The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی حاجی رضوان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک ہی آدمی کے گرد گھوم رہی ہے، ون مین شو ہونے کی وجہ سے جی بی کے تمام معاملات خراب ہوچکے ہیں، بگڑتے حالات اور معاملات کو درست کرنے کیلئے ون مین شو کو ختم کرتے ہوئے تمام وزراء اور دیگر اسمبلی ممبران کو بھی حکومتی اور علاقائی ایشوز پر اعتماد میں لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے اعلانات اور سبز باغ دیکھا کر عوام بیزار آچکے ہیں صوبائی حکومت کو حقائق پر مبنی کام کرنا ہوگا، بصورت دیگر صوبائی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل دودھ کی نہریں بہانے کے وعدے اور اعلانات کرنے والی لیگی افراد کہاں غائب ہیں، عوام مشکلات کے بھنور میں پھسنے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرٹ کی باتیں عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہے۔ میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مختلف محکموں میں اپنے عزیز اور من پسند افراد کو بھرتیاں کرنے کا سلسلہ شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں دیکھا جائے تو موجودہ لیگی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی یہی حال رہی تو عوام کی مدد سے کوئی بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7اگست کو اسلام آباد میں ’’تحفظ پاکستان کانفرنس‘‘ شیعہ سنی وحدت کا بے مثل اظہار ہوگا۔قائد شہید عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی ،کوئٹہ اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اسلام آباد کی طرف روانہ ہو چکیں ہیں۔جناح ایوینوپر اجتماع سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے بعد ازاں ہزاروں افراد پر مشتمل یہ قافلہ ڈی چوک کی طرف روانہ ہو گا ۔اس پرامن احتجاج کی راہ میں حکومت کی طرف سے کسی رکاوٹ کو راہ کی دیوار نہیں بننے دیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو 84 روز گزر چکے ہیں۔وطن عزیز کو قائد و اقبال کے خوابوں کے حقیقی تعبیر کی شکل دینے کے لیے 7اگست کوہم نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہے۔حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ ہمیں طاقت اور اختیارات کے بل پر سرنگوں نہیں کیا جا سکتا۔ہم اپنی اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لیے قطعاََ تیار نہیں۔اس ملک کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ہم نے پُرامن انداز میں احتجاجی تحریک کے مراحل طے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ملت تشیع ایک باشعور اور قانون و آئین کا احترام کرنے والی قوم ہے۔ہماری تحریک کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لیے نہیں بلکہ خالصتاََ ملک و قوم کے استحکام کے لیے ہے۔7اگست کا اجتماع ہماری اسی تحریک کا نقطہ عروج ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرب عضب کی مکمل تائید کرتے ہیں تاہم نیشنل ایکشن پلان جو کہ ضرب عضب کو قوت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھااپنے اہداف سے ہٹ چکا ہے۔ مختلف کالعدم جماعتیں نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کے حوالے سے ہماری خارجہ پالیسی گومگو کا شکار ہے۔بھارتی افواج کے مظوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد پر کشمیر کمیٹی کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے۔ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ بھارت کے اس ظلم و بربریت کے خلاف عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کریں،پریس کانفرنس میں علامہ ظہیرا لحسن نقوی ،علامہ دوست علی سعیدی اور علی حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پانچ روز تک مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 13 مئی سے ملک میں جاری دہشت گردی، انتہا پسندی اور شیعہ قتل عام کے خلاف بھوک ھڑتال پر ہیں۔ پانچ روز قبل انہیں ہائی شوگر اور کڈنی انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق، آج طبعیت بہتر ہونے پر انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ھڑتال کے اکثر مطالبات منظور ہونے اور ان پر عمل درآمد شروع ہونے ہر آج مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ اور شوری عالیٰ سمیت دیگر قومی اداروں سے مشاورت کے بعد بھوک ھڑتال کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات، بزرگ علماء کرام و خانوادہ شہداء علامہ راجہ ناصر سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی متواتر درخواست کرچکے ہیں لیکن انہوں نے مطالبات پر عمل درآمد کے آغاز سے بھوک ہڑتال کے خاتمے کو مشروط کیا تھا۔ اب جبکہ مطالبات پر تقریباً عمل درآمد شروع ہو گیا ہے تو امکان ہے کہ کل برسی شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے موقع پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)7اگست کو مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے"تحفظ پاکستان کانفرنس " کا انعقاد کرہی ہے جس میں ملک بھر سے مجلس وحدت کے کارکن، عہدیداران اورہزاروں محب وطن پاکستانی شرکت کر یں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شکریال میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھاقائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی منانا حقیقت میں امام خمینی کے حکم پر لبیک کہنا ہے جس میں انہوں نے فرمایا تھا میں پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شہید کے فکر کو زندہ رکھیں، قائد وحدت کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا شرعی ذمہ داری ہے۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بھوک ہڑتال کا مقصد پاکستان کے مظلوم عوام اور خصوصا مکتب تشیع کے ساتھ ہونے والے ظلم و نا انصافی کو عالم اسلام اور ساری دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے، آج بھوک ہڑتال جو کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے 85 دن سے جاری ہے جس کی وجہ سے علامہ راجہ ناصر عباس اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر سخت علیل ہیں اور ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں مگر دو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود بے حس اور نالائق حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں ان حکمرانوں کے سامنے انسانی جان کی کوئی قدرو قیمت نہیں انہی صرف اور صرف اپنی حکمرانی اور ناجائز اثاثوں سے مطلب ہوتا ہے۔انشااللہ شہید قائد کی برسی میں ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور مظلومیت کی آواز کو بلند کرتے ہیں گے،ہم نے اپنے شہداء کے ساتھ عہد وفا کی ہے ہم اپنی آخری سانس تک شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے رہے گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے یوم شہادت پر ملک بھر میں یوم عزاء منایا گیا، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تمام مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزاء و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور کی جامع مساجد میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی یوم شہادت پر آئمہ جمعہ جماعت نے شہید کے افکار اور اتحاد امت کیلئے کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مساجد و امام بارگاہوں کے باہر اسلام آباد میں منعقدہ برسی علامہ شہید عارف حسین الحسینی کے اجتماع کی تشہیری مہم کیلئے کیمپس بھی لگائے گئے۔ جامع مسجد سمن آباد میں خطبہ جمعہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید امتیاز کاظمی نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے استعماری قوتوں کیخلاف پاکستان کی سرزمین پر سب سے پہلے قیام کیا اور ان کو اسی جرم میں انہی استعماری ایجنٹوں نے شہید کیا، آج یہی دشمن پوری دنیا میں عبرت کا نشان بنا ہوا ہے، ہم ملت جعفریہ پاکستان اپنے محبوب شہید قائد کے مشن کو ادھورا نہیں چھوریں گے۔

انہوں نے کہا شہید کے شاگرد اور ان کے پیرو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج اس ملت مظلوم کیلئے ایک امید کی کرن ہیں، ملت تشیع کے حقوق اور قائداعظم و علامہ اقبال کے پاکستان کے تحفظ کیلئے پوری قوم اپنے عظیم رہنما علامہ راجہ ناصر عباس کیساتھ ہے۔ جامع مسجد اعظم کلاتھ مارکیٹ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مبارک علی الموسوی نے کہا کہ شہید عارف کے فرزند آج بھی میدان عمل میں ہیں اور ہم ملک قوم کے بدترین دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ جامع مسجد نشتر ٹاوُن میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ناظم رضا رعترتی نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت سے اس قوم کو نیا ولولہ ملا ہے، دشمن کے ارادے خاک میں مل گئے ہیں، آج پوری قوم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں متحد ہے اور انشااللہ ہم اس ملک کے بانیان کے فرزندان ہیں اور یہاں کسی استعماری ایجنٹ کو مسلط نہیں ہونے دینگے۔

جامعہ مسجد اچھرہ، مسجدالحسن وحدت کالونی، جامع مسجد ٹاون شپ، جامع مسجد گرین ٹاون، جامعہ مسجد فیصل ٹاوُن، جامع مسجد گلبرگ، جامع مسجد مکہ کالونی، جامع مسجد جوہر ٹاوُن، جامع مسجد نشاط کالونی، جامع مسجد اسلام پورہ، جامع مسجد کھاڑک، جامع مسجد بھوبتیاں، جامع مسجد رائیونڈ، جامع مسجد مانگا منڈی، جامع مسجد شامکے بھٹیاں، امامیہ کالونی، شاہدرہ، راوی ریان، وسن پورہ، شادباغ، شالیمار ٹاون سمیت لاہور کی دیگر مساجد و امام بارگاہوں میں یوم عزاء کے روح پرور محافل منعقد کی گئیں جن میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے محبوب قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سربراہ اور کارکنان کی بڑی تعداد علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی برسی میں شرکت کے لیے اسلام آباد رونہ ہوگئے، جہاں سات اگست کو شہید عارف حسین الحسینی کی اٹھائیسویں برسی کی مناسبت سے تحفظ پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوگا، جس میں ملک بھر سے علماء، زعماء اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں اڑھائی ماہ سے بلتستان میں بھی یادگار شہداء اسکردو پر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آغا علی رضوی کی اسلام آباد روانگی کے بعد بلتستان میں جاری دھرنے کو معروف عالم دین شیخ حسن جوہری، شیخ مبارک علی عارفی اور شیخ غلام حسن عابدی نے سنبھال لیا ہے۔ یادگار شہدا اسکردو پر دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ آج اس سلسلے جاری احتجاجی دھرنے سے شیخ مبارک عارفی اور شیخ غلام حسن عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں جاری احتجاجی دھرنا مرکزی دھرنے کے ساتھ ہی ختم ہوگا اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(سکردو) بلتستان یوتھ کے اراکین اور سول سوسائٹی نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربہ سمیت سرکاری اداروں میں جاری بدعنوانی، اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا، آئینی حقوق سے محروم رکھنا جیسے اہم ایشوز پر شامل تھے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کی جانب سے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف اٹھنے والی تحریک کو سراہا اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی امیدیں جوانوں اور نئی نسل پر ہے، جو صلاحیت بھی رکھتی ہے اور درد بھی۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ تشویشناک بھی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ چالیس ارب کے اس اہم منصوبے کو کم کر کے بیس بائیس ارب میں مکا دے، یوں برائے نام تعمیر کا سہرا سجا کر عوام کو دھوکے میں رکھیں۔ اسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے اور اس منصوبے کو کٹ مارنے نہیں دیں گے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اتوار کے روز بلتستان یوتھ، سول سوائٹی اور انکے ساتھ ہمکاری کرنے والی جماعتوں کی جانب سے گلگت اسکردو روڈ کے ٹینڈر کی منسوخی کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی بھرپور تائید اور حمایت کرتے ہیں اور کارکنان سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ گلگت اسکردو روڈ کے مسئلے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اٹھنے والی تحریکوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر بلتستان یوتھ اور سول سوسائٹی کے مسؤلین نے آغا علی رضوی کی جانب سے تائید و حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) علامہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) اتحاد ام کے داعی اور علمبردار تھے،عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کے ایجنٹوں نے علامہ عارف حسینی شہید کر کے پاکستان کو ایک عظیم فرزند اسلام سے محروم کر دیا،عاشقان شہید حسینی اتحاد و اخوت کے علم کو بلند رکھیں گے اور افکار شہید عارف حسینی کو فراموش نہیں ہوے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ مبشر حسن آصف صفوی عالم کربلائی نے علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی 28ویں برسی کی مناسبت سے باغ زہرہ میں سیمینار سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ شہید قائد کو ہم سے بچھڑے28برس ہو چکے ہیں لیکن عاشقان شہید آج بھی شہید قائد سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ شہید کے مشن کو ناکام نہیں ہونے دیں گے اور اتحاد بین المسلمین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیں گے،مقررین کاکہنا تھا کہ شہید قائد کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم قیادت اور اسلام اپنے ایک عظیم فرزندسے محروم ہوا تاہم علامہ عارف حسین الحسینی کے پیروکار اور جانثار اس عزم کے ساتھ مشن کو لے کر چل رہے ہیں کہ سر زمین پاکستان پر امریکی وصہیونی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ برسی کے پروگرامات میں شہر بھر کے مشہور و معروف نوحہ خوانوں اور منقبت خوانوں نے اپنا کلام پیش کیا۔

واضح رہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو ۵ اگست ۱۹۸۸ء کو امریکی و صہیونی آلہ کاروں نے پشاور میں نماز فجر کے وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا ،شہید کا جرم یہ تھا کہ آپ نے ۶ جولائی ۱۹۸۷ء کو مینار پاکستا ن میں عظیم الشان ’’قرآن و سنت کانفرنس ‘‘کا انعقاد کر کے پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و اکابرین سمیت تمام لسانی اکائیوں کوایک وحدت کی لڑی میں ڈھال دیا تھا تاہم جس کے سبب امریکی و صہیونیپریشان ہو گئے اور پاکستان میں اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری سمجھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو راستے سے ہٹا دیا جائے ورنہ پاکستان میں امریکی وصہیونی ایجنڈے پر عمل درآماد نہیں ہو سکے گا ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی انسانیت کے علمبردار اور امن کے حقیقی داعی تھے، اُنہوں نے اپنے کردار کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا، ملک دشمن عناصر نے اُنہیں پانچ اگست کو شہید کر کے ایک عظیم انسان کو قوم اور ملت سے جدا کردیا، مجلس وحدت مسلمین ہر سال کی طرح کی اس سال بھی 7اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان برسی منارہی ہے۔ جس میں ملک بھر سے تقریبا ایک لاکھ کے قریب فرزندان حسینی شریک ہوں گے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے بسوں کے قافلے آج رات علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں روانہ ہوں گے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 85دنوں سے دس مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر تھے ، بیماری، کمزوری اور نقاہت کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں، ملت جعفریہ کا نمائندہ اجتماع اسلام آباد میں حکومت وقت سے اپنے مطالبات منوائے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ،علی پور،ڈیرہ غازیخان،لیہ،بہاولپور،لودھراں،رحیم یارخان،وہاڑی اور ملتان کے قافلے اجتماعی طور پر روانہ ہوں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے مقامی اسپتال میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی عیادت کی اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے۔ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے دیگر مطالبات کے حل کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علامہ ناصر عباس کی عیادت کے لئے مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے علامہ ناصر عباس کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد بحالی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علامہ ناصر عباس سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ان کے مطالبات کے حل کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بیمار پرسی کے ساتھ ساتھ اس لئے بھی آیا ہوں کہ آپ کو آمادہ کر سکوں کہ بھوک ہڑتال ختم کرکے باقی ماندہ ایشوز پر بھی ہماری رہنمائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملی یکجہتی کے حوالے سے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مرکزی کابینہ سے مشاورت کے بعد ہی بھوک ہڑتال ختم کرنے سے متعلق آگاہ کرسکیں گے۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد رضا تقوی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree