The Latest
وحدت نیوز(بہاولپور)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی موت کے قریب تر ہے، صیہونیت کے خاتمے کا سورج جلد ہم دیکھیں گے، اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت نے ثابت کردیا ہے اُمت مسلمہ کی قیادت کون کر سکتا ہے، ہم شہدائے ایران کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں دورے کے دوران ضلعی کابینہ کے رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر سخاوت علی سیال، اراکین ورکنگ کمیٹی ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی، احسان حیدر، سید جاوید حسینی، ڈاکٹر نوید محسن چوہان، جاوید حسین کلاچی ایڈووکیٹ، سید عماد اور دیگر رہنما موجود تھے۔
علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ اُس کا باپ امریکہ بھی ڈوبے گا، آج مسلم اُمہ جاگ چکی ہے اور باضمیر حکمران اسرائیل و امریکہ کو ناپاک عزائم کو بھانپ چکے ہیں، جو ممالک ابھی بھی خواب غفلت میں ہیں جلد اُن کی بھی باری آئے گی۔
وحدت نیوز(علی پور)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ارگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ تحصیل علی پور کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی صدر عزادی ونگ انجینیئر مہر سخاوت علی سیال، اراکین ورکنگ کمیٹی ثقلین نقوی سید ندیم عباس کاظمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علی پور دورہ کے موقع پر انہوں نے عید غدیر کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر شاکر کاظمی، تصور حسین بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام لاہور میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت اور امریکی سرپرستی میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور شہدائے مدافعانِ القدس، خصوصاً اسلامی جمہوریہ ایران کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔یہ ریلی چیرنگ کراس لاہور سے شروع ہو کر امریکی قونصلیٹ تک نکالی گئی جس میں تمام مکاتبِ فکر، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خواتین، بچے اور بزرگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے فلسطینی و ایرانی شہداء کے ساتھ اپنی محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت و نصاب، حجت الاسلام والمسلمین علامہ مقصود احمد ڈومکی نے ریلی میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "فلسطین اور القدس کا دفاع امت مسلمہ کا مشترکہ فریضہ ہے۔ اسرائیل کی جارحیت اور امریکہ کی پشت پناہی ناقابلِ قبول ہے۔"ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی قیادت اور لاہور ریجن کی کابینہ کے نمائندوں، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے وفد، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے جناب حسنین جعفر زیدی، افسر رضا خان، لال مہدی خان اور قاسم رضوی نے بھی شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی قیادت میں بھی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جن میں:جناب حسین زیدی (صوبائی سیکرٹری سیاسیات)جناب فصاحت علی بخاری (صوبائی سیکرٹری مالیات)نجم عباس خان (ضلعی صدر، لاہور)برادر نقی مہدی (ضلعی جنرل سیکرٹری، لاہور)حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شمس الحسن نقوی (ضلعی آفس سیکرٹری، لاہور)شیعہ علماء کونسل کے نمائندے قاسم علی قاسمی اور دیگر مکاتبِ فکر کے افراد بھی شریک ہوئے، جنہوں نے اتحادِ امت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے پُرعزم جذبات کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ امت مسلمہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔ریلی کو وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جوان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اسکاوٹس بڑے منظم انداز میں چلاتے رہے اور کنٹرول کیے رکھا ۔
وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران پر فلسطین کی غاصب صیہونی ریاست کی بزدلانہ جارحیت اسکے جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسرائیل کہ جس کے ہاتھ فلسطینی، لبنانی ویمنی وشامی ودیگر عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ یہ ریاست اب مشرق وسطی ہی نہیں بلکہ دنیا کے لیے سکیورٹی رسک بن چکی ہے ۔ حال میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اس اسرائیلی جارحیت کے پیچھے شیطان بزرگ امریکہ کا مکمل کردار ہے اور اس جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔
ہم اسرائیلی و امریکی کھلی جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور جمہوری اسلامی ایران کو مکمل حق ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔ ہماری ہر قسم کی حمایت ملت ایران کے ساتھ ہے۔اور ہم تمام عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی کھلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کریں اور سفارتی، اخلاقی اور عسکری سطح پر برادر اسلامی ملک ایران کی حمایت کی جائے۔اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والی ایرانی فوجی قیادت و ایٹمی سائنسدانوں و عوام الناس کی شہادتوں پر ولی امر مسلمین حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و خانوادہ شھداء اور ایرانی غیور عوام کی خدمت ہدیہ تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ اور ان حملوں میں زخمی ہونے والے عوام کی شفایابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ،چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جی بی کونسل اقبال نصییر،ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،،سید شبیہ الحسنین،حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اقوام متحدہ،او آئی سی اور مسلم دنیا اسرائیل کی اس بزدلانہ جارحیت کا نوٹس لے اور فوری کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں دھکیل دی ہے ۔ یہ ناپاک سازش صرف ایران نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے،ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ایرانی بہن بھائیوں کی ہر محاذ پر بھرپور حمایت کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فتح و شکست واضح ہے کہ جنہوں نے جارحیت کی ہے وہ بنکروں اور بلوں میں چھپے ہوئے ہیں اور جن پر حملہ ہوا ہے وہ سڑکوں پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں،
حکومت پاکستان کا برادر اسلامی ملک ایران کے موقف کے ساتھ کھڑا ہونا لائق تحسین اور جراتمندانہ اقدام ھے، پاکستان اور سعودی عرب کی طرح دیگر اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے، ایران اور پاکستان اسرائیل کیلئے بڑا خطرہ ہیں، ایران جنگ نہیں چاہتا اور ایرانی قیادت نے جنگ سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے لیکن جب اس پر تمام تر عالمی قوانین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بزدل اسرائیل نے جنگ مسلط کر دی ہے تو اب اختتام بھی ایران کرے گا،
امریکہ واسرائیل موت سے ڈرتے ہیں جبکہ ایرانی راہ حق میں موت کو فخر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے اندر سے منافقین گروہ دشمن کا ساتھ نہ دیتے تو اسرائیلی حملے مکمل ناکام رہتے، جونہی ایرانی حملوں نے زور پکڑنا ہے اسرائیلی چیخیں سب سنیں گے، امریکہ اور اس کے حواری ممالک بھی اسرائیلی دفاع کے لیے سلامتی کونسل کا رخ کرتے نظر آئیں گے، پھر دنیا دیکھے گی کہ سلامتی کونسل کس بھونڈے انداز سے صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرتی نظر آئے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ متنازع نکات کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین، بزرگ عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے بھی خصوصی ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں 18 جون 2025 کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نصاب تعلیم سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ یکساں قومی نصاب تعلیم میں موجود متنازع نکات کی فوری اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں مجالس اور جلوس ہائے عزاداری کے خلاف عزاداران امام حسین علیہ السلام پر بلاجواز سینکڑوں مقدمات قائم کئے جاتے ہیں، جو نہ صرف آئین پاکستان میں دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، بلکہ بنیادی شہری حقوق کی بھی سنگین پامالی ہے۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ نصاب تعلیم کے موضوع پر تسلسل کے ساتھ مستقل، منظم اور تحقیقی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں باہمی مشاورت اور عملی اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ جبکہ علامہ عارف حسین واحدی نے نصاب تعلیم کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت اہم اور بروقت اقدام ہے۔ ایام عزاء اور محرم کے دوران عزاداروں کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ عزاداریٔ امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کے لئے ہم سب کو مل کر مشترکہ اور متفقہ کوششیں کرنی ہوں گی۔
برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیل کی بدترین جارحیت کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی پاراچنار میں احتجاجی ریلی
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع پاراچنار کے زیرِ اہتمام اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ سید معین الحسینی، مجلس علمائے مکتبِ اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ سید احمد علی روحانی، اور ایم ڈبلیو ایم کے نائب صدر علامہ سید سرفراز علی شاہ حسینی نے مشترکہ طور پر کی۔یہ احتجاجی ریلی وحدت چوک سے آغاز لے کر کشمیر چوک تک نکالی گئی، جہاں یہ ایک پرجوش جلسے میں تبدیل ہو گئی۔
اس اجتماع میں تحریک حسینی پاراچنار، انجمن حسینیہ پاراچنار، اور علماء اہلبیت کے جید رہنما بھی شریک تھے، جنہوں نے شرکائے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید معین الحسینی نے کہا:"اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کرکے اپنے ناپاک وجود پر آخری ضرب خود ہی لگا دی ہے۔ یہ حملہ محض ایران پر نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام پر حملہ ہے۔ ہم پاراچنار کے باشعور عوام، اسلامی جمہوریہ ایران سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، اور ان مسلم ریاستوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اس نازک موقع پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
۔"انہوں نے اس امر پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ پاراچنار کے نمائندہ ایم این اے حمید حسین کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد نہ صرف اسمبلی بلکہ سینیٹ سے بھی منظور کی گئی، جو ملتِ تشیع کے جذبہ وفا اور حمیت اسلامی کا مظہر ہے۔انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکرٹری، علامہ تجمل حسین فخری نے اپنے خطاب میں کہا:"اسرائیل کا حملہ تمام اسلامی ممالک کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس نے اسرائیل کے خلاف قومی سطح پر آواز بلند کی۔" تحریک حسینی پاراچنار اور سپریم لیڈر سید عابد حسین حسینی کے فرزند علامہ صادق حسینی نے فرمایا:"ایران وہ واحد قوت ہے جو اسرائیل کو شکست فاش دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، کیونکہ ایرانی قوم شہادت سے خوفزدہ نہیں بلکہ اسے اپنے لیے باعثِ افتخار سمجھتی ہے۔"علماء اہلبیت کے نائب صدر علامہ باقر حیدری اور برادر سید نبی حسینی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو بیداری، اتحاد اور مقاومت کا پیغام دیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع امام بارگاہ ابو الفضل العباس کے باہر کیا گیا جس میں مظاہریں نے امریکہ واسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے۔خطہ میں امریکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل و امریکہ کو خطہ میں شکست کا سامنا ہے صہیونی جارحیت نے پورے خطہ کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔ امت مسلمہ کو داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیل امریکہ و یورپی ممالک کی سرپرستی میں پورے خطہ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔علامہ قاضی نادر علوی نے کہا کہ فلسطین، لبنان، یمن، شام،عراق اور ایران پر صہیونی جارحیت تاحال جاری ہے صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارجیت کی مذمت کرتے ہیں اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت وخودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے امت مسلمہ اسرائیلی جارجیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے۔پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی بے گناہ ایرانی عسکری قیادت و عوام سمیت حکومت ایران سے اظہار ہمدردی کرتے ہے اور دعاگو ہیں کے خداوند ان کے درجات بلند فرمائے، احتجاجی مظاہرے میں مولانا مجاہد عباس جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری، جواد رضا جعفری، سید غدیر شیرازی، علی رضا حسینی، علی سبطین، ملک عمران سمیت علماو کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر ظالم صہیونی ریاست اور اس کے حواریوں کو واضح پیغام دے کہ مسلم ممالک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیا جائے گا، اور اس کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی رجیم کی جانب سے ایران پر حملہ کی شدید مذمت کرتی ہوں یہ حملہ اسرائیل کے بزدلانہ اور وحشیانہ پن کی عکاسی کرتا ہے ، اسرائیل اور اسکے پشت پناہ امریکہ نے دنیا کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے ایران پر حملہ کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر عالمی اداروں کو رد عمل دینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک ہوش کے ناخن لیں اور اس وقت ایران کے دفاع کے لیے متحد ہوجائیں کیونکہ تنہا ایران ہی وہ ملک ہے جو ان عالمی دہشتگردوں اور ظالموں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے اور ایران کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر کیے گئے حملے اور اسکے نتیجے میں ہونی والی قیمیتی شہادتوں کا بھرپور بدلہ لے۔ تمام مسلم امہ کو اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی غیور اور بہادر ملت کو ان شہادتوں پر تسلیت عرض کرتے ہیں ۔ اسرائیل یہ جان لے کہ کہ اسکے ظلم و بربریت کے دن اب گنے جا چکے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد یہ دنیا اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک ہو جائے گی کیونکہ یہ وعدہِ الہی ہے کہ حق آئے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔