The Latest
وحدت نیوز (سکردو) ایم ڈبلیوایم ہر ظالم کے خلافہے اور ہرمظلوم کی حمایت کرتی ہے اور اسی مقصدکے حصول کے لئے وجود میں لائی گئی ہے اور شروع دن سے اب اپنے اسی ہدف کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے ترجمان فدا حسین نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا الیکشن کی رات تک مذہبی جماعت کے رہنماوں کی مدد لینے والے کو مذہبی جماعتوں کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ جن کی سیاست ہمیشہ لوٹا کریسی، ذاتی مفادات کا تحفظ رہا ہے جولوگ دھاندلی اور مذہب کا استعمال کر کے الیکشن میں کامیاب ہوئے آج وہ مذہبی جماعتوں کے طرز سیاست پر اعتراض کر رہے ہیں ۔ وہ بتانا پسند کریں گے کہ چار عشروں پر مشتمل انکے طرز سیاست سے چند ٹھیکیداروں کے علاوہ عوام کو کیا فائدہ پہنونچا ہے اوراس نے علاقے کے مفادات کا کتنا تحفط کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان ہمارے لئے دیگر تمام جماعتوں کی نسبت قابل احترام ہے ۔روش اور طرز سیاست میں اختلاف کے باوجود ہمارا ہدف ایک ہی ہے ، دھاندلی سے جیت حاصل کرنے والے ن لیگی اپنے اخباری بیانات کے ذریعیہمیں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی طور پر کامیاب نہیں ہوگی
وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری کی نظر بندی عدالتی حکم کے بعد کالعدم قرار تین ماہ بعد رہا کردیئے گئےہیں ، تفصیلات کے مطابق اخلاق الحسن کو تین ماہ قبل سولہ ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا تھا جن کی بلاجواز نظر بندی کو ایم ڈبلیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی نے عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد فاضل عدالت نے اخلاق الحسن بخاری با عزت رہا کرنے کا حکم سنا دیا ، جھنگ جیل سے رہائی کے وقت استقبال کے لیئے جمع ہونے والے سینکڑوں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اخلاق الحسن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ہم کل بھی صدائے حق کے علمبردار تھے اور خون کے آخری قطرے تک رہیں گے۔
وحدت نیوز (خپلو) گزشتہ ہفتے کویت کی مسجد امام صادق ؑ میں ہونے والےخودکش حملے کےنتیجے میں شہید ہونے والے ایک پاکستانی نمازی غلام حسن کی نماز جنازہ بلتستان کےتحصیل خپلو میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی زیر اقتداء ادا کردی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ ماہ مقد س میں حالت نماز میں شہادت نوش فرما کر غلام حسن نے سیرت امام علی ؑ کی عملی اتباء کی ان کی شہادت پورے خاندان کیلئےباعث صد افتخار اور صد شکر ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم ڈبلیوایم اسلامی تحریک پاکستان سمیت تمام اسلامی وغیر مسلم جماعتوں اور مسالک کے کا احترام واجب سمجھتی ہےاور سب کے ساتھ اتحاد وبھائی چارے کی حامی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان برادرملی جماعت ہے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازشوں کا تصور بھی نہیں کرسکتے، آئی ٹی پی کے اراکین اسمبلی نے جذبات میں آکرمجلس وحدت پر الزام لگا دیا،چند غیر نظریاتی افراد نے سارا ماحول آلودہ کردیا ہے،قومیت اور دیگر مسائل کودرمیان میں لاکرمذہبی جماعتوں کے سرمیان دراڑڈالنے کی کوشش کی جارہی ہیں مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتےہم آئندہ بھی ماضی کی طرح قومی اتحاد ویگانگت کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے،جی بی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کیلئے اسلامی تحریک نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہی نہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کے لیئے ان کے پاس تمام کے تمام تین امیدوار تیار تھے ،ایسی صورت حال میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ان کے رویے سے بدظن ہوا،اپوزیشن لیڈر کا انتخاب جمہوری انداز میں ہواکسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی عمل میں نہیں آئی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم حکومتی نا اہلی کے باعث اکثر امراض علاج سرکاری اسپتالوں میں ممکن نہیں جس کے باعث لوگ نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نجی اداروں میں مریضوں کی کھال اتاری جارہی ہے جبکہ غریب افراد کا مفت علاج کرنے کا دعویٰ کرنے والے ملک کے معروف کینسر اسپتال کا معیار بھی نہایت گر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی شخص کینسر کا علاج کروانا چاہتا ہے تو پہلے اس کو مہنگے ترین ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں جوکہ ایک عام آمی کی پہنچ سے دور ہیں اس کے بعد مشکل ترین مراحل سے گزر کر اس کو داخلہ ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر افراد کو داخلہ دینے سے ہی انکار کر دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے پاس ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں رہتا۔ علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ اپنے ذکوٰة اورعطیات ایسے اسپتالوں اور اداروں کو دیے جائیں جوکہ مریضوں کا علاج کریں ناکہ ان کاانکار کردیں۔ زکوٰة کی ادائیگی کے فریضہ میں نہایت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ زکوٰة کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتاایسا نہ ہوکہ آپ خدا کی رضا اور خوشنودی کے لئے زکواۃ نکالیں اور وہ کسی دہشت گرد تنظیم، کسی نام نہاد فلاحی ادارے کے ہتھے چڑھ جائے۔ فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد بینک کے ذریعہ زکوٰة دینا اسی لئے جائز نہیں سمجھتے تاکہ زکوٰة دینے کا یہ فریضہ انسان اپنے ہاتھ سے سرانجام دے اور وہ مستحق تک پہنچ جائے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مہنگائی ،بے روزگاری ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پروفاقی حکمرانوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر ظلم ہے،ن لیگ کی حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے کچھ بھی کر گذرنے کو تیار نظر آتی ہے،کاروباری لوگ ملک کو نہیں چلاسکتے،عوام بجلی کی عدم دستیابی سے لقمہ اجل بن رہی ہے،ایسے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی خوشنودی کے لئے حکومتی اداروں کی نجی کاری اور ہزاروں مزدورں کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دینگے،زرعی،معدنی،آبی،اور ہر طرح سے قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان کو نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے برباد کر کے رکھ دیا ہے،شریف برادران اور زرداری ٹولہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،جب تک ان دونوں خاندانوں کے خلاف بے رحمانہ احتساب نہیں ہوتے ،ملک سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ناممکن ہے،پاکستانی عوام اب اس دو خاندانوں کی سیاست سے تنگ آچکی ہے،ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو خونی انقلاب کو کوئی روک نہیں سکے گا۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین دیگر ملی تنظیمات کے ساتھ ملکر آمد جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائے گی، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے بعد از نماز جمعہ ریلیز کا انعقاد کیا جائے گا، اس یوم القدس کے موقع پر کشمیر ،یمن اور برما کے مظلوم مسلمانوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت ہاوس مظفرآباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر سال کی طرح اس سال بھی 22رمضان المبارک کو یوم القدس بھرپور جوش کو خروش سے منائے گی، فلسطین کا مسئلہ اسلامی مسئلہ ہے، قبلہ اول کی آزادی تک ہم مظلوم و محکوم فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، سڑکوں پر آکر مردہ باد امریکہ و نامنظور نامنظور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگاتے رہیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ ریلیز میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنا شرعی فریضہ ادا کریں ، ہر پیر و جوان ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرے ۔قبلہ اول صہیونی طاقتوں کے قبضے میں ہے ، اس کی آزادی کے لیئے جو جسطرح سے کردار ادا کر سکتا ہے کرے۔مسلم حکمراں ہر اس امر پر خاموش ہوتا ہے جہاں مظلوم مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہا ہو۔ اپنے اقتدار کی خاطر تو ہر قدم آگے بڑھنے کو تیار ہوتا ہے ، قبلہ اول کی آزادی کے لیئے اگر مسلم ممالک متحد ہو جائیں تو ہر گز اسرائیل کا قبضہ برقرار نہیں رہ سکتا، بلکہ اسرائیل کا ناپاک وجود بھی دنیا کے نقشے سے ختم ہو جائے گا۔ علامہ تصور جوادی نے کہا کہ اس مرتبہ یوم قدس مقبوضہ کشمیر، برما و یمن کی مظلوم عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کے لیئے منایا جائے گا۔ مسلم حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو للکارا جائے گا۔ اسرائیلی و امریکی پرچم نذر آتش کیئے جائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ تمام ضلعی ہیڈاکوارٹرز میں بعد از نماز جمعہ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بعض اضلاع میں دو دو جگہوں سے ریلیز کا اہتمام کیا جائے گا۔ مظفرآباد میں بھی مرکزی ریلی زیر اہتمام آئی ایس او آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ سے نکالی جائے گی ، جو عزیز چوک پر اختتام پذیر ہو گی، جہا ں قائدین خطاب کریں گے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 2کوئٹہ سید آغا رضا کے خصوصی فنڈ سےکوچہ نور یاسین ، میکانگی روڈ ،آرچر روڈ اور پرنس روڈ میں کونسلر عباس علی اور دیگر کونسلرز اسلم رند , سلیم قریشی اور نعیم کاکڑ کے زیر نگرانی اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا کام جاری ہے،واضح رہے کہ کوچہ نور یاسین ، میکانگی روڈ کے علاقے سے شہادت مولائے کائنات امام علی ؑکا جلوس گذرنا ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بے حد ضروری تھا۔
وحدت نیوز (لاہور) رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ حسن ہمدانی نے کہا ہے کہ داعش کی حماس کو حالیہ دھمکی اسرائیل کے ایماء پر گیدڑ بھبھکی کے سوا کچھ نہیں۔ حماس کی تاریخ شہداء کے مقدس خون سے سنہری حروف میں تحریر ہے۔ حماس نے آج تک اپنے کلمہ گو بھائیوں کو زندہ جلایا اور نہ ہی اولیاء خدا کے مزارات کو منہدم کیا۔ مسلمان بہنوں کی حرمت کو پامال کیا اور نہ ہی کعبہ کو گرانے کی دھمکی دی۔ شعائر اسلام کی حرمت کو پامال کرنے جیسے قبیح افعال کبھی انجام نہیں دیئے۔ دنیا کے کروڑوں افراد نہ صرف حماس کے لئے دعاگو ہیں بلکہ آزادی القدس کے لئے ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حماس کی اسرائیل کے خلاف حالیہ مقاومت حماس کی خدا کے لئے قیام کی زندہ تصویر ہے، جس میں انہوں نے دشمن کے دانت کھٹے کئے۔ اس جمعۃ الوداع کو پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان سڑکوں پر آکر القدس کی آزادی اور حماس کی حمایت میں امریکہ و اسرائیل اور ان کے لے پالک سعودی عرب کے پٹھو داعش، طالبان، النصرہ اور القاعدہ جیسوں سے اظہار برائت کرکے اپنے خدا کی رضائیں حاصل کریں گے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالم اسلام کے لئے ایک ناسور کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، گذشتہ روز امدادی جہازوں کو روک کر امدادی اشیاء کو غزہ کے محصورین تک نہیں جانے دیا گیا، جو کہ عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ لیکن اقوام عالم، اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے محلہ طوطل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کے لئے باہر نکلے۔ اُنہوں نے اہل ملتان سے اپیل کی کہ یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔