The Latest

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ہزاروں افراد نے شہداء کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے دن ہزاروں لوگوں نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الدلوہ میں شہداء کے تشییع جنازہ میں شرکت کی۔ تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والے ملک کے مختلف علاقوں اور بحرین کے بعض علاقوں سے آئے ہوئے تھے۔ ان افراد نے اپنے ہاتھوں میں شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ اتحاد بین المسلمین پر تاکید کر رہےتھے۔ واضح رہے کہ پیر کے دن نقاب پوش مسلح حملہ آوروں نے حضرت امام حسین ع کے عزاداروں پر حملہ کر کے سات عزاداروں کو شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں متعدد بچے بھی شامل تھے۔ سعودی عرب میں عزاداران امام حسین ع پر یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گيا کہ جب اس ملک کے حکام حکومت کے خلاف کۓ جانے والے کسی بھی اعتراض کو برداشت نہیں کرتے ہیں اور وہ ہر طرح کے احتجاج کو سختی سے کچل دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہےکہ اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں تیس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی موجود ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی ) معروف بزرگ عالم دین حجتہ السلام علامہ شیخ غلام عباس رئیسی نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے منعقدہ فکری نشست بسلسلہ دوسری برسی شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی اصلاح کا کام ذاتی اصلاح سے قبل ممکن نہیں ، تنظیم کو ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہونا چاہئے، تنظیم بت بن جائے تو بجائے فائدے کے تقصان کا سبب ہوتی ہے،معاشرے پر حاکم بد بخت افراد قوم کے اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں ، قوم با شعور ہو تو خود قیادت کا انتخاب کرتی ہے، انہوں نے شہید آغا آفتاب اور انکے رفیق خاص شہید شاہد مرزا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایک بے لوث شخصیت کےمالک تھے،اپنے فن خطابت کو کبھی معاشی مقاصد کے حصول کا زریعہ نہیں بنایا ، شہید نہ فقط ایک ذاکر اہل بیت تھےبلکہ ایک انقلابی ذاکر اہل بیت تھے، شہید آغاآفتاب نے اپنے فن خطابت کو انقلابی انداز میں پیش کیا، شہید کی یاد کو زندہ رکھنا شہادت سے بڑا وضیفہ ہے،جنہوں نے ہمیشہ اپنے انقلابی انداز بیا ن سے قو م کے جذبے کو گرمائے رکھا۔نشست کے اختتام پر تمام حاضرین نے شہید علامہ آغا آفتاب حیدرجعفری اور شہید شاہد علی مرزا کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز (گلگت) خود کش حملوں کی تربیت دینے والے اور تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان کا تعلق گلگت بلتستان سے ہونے سے ثابت ہوا کہ گلگت بلتستان میں طالبان کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ ہم نے کئی بار حکام بالا کو علاقے میں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔ حکومت اور انتظامیہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کی بجانے طالبان کے خلاف بروقت کاروائی کرے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف تحریک طالبان کے نئے ترجمان کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے بلکہ خود کش حملہ بمباروں کی تربیت کرنے والے کا تعلق بھی گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔ ماضی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نتہا پسندوں کی ایک کثیر تعداد تحریک طالبان میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں وزیرستان کے تربیتی کیمپوں میں تربیت دی جاچکی ہے اور گلگت میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔جب سے وزیرستان میں آپریشن شروع ہوا ہے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پناہ لے رکھی جن کے خلاف کاروائی کرنے سے حکومت گبھرارہی ہے۔ سانحہ کوہستان، سانحہ لالوسر، سانحہ چلاس اور ننگا پربت میں غیر ملکیوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی تسلی بخش کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان دلخراش واقعات کے ماسٹر مائنڈزتاحال علاقے میں آزادی سے گھوم رہے ہیں۔ حکومت دباؤ میںآکر دہشت گردی کے خلاف ہونے والی آپریشن کو روکنے پر مجبور ہوئی ہے اور حکومت کی اس ناقاقص کارکردگی اور بزدلی کا فائدہ اٹھاکر گلگت بلتستان میں طالبان منظم ہورہے ہیں جو اس حساس خطے کیلئے بالخصوص اور پاکستان کے لئے بالعموم شدید خطرے کا باعث ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف پورے گلگت بلتستان میں آپریشن کیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کر دہ بیان میں علامہ سید ہاشم موسوی نے معصوم بچی سحر بتول کے قتل کو ایک ہفتے سے زیا دہ ہونے کے با وجود قا تلوں کی عدم گرفتا ری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصو م بچی کو چند درندہ صفت انسا نوں نے جس طرح اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اس پر پوری انسا نیت شرم سا ر ہے اور اس وا قعے نے ہر با ضمیر انسان کا دل دھلا کر رکھ دیا ہے اور معا شرے میں ایک بے چینی کی سی کیفیت پا ئی جا تی ہے کوئٹہ شہرمیں رونما ہونے والا اپنی نوعیت کا ایک انتہائی خطر ناک واقعہ ہے جس میں معصوم بچی کو گھر کے قریب سے اُٹھا یا جا تا ہے اور چند گھنٹوں کے بعد اُس کی لا س کچرے کے ڈھیر سے بر آمد ہوتی ہے ایسے میں انسا نی حقو ق کی تنظیموں اور سول سو سا ئٹی کو جا نب سے مو ثر آواز نہ اُٹھانا قا بل افسوس ہے حقوق بشر کے علمبر دا روں کو چا ےئے کہ وہ اس معصوم بچی کے سا تھ ہونے والی زیا دتی کے خلاف صدا ئے احتجا ج بلند کرے اور اُن سفا ک قا تلوں کو کیفر کر دا ر تک پہنچا نے میں اپنا کر دا ر ادا کرے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ صر ف معصوم سحر بتول اور اُس کے خاندان والوں کا نہیں ہیں بلکہ یہ اس شہر میں رہنے والے ہر بچی اور اُس کی فیملی کا مسئلہ ہیں کیونکہ اگر ان درندوں کے ہا تھو ں کو روکا نہیں جا تا تو یہ انسان نما دردندے بہت سے معصوم بچیوں کی زندگیوں سے کھیل سکتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو اس ظلم کے خلاف اُٹھ جا نا چا ےئے اور ایسے درندوں کو اُن کے منطقی انجا م تک پہنچا نا چا ےئے۔ا س حوالے سے حکومت اور قا نون نافذ کرنے والے اداروں پر بھا ری ذمے دا ری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسا ن نما جا نوروں کو جلد ازجلد گرفتا رکرکے اُن کو انصا ف کے کٹھرے میں کھڑا کریں اور اُنہیں سخت سے سخت سزا دے کر عبرت کانشان بنا ئے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی درند گی کا مر تکب نا ہوسکے۔انہو ں نے وزیر اعلی بلوچستان اور چیف جسٹس آف بلو چستان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کیس میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے قا تلوں کی گر فتا ری اور اس معصوم بچی سحر بتول اور اُس کی فیملی کو انصاف فر اہم کرنے میں مدد کریں۔

 

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم اقبال کے حوالے سے فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کی، نشست میں کارکنان اور کابینہ اراکین شریک ہوئے۔ فکری نشست سے خطاب میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کے محسن ہیں اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جو خواب دیکھا تھا بدقسمتی سے نااہل حکمرانوں کی ناقص طرز حکمرانی ہمیں اس کی مخالف سمت میں لے کر جا رہے ہیں، مغرب کے غلام حکمران اقبال کے پاکستان کے لئے رسوائی کا سبب ہیں۔ اقبال کے تصور پاکستان میں امن ،محبت ،بھائی چارہ اور برابری کا جو اصول دیا گیا تھا آج اس پر برعکس عمل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا درس دیا تھا ستم ظر یفی یہ ہے آج پاکستان کے نااہل حکمران کشکول لئے در در کا چکر کاٹ رہے ہیں اور مملکت خدادا دکے بیش بہا وسائل جو قدرت نے ہمیں نواز رکھا ہے اس پر اکتفا کرنے کے بجائے وطن کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے مغربی خونخوار اداروں کے ہاتھوں گروی رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کے پاکستان میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے شدت پسندوں کو کھلی چھٹی اور پرامن لوگوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، اقلیتی برادری کیساتھ جو سلوک یہاں ہو رہے ہیں کیا ہمیں اسلام اور شاعر مشرق نے یہی درس دیا تھا۔ سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ آج اس غیور ملت کو اقبال اور قائد اعظم جیسے ایک اور رہنما کی تلاش ہے جو اس مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کر کے دنیا کی رہبری کرنے کی صلاحیت دے۔ پاکستان کے سیاست دان اقبال اور قائد کے فکر کے امین نہیں بلکہ وہ اس ملک میں ذاتی مفادات اور لوٹ کھسوٹ کی حکمرانی کے خواہشمند ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ داعش کے حوالہ سے ریاستی اداروں کی روش بلی کو دیکھ کر آنکھیں موند لینے والی ہے، دنیا بھر کے خفیہ اداروں بشمول موساد اور سی آئی اے کا پہلے سے بلوچستان میں عمل دخل بہت بڑھ چکا ہے، خان آف قلات لندن میں بیٹھا ہوا ہے، ہماری ایجنسیاں بین الاقوامی طاقتوں کی ترجمانی کررہی ہیں نہ کہ ملکی مفادات کی۔ اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کا کہنا تھا کہ غیروں کو بچانے کے لئے ملکی مفادات قربان کر دیئے جاتے ہیں۔

 

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لشکر جھنگوی اور ایک نئی دہشت گرد جماعت غلامان صحابہ کو ہمارے اداروں کی طرف سےمکمل چھوٹ اور آزادی دی گئی ہے، انہیں بھرپور میڈیا کوریج دی جاتی ہے، شاید اتنی کوریج بلوچستان میں صدر اور وزیراعظم کو نہ دی جاتی ہو، زیادہ سے زیادہ پچاس ساٹھ لوگ ان کالعدم جماعتوں کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن انہیں اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پاکستان کی ایسٹبلشمنٹ اور ایجنسیوں کے بغیر یہ لوگ اتنا کھلم کھلا اور آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتے۔ رفیق مینگل کی جماعت غلامان صحابہ نے بلوچستان میں داعش کے حق میں بیانات دیئے ہیں جس کا اداروں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ حالانکہ داعش کو ان لوگوں کے حلقوں میں کوئی اچھا گروہ تصور نہیں کیا جاتا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر الزہرا کالج اسکردو کے زیراہتمام سانحہ کمنگو میں  جاں  بحق ہونے والے مرحومین کے چہلم کی تقریب میں شرکت کی۔ چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام علی (ع) کا دکھ اور غم یہ تھا کہ معاشرہ کہیں جاہل نہ رہ جائے، معاشرے پر کہیں ظلم و ستم حاکمیت نہ کرے، معاشرے میں ظلم حاکم ہو تو آئمہ (ع) غمزده ہوتے ہیں کیونکہ ظلم کی کوکھ سے یزید و شمر جنم لیتا ہے۔ پس ہمیں چاہیئے کہ معاشرے سے ظلم و ستم اور جہالت کا خاتمہ کریں۔ ہمارے ملک میں آخر کون ہوگا جو ظلم کی چکی میں پسے لوگوں کا درد ختم کرے گا؟ آج ملک میں طبقات ہیں، لاقانونیت ہے قانون کی حفاظت کے دعویدار خود قانون شکن ہیں جس کی مثال سانحہ ماڈل ٹاون ہے۔ عجیب ہے کہ گاڑیاں توڑنے والے کو سزا دلوائی گئی لیکن لاشیں گرانے والے آزاد ہیں۔ آخر کب کمزور لوگوں کو ان کا حق ملے گا، کب یہ تبدیلیاں آئینگی، کون لائے گا۔ ہم سب کو کوشش کرنا ہوگی جو کچھ کوٹ رادھا کشن میں ہوا وہ سراسر لاقانونیت اور جہالت ہے جو کچھ پولیس نے ایک ذاکر کے ساتھ کیا وہ بربریت اور لاقانونیت ہے۔

 

علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام جہاں معاشی طور پر، سماجی طور پر مجبور و محروم ہیں  وہاں یہاں کی عوام کو میدان علم میں  پیچھے دھکیلا گیا ہے، تعلیم کے سلسلے میں بھی محروم رکھا گیا ہے۔ تعلیم معاشرہ میں  بسنے والے تمام انسانوں  کا بنیادی حق ہے۔ ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرے لیکن ظالم حکمرانوں  نے غریب و مجبور عوام سے تعلیم کا حق بھی چھین لیا ہے۔ گلگت بلتستان کے تعلیم اداروں میں بدعنوانیاں عروج پر ہیں۔ یہاں کی نئی نسل کو معیاری تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں الزہرا کالج نے اس محروم خطہ میں نور علم پھیلانے کا جو بیڑا اٹھایا وہ نہایت مستحسن ہے خدا انکو مزید حوصلہ عطا کرے اور حالیہ امتحان میں  صبر سے سرفراز فرما۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجریا میں عاشورا کے جلوس پر خود کش حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے جس میں 15 عزادار شہید ہوئے، انہوں نے سعودی عرب میں جلوس عزاء پر دہشت گرد حملے اور پانچ عزاداروں کی شہادت کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں عاشقان اہلبیتؑ نے شھدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ حسینی تحریک اب باطل یزیدی قوتوں کے خلاف ایک عالم گیر تحریک میں بدل چکی ہے۔دھشت گردی کی فضا اور بم دھماکوں کے باوجود خاندان رسالت ﷺکے عاشقوں نے شھدائے کربلا کا غم منا کر یہ ثابت کر دیا کہ بم دھماکے حسینیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

 

انہوں نے مجموعی طور پرملک بھر میں ایام عزا ء اور عشرہ محرم کے پر امن انعقاد پر خدا کا شکر ادا کیا اور پولیس ، انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں ، اسکاؤٹس اورعوام کی پر خلوص کوششوں کی تعریف کی ، جس کے باعث ملک بھر میں امن قائم رہا، انہوں نے ملک بھر میں اہلسنت بھائیوں کے تعاون کو بھی سراہا جنہوں نے ہر جگہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کیا اور شیعہ سنی وحدت کی عملی تصویر پیش کرتے ہوئے، باہم مل کر نواسہ رسول ﷺ امام حسین عالیمقام ؑ کا غم منایا اور شہدائے کربلا کے مشن سے تجدید عہد کیا، انہوں نے میر پور خاص میں یزیدیوں کے ہاتھوں 2عزاداروں کی شھادت کو افسوسناک قرار دیا ۔

وحدت نیوز (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت اور ثقلین نقوی نے ملتان میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں پولیس کی تحویل میں طفیل حیدر کو ظلم بربریت کیساتھ قتل نے ثابت کر دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر موجود کالی بھیڑیں اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں یزیدیت مردہ باد کہنے کو توہین صحابہؓ کہہ کر اس مظلوم سید کو قتل کیا گیا یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ رونما کیا گیا جس میں گجرات انتظامیہ ملوث ہیں دشمن عاشورا پر دہشت گردی پھیلانے میں ناکام ہو چکے تھے اور وہ اپنے پلان بی کی تکمیل کے لئے اس ظلم و بریت کا سہارا لیا گیا۔ثقلین نقوی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایا گیا جس میں گجرات پولیس کے تمام ذمہ داران ملوث ہیں اس کا مقصد ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا طے شدہ منصوبہ کے تحت اے ایس آئی نوید فراز کو اس کا ٹاسک دیا گیا اور یہ شخص پہلے بھی شدت پسندوں کے لئے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اس کو یہ کہا گیا تھا کہ اس کو تفتیش کے دوران قتل کرنا ہے۔علامہ اقتدارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ہم اس المناک واقعے پر خاموش نہیں رہیں گے ان دہشت گردوں کو تھانوں میں پرٹوکول دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام عالم تک اس مظلومیت کی آواز کو پہنچائیں گے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی نسل کشی اور حکمرانوں کی خاموشی پردنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو مراسلے بھی جاری کریں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی دس روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں ، وہ دس روزہ دورے کے دوران ملتان میں جامع مسجد الحسین (نیوملتان)میں عشرہ ثانی کی مجالس سے خطاب کریں گے، علاوہ ازیں اس دورے کے دوران کہروڑپکا،میلسی اور لودھراں میں عوامی اجتماعات اور مجالس سے خطاب کریں گے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اعجاز حسین بہشتی روزانہ رات کو 9بجے جامع مسجد الحسین میں عشرہ مجالس عزاسے خطاب کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree