The Latest

وحدت نیوز(لاہور) محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے جعفریہ یونٹ اور عسکری 5 میں ایام علی علیہ السلام کے سلسلے میں مجالس عزا سے خطاب کیا اور فضائل ومصائب امیر المومنین علیہ السلام بیان کیے۔حقوق العباد کی ادائیگی میں بخل سے کام لینے والوں سے متعلق قول امام علی علیہ السلام بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ ’’مجھے بخیل پر تعجب ہے کہ وہ جس فقر سے بھاگ رہا ہوتا ہے اسی کی جانب جلدی کرتا ہے اور جس ثروت مندی کو چاہتا ہے اسی کو ہاتھ سے دے رہا ہوتا ہے، پس وہ دنیا میں فقیروں جیسی زندگی گذارتا ہے جبکہ آخرت میں اس کا ثروت مندوں جیسا حساب لیا جائے گا۔‘‘۔

محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کرونا کے باعث ابتر معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا ہے کیونکہ یہی ہمارے امام ع کی تعلیمات کے عین مطابق عمل ہے یاد رہے کہ ان مجالس عزا کا انعقاد حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ عسکری 5 میں منعقد کردہ مجلس عزا میں شرکت کرنے والے تمام عزاداران پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا ماسک مہیا کیے گئے اور ہینڈ سینٹائزر کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ دوران مجلس سماجی فاصلے کا خیال بھی رکھا گیا۔مجلس عزا کی فیس بک پر لائیو کوریج کی گئی ۔محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مشکل وقت میں حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے  انعقاد کو یقینی بنانا چاہیے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے شہادت امام علی علیہ سلام کی مناسبت سے سٹی41 TV چینل کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ سلام کی ذات مبارکہ کے اعلیٰ اوصاف آپ کے فضائل و کمالات ، دین اسلام کی راہ میں آپ کا مسلسل جہاد اور آپکی حیات طیبہ کا ہر پہلو لائق پیروی ہے ۔انھوں نے کہا کہ امام علی علیہ سلام عالم بشریت کے لیے منبع ھدایت ھیں ان کی سیرت کا ہر پہلو درخشاں و تابناک ہے، قرآن کریم نے آپ علیہ سلام کی مودت اور پیروی کو لازم قرار دیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوصاف و کمالات امام علی علیہ سلام بیان کرنے عام بشر کے بس میں نہیں آپ کی علم و سخاوت ، حلم و شجاعت اور تقوی الہی غرض ہر ہر پہلو پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ھیں نہج البلاغہ جیسی عظیم کتاب جو کہ خطبات ، خطوت اور کلمات قصار پر مشتمل ھے آپ کے صاحب علم لدنی ہونے کی دلیل ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں ایک بار پھر انسانیت دشمن درندوں نے خون کی ہولی کھیلی اور نومولود بچوں سمیت بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس المناک سانحہ پر میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ نسل یزید و حرملہ نے نومولود بچوں، ماؤں اور ہسپتال کے عملے کو قتل کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہزارہ کمیونٹی چاہے پاکستان میں ہو یا افغانستان میں، کہیں محفوظ نہیں۔ طالبان، داعش اور ان جیسی دیگر سفاک دہشت گرد تنظیمیں انسانیت کی دشمن اور قاتل ہیں اور قاتلوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے بلکہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اس دل دہلا دینے والے اندوہناک ظلم پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں، خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ کوئی کافر ہی کیوں نہ ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)علی علیہ السلام امام اور رہبر ہیں محبوب پیغمبر ص ہیں علم لدنی کے مالک ہیں خدا کی بندگی میں بالاترین مقام پر فائز ہیں حق و باطل کے درمیان فرق پیدا کرنے والے ہیں حق ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے قرآن ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے تو ایسے شخص کی اطاعت اور پیروی کرنا پوری امت مسلمہ پر واجب ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے سیدہ زھرا نقوی نے شہادت امام علی علیہ سلام کے موقع پر جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔

انھوں نے کہا پروردگار عالم کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے ہمیں ولایت امیرالمومنین ع سے تمسک رکھنے والوں میں قرار دیا کیا جن کی محبت و پیروی میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی مضمر ہے۔ انھوں نے کہا امام علی علیہ سلام جہاں بہادری و شجاعت میں بے مثال ہےوہیں آپ علیہ سلام تاریخ کی مظلوم ترین شخصیت بھی ہیں جن کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا اور ظاھری خلافت ملنے کے بعد بھی حکومت  میں عدل الہئ کے نفوذ اور دین اسلام کے احکامات کے نفاذ کرنے کے باعث انھیں شھید کر دیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ مولا علی ع ہمیشہ مظلومین کے لیے ڈھال بنے رہے یہی وجہ ہے کہ مظلومین کی حمایت اور ظالم سے اظہار برات آپ کی وصیت میں شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رتبہ و شرف امام المتقین علی علیہ سلام کو ہی حاصل تھا کہ ضربت لگنے کے بعد جنھوں نے اپنی کامیابی کا اعلان کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ جس نازک دور سے گزر رہی ہے اس میں امام علی علیہ سلام کے علم و حکمت اور بصیرت کی روشنی میں راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع پشاور کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ مزید 40 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی ایم سی کے صوبائی چیئرمین جلال حسین طوری اور ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن الحسینی بھی موجود تھے۔ علامہ سید ذکی الحسن نے دعا کرائی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے۔اس شعبے سے منسلک خواتین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پورے حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔کورونا وبا کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال میں طبی عملے کی یہ اراکین ہمیشہ صف اول میں نظر آتی ہیں جولائق تحسین ہے۔اس جرات مندی پر مذکورہ شعبے سے وابستے خواتین کو داد نہ دینا بددیانتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پر یہ فرض عائد ہوتاہے کہ قوم کی ان باوقار بچیوں اور بہنوں کا انتہائی احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کو شعار بنانے والی خواتین کا مقام ہر معاشرے میں بلاشبہ بلندہے۔پاکستان میں نرسنگ کے فرائض منصبی ادا کرنی والی خواتین کو کم تنخواہ،مراعات کے فقدان اور محدود سہولیات کے باعث مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کی موجودہ شرح کے تناسب سے نرسوں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کرے۔مالی تنگدستی ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہے اور ذہنی دباؤ میں رہتے ہوئے فرائض کی بجا ادائیگی ممکن نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر گلشن کالونی، نادر آباد اور علی پارک کے علاقوں میں موجود ضرورت مند گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔

محترمہ حنا تقوی نے فرمان امام حسن علیہ السلام بیان کرتے ہوئے کہا کہ نیکی کا مطلب یہ ہے کہ اس سے پہلے ٹال مٹول نہ ہو اور اس کے آخر میں احسان نہ جتایا جائے۔

آپ کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں درس دیتا ہے کہ مخلوقِ خداکی تکلیفوں کوکم کیاجائے ان کی پریشانیوں دکھوں اورمصیبتوں کے وقت ان کے کام آیا جائے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیداکرنا ہی مقصد دین ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ولادت با سعادت کریم اھل بیت امام حسن مجتبی علیہ سلام کے پرمسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زھرا نقوی کا کہنا تھا امام حسن مجتبی علیہ سلام کا جود و سخا ، علم و حلم ، بخشش و عطا اور آپ علیہ سلام کی کریمی ہر خاص و عام کے لیے یکساں تھی آپؑ کے بلند اخلاق اور شان کریمی سے متاثر ہو کر دشمن بھی آپ کے گرویدہ ہو جاتے اور دین اسلام کی طرف مائل ہو جاتے آپ نے اپنی عمر کے 7 سال اپنے نانا رسول خداؐ کے ساتھ گزارے، بیعت رضوان اور نجران کے عیسائیوں کے ساتھ مباہلہ میں اپنے نانا حضرت محمد مصطفی ص کے ساتھ شریک ہوئے۔ آپ علیہ سلام اپنے نانا جناب رسول خداؑ اور بابا علی مرتضیؑ کے علم کے وارث تھے یہ آپ کی حکمت و بصیرت ہی تھی کہ جسکے باعث امت مسلمہ میں فتنہ گری کا توڑ ممکن ھوا۔دور حاضر میں ہر اٹھنے والے نئے فتنے کا مقابلہ اور دین مبین کی حفاظت کے لئے امام حسن مجتبی علیہ سلام کے کردار کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کے جوانوں نے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع لاہور کے تعاون سے سیکرٹری یوتھ شمالی لاہور رانا کاظم علی صاحب اور سیکرٹری ویلفیئر شمالی لاہور سید شعیب حیدر کی سرپرستی میں شمالی لاہور کے 5 امام بارگاہوں (امام بارگاہ ابوالفضل عباسؑ مغلپورہ ، مسجد و امام بارگاہ باقر العلومؑ مغلپورہ ، مسجد و امام بارگاہ ایوانِ اہل بیتؑ قلندر پورہ ہربنس پورہ ، مسجد و امام بارگاہ حضرت ابو طالبؑ الطاف کالونی ، امام بارگاہ عطیہ درِ بتول سلام اللّٰہ علیہ تاجپورہ اور پولیس سٹیشن میں اینٹی کرونا وائرس سپرے کیا جس میں تھانہ غازی آباد ، آفس ڈی آئی جی سول لائن ، آفس ایف آئی اے ،آفس سی آئی اے، آفس ایس ایچ او ، سمیت حوالات میں بھی اینٹی کرونا وائرس سپرے کیا گیا۔اس سے پہلے سنٹرل لاہور کی 15 سے زائد شیعہ سنی مساجد میں رانا کاظم علی، سرفراز کاظمی اور شعیب جعفری کی قیادت میں سپرے ہو چکا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، علی پور اور بھکر میں گزشتہ روز 200سے زائد خاندانوں میں چھ لاکھ روپے کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اے ڈی ایم سی جنوبی پنجاب کے کوارڈینیٹر سید زعیم حیدر زیدی نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون سے متاثرہ غریب اور مستحق افراد کی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں معاونت کی جا رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ماہ رمضان المبارک کے دوران مختلف اضلاع میں سحر و افطار کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

 زعیم حیدر زیدی کے مطابق کرونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں سب سے زیادہ نقصان سفید پوش انسان اور دیہاڑی دار مزدوروں کو ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ غریب، مستحق اور نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے معاونت کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عیدالفطر کے موقع پر مختلف اضلاع میں غریب، نادار اور مستحق خاندانوں میں عیدی تقسیم کی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ملک بھر میں تقریبا ایک لاکھ خاندانوں تک امداد پہنچائی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

Page 58 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree