وحدت نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید عرفان حیدر شہید ہوگئے، شہیدعرفان حیدر مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے رکن اور ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے رہنما مظہرحیدر کے بھائی تھے، شہید عرفان حیدر ملیر میں اپنے عزیز کے گھر سےکارمیں سوار اپنی رہائش گاہ سرجانی ٹاون جارہے تھے کہ گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کہ نتیجے میں عرفان حیدر شدید زخمی ہوگئے ، ایمبولینس کے زریعے انہیں عباسی شہید ااسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ، شہید کا جسد خاکی امام بار گاہ شہدائے کربلا ع انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ علامہ رضی جعفر نقوی کی زیر اقتداادا کی گئی جسمیں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی انوار جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے رکن عرفان حیدر کی شہادت پر علامہ راجہ ناصر عباس ، علامہ مختار امامی، حسن ہاشمی اور زین رضا سمیت دیگر رہنماوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہیدکی بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔