لشکر ِ باطل پر غالب نظر آیا اور ان شاء اللہ خداوند سبحان وہ دن ہمیں دکھائے کہ لشکر اسلام تمام عالم کفر و طاغوت پر فتحیاب ہو ، آج اُمت مسلمہ کے لیے عید کا دن ہے ، یہ اسلام و کفر کی جنگ ہے کیونکہ یہ انتقام جس نام مبارک سے شروع ہوا وہ یا رسول اللہؐ تھا اور جس بیس سے شروع ہوا وہ نبی ِ اکرمؐ تھا اس انتقام کا نام صادق وعدہ  رکھا گیا اور جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ فلسطینی معصوم بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بوڑھوں کا قاتل ، قبلہ اول پر غاصب ظالم ریاست اسرائیل ہے ۔ جس رُعب و دبدبے سے انتقام لیا گیا اس نے اسلام و مسلمین کی عظمت کو بحال کر دیا ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہر حال میں ظالم کا دشمن اور مظلوم کا ساتھی بنائے ۔ آمین ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل کے خلاف ایران کے آپریشن ’’سچاوعدہ‘‘ کی کامیابی پر ایرانی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے۔ ایرانی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ دشمن تعداد میں کتنا ہی بڑا کیوں نہ قوت ایمانی سے اُس کا منہ توڑا جاسکتا ہے۔ آج ایرانی قیادت نے امریکہ کی ناجائز اولاد کو اپنے قدموں تلے روند کر اپنی صلاحیت، ہمت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہے۔ لہٰذا اب پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک کیلئے لازم ہوچکا ہے کہ وہ ایران کو دیکھ کر ہمت پکڑیں اور دین اسلام کی بالادستی کیلئے قدم بڑھائیں ۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل سمیت تمام امن کے ٹھیکیدار اسرائیلی بدمعاشی کے ذمہ دار ہیں مگر اب مسلم اُمہ کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔ پاکستانی قوم 34 ہزار شہید فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران کے اسرائیل کے خلاف جوابی اقدام پر خوش بھی ہیں اور ایران سے اظہار یکجہتی بھی کررہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیساکھی کے ثقافتی تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دوسرے کے عقائد، ان کی خوشیوں  اور مذہبی و ثقافتی رسومات کا خیال رکھنا عالمی امن کے قیام کے لیے ازحد ضروری ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی موجود وقت کا ایک اہم تقاضا اور ہم سب کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بستے والا ہر فرد اس ملک کا باوقار شہری اور ہمارا حصہ ہے ان کی مذہبی آزادی، ان کے قومی تشخص کی حفاظت ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ تمام مذاہب کا احترام ہماری شاندار اسلامی روایات، ہماری تربیت اور علاقائی تہذیب و ثقافت کا حصہ رہا ہے۔ ملکی ترقی میں سکھ برادری کا عملی اور مثبت کردار ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)نیانیور میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم کی طرف سے رکھے گئے اے کلاس ڈسپنسری اور ایم این سی ایچ سنٹر کا باقاعدہ سنگ بنیاد میر واعظ شگریخورد نامور عالم دین آغا سید محمدرضوی، شیخ ذاکر، آغا حسین، اپوزیشن لیڈر اور دیگر عمائدین کی موجودگی میں کام کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسن نے عمائدین و سرکردگان علاقہ کو منصوبے کی نوعیت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے رکھی گئی اس سکیم پر مجموعی لاگت چار کروڑ آئے گی اور دو بلاکس پر مشتمل ہوگا۔ ایک بلاک میں عام مریضوں کا علاج معالجہ ہوگا جہاں ماہر ڈاکٹر کی موجودگی ہوگی جبکہ دوسرا بلاک مادر اینڈ چائیلڈ کئیر سنٹر ہوگا جس میں خواتین اور بچوں کی نگہداشت کی جائے گی۔ ہستپال میں مشینری کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم متخص کی گئی ہے جس میں ضروری ٹیسٹ کی سہولیات ہوں گی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہیں بہترین صحت کی سہولت عوام کا دیرینہ اور اہم مطالبہ تھا۔ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ کردار ادا کریں۔ عمائدین و سرکرگان علاقہ نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے عوامی مطالبے پر اس عظیم پروجیکٹ پر کام شروع کروانے پر آغا علی رضوی اور کاظم میثم کا شکریہ ادا کیا۔

Page 59 of 1510

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree