The Latest

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کے تعاون سے جرنلسٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی  میچ گلستان ٹاون کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا۔اس شاندار میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آغا رضا صاحب تھے۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے کونسلر کربلائی رجب علی اور آفس سیکریٹری جناب حاجی ناصر علی بھی موجود تھے۔معزز مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی بھی کی، پہلے روز کے  میچ میں ایگلز بمقابلہ ٹائیگرز الیون مدمقابل رہے،واضح رہے کہ الیکٹرونک  میڈیا کے مختلف چینلزسے تعلق رکھنے والے اسٹاف ممبرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے گزشتہ سال گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مومن آباد میں اسپورٹس ویک کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی طالبات کےلئے نقد انعامات کا اعلان کیا تھا.اپنے وعدے کو وفاکرنے کیلئے گزشتہ روز گرلز ہائی اسکول مومن آبادکا دورہ کیا اورسادہ سی تقریب  میں اعلان شدہ رقم مبلغ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے نقد طالبات میں تقسیم کردی، اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور طالبات نے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کمب) خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین تعلقہ کوٹ ڈیجی  کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل اور بلڈ ٹیسٹ کیمپ پرائمری اسکول کمب میں لگایا گیا، میڈیکل کیمپ کا باقائدہ افتتاح ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور پرنسپل مدرسہ امام علی ؑعلامہ نقی حیدری نے کیااور اجتماعی دعائے خیر ادا کی گئی،تفصیلات کے مطابق ایک روزہ اس فری میڈیکل میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی  546مریضوں کا معائنہ کیا گیااور بلڈ ٹیسٹ کیا گیا، رپورٹس کے مطابق 32مریضوں میں ہیپاٹائٹس جیسے موزی مرض کا انکشاف ہوا،کیمپ کے اختتام پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فاتمید فائونڈیشن پاکستان کو تھیلسمیاکے مریضوں کیلئے12خون کے بیگ عطیہ کیئے گئے۔

وحدت نیوز (کراچی) وحدت اسکائوٹس پاکستان کے مرکزی چیف برادرتنصیرحیدرشہیدی نے وحدت ہائوس جعفرطیارسوسائٹی میں ضلع ملیر کے یوتھ اور اسکائوٹس مسئولین کے ساتھ ملاقات کی ، اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری یوتھ سید زیشان حیدرسمیت ، اسکائوٹ انچارچ لطف علی،ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس ، ضلعی اسکائوٹ انچارچ حامد حسین سمیت مختلف یونٹس سے  یوتھ اور اسکائوٹس مسئولین شریک تھے، تنصیر شہیدی نے وحدت اسکائوٹ کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے شرکاءکو تفصیلی طورپر آگاہ کیا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے شوریٰ عالی کے رکن و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا صاحب کے ترقیاتی فنڈ سے حلقہ نمبر 10 پیر محمد روڈ میں ٹف ٹائل کا کام شروع ہو چکا ہے. علاوہ ازیں حاجی رحمت اللہ اسٹریٹ میں پانی کے نئے پائپ بھی بچھائے جا رہے ہیں. واضح رہے کہ دونوں منصوبوں پر ترقیاتی کام کی نگرانی ایم ڈبلیو ایم کے کونسلرز کربلائی عباس علی اور کربلائی رجب علی کررہے ہیں ،دونوں منصوبوں کے آغاز پر اہل علاقہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آغا رضا کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کو خوب سراہا ہے۔

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین ضلع مٹیاری کی جانب سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کو ایم ڈبلیوایم میں شامل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جار ی ہے
علامہ اختر حسین سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مٹیاری اورایم ڈبلیوایم رہنما سید فرمان حسین شاہ کاظمی سے ملاقات کے بعد مخدوم عامرغوث ولد مخدوم احمد غوث ولد مخدوم محمد غوث ولد مخدوم عارف غوث جو 100 سال سے سندھ کے ضلع مٹیاری میں رہائش پذیرہیں نے مجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے، مخدوم عامر غوث کا سلسلہ نسب حضرت بہائوالدین ذکریا ملتانی ؒ سے ملتا ہے ، مخدوم عامر غوث حضرت بہائوالدین ذکریا ملتانی ؒکی گدی سے بھی منسلک ہیں،  جن کے مریدین سندھ مٹیاری, ٹھر, بدین مٹھی, عمرکوٹ, ٹنڈوالہیار میں مقیم ہیں ،  مخدوم عامر غوث نے مجلس وحدت مسلمین میں  اپنے ہزاروں مریدین کے ساتھ شمولیت کا اعلان کردیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا پہلا تنظیمی کنونشن یکم مئی کو جامعہ شہید مطہری (چوک کمہاراں والا) ملتان میں ہوگا۔ پہلے تنظیمی کنونشن میں جنوبی پنجاب کے اضلاع، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، راجن پور کے نمائندگان شرکت کریں گے اور جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے پہلے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور نومنتخب صوبائی سیکرٹری جنرل کا اعلان اور اُن سے حلف لیں گے۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم یعقوب حسینی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی، سابق صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، نومنتخب سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغرعسکری اور اُن کی صوبائی کابینہ شرکت کرے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین  پنجاب کے نو منتخب سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری کا تقریب حلف برداری کے بعدشرکائے پیام وحدت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت اور بین مذاہب و مسالک ہم آہنگی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،ہم دشمن کے ہر سازش کو باہمی تحاد و وحدت سے ناکام بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے کارکنوں کیخلاف انتقامی کاروائیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں اور انشااللہ رہیں گے،حکومتی ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے عزم اور حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے،پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی قیادت پاک فوج اور رینجرز کا حق ہے،سول انتظامیہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں،پنجاب حکومت ملکی سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،سانحہ گلشن اقبال پارک سمیت دہشت گردی کے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو انصاف دلانے کے لئے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے،تخت لاہور پر پورے پنجاب کا سرمایہ خرچ کر کے پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے،عوامی بنیادی مسائل جوں کا توں ہیں اور لاہور میں پلوں اور سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،چولستان اور جنوبی پنجاب کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،جنوبی پنجاب سمیت دیگر پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں صحت،تعلیم،زراعت کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہے،پنجاب کے کسانوں اور مزدورں کے حقوق کے لئے ہم انشااللہ ہر اول دستہ ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی اور ہمارے ہاں ان اشرافیہ کی تسکین کے لئے آئے دن قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،توانائی بحران کے سبب پنجاب میں زراعت اور انڈسٹریز کا شعبہ بدترین مشکلات کا شکار ہے،نندی پوری پروجیکٹ کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،ان حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ لوٹ کھسوٹ کے ذریعے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنا ہے،انہوں نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کہا کہ انشااللہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں اپنے تمام مکاتب فکر و مسالک کے بھائیوں کیساتھ مل کر ملکی استحکام و سلامتی کے سفر کو جاری رکھے گی،اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے میں کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ سید احمد اقبال رضوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اور نثارعلی فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم نامزدکردیئے گئے ہیں، مرکزی میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئندہ تین سال 19-2016کیلئے اپنی کابینہ میں تین افراد کی شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیا ہے، پہلے مرحلے میں تین شعبہ جات کے مرکزی سیکریٹریز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں علامہ احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی اورنثارعلی فیضی شامل ہیں باقی شعبہ جات کے سیکریٹریزکے ناموں کا جلد اعلان متوقع ہے، کابینہ کی تکمیل کے بعد تمام اراکین کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت کی جانب سے بنائے گئے ٹی او آرز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں، ان انکشافات کے بعد وزیراعظم کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ قوم کو بھی پتہ چل سکے کہ حکمرانوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حامی ہے اور ہم کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کی دولت لوٹ کر بیرون ملک بینکوں بھی رکھی ہوئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں، یہ حکمرانوں کا دوہرا معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے مستقبل کا جو بھی فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree