The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی اور مرکزی ر سیکریٹر ی امور خارجہ سید شفقت شیرازی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گوجر انوالہ کے قریب ٹرین حادثہ میں قمیتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے نااہل وزرا ءاپنی منصبی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کے ترجمان بننے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور عوام کی ضروریات و سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ۔ ملک بھر میں وہی سو سال سے پرانے ریلوے پٹڑیاں اور پُل زیر استعمال ہیں جو بیشترعلاقوں میں مکمل طور پر خستہ حال ہو چکے ہیں ۔ان پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کی شہادت دہشت گردی کے تاثر کو بھی تقویت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے جو فوری طور پر رپورٹ پیش کرے اور ذمہ داران کو سخت سزائیں سنائیں جائیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارئے اپنی ساخت کھو چکے۔ملک میں قاتل حکمران عوام پر مسلط ہیں۔شدید گرمی سے بارہ سو افراد اپنی کی اموات کی زمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت ہیں ۔بی بی سی جھوٹوں کا امام ہے مگر حکومت ایسے معتبر ادارہ سمجھتی ہے ۔ادارے نے بعض خبریں نشر کر کے مسلم امہ میں تقسیم در تقسیم کے یہودی فارمولا پر عمل کیا ہے ۔ریاستی ادارے  دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں آپریشن ضرب عضب کو ملک و دین دشمن تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے، بصورت دیگر عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ولادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے کیتھولک گراؤنڈ کراچی میں کارکنان و صحافی حضرات کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں سمیت علامہ امین شہیدی ، علامہ نثار قلندی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ مبشر حسن،حسن ہاشمی ،علامہ محمد علی ،علی حسین نقوی،آصف صفوی ،اصغر عباس زیدی،الفت عالم ،حیدر زیدی سمیت دیگرا کابرین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد افطار ڈنر کی پر وقار تقریب میں موجود تھے۔
 علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔گرمی ولوڈ شیڈنگ سے مرنے والے بارہ سو افراد کی اموات کی زمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت پر عائدہوتی ہے ۔اگر عوام نے ان غاصب حکمرانوں کو بھر منتخب کیا تو اس سے بڑے بحرانون کیلئے تیار ہوجائیں ۔حکمران حق حکمرانی کھو چکے عوام ان کے خلاف آٹھ کرڑیں ہوں ۔سکیورٹی ادارے اگر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے تو آج اس ملک میں سانحہ کوئٹہ،پشاور،لاہور سمیت سانحہ مادل ٹاؤن جیسے المناک سانحات نہیں ہوتے ۔وفاقی حکومت و ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کی پورے ملک میں سر پرستی کر رہی ہے۔ ملک میں جاری اس دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے  اور اس اتحاد اور و حدت کی مثال ہمیں نواسہ رسول ﷺ حضرت حسن علیہ السلام کی ذات اقدس کا بغور مشاہدہ اور ان کی سنت پر عمل کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے انشا ء اللہ شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے ملک خداد پاکستان میں اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے تیار کردہ ایجنڈوں کو شکست دیتے آئیں ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کا سامنہ رہے۔حکمران و ریاستی ادارے جان لیں کہ ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ عوام ان کے خلاف اُٹھی تو ان کا اقتدار میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گا ۔دریں اثنا ء سر براہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے افطار ڈنر میں موجود علماء کرام و اکابرین سمیت صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ولادت امام حسن علیہ السلام پر مبارکباد پیش کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی سفیر کو طلب کر کے اس سے اس امر کی وضاحت لیں کہ پاکستانی شہری کو سعودی سرزمین پر کس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔اگر وہ کسی نا پسندیدہ سرگرمی میں ملوث ہیں تو انہیں عالمی قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا ۔ یہ جبری حراست محض اس بنا پر عمل میں آئی ہے کہ زید حامد طالبان ،داعش اور اسلام دشمن دیگر طاقتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کھل کر بولتے تھے۔انہوں نے ہر فوجی آپریشن کے نتیجے میں افواج پاک کی حمایت کی۔

انہوں نے یمن پر سعودی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ ملک میں سرگرم طالبانی دہشت گرد قوتوں کی مخالفت سعودی حکومت کو ناگوار گزری ہے جس پر انہیں سزا دی جا رہی ہے جو سراسر جارحیت اور غیر منصفانہ طرز عمل ہے،انہوں نے کہا زید حامد سے ہمارے نظریاتی اختلاف ہیں لیکن ان کی گرفتاری پر ہمارا موقف اصولی ہے۔ اختلاف رائے ہر شخص کابنیادی حق ہے ، سعودیہ کو یہ استحقاق حاصل نہیں کہ وہ اس بنیاد پر کسی دوسرے ملک کے شہری کوسزا دے، سعودیہ کے اس عمل سے پاکستان کے ہر شہری کی تضحیک ہوئی ہے۔اس معاملے میں حکومت پاکستان کی خاموشی پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کونسلر رجب علی نے کہا ہے کہ سارے نظام پر نگاہ ڈالتے ہیں تو انسان، عام شہری اور جمہور اس نظام میں کہیں بھی نظر نہیں آتے، یوں لگتا ہے جیسے اس جمہوریت کے فریم سے جمہور غائب ہے اور باقی ریت ہی ریت ہے۔ حکومت کی کسی پالیسی ، منصوبہ بندی اور مستقل بینی میں بنیادی اکائی یعنی انسان، عام شہری اولین ترجیح نظر نہیں آتا ۔ کیا جمہوریت بغیر جمہور مضبوط ہوسکتی ہے۔ کیا کوئی سیاسی نظام عام شہری کو زندگی مہیا کیے بغیر پھل پھول سکتے ہیں، انسان کو زندہ رہنے کے لیے کچھ بنیادی ضروریات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ ضروریات حکومتی ترجیح نہ ہوں تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے اور پھر زندگی کا وہی حشر ہوتا ہے، جوکراچی میں ہوا۔ گرمی کی لہر چلی ، آسمان سے آگ برسی، جب زمین و آسمان دونوں تندور بن گئے تو زندہ رہنے کے لیے بجلی ، پانی کی ضرورت تھی حکومتی سائباں اور سائے کی ضرورت تھی ۔ جب دونوں ضروریات مہیا نہ ہوئیں تو انسان مرنے لگے یوں جیسے خزاں میں درختوں کے پتے گرتے ہیں۔ لوگ گرمی لگنے سے سٹرکوں پر تڑپ تڑپ کر مر گئے، جو سائے، ہوا اور پنکھے کی تلاش میں سرگرداں زندگی کی بازی ہار گئے۔ یہ غریب، بے سہارا اور محروم طبقوں کے نمائندے تھے ۔ امرا نے لوڈ شیڈنگ ہوئی تو جنریٹر چلا لیے ، ائیر کنڈیشنر آن کر لیے اور ٹھنڈے مشروبات سے گرمی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔کراچی پر گزرنے والے اس سانحے میں ریاست مکمل طور ناکام نظر آئی۔ اس بات سے کسی کو غرض نہیں ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی یا صوبائی حکومت کی لوگ مجموعی طور پر اسے ریاست کی ناکامی تعبیر کررہے ہیں۔


وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ N.F.Cایوارڈ میں بلوچستان کی غربت اور پسماندگی کو مد نظر رکھا جائے وسائل کی تقسیم میں آبادی کے ساتھ ساتھ رقبے کو بھی اہمیت دی جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ N.F.Cایوارڈ کے سلسلے میں چھوٹے صوبوں کے مطالبات کو بھی شامل کیا جائے ۔

درایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے شاہ نورانی، سارونہ اور گرد و نواح میں قحط اور سیلابی ریلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلابی ریلے کے متاثرین کے گھروں کی تعمیر اور مالی نقصانات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کرے ،انہوں نے مختلف فلاحی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ کھلے آسمان تلے بیٹھے افراد کی مدد کو پہنچیں۔

درایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سالانہ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں جماعۃالدعوۃ بلوچستان کے امیر مولانا مفتی محمد قاسم، جماعت اہل سنت بلوچستان کے رہنماء سید حبیب شاہ چشتی، جمیعت اتحاد العلماء بلوچستان کے صدر قاضی فخر الدین ،پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ارباب ہاشم کانسی، سردار اکبر خروٹی کو دعوت دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد و اتفاق کے ذریعہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے عزائم ناکام بنا سکتی ہے، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد میں پوری امت مسلمہ متحد ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انتظامیہ ماہ رمضان کے دوران پولیس کے گشت کے نظام کو بہتر بنائے۔تمام اضلاع میں متعلقہ تھانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ نماز و تراویح کے اوقات اور مذہبی تقریبات کے دوران سیکورٹی کے معاملات پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ انیس رمضان المبارک سے حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں ملک بھر میں مجالس و جلوس کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ ان ایام میں امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کی سیکورٹی کا قبل از وقت جائزہ لیتے ہوئے موثر اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔دہشت گرد ملک میں بد امنی پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ایسی صورتحال میں انتہائی چوکس رہنا ہو گا تا کہ دشمن کا کوئی وار کارگر ثابت نہ ہو سکے۔علامہ اصغر عسکری نے حکومت پنجاب اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقعہ پر مجالس و جلوس کے پروگراموں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن نواز حکومت کے ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے شریف برادران سے بڑا آمر اس ملک میں کوئی نہیں ہے جس کے اشاروں پر نہتے لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا جاتا ہے ،اور ظلم و بربریت کے مجرم کو انعام میں دوبارہ وزارت کی کرسی پر بٹھا دیا گیاہے مجلس وحدت مسلمین شالیمار ٹاوُن کے عہدیداران کے تقریب حلف برداری سے خطاب میں علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اقدامات اس کا گھیرہ تنگ کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب ان ظالم حکمران کے خلاف عوام گھروں سے ایک بار پھر باہر نکلے گی انہوں نے کہاکہ فوری طورپر متاثرہ افراد کی رضامندی کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو کہ صاف شفاف تحقیقات کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ مل کر ظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے آج بھی وہ پاکستان عوامی تحریک کے صاف شفاف تحقیقات کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، موجودہ بے حس حکومت سے عوام کو انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے تاہم وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وہ وقت ضرور آئے گا جب ظالم اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ کویت میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی مسجد میں ایک سعودی شہری نے خود کش حملہ کیا جس کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی، اس خود کش حملہ کا مقصد کویت میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنا تھا مگر وہاں کے عوام میں نہایت مثبت رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے، کویتی عوام کی جانب سے ہر سطح پر اس واقعہ کی نا صرف شدید مذمت کی جارہی ہے بلکہ اس خود کش حملہ کو کسی ایک فرقہ کے افراد پر نہیں بلکہ اسلام پر حملہ قرار دیا گیا ،جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اس وقت سماجی ویب سائٹس اور گلی بازاروں میں نہ صرف اس واقعہ کے خلاف شدید رد عمل دیکھنے میں آرہاہے بلکہ شیعہ سنی عوامکی جانب سے عملی اقدامات بھی سامنے آرہے ہیں اور خون کے عطیات دیے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف متحد ہونا نہایت اہم ہے جس کی حالیہ مثال کویت میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خود کش حملہ آور کا سعودی شہری ہونے نے ایک بار پھر سعودیہ عرب میںدیگر مکاتب فکر کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے، آل سعودکو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے جن کے باعث اس وقت مسلمانو ں کا پوری دنیا میں پانی کی طرح خون بہایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جدوجہد کی جائے ورنہ کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں رہے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خواہر تحسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ماہ مبارک رمضان روز جمعہ امریکی و سلفی اسلام کے پیروکاروں کا حالت سجدہ میں اسلام ناب محمدی کے پیروکاروں کو خون میں نہلا دینے کا عمل جہاں داعش،القاعدہ کی بربریت پر مبنی سوچ کا مظہر ہے وہاں پوری ملت اسلامیہ کو باطل و حقیقی اسلام مخالف قوتوں کے خلاف یکجا کردینے کا باعث بنا ہے جس کا حقیقی مظاہرہ سنی و شیعہ کو یت کے مسلمانوں نے عملی یکجہتی کا اظہا رکر کے کیااسلام کا نقاب اوڑھے اسلام مخالف قوتوں کو صرف اور صرف ملت اسلامیہ اتحاد اور شجاعت کی قوت سے لیس ہو کر ختم کر سکتی ہے ۔سجدوں میں خون میں نہانا سنت شبیری و حیدری ہے یہ جذبوں کو تو انا تر کر سکتی ہے کم نہیں شہداء کویت یقیناً بلند مقام پر فائز ہوں گے اور ان کے خانوادگان ہمارے لئے باعث برکت ہیں۔کویت کے مظلوم شیعہ نمازیوں کا خون مسلمانوں کی بیداری اور داعش کی نابودی کا باعث بنے گا۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت  کے ایک غریب اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی بی بی سلیمہ مجلس وحدت مسلمین کےپلیٹ فارم سے رکن صوبائی اسمبلی نامزد ہونے والی پہلی خاتون قرار پائی ہیں، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی مجموعی تعداد 3ہو گئی،بی بی سلیمہ انتہائی ہونہار، قابل خاتون  ہو نے کے ساتھ ساتھ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، جن کے ممبر اسمبلی بننے سے ایم ڈبلیوایم نے ثابت کردیاکہ الہیٰ جماعت میں منصب ، شہرت اور دولت نہیں بلکہ کردار ، سیرت اور قابلت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree