وحدت نیوز (کراچی) مسجد اقصی محمودآباد میں ایم ڈبلیو ایم کےشہید کارکن عابد علی کی نمازجنازہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک کر نے کے لئے صوبائی حکومت کی زیر نگرانی جاری ٹارگٹڈ آپریشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، اگر یہ آپریشن موثر ہو تا تو روز کراچی میں بارہ پندرہ بے گناہ شہری لقمہ اجل نہ بنتے ، شہید عابد علی کے قتل میں امریکی نواز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ ملوث ہے ، لیکن اس کی ذمہ داری نااہل سکیورٹی ایجنسیوں پر بھی عائد ہو تی ہے کہ جو دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ، اگر حکومت قیام امن میں اتنی ہی سنجیدہ ہے ، تو اب تک ایک بھی گرفتار دہشت گرد کو پھانسی کیوں نہیں چڑھایا گیا ؟انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور اعلانات صرف میڈیا کا پیٹ بھر نے کے لئے ہیں اس سے زیادہ ان احکامات ، اعلانات اور اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں ، انہوں نے کہاکہ شہید عابد علی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

علامہ دیدارعلی جلبانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کا ایک اور تحفہ ہمیں عابد علی کی لاش کی صورت میں مل گیا ہے ، بے مقصد مذاکرات ملک کو مذید لاشیں ہی دیں گے ، عوام اپنے دفاع کے لئے خود ہی کمر کس لیں، سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان کی دہشت گردوں کے ہاتھوں مکمل بربادی تک خاموش تماشائی بنی رہیں گی اور طالبان سے امن کی بھیک مانگتی رہیں گی ، شہر میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، عروج پر ہے اور ہمارے حکمران آپریشن آپریشن کھیل رہے ہیں ، دہشت گرد سفاک ہیں ، درندہ صفت ہیں ، جن ماؤں نے اپنے جوان لال ان دہشت گردو ں کی بھینٹ چڑھتے دیکھے ہیں ان کے سامنے ہمارے حکمران مذاکرات اور نرم گوشہ رکھنے کی باتیں کر رہے ہیں ، عوام تو کجا فوج کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہی راہ حل ہے ۔

وحدت نیوز (بلتستان ) ہم پی پی پی کے جیالوں کو حسینی جیالا دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارا مفاد اسلام ہے، ہماری پارٹی قرآنی اصطلاح میں حزب اللہ ہے، ہمارا رہبر ولی امر المسلمین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بزرگ عالم دین علامہ آغا مظاہر حسین الموسوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے جن اراکین نے مفاد پرست ٹولے کے خلاف آواز حق بلند کی ہے وہ پہلے ہی کافی دیر کر چکے ہیں اب انہیں ذرا دیر کیے بغیر مجلس وحدت مسلمین کا انتخاب کرنا چاہیئے، جو لوگ الیکشن 2013ء میں پی پی پی کے حق میں بیانات دے رہے ہیں وہ اسلام کے بجائے پی پی کی نمائندگی کرتے رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور سید مہدی شاہ نے پاک وطن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جو پارٹی نہ سنبھال سکتے ہوں وہ ملک اور علاقے کو کیسے سنبھال سکتے ہیں۔ آغا مظاہر موسوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین 2014ء کے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور انشاءاللہ مفاد پرست ٹولے کو اسمبلی سے باہر کرے گی، ہم تمام مکاتب فکر سے دینی بنیادوں پر مضبوط اور ٹھوس تعلق قائم کریں گے، وحدت مسلمین ہمارے اہداف میں سے ہے، ہمارا ارادہ الہیٰ ہے، اللہ ہمارا مالک ہے، کل ایمان پر ہمارا ایمان ہے اور عزاداری ہماری جان ہے۔

وحدت نیوز ( بلتستان ) محسن جیسے مشکوک امریکی ایجنٹ کو گلگت بلتستان میں بسا کر وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قوم کے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے، چند کھوٹے سکوں کی خاطر ایک ایسے ایجنٹ کو بلتستان جیسے حساس ترین خطہ تک رسائی دینا خطہ کے ساتھ مذاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امریکہ مختلف روپ میں یلغار کر رہا ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کو عراق و افغانستان بنا دے گا۔ مجرمین جہاں کے سرغنہ امریکہ کی پاکستان کے حساس ترین خطہ تک رسائی اور بلاروک ٹوک عمل دخل اس خطہ کے مستقبل کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ امریکہ کا پروردہ ایجنٹ، مشکوک شخصیت اور مشکوک سرگرمیوں کے حامل محسن اور اس کی نام نہاد انڈسٹری پر بلتستان میں پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ گلگت بلتستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر امریکی، اسرائیلی اور راء کے ایجنٹوں کو کھلی چھٹی نہ دیں۔ وزارت داخلہ گلگت بلتستان میں سرگرم این جی اوز اور کمپنیز کو چند کھوٹے سکوں کی خاطر آنکھیں بند کرکے سرگرمیوں کی اجازت دینے سے گریز کریں۔ ملک کے حساس ترین سرحدی علاقوں میں یو ایس ایڈ، محسن انڈسٹریز سمیت دیگر مشکوک اداروں کی سرگرمیاں خلاف قانون، خلاف دستور اور خلاف آئین ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم بلتستان فدا حسین نے کہا کہ حساس ادارے اور سکیورٹی ادارے گلگت بلتستان کی حساسیت اور اسٹریٹیجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خطہ میں لاء اینڈ آرڈ کی صورت حال سے بچانے کے لیے امریکہ و اسرائیل کی اس خطہ سے رسائی کو روک دیں۔

وحدت نیوز ( لاہور  ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع اُس وقت قدرت مند بنے گی جب بیدار اور سیاسی شعور سے آراستہ ہوجائے گی۔ اگر آج ہمارا کوئی نمائندہ قومی اسمبلی یا سینٹ میں ہوتا تو شیعیان حیدر کرار (ع) پر ہونے والے مظالم اور ہمارے شہداء کے قاتل طالبان کے ساتھ کئے جانے والے مذاکرات کے فیصلوں پر آواز حق بلند کرتا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں آٹھویں تاجدار ولایت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پرجشن رضا (ع) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ مہران ایئر بیس پر حملہ ہوا، کامرہ پر حملہ ہوا، اسلام آباد میں پریڈ لائن کی مسجد میں دھماکہ ہوا اور دنیا نے دیکھ لیا کہ کون ملک کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ پوری دنیا اس سے آگاہ ہے کہ شیعیان حیدر کرار نے کبھی مسجد پر حملہ نہیں کیا، دربار پر حملہ نہیں کیا۔ بازار پر حملہ نہیں کیا، قومی اثاثوں پر حملہ نہیں کیا، غیر ملکی مہمانوں پر حملہ نہیں کیا۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے نااہل حکمران ہمارے بچوں، جوانوں، بزرگوں اور معصوم شہریوں کے قاتلوں، قومی اثاثوں پر حملہ کرنے والوں، شیعہ سنی علمائے کرام کو شہید کرنے والوں اور دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو آزاد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم ان کو یہ کام نہیں کرنے دیں گے۔ اگر کوئٹہ کے رئیسانی کی حکومت گرسکتی ہے تو پنجاب کے رئیسانی کی حکومت بھی گرا سکتے ہیں۔ یہ ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے کہ تم ہمارے قاتلوں کو آزاد کرو، تم معصوم شہریوں کے قاتلوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو؟ فوجی جوانوں اور علماء کے قاتلوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو، انڈیا کے ایجنٹوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو؟ امریکہ و اسرائیل کے ایجنٹوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو۔ پاکستانی طالبان کے بعد آج نیا گروپ پنجابی طالبان وجود میں آگیا ہے، کبھی ملتان سے لوگ اغواء کئے جاتے ہیں، کبھی لاہور سے اغواء کیے جاتے ہیں۔ اگر گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک شیعہ اکٹھے ہوجائیں تو جس طرح ہمارے امام (ع) نے خیبر کو ایک دن میں فتح کیا تھا، ہم بھی پاکستان کے اس خیبر کو ایک دن میں فتح کرسکتے ہیں، ہم ہر وہ نظام گرا دیں گے جو قاتلوں اور ملک دشمنوں کا ہے۔ اس وقت شام کا مورچہ فتح ہوچکا ہے، لبنان کا مورچہ فتح ہوچکا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد عراق کا مورچہ بھی فتح ہو جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج امریکہ بہت کمزور ہے، شام میں منتیں کرکے سفارتی حل تلاش کر رہا ہے۔ انشاءاللہ وہ وقت آنے والا ہے جب پوری ملت بیدار ہوگی اور سب کے ہاتھ پرچم عباس (ع) ہوگا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفی ہائوس لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیکرٹری اُمور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی شامل تھے۔ جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مرکزی صدر اطہر عمران کے علاوہ سیکرٹری نظارت روزی علی، مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی، مرکزی سیکرٹری مالیات ناصر عباس، مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت انیس الحسن، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زین زیدی موجود تھے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ ملت کے اجتماعی معاملات بطریق احسن آگے بڑھ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملت کو درپیش مسائل کا حل باہمی وحدت میں ہے۔ اطہر عمران نے مزید کہا کہ دشمن انقلابی حلقوں کے خلاف سازشیں کر کے نظریاتی وانقلابی لوگوں کے مابین دوریاں پیدا کرکے اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں موجود انقلابی قوتوں کو ایک دوسرے کی تقویت کا سبب بن کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ پاکستان میں رہبریت کی آرزو (وحدت) پوری ہوسکے۔ اس موقع پرعلامہ ناصر عباس جعفری اور اطہر عمران نے ملی وقومی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیکرٹری اُمور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملت تشیع کی دو آنکھیں ہیں۔ پاکستان میں دونوں انقلابی قوتیں شہید قائد کے ارمانوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں آئی ایس اوپاکستان کی مرہون منت ہیں۔ اس موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا تذکرہ کرتے ہوئے علامہ شفقت شیرازی کا کہناتھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک چراغ کی مانند تھے۔ جس سے ہزاروں چراغ روشن ہوئے اور معاشرے میں نورپھیلا۔

وحدت نیوز ( پاکپتن ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ضلع پاکپتن کا تنظیمی کنونشن امام بارگاہ حسینیہ ساہیوال روڑ پاکپتن میں منعقد ہوا ، جس کی صدارت سید مروت حسین زیدی سرپرست اعلیٰ انجمن حسینیہ پاکپتن نے کی،ضلعی شوریٰ کے اراکین نے کثرت رائے سے مخدوم طالب حسین اسدی کو ضلعی سیکریٹری جنرل پاکپتن برائے سال2013-16منتخب کر لیا ہے ، مہمان خصوصی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے نو منتخب سیکریٹری جنرل مخدوم طالب حسین اسدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔

تقریب حلف برداری میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات پیر عبدالظاہر چشتی اور علی عمران ہو تیانہ نے خصوصی شرکت کی اس سے قبل ضلعی شوریٰ کی جانب سے تین نام الیکشن کمیشن کو فراہم کیئے گئے جن میں سید شعیب حیدر نقوی ، مختار احمد بلوچ اور مخدوم طالب حسین اسدی شامل تھے ، اراکین شوریٰ نے استصوابِ رائے کے بعد مخدوم طالب حسین اسدی کو نیا میر کاروان منتخب کر لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree