The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ 68 سال بعد وفاق کو گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کا خیال آنا نیک شگون ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات پر مبنی راہ حل پیش کرینگے اگرچہ تمام تر اختیارات کے ساتھ گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کا تعین موجودہ حکمرانوں سے بعید نظر آ رہا ہے۔ مکمل اختیارات کے بغیر ایمپاورنمنٹ آرڈر کی طرز کا ڈی فیکٹو سٹیٹس ہرگز قبول نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ حکومت کا یہ اقدام محض گلگت بلتستان کے عوام سے کسی ہمدردی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس میں حکومت کا اپنا مفاد شامل ہے تاہم دیر آید درست آید کے مصداق علاقے کے عوام اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر آئینی حیثیت کا تعین کیا گیا تو کھلے دل سے قبول کیا جائیگا، بصورت دیگر کسی ڈی فیکٹو سٹیٹس جس میں عوام کے حقوق اور اختیارات سلب ہوں ہرگز قبول نہیں کیا جائیگا۔ شیخ نیئر مصطفوی نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہاں کے عوام نے 68 سالوں سے وطن عزیز سے اپنی وفاداری نبھائی ہے اور ان کی بے لوث وفاداری کا صلہ بھرپور انداز میں ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 20 نومبر کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر کے علاقے کے عوام کے بہتر مفاد میں رائے پیش کی جائیگی۔

وحدت نیوز(کراچی) جمہوریت معاشرے کا حسن ہے،کرپٹ اور دہشت گرد عناصرنے سیاسی نظام کو تباہ وبربادکردیا،بلدیاتی الیکشن سیاسی فرعونوں سے نجات کا بہترین موقع ہے، محدوداختیارات کے باوجود اہلیان یوسی جعفرطیارکے بنیادی مسائل کے حل کیلئے شب و روز کوشاں رہیں گے، 5دسمبرکویوسی جعفرطیارکے عوام نے خیمے کو ووٹ دینے کا ارادہ کرکے علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کافیصلہ کرلیا ہے، ان خیالات کا اظہاریونین کمیٹی 11جعفرطیارسے مجلس وحدت مسلمین کے نامزدامیدواربرائے چیئرمین جعفرالحسن نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ شیخ صلاح الدین ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی، شیعہ علماء کونسل ضلع ملیرصدرآفتاب مرزا، نامزدوائس چیئرمین عارف رضا ، نامزدکونسلرزمختارحسین ، اسد علی زیدی،شہباز علی ، ممتاز مہدی اور عظیم پریانی بھی موجود تھے۔

جعفرالحسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے عوام کو لائق، معتدل، قابل اور جوان مقامی قیادت سے متعارف کروادیا ہے، جن کا ماضی و حال بے داغ اور مستقبل عوامی خدمت کے جذبے سے روشن ہے، اہلیان یوسی جعفرطیار نے گذشتہ دس برس انتہائی مشکلات ،زبوں حالی اور کسم پرسی کے عالم میں گذارے ہیں ،گذشتہ الیکشن میں ذبردستی منتخب ہونے والے سیاسی نمائندوں نے تعصب اور اقرباء پروری کو فوقیت دیتے ہوئے اس حلقے کے عوام کو پتھروں کے دور میں بھیج دیا، سیوریج کے نظام کی زبوں حالی، سڑکوں کی خستگی اور گندگی کے ڈھیروں نے عوام کا جینا دوبرکردیا ہے، انشاء اللہ 5دسمبر کا سورج یوسی جعفرطیارکیلئے تبدیلی کی نویدلیکر طلوع ہوگا

وحدت نیوز (اسلام آباد) ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین کے تین امیدوارسندھ اور پنجاب میں کامیاب قرار پائے ہیں ، نامسائد حالات ، وسائل کی قلت کے باوجود ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں اور کارکنان نے استقامت اور جواں مردی کا دیدنی مظاہرہ کیا اور جاگیرداروں اور کرپٹ اشرافیہ کے مقابل حوصلہ مندانہ سیاسی جدوجہد کی اور فیروز والہ ، بھوانہ اور ماتلی سے  میونسپل کمیٹی اور یونین کمیٹی کی تین نشستوں پر ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو شکست سے دوچار کیا،کامیاب قرار پانے والوں میں میونسپل کمیٹی فیروز والہ ضلع شیخوپورہ وارڈ نمبر 1 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید حسنین رضا کاظمی جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے، یوسی 27 وارڈ نمبر6 بھوانہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار نذیر احمد سراج جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے ،سندھ یوسی ملاہاں  ڈسٹرک بدین تحصیل ماتلی سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار باغ علی جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب قرار پائے جبکہ یونین کونسل 20حیدرآباد سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے چیئرمین گڈومری اور وائس چیئرمین ندیم جعفری محض چالیس ووٹوں کی کمی سے شکست سے دوچار ہوئے ان کے مقامل ایم کیوایم کے امیدوار موجود تھے جنہیں مقامی انتظامیہ اور پولیس کی مکمل سپورٹ حاصل تھی واضح رہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نے پولنگ کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کو دھاندلی کی کھلی چھٹی فراہم کررکھی تھی  ، جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی خاموش تماشائی بنا رہا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت عوا م کی جان ومال کے تحفظ میں یکسر ناکام نظرآتی ہے، سانحہ جیکب آباد اور شکارپور کے شہداءکے ورثاءقاتلوں کے گرفتاری اور مطالبات کی منظوری کے لیئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ورثان شہداءجیکب آباد کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے، مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کے حال پر رحم نہیں کھا رہی، موجودہ پیپلز پارٹی اور ماضی کی پیپلز پارٹی میں بہت فرق ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی پارٹی عوام دوست اقدامات کی بدولت ہر دل میں مقام رکھتی تھی لیکن موجودہ قیادت کےعوام کش اقدامات نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کو ٹھیس پہنچائی ہے،انہوں نے کہا کہ شکارپورسانحہ کو ایک برس ہونے کو ہے وارثان شہداءکے دہشتگرد مراکز کے خلاف فوجی آپریشن کے مطالبے پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوا، جیکب آباد میں جلوس عزا کو نشانہ بنایا گیا ایک بھی قاتل گرفتار نہ ہوا، سندھ کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ،جن کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکمرانوں کے کاندھوں پر عائد ہوتی ہے۔

وحدت نیوز (ماتلی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی ان دنوں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کی عوامی رابطہ مہم میں شرکت کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پرہیں ، ماتلی میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد کونسلر نادرنوتکانی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا انتخابات میں حصہ لینا کو ئی جذباتی اورغیر منطقی فعل نہیں ،  عدل وانصاف کے قیام کیلئے مخلصین  کاسیاسی طاقت حاصل کرناشرعی وعقلی فریضہ ہے،عوام پر حق حکمرانی جب تک فاسقین اور فاجرین کو حاصل رہے گا، عوام اپنے جائز حقوق کیلئے اسی طرح سرگرداں رہیں گے، مکتب تشیع کے پیروکار نظام ولایت کے حامی ہیں ، جس میں سیکیولرازم ، کمیونزم کی کوئی گنجائش نہیں، مکتب تشیع کو خدا نے وہ طاقت عطاکی ہے کہ وہ دنیا کے محروموں اور مظلوموں کو راہ نجات دکھا سکتے ہیں ، سابقہ الیکشن اور موجودہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد پسے ہو ئے طبقے کا با اختیار بنانے میں مدددینا ہے انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد تعلیمات علوی ؑکی روشنی میں عادلانہ نظام سیاست کی بنیاد ڈالیں گے۔واضح رہے کہ علامہ اعجاز بہشتی ماتلی سمیت حیدر آباد اور کراچی کے مختلف اضلاع میں ایم ڈبلیوایم کے نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہو نگے۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور و جیکب آبادکے چیئرمین علامہ میر مقصود علی ڈومکی نے تحصیل نصیرآباد کا دورہ کیا ، جہاں پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماؤں سید اختر عباس ، حبدار علی لغاری ، غلام شبیر جویو ، اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور شہداء کے لواحقین کو حق دلانے کے لئے بلوچستان بھاگ ناڑی سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک لبیک یا زینب ؑ لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقعے پر علامہ میر مقصود علی ڈومکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے سندھ کی نا اہل حکومت اس پُر امن دھرتے پر رھنے والے تمام مکاتب فکر کے انسانوں کو امن دینے میں بلکل ناکام ہوچکی ہے ، سانحہ شکارپور ، بھاگ ناڑی اور جیکب آباد کے ذمیوار دھشتگردوں کے اڈے اور ٹرینگ کئمپس آج بھی موجود ہیں مگر حکومت ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے ، ہمیں مجبوراََ اپنے شہداء کو انصاف دلانے کے لئے بلوچستان سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس تک لبیک یا زینب ؑ لانگ مارچ کرنا پڑ رہا ہے ، ہم سندھ میں رہنے والے تمام امن پسند شہریوں کو اس پُرامن لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں شریک ہو کر اس سندھ دھرتی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) وحدت اسکاوٹ کے نوجوان اپنے سارے کام خدا اور آئمہ اطہا رؑ کے لئے سرانجام دیا کریں،اسکائوٹ رضا کار کی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف ہوتی ہے،معاشرے میں موجود برائیوں کو ختم کرنا اور صحت مند سرگرمیوں کافروغ اسکاوٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار  مرکزی سیکریٹری وحدت اسکاوٹ برادر تنصیر حیدرشہیدی نے چنیوٹ میں منعقدہ وحد ت اسکاوٹ پنجاب کی صو بائی اسکاوٹ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں پنجاب بھر کے وحدت اسکاوٹ کے ڈسڑکٹ اسکاوٹ لیڈرز نے شرکت کی ۔ جس کے اند ر آئندہ چھ ماہ کا پروگرامز پر  ڈسکشن ہوئی ۔ اور نئے ڈسڑکٹ سکاوٹ لیڈرز اور کابینہ سے سکاوٹ وعدہ لیا گیا۔جن سکاوٹ لیڈرز کی کارکردگی نظر نہیں آرہی اس پر صوبائی اجلاس میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی گزارش کی گئی ہے۔ جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چہلم امام حسین ؑ پر وحدت اسکائوٹ پنجاب کی جانب سے اعزادران اما م حسین سید الشھدا کی خدمت  میں اپنے آپ کو  پیش پیش رکھے گی۔
اجلاس کے شروع میں وحدت اسکاوٹ کی جانب سے اما م زین العابدین ؑ کی شہادت کے موقع  پر  مجلس عزا  بھی کروائی گئی جس میں رکن شوری عالی علامہ شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ اجلاس میں خصوصی شرکت علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے  کی اور سکاوٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں  بعثت یونیورسٹی پاکستان کو ضلع کا درجہ دیا گیا اور اس کے ڈسڑکٹ سکاوٹ لیڈر برادر قدوس علی کو بنایا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت سکاوٹ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  مرکزی وحدت اسکائوٹ کیمپ  اپریل 2016  میں بعنوان ـــ قومی یکجہتی سکائوٹ کیمپ گھوڑا گلی، مری میں ہو گا،اس سال وحدت اسکاوٹ مزار قائد کراچی پر 25 دسمبر بھرپور طریقے سے منائے گی اور قائد اعظم کے عظیم شخصیت کے حوالے سے ان کو خراج تحسین اور سلامی پیش کرے گی۔نیشنل وحدت اسکاوٹ کمیٹی کا اجلا س  دسمبر میں ہوگا۔جس تما م صوبائی سیکرٹری وحدت سکاوٹ اور سنٹرل کابینہ شرکت کرے گی۔امریکہ کے اندر ہونے والی ورلڈ مسلم اسکاوٹ جمبوری میں وحدت اسکاوت بھرپور شرکت کرے گی۔

بعدازاں وحدت سکائوٹ کی جنرل باڈی میٹنگ چنیوٹ پیس ویلیج میں ہوئی جس مرکزی کابینہ کے اندرردوبدل کیاگیا ہے، نئی کابینہ  کے نام اور ذمہ داریاں
  برادر مجاہد علی ، سنٹرل ڈپٹی سیکرٹیری وحدت اسکائوٹ ،برادر عمران سنٹرل کوارڈینٹر، برادر صادق علی سنٹرل ڈپٹی کوآرڈینیٹر،برادر سلامت علی سنٹرل کوآرڈنیٹرسندھ بلوچستان،برادر محبت حسین سنٹرل سیکرٹری پروگرا م منیجر،برادر اظہر علی سنٹرل سیکر ٹری سپورٹس و ایڈونچر،برادرعمران حسین سنٹرل سیکرٹری اکنامکس،برادر بلال حسین سنٹرل سیکرٹیری کلچرل ،برادر پاسدار مہدی  سنٹر ل سیکریٹری ادارہ جات کے طور اب ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) ن لیگ کی صوبائی حکومت کے گڈگورننس کے دعوے کھوکلے ثابت ہوئے، سابقہ اور موجودہ حکومت کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں ، کرپشن ، اقرباءپروری اور متعصبانہ سوچ علاقائی امن کے لئے ناسوربن رہی ہے، جی بی کی ن لیگی حکومت یہاں کے محروم عوام کو دھوکے کے سوا کچھ دینے کے قابل نہیں، گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے وحدت ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی سو دنوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن اور سابقہ حکومتی کارکردگی کی عکاس ہے، موجودہ حکومت کا کام عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرنانہیں بلکہ سیاسی مخالفین کے خلاف بیان بازی کرنا رہ گیا ہے، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں  نواز شریف نے الیکشن سے قبل گلگت بلتستان کے عوام سے کیئے کسی وعدے کو اب تک پورا نہیں کیا، تمام وفاقی جماعتیں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو اسی طرح متنازع رکھ کراپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہیں ، لیکن گلگت بلتستان کے عوام اب مذید ان دھوکے بازوں کے فرب کا شکار نہیں ہوں گے۔

وحدت  نیوز( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی نے پولیٹیکل سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے انسانیت پر حملہ ہیں ،اسلام سمیت کوئی مذہب بے گناہوں کو اس طرح بیدردی کے ساتھ قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، نہتے عوام کے قاتلوں کو کسی خاص مسلک یا مذہب کا پیروکار قرار دینا توہین کے مترادف ہے، فرانسیسی حکومتی یا د رکھے داعش نے اب تک ایک لاکھ سے زائدمسلمانوں کو تہہ تیغ کیا ہے،عراق اور شام میں مسلم امہ داعش کے مظالم کا شب وروز سامناکررہی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے متعددمغربی اور بعض عرب ممالک نے داعش جیسے عظیم فتنے کا جنم دیا ، جس کی بربریت کا نشانہ اب خوداسے جنم دینے والے بن رہے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree