وحدت نیوز (کراچی) شام پر ممکنہ امریکی جارحیت ، مصر میں بیگناہوں کے قتل عام اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےاپیل پر بعد نماز جمعہ حسینی جامع مسجد ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین  کے سیکرٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس نے خطاب  کیا ، اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی ، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ شیخ حسن صلاح الدین  نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے ، شام پر امریکی حملہ اس کی آخری غلطی ثابت ہو گی ، اوباما میں اگر شام پر حملے کی ہمت ہو تی تو وہ اتنی حیل حجت نہ کر تا ، جس امریکہ نے افغانستان و عراق پر حملے کے لیئے اقوام متحدہ اور کانگریس کی حمایت کی فکر نہ کی آج وہ امریکہ شام پر حملہ کے لیئے گندھے تلاش کر رہا ہے ، حکومت اسلامی ایران اور اس کے اتحادی مسلم قوتیں امریکہ کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکمرانوں نے اپنی امریکی غلامی کا ثبوت دی دیا ہے ، اگر خادم حرمین اتنے ہی مسلمانوں کے خیر خواہ اور جمہو ریت پسند ہیں تو مصر میں جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کیوں کیں ، خود شاہی نظام حکومت کا خاتمہ کر کے اقتدار عرب عوا م کو کیوں منتقل نہیں کر دیتے ، افسوس کا مقام ہے کہ سعودیہ جیسےاسلامی  ملک کا سرمایہ  مسلم امہ کی نسل کشی میں استعمال ہو رہا ہے ،سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آزاد نہیں ہوں گے ۔

وحدت نیوز (لاہور )سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےاپیل پر لاہور میں سمن آباد شباب چوک پر نماز ِ جمعہ کے بعد شام پر ممکنہ امریکی حملے اور پاکستان میں طالبان سے مزاکرات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی ، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی ، لاہور کے سیکرٹری تبلیغات علامہ جعفر موسوی نے شرکت کی ، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شام پر امریکی حملہ دراصل لاکھوں فلسطینیوں کے حق پر حملہ ہے ، اسرائیل کو نابود ہوتا دیکھ کر امریکہ نے یہ چال چلی ہے ، اسلام کے نام پر جمع ہو کر فساد پھیلانے والے باغیوں کی شرمناک حرکات اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آذاد نہیں ہوں گے ،

حکومت یاد رکھے کہ ہزاروں معصوموں کے قاتل طالبان جو پاکستان سے لے کر عراق اور شام تک مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں ان سے مزاکرات کی بات کر کے حکومت نے اپنا اصل چہرہ واضح کر دیا ہے ، ، ، دہشت گردوں سے مزاکرات نہیں ان کے خلاف مکمل اور موثر آپریشن ہونا چاہیے، ملک اسحآق جیسے بدمعاش قاتل کو آذاد کرنے کی بات کے پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کو قبول کر رہی ہے اور اس کی سرپرست بن گئی ہے ، یاد رکھو !! کہ ملت تشیع اپنا ح لینا جانتی ہے ، ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہم پر امن رہ کر بھی اپنا ہر مطالبہ منوا سکتے ہیں ،حکومت رئیسانی حکومت کا انجام یاد رکھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے حکومت کی جانب سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں ہونیوالا دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف 13ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ، علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا ک کہ دہشت گردوں نے ملک کی خود مختاری اور وقار سمیت اداروں آرمی ، نیوی ، فضائی اور پولیس کو نشانہ بنایا، ملکی آئیں کی دھجیاں اڑائیں اور پاکستان کے پچاس ہزار سے زائد بے گناہ شہریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا وہ غدار وطن اور سفاک قاتل ہیں پاکستان کا کوئی بھی با ضمیر شہری بالخصوص شہدا کے لواحقین اس فیصلے کر تسلیم نہیں کر سکتے ،یہ فیصلہ گولی کی زبان میں بات کرنیوالوں کی بالا دستی تسلیم کرنے کے مترادف ہے ، اس ناروا فیصلے سے ملکی عزت اور وقار کو داؤ پر لگا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو ایک شور مچ جاتا ہے کہ ان میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ۔ آج خود حکمرانوں نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو نظر انداز کیا اور مذاکرات کے حوالے سے انہیں اعتماد میں نہ لے کر ان کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ، اس سارے عمل میں قوم کو مطمئن کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔

علامہ امین شہیدی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قوم کی توقعات کے برعکس ہونیوالے اس فیصلے کے نتیجے میں مذاکرت کامیاب ہی نہیں ہو سکتے ، مذاکرات محض ڈھونگ اور ڈرامہ ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ حکمران خود نہیں چاہتے کہ وطن عزیزسے دہشت گردی ختم ہو ، انہوں نے دہشت گردی کو آمدنی کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور اس کے بدلے میں ڈالر اور ریال حاصل کرتے ہیں ،پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاٖف آپریشن کا مطالبہ کر رہی تھی ، چاہیے تو یہ تھا کہ حکمران قاتلوں کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرتے اور ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہونے کا ثبوت دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا، یہ فیصلہ عوام کی امنگوں اور امیدوں کے برعکس ہے لہٰذا سے کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا یم ڈبلیو ایم تیرہ ستمبر کو مصر اور شام کے ایشوز کے ساتھ ساتھ اس فیصلے کے خلاف بھی ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی ، ایک سوال کے جواب میں انہیں نے کہا کہ اگر کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت نے اس فیصلے کے خلاف تحریک شروع کی تو ایم ڈبلیو ایم اس تحریک کا بھی حصہ بنے گی۔

اسلام آباد (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ریاست آزاد و جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے اہم ترین تنازعہ مسلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں، تنازعہ کشمیر کے اصل فریق کشمیر کی قیادت کو مذاکرات میں شامل کئے بغیر علاقے میں پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ وہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی مقبوضہ وادی میں لاشیں گرا رہا ہے اورحکمران اس سے آلو پیاز کی تجارت کر رہے ہیں اور اسے موسٹ فیورٹ ملک قرار دیا جا رہا ہے۔ علامہ تصورجوادی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھی گلگت بلتستان کی طرح خو اپنی صوابدید کے تحت پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، حکونت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ بائی چوائس پاکستانیوں کو ان کے حقوق دے۔



علامہ تصور جوادی نے کہا کہ کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگین کرنیوالوں کے سارھ تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، وہاں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور انہیں آپس میں لڑانے کیلئے فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچیس برس قبل سرزمین پاکستان پر گونجنے والی شہید قائد حسینی کی آواز کی بازگشت آج بھی وادی کشمیر میں سنائی دے رہی ہے، انشاء اللہ وادی کشمیر کے مکین اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے منافرت پھیلانے والی ہنود کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔

اسلام آباد ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ شرفا کو باغی کہنے کی روایت چودہ سو سال پرانی ہے، ملت تشیع نے ہر دور میں حسینی ؑ کردار ادا کرتے ہوئے آمریت کے خلاف آواز بلند کی جس کے نتیجے میں اسے ہر دور میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کوئٹہ کی سڑکوں پر گرنے والا شہداء کا مقدس خون گواہ ہے کہ ہم نے کسی ڈکٹیٹر کو قبول نہیں کیا، جنرل ضیاء کے دور اقتدار میں ہم پر بنائے جانیوالے مقدمات ابھی تک چل رہے ہیں، وہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے کا مقصد صرف اور صرف علاقہ میں امن کی بحالی اور ملت تشیع کے حقوق کا حصول ہے، مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھنے کا مطلب ہرگز عقائد سے روگردانی نہیں۔



آغا رضا رضوی نے کہا کہ ہم پاکستان کے اس خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں آئے روز انسانی خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں کسی بے گناہ کی لاش نہ گری ہو، گلیاں، بازار، چوک اور چوراہے انسانی خون سے رنگین ہیں۔ ان حالت میں ایک منتخب عوامی نمائندے کی حیثیت سے امن و امان کا قیام جدوجہد میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض ٹی وی چینلز پر شیعیان علی ؑ پر گستاخان صحابہ کا لیبل لگایا جا رہا ہے یہ منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے سانحہ علمدار رواد اور دیگر سانحات کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر ملت تشیع پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد ( وحدت نیوز) ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالے دفاع وطن کنونشن میں بزرگوں، بچوں، جوانوں اور خواتین کا جم غفیر گواہ ہے کہ کربلائے پاکستان میں ملت تشیع کے مردو خواتین حسینیؑ اور زینبی ؑ کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کنونشن سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہر روز یوم عاشور اور ہر زمین کربلاہے ، آج پورا پاکستان بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہے ، کراچی ، کوئٹہ ، پاہور پشاور، ڈی آئی خان، گلگت بلتستان سمیت کوئی بھی علاقہ قتل و غارت گری اور خونریزی سے محفوظ نہیں انسانوں کے خون سے رنگین ہے، قانون کے محافظ اور عدل و انصاف کے ٹھیکیدار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اس صورتحال میں دفاع کنونشن کا انعقاد ملت تشیع کی وطن دوست کا ثبوت ہے۔


علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا خمینی بت شکن نے امریکہ کو شیطان بزرگ اور قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری نے امریکہ سفارتخانوں کو دہشت گردی کے اڈتے قرار دیا تھا ، ہم آج بھی انہی فرامین پر کاربند ہیں اور امریکہ کو اپنا ازلی دشمن تصور کرتے ہیں، انشاء اللہ ہر اندرونی و بیرونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی سفر کی پہلی منزل تھی، آج الحمد للہ بلوچستان اسمبلی میں ہماری نمائندگی موجود ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملت تشیع کی آواز ہر ایوان میں گونجے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree