The Latest

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے پشاور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو مارنا کھلی سفاکیت اور بربریت ہے، یہ درندہ صفت دہشت گرد امن اور روشنی کے چراغوں کو بجھا دینا چاہتے ہیں، یہ بربریت پسند اور سفاک لوگ نہیں چاہتے کہ علم کی روشنی پھیلے اور یہ دیس ترقی کرے، دین کے نام پر اس طرح کی گھناونی کارروائی اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی قبیح سازش ہے، جہاں یہ واقعہ قابل مذمت ہے وہاں ان دہشت گردوں کو پروان چڑھانے والے بھی قابل مذمت ہیں، پوری دنیا میں علمی مراکز کو آباد کیا جاتا ہے لیکن اسلام کے دشمن یہ جاہل لوگ علمی مراکز کو بھی ویران کرنا چاہیے ہیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کے لخت جگر آج ان سے جدا کر دیئے گئے، خدا تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے بزرگ عالم دین ، چیئرمین شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم حجتہ السلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،  اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی، ضلع سیکریٹری جنرل ملیر سید احسن عباس ، ضلعی پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس، ضلعی رابطہ سیکریٹری سعید رضااور ضلعی سیکریٹری تبلیغات رضا حیدربھی موجود تھے، ناصرشیرازی نے علامہ صلاح الدین کو سیاسی شعبے کی فعالیت اور قومی سیاسی صورتحال اور مجلس کے کردار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جبکہ قومی اور بین الاقوامی حالات و واقعات بھی بات چیت ہوئی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے ناصر شیرازی کی سیاسی شعبے سے وابستہ اہم ایشوز پر توجہ مرکوز کروائی، بعد ازاں ناصر شیرازی نے وحدت ہاوس ملیر کا بھی دورہ کیا جہاں ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پشاور میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور دیگر شہداء کے لئے کل بروز بدھ شام 5 بجے دعائیہ تقریب کا اہتمام ہوگا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،علامہ سید احمد اقبال رضوی،علامہ حسن ہمدانی ،علامہ مبارک علی موسوی،علامہ سید جعفری موسوی ودیگر علمائے کرام شریک ہونگے دعائیہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علما بھی شریک ہونگے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا طالبان اور داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ اسلام دشمنوں کا ایجنٹ ہے جو جہاد کے نام پر دنیا میں فساد برپا کر رہے ہیں، علامہ شہیدی نے کہا آج قوم اس دانشور کا گریباں پکڑلیں جو داعش کی دفاع میں مقامی اخباروں میں کالم لکھ رہے ہیں اور اس کو بھی شامل تفتیش کیا جائے آیا یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے وفد نے   پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کراچی اور  منھاج القرآن شعبہ خواتین کراچی کےمرکزی پروگرام ''  ثانی زہرہ سیدہ زینبؑ کانفرنس'' میں ایک وفد کی صورت میں خصوصی شرکت کی. وفد میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن سے خواہر عتیق، خواہر زرین، خواہر نایاب، خواہر نورین اور خواہر کبرا شامل تھیں.اس پروگرام میں مدعو کرنے کے لیے خصوصی طور پر '' پاکستان عوامی تحریک کراچی'' اور ''منھاج القرآن کراچی'' کی شعبہ خواتین نے ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی سے ڈویژن آفس میں خصوصی ملاقات کی تھی اور شرکت کی دعوت دی گئی تھی. National auditorium میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی آمد پر انکا پرُ تپاک استقبال کیا گیا اور خصوصی طور پہ خوش آمدید کہا گیا.اور اس بات کی افادیت پرزور دیا گیا کہ انشاء اللہ آگے بھی اس طرح ایک دوسرے کے پروگرامز میں شرکت کی کوشش کو یقینی بنائیں گے.

وحدت نیوز (دینہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کا اجلاس زیر صدارت علامہ راجہ محسن علی سیکرٹری جنرل ضلع جہلم ہڈالہ سیداں میں ہوا۔جس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر ظفر چشتی نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ضلع میں یونٹ سازی اور ملتان میں ہونے والے دو روزہ تربیتی ورکشا پ میں شرکت کی حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں برادر نجم الحسن ،برادر سید تصو ر شیرازی ،سید امجد حسین ،اور سیکرٹری تنظیم سازی جہلم کے علاوہ دیگر اراکین نے شرکت کی۔بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی بردار ظفر چشتی نے اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل سوہاوہ کا دورہ کیا۔او ر تحصیل سوہاوہ کے مومنین سے ملاقات کی او ر ایم۔ڈبلیو۔ایم تحصیل سوہاوہ کی کابینہ تشکیل دینے پر مشاورت کی۔اجلاس میں مولانا افتخار حسین خطیب جامع مسجد سہالہ ،شیخ محمد علی ،سید احسن نعیم کاظمی ،سید شاہد حسین شاہ،ظہیر حسین و دیگر برادران نے شرکت کی۔مومنین نے جلد تحصیل کابینہ بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب ثقلین نقوی اور سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے جو دہشت گرد ہے، قاتل ہے، دہشت گردوں کے حامی ہیں وہ تو کھلے پھرتے ہیں لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری جو عالمی امن کا سفیر ہے اُس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا پاکستان کی تاریخ سیاہ واقعات میں شامل ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکمران قانون اور پولیس کو ذاتی مقاصد اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر کے زیادہ عرصہ اپنے اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری پاکستان میں مظلوموں کی آواز ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف کاروائی دراصل مظلوموں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے لیکن پاکستان کی قوم اب جاگ چکی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتار کی پُرزور مذمت کرتی ہے۔ اگر حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے کیوں کہ علامہ طاہرا لقادری لاکھوں لوگوں کی دلوں کی آواز ہیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لَلہ انٹر چینج ہنگامہ آرائی کیس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے کر ان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، جبکہ دوسری جانب عوامی تحریک کے چھہتر کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج چوھدری عبدالقیوم نے لَلہ انٹر چینج ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سمیت 10کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ طاہرالقادری پاکستان میں جہاں ملیں گرفتار کر لیا جائے، عدالت نے 76 ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے یوم شہداء کے موقع پر 10 اگست کو لَلہ انٹر چینج پر پولیس کے ساتھ جھڑپ کا مقدمہ عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز (سانگھڑ) چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ سانگھڑ سے برآمد ہونے والے جلوس کو پولیس و رینجرز نےبلاجواز روک لیا، پرمٹ شدہ جلوس میں رکاوٹ ڈالنے کا سبب کالعدم تکفیری گروہوں کی پشت پناہی تھی،جبکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے آٹھ مومنین کو بلاجواز گرفتار کر لیا،  ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی اور ضلعی سیکریٹری جنرل فیض محمد نے پولیس اور رینجرز کی جانب سے جلوس عزا میں رکاوٹ اور مومنین کی بلاجواز گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ، عالم کربلائی کا کہنا تھا کہ اس ایام عزا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزاداری کے اجتماعات میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی ہیں ، مختلف اضلاع میں مومنین کو پابند سلاسل کیا گیا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، سندھ حکومت پولیس میں موجود کالی بھڑوں کا سفایا کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے شعبہ تربیت کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی وتنظیمی معرفت ولایت ورکشاپ فیصل آباد کی بجائے ملتان (جامعہ شہید مطہری) میں مورخہ 26,27,28 دسمبر کو منعقد ہوگی۔ صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے مسئول زاہد حسین مہدوی نے کہ''اسلام ٹائمز''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں مختلف، روحانی، اخلاقی اور حالات حاضرہ کے عنوانات پر علمائے کرام، سینیئر بردران اور قائدین خطاب کریں گے۔ تربیتی ورکشاپ میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے کارکنان شریک ہوں گے۔ زاہد مہدوی کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں مرکزی کابینہ کے علاوہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی خصوصی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ ورکشاپ پہلے فیصل آباد میں منعقد ہونی تھی لیکن بعد میں اس ورکشاپ کو جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں منتقل کردی گئی۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خوا کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پشاور جیل میں قید شیعہ اسیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ایک قیدی کے لئے مختص قید خانے میں کئی اسیروں کو ایک ساتھ رکھا جا رہا ہے، اس کے علاوہ HIVکے مریضوں کو بھی تین قیدیوں کے سا تھ رکھا گیا ہے ۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں انہوں کا کہناتھا کہ وزیر جیل خانہ جات اس حوالے سے پوری نوٹس لے اور قیدیوں کے مشکلات کا  ازالہ کیا جائے ماضی میں شیعہ اسیروں ہر شدت پسندوں کے طرف سے حملوں کے واقعات بھی رونماء ہوچکے ہیں قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا صوبائی حکومت پشاور جیل کے سپریڈنٹ جو کہ شیعہ اسیروں کے ساتھ تعصب کی بنیاد پر ذیادتی کر رہے ہیں انکا قبلہ درست کیا جائے  قیدیوں کے بھوک ہڑٹال ختم کرانے کی حکومت نوٹس لیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree