The Latest

وحدت نیوز (کوئٹہ) سردار اسحاق خان بوائز ہائی سکول کے کمپیوٹر لیب کا افتتاح ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کے دست مبارک سے کیا اس موقع پر کونسلر کربلائی رجب علی اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مسؤلین بھی شریک تھے،یاد رہے کہ آغا رضا نے سکول ہذا کے لیے کمپیوٹرز ، اسکینراور پرنٹرز اپنے فنڈز سے مہیا کیے تھے۔ آغا رضا نے مختلف جماعتوں کا دورہ کیا اور طلباء سے درس و تدریس اور سپورٹس کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ جماعت نہم کے طلباء نے تدریسی حوالے سے کہا کہ ہمیں مطالعہ پاکستان کی کتابیں ابھی تک اکثر طلباء کو نہیں ملے ہیں اور نہ مذکورہ کتابیں بازار میں دستیاب ہے ۔علاوہ ازیں سکول ہذا میں کھیل کے میدان نہ ہونے کہ وجہ سے طلباء مجبوراً انڈورز گیم کھیلتے ہیں اور انڈوز گیم کے لوازمات کا فقدان بھی ہے۔

آغا رضا نے طلباء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں گراونڈ کا سکول میں ہونا انتہائی لازم ہوتا ہے لیکن ہمارے علاقے میں زمین نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آرہے ہیں۔جسکی وجہ سے ہمیں یونیورسٹی اور ریزڈیشنل سکول کا پہاڑ کے دامن پر بنوانا پڑ رہا ہے۔ درسی کتابوں کے حوالے سے آغا رضا نے کہا کہ جب تک حکومت کتابوں کی بندوبست کرتے ہیں اس وقت سے پہلے میں آپ بچوں کے لیے مطالعہ پاکستان کے کتب کا فوٹو کاپیز سیٹ بنوانگا تاکہ تدریس کا تسلسل قائم رہے۔ علاوہ ازیں سیکنڈ ٹائم سکول ہذا میں طلباء کے لیے مفت انگلش لینگویج پروگرامزاور کمپیوٹرز کلاسز کا آغاز کروانگا تا کہ طلباء زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔اور طلباء کو نصیحت کی کہ پڑھائی میں خوب دل لگا کر پڑھے۔ جو بچہ میڑک کے امتحان میں 75%سے زیادہ مارکس لے گا تو میں اپنے فنڈ سے اس طالبعلم کے لیے لیپ ٹاپ لونگا چاہیے 100طالبعلم ہی کیوں نہ ہوں۔سکول ہذا کے اساتذہ صاحبان کے لیے الگ ملٹی میڈیا روم ، کینٹین اور چوکیدار کے لیے کمرے کی مرمت کا اعلان کیا۔ہیڈ ماسٹر کی طرف سے دیے گئے سکول ہذا کی ڈیمانڈ لسٹ پر جلد عمل درآمد ہوگا ۔ جن میں سکول ہذا کی چاردیواری کو مزید اونچا کرنا، سپورٹس سامان، لیبارٹری لوازمات اور سکول ہذا میں سائیکل اسٹینڈ کے لیے شیڈ بنوانا وغیرہ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہاہے کہ عوام کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، دونوں ادارے عام عوام کو تنگ کرتے ہیں عوام کو نہ ہی آسانی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے روک تھام کی کوئی مستحکم وجہ بتاتے ہیں، ان اداروں کو ملک اور عوام کے خدمت کیلئے بنایا گیا ہے نہ کہ انکے باگ دوڑ نکلوانے کیلئے، بہت سے افراد نادرا اور شناختی کارڈ آفس کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے نمائندے ایم پی اے آغا رضا صاحب نے یہ بات اسمبلی تک بھی پہنچایا اس حوالے سے ا سپیکر صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کیا اور جہاں تک ممکن تھا اس مسئلے کیلئے آواز بلند کیا مگر پھر بھی یہ محکمے اپنے کاموں سے بازنہیں آرہے ہیں ان دو اداروں کو عوام کے تکالیف کاکوئی احساس نہیں یہ صورتحال صرف اور صرف ہمارے شہر میں موجود ہے اداروں کا رویہ ملک کے دیگر علاقوں سے مختلف کیوں ہیں؟ عوام روز روز کے جنجال سے تھک چکے ہیں اور اس بات کی ضرورت ہے کہ عوام کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنایا جائے، عوام حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہوئے ملک کا پہیہ چلانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ مستحق ہے کہ انہیں ازیتوں سے نجات دلایا جائے اور انکے مسائل کا جلد از جلد نوٹس لیا جائے اور انہیں حل کیا جائے مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائند گی کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے درخواست کرتی ہے کہ عوام الناس کو تنگ کرنا بند کیا جائے اور ان کے مسائل کو حل کرنا شروع کر دیا جائے ، یہ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کے خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑے افسوس کی بات ہے کہ اس سے پہلے بھی اس مسئلے پر آواز بلند کرنے کے باوجود ابھی تک ان مسئلوں کو حل نہیں کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کے خدمت کیلئے میدان میں آئی ہے اور ہر میدان میں عوام کیلئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اپنے عوام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) علاقے میں خوشحالی اور انصاف کیلئے سیاسی قوت درکار ہے جس کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو حقوق دلوانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔لوگوں کی سیاست کے مفادات کے گرد گھوم رہی جبکہ ہماری سیاست کا محور عدل و انصاف کی فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر خانم سائرہ ابراہیم نے دورہ بارگو شروٹ کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ67 سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کوان کے بنیادی انسانی حقو ق سے محروم رکھا گیا اور اب یہ محرومی زیادہ دیر نہیں چلے گی اور وفاق کو تمام حقوق گلگت بلتستان منتقل کرنے پڑیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور اب یہ جنگ اسمبلیوں میں لڑی جائیگی۔8 جون تبدیلی کا دن ہے اور اس دن خواتین جوق درجوق حق رائے دہی کا استعمال کرکے علاقے کی قسمت تبدیل کرینگے اور برسوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ خواتین الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور 8 جون کردار زیبنی ادا کرتے ہوئے ظالم حکمرانوں کے خلاف خیمہ زن ہوجائینگے اور خیمے پر مہر ثبت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دینگے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ اورپولیٹیکل کور کمیٹی کی سفارش پر صوبہ سندھ کے لئے الیکشن سیل سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور بھر پور شرکت کو یقینی بنائے گی۔ الیکشن سیل کے سربراہی مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مقصود علی ڈومکی کریں گے، جبکہ سید علی حسین نقوی کمیٹی کے کوآرڈینیٹرہوں گے۔ اراکین میں برادر عبداللہ مطہری،اطہر لاشاری اور یار محمد شامل ہیں،یہ کمیٹی ، مرکزی پولیٹیکل کور کمیٹی کی زیر نگرانی ، سندھ میں مجوزہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق حکمت عملی، مضبوط اور اہل امیدواروں کے تعین، مناسب حلقوں کے انتخاب اور انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کا اجلاس کوٹلہ حاجی شاہ میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی کابینہ کے اراکین اور تحصیل مسئولین کے علاوہ صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری جنرل ضلع لیہ جمیل حسین خان کے استعفیٰ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور مشاورت کے بعد سید غلام سرور شاہ کی سربراہی میں 9 رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم لائرز ونگ کی تشکیل پر بھی بات چیت کی گئی اور سید شاہد رضا نقوی کو لائرز ونگ تشکیل دینے کا ٹاسک دیا گیا، صوبائی رہنماء علی رضا طوری نے کہا کہ بدلتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی حالات کے تناظر میں ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہورہا ہے، اور ضلع لیہ میں بھی ایم ڈبلیو ایم کو بھرپور طریقہ سے فعال کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر نوتشکیل شدہ کمیٹی کے اراکین نے بھرپور محنت سے فعالیت کرنے کا عزم ظاہر کیا، اور 31 مئی کو ضلعی شوریٰ کا اجلاس بلانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی) ڈاکٹر انور علی عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں،کراچی ڈاکٹر انور علی عابدی کا قتل دہشتگردوں کے خلاف جاری کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے ،آپریشن کے باوجود ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جن پر تشویش ہے کراچی گزشہ دنوں سماجی رہنما ڈاکٹر سبین محمود ،اسسٹنٹ پروفیسر یاسر رضوی،اور ڈاکٹر انور علی عابدی کی ٹارگٹ کلنگ قومی نقصان ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن ،مولانا احسان دانش ،علی حسین نقوی ،ڈاکٹر مدثر حسین نے ناظم آباد پاپوش نگر میں واقع عابدی کلینک پر ٹا رگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے ڈاکٹر انور علی عابدی کے قتل پر اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں منظم انداز سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور عوامی خدمت گزار وں اور اپنی پیشہ وارنہ ذمہ داری ادا کرنے والے مخلص لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا جن کا جانی نقصان نا قابل تلافی ہے دہشتگردی کے تمام واقعات شہر قائد کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ڈاکٹرز ،پروفیسرز،اور سماجی رہنماؤں کے قتل سے ملک و شہر کا امیج پوری دنیا میں خراب ہو رہا ہے جس کا منفی اثر معاشی حب کراچی پر براہ راست پڑھ رہا ہے ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے دہشتگردی کے ان تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ شہر قائد میں کالعدم جماعتوں کا نفوذ بڑ ھتا جا رہا ہے شہر قائد میں موجودکالعدم دہشتگرد جماعتوں کے دفاتر،رہنماؤں اور تکفیری مدارس کے خلاف کاروائی کی جائے جہاں سے مذہبی منافرت پھیلائی جاتی ہے اور ان دہشتگردوں کی افرادی و مالی مدد کی جاتی ہے ان کے خلاف پھر پور آپریشن کیا جائے اوران کی ریلیوں جلسہ جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ اس شہر میں امن و امان کی صورتحال مذید بہتر ہوانور علی عابدی کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور قاتلوں کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔رہنماؤں نے انور عابدی کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

دریں اثناء ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے سماجی رہنماء انجمن نوجوانان اسلام کے رکن ظفر آبادی کے بھائی ڈاکٹر انور عابدی کی نماز جنازہ مسجدو امام بارگاہ شاہ کربلا اولڈ رضویہ سو سائٹی میں ادا کر دی گئی جس میں سیکٹروں کی تعداد میں شیعہ و سنی عمائدین سمیت رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی نماز جنازہ کے بعد شرکا جنازہ نے جنازہ کے ہمراہ احتجاج و علامتی دھرنہ دیاجس میں مظاہرین نے دہشتگردی مردہ باد،یہ کس کا لہو یہ کون مرا بدماش حکومت بول زرا،شیعہ و سنی اتحاد ،امریکہ و طالبان مردہ با دکے نعرے لگائے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا بعد اذاں ڈاکٹر انور علی عابدی کے جسد خاکی کو جلوس کی صورت میں وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین کی گئی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم گلگت بلتستان کیلئے آئینی حقوق سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کا اعلان کریں ہم ن لیگ کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کر دیں گے، وفاقی حکومت کو چاہئے تھا کہ پیپلز پارٹی کے اصلاحاتی پیکج کو مزید بہتر بناتی، اضلاع کے اعلانات سے آئینی حقوق کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، جو حکمران گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے عوامی مطالبے پر توجہ نہیں دیتے ہمارے نزدیک  وہ کسی صورت محب وطن نہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس کے اس چیلنج نے ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

گلگت بلتستان کے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ  اتنا اہم اور بڑا اعلان خوش آئند ہے،ایم ڈبلیو ایم اسوقت تمام پارٹیوں میں بہتر پوزیشن پر ہے اسکے باوجود یہ موقف کہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے بدلے الیکشن میں نون لیگ کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے ایک ریکارڈ ساز چیلنج ہے، نون لیگیوں میں کوئی غیرت نامی چیز ہے تو اب  جواب آنا چاہئے ،گلگت بلتستان کے باشعورعوام  کو بھی اس بات کی قدر دانی کرنی چاہئے۔

وحدت نیوز(گلگت )آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبہ میں نواز لیگ کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی پیشکش کو قبول کے کے فوری گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 2009 میں پی پی پی کی جانب سے نیا سیٹ اپ دینے پرمختلف طبقوں نے حمایت کر کے انہیں حکومت سے نوازا ، اگر نون لیگ بھی پی پی پی کی طرح آئینی صوبے پر عمل کرتی ہے تو ہم عہد کرتے ہیں کہ علاقے بھر میں نون لیگ کی حمایت کر کے انہیں انتخابات میں کامیاب بنا ئیں گے ،آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کا متعبر اخبار علاقے کے دیرینہ اہم ایشو کے بارے میں مثبت اور غیر معمولی اہمیت کے حامل معاملے کو سامنے لایا ہے اس لئے نواز لیگ فوری طور پر ایم ڈبلیو ایم کے آفر کو قبول کر لینا چاہیے ۔

آغا راحت حسینی نے کہا کہ اگر نواز لیگ ایم ڈبلیو ایم کے پیشکش کو قبول کرکے تنازعہ حل کریں تو ہم انتخابات میں انکے حق میں مہم چلائیں گے ، آغا راحت الحسینی نے کہا کہ آفر معقول ہے تا ہم نواز لیگ کی دو سالہ کا رگردگی مایوس کن ہے اس لئے اس میں کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے کیو نکہ وفاق میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد اس علاقے کو کچھ نہیں ملا اور زبانی اعلانات کے ذریعے محض عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے نام پر قتل و غارت گری کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی،انقلاب مارچ کے اثرات گلگت بلتستان تک پہنچ چکے ہیں اور خطے میں بسنے والے اہل تشیع اور اہل تسنن ایک چھتری تلے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئرعباس مصطفوی نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی کے گلگت آمد کے موقع پر استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کو سرزمین گلگت آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ اتحاد و وحدت اور ظالم حکمرانوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادی کی انقلابی سوچ نے مظلوم و محروم طبقات کو ظالم حکمرانوں کے سامنے کھڑا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ جب اسلام آباد کی سڑکوں پر تھا تو گلگت بلتستان کے عوام بھی انقلاب مارچ کی حمایت سڑکو ں پر تھے اور اس انقلابی مارچ نے پاکستان کے عوام کو شعور اور بیداری عطا کی جس کے ثمرات آج پورے ملک میں ظاہر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مسلم لیگ نواز کی کوئی ہمدردی نہیں اور آنیوالے الیکشن میں فرار کے راستے تلاش کررہی ہے ، وحدت مسلمین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے لیگی قائدین کو بخار چڑھ گیا ہے اور الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے سرکاری مشینری کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے وحدت مسلمین کے کارکنان اور رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کا اتحاد جاری رہے گا اور مشکل سے مشکل مرحلے میں بھی یہ رشتہ قائم و دائم رہے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری مالیات رشیدعلی طوری نے کہاہے کہ ملت کی بقاء صرف اور صرف ہماری یکجہتی میں ہے۔ ایک کامیاب قوم کے لیے یکجہتی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس وقت ہمار ااولین فریضہ قوم کو یکجا کرنا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر قوم میں مختلف سوچ و فکر رکھنے والے افراد موجود ہوتے ہیں اور لوگ آپس میں کم و بیش فکری اختلافات رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں قوم کے فیصلے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھ کر کرنے چاہیے اور بلا تفریق ہر فرد کو اظہار رائے کا موقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ صوبے میں ترقی کا پیہ چلتا رہے اگر ہم اپنے آپس کے اختلافات کو سلجھانے لگ جائے تو شاید ہمیں قوم کی خدمت کا موقع نہ ملے ، ساری دنیا تیزرفتاری سے ترقی کی جانب روا ں ہے، لیکن ہم اپنے مسائل میں ہی الجھے ہیں، ایک دوسرے کے خلاف سازشوں سے ناصرف ایک جماعت کو بلکہ پوری قوم کا نقصان ہوگا، اگر کوئی جماعت واقعاً خدمت کی نیت سے آئی ہے تو ان پر فرض ہے کہ ملت کو اپنے ذات کے لیے نقصان نہ پہنچائیں اور یکجہتی کی طرف قدم بڑھا کر اپنی قوم دوستی کا ثبوت دیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree