The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی کی کاوشوں اور ذاتی توجہ کی بدولت صوبائی حکومت نے میجر نادر علی یونیوورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، انشاءاللہ بہت جلد ہی میجر نادر علی یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح ہو گا،رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، ایڈیشنل چیف سیکریڑی علی ظہیر صاحب، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ، سیکریڑی ہائیر ایجوکیشن اور میجر نادر علی نے خارتار مومن آباد میں نئی تعمیر شدہ عمارت کو " میجر نادر علی یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نام سے شروع کرنے پر اتفاق رائے کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ ایم پی اے آغا رضا کی ذاتی کاوشوں سے تین سال سے بند عمارت کو فعال کرنے اور عمارت کو یونیورسٹی آف بلوچستان کی تحویل میں دئیے جانے پر تمام اسٹیک ہولڈز میں مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملی۔علاوہ ازیں آغا رضا نے خصوصی اسپورٹس فنڈ سے ہزارہ فٹبال کلب کو پچاس ہزار کی گرانٹ کا چیک دیاجب کہ گورنمنٹ مومن آباد گرلز ہائی سکول کے فرش کی تعمیر کا کام آغا رضا نے اپنے خصوصی فنڈ سے شروع کروادیاہے۔

وحدت نیوز(لاہور)11مئی 2013ء ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران انجینئرڈالیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، ایم ڈبلیو ایم  لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی نے لاہور میں ہونے والے احتجاج کے انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  اجلا س میں ڈویژنل آرگنائزر شیخ عمران علی،سید حسین زیدی، رائے اسد علی،توصیف رضاسمیت ضلع لاہور کے دیگر مسئولین شریک تھے علامہ اسدی ی کا کہنا تھا موجودہ حکومت حکومتی امور کے ہر پہلو سے نا کا م رہے موجودہ حکمرانوں نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر الیکشن میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کی حل کی واحد اُمید پاک یران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباوُ میں آکر پس پشت ڈال دیا گیا ہے دہشت گردوں سے مذاکرات کے نام پر پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے تاریخ میں پہلی بار پاکستانی شہریوں کو عالمی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی اُن کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دہشت گردوں کی جنت چکا ہے خلیجی ملکوں کی دہشت گردانہ خارجہ پالسی کی بے جا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء ہے جبکہ خود حکومتی صفوں میں گروہ بندی عروج پر ہے علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ ملک کے محروم علاقے بدترین تنہائی کا شکار ہے جبکہ ریاسری کنٹرول ملک میں کہیں نظر نہیں آتا اقتدار ایک گھر کے اندر تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ سکیم اور یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور سیا سی رشوت کا بازار گرم ہے ملک میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے جو عوامی رائے کی عکاس ہے ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن خاموش نہیں رہ سکتے۔

وحدت نیوز(کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاوس سےجا ری کر دہ ایک بیان میں اس با ت پر ذور دیا گیا کہ صوبائی حکومت واسا ملازمین کی تنخوا ہیں جا ری کرے اُنکے تما م مشکلات کا ازا لہ کر ے اور اُنکے جا ئز مطا لبا ت کو فی الفور تسلیم کیا جائے ۔اُنھوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک کہ اکیسویں صدی جہاں دُنیا تر قی اور جدت کے منازل طے کر رہی ہے وہی ہما را ملک بجا ئے تر قی اور خو شحالی کے حکو مت کی کوغلط پا لیسوں کی بدو لت آئے دن نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں با لخصو ص کو ئٹہ سمیت پورا بلوچستان مسا ئل کا گھڑ بنتا جا رہا ہے کو ئٹہ شہر کہنے کو تو اس صو بے کا دا رلحکومت ہے مگر اس دا رالخلا فہ کے مسا ئل کو حل کرنے کیلئے صو بائی حکومت تو جہ دینے کی زحمت نہیں کر تی جسکی وجہ سے ہفتہ بھرشہر میں پا نی اور بجلی بند رہتی ہیں ۔ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے ایک سا ل کا عر صہ گزر رہاہے مگر تر قی اور خو شحالی سے متعلق اُنکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہے جو توقعات ان سے وابستہ تھی اُن پر پورا اُترنے میں بُری طرح نا کام ہو گئی ہے آج بھی عوام بنیادی ضرویات زندگی سے محر وم ہیں ۔ شہر ی کبھی پا نی کو،کبھی بجلی اور کبھی گیس کو تر ستے ہیں ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صو بائی حکومت عوامی مسا ئل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدا مات اُٹھا ئے اور عوام کو سڑکو ں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آج 11 مئی کا یہ احتجاج ظلم کے خلاف ہے، سنی شیعہ ملک پاکستان میں مظلوم اور حکومتی اداروں کی پشت پناہی دہشت گردوں کو حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ محسن علی نجفی نے راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پرایم ڈبلیوایم کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔ خصوصاً شام میں سعودی عرب کا گھناونا کھیل پوری دنیا پر آشکار ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ واضح کرتا ہے کہ دنیا بھر میں تکفیریت کا سرغنہ پاکستان میں بھی دہشت گردوں کو عوام پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ مظلوم عوام اور فوجیوں کے قاتل کسی قسم کی رعایت اور مذاکرات کے مستحق نہیں ہیں۔ ظالم قوتوں کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ آج حسینی شیعہ کے ساتھ حسینی سنی بھی بیدار ہوچکے ہیں، اب پاکستان حکمرانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں حسینی بن کر رہنا ہے یا یزیدی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیراعظم میان نواز شریف کے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستا ن کی معاشی شہ رگ ہے، ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مددگار یہ منصوبہ فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے، میاں نواز شریف کا دورہ ایران کے موقع پر منصوبہ جاری رکھنے کا عزم خوش آئند ہے، لیکن شاید ان کی کابینہ اس مسئلے پر کنفیوژن کا شکار ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی مسلسل ذہنی دبائوں کا شکار لگتے ہیں ،نواز حکومت کاامریکہ کی ایران پر عائدپابندیوں کو جواز بنا کر اس منصوبے سے فرار اختیار کر نا دانش مندی نہیں، ترکی ، آذربیجان ، ترکمانستان ، بھارت اور دیگر ممالک امریکی پابندی کو خاطر میں لائے بغیر ایران سے تجارت کر سکتے ہیں  تو پاکستانی حکومت کو کیا قباحت ہے، علامہ امین شہیدی نے مذید کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران سے نجات دلانے میں اگر کوئی معاون ثابت ہو سکتا ہے تو وہ ایران اور چین ہے، جو ممالک پاکستان پر گیس پائپ لائن منصوبے پر  عمل درآمد میں رکاوٹ بن رہے ہیں  وہ نا تو پاکستان کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستانی عوام کے ، تمام محب وطن سیاسی و مذہبی قوتوں کو مسلم لیگ ن کی حکومت پر دباو ڈالنا چاہیئے کہ اس وطن دوست منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسکردو)2012 ء میں بابوسر کے مقام پر دہشتگردوں نے گلگت بلتستان کے درجن سے زائد مسافروں کو خون میں نہلایا دیا، تو اس افسوسناک واقعے کے خلاف جی بی بھر میں احتجاج کئے گئے۔ اس سلسلے میں خپلو میں بھی دہشتگردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت دفعات عائد کرکے پرچے کاٹے گئے۔ دو سال کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت دہشت گردوں کو تو گرفتار نہ کرسکی، لیکن دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے چار بے گناہ جوانوں  کو گرفتار کرکے اسکردو جیل بھیج دیا۔ تین روز کے بعد ان جوانوں کو ضمانت پر رہائی ملی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے رہائی کے موقع پر جوانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے۔

وحدت نیوز(لاہور)11 مئی کو پاکستان کے باشعورعوام نے سڑکوں پر نکل کر اقتدار پر دھاندلی کے ذریعے قابض حکمرانوں کیخلاف اظہار بیذاری کر کے ثابت کیا کہ موجودہ حکمران عوامی حق رائے دہی سے نہیں بلکہ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہوئے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے مرکزی پولیٹکل کونسل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر جانب دار اور آزاد الیکشن کمیشن قیام، ملک میں جاری بیرونی و عرب ممالک کے مداخلت،ملک بھر اورکراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ،11مئی 2013 کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں کیخلاف شفاف تحقیقات اور اس گھناوُنے جرم میں شریک مکروہ لوگوں کو بے نقاب و قرار واقعی سزا دلانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی  مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں اس کرپٹ نظام اور سیاسی اشرافیہ کیخلاف عوامی جدوجہد جاری رکھے گی 18مئی کو یاد گار شہداء سکردو پر ہونے والا تاریخی اجتماع ان استحصالی فرعونوں کیخلاف  عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے 11 مئی کے حوالے سے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، ایم ڈبلیوایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی، علامہ سید جعفر موسوی، علامہ ناصر مہدوی، سید اسد عباس نقوی، رائے ماجد علی، رائے ناصر عباس اور مظاہر شگری نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والے نام نہاد حکمرانوں نے ڈکٹیٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 11 مئی کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جس دن جمہوریت کے نام پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن انجینئرڈ الیکشن ہوئے اور غیرملکی ایجنڈے کو پاکستان کے عوام پر مسلط کرنے کے لئے اقتدار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے قاتلوں کو گلے لگا لیا اور اس وقت پاکستان دہشت گردوں کے لئے جنت بن چکا ہے۔

 

مجلس وحدت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بے حس حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ کراچی میں ایک سال کے دوران ہزاروں بے گناہ شہریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور الیکشن کمشن عوام پر ہونے والے اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور 18 مئی کو سکردو میں گلگت بلتستان کی تاریخ کا یادگار اجتماع ہو گا جو ان کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے مظاہرے میں شرکت کے لئے آنے والوں کو روکا ہے اور ہماری درجنوں گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے مسائل حل نہیں ہوتے تو اقتدار سے الگ ہو جائیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے، 11 مئی کو جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر اقتدار میں آئے اور ان کی وجہ سے پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) 11 مئی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران انجینئرڈ الیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کو مذاکرات کے نام پر طالبان کے حوالے کردیا ہے، وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی امریکی و سعودی مداخلت نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے 11 مئی کو یوم سیاہ کے موقع پر کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علی حسین نقوی ہندو برادری کے رہنما ڈاکٹر جے پال و دیگر شامل تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے نواز حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور طالبان سے مذاکرات اور امریکی و سعودی مداخلت کو ملک کی عوام کے لئے زہر قاتل قرار دیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا موجودہ حکومت انتظامی امور کے ہر پہلو سے ناکام ہے، موجودہ حکمرانوں نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کے حل کی واحد امید پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباؤ میں آ کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے نام پر پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار پاکستانی شہریوں پر عالمی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دہشت گردوں کی جنت چکا ہے، امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں کی دہشت گردانہ خارجہ پالیسی کی بے جا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء ہے جبکہ خود حکومتی صفوں میں گروہ بندی عروج پر ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے محروم علاقے بدترین تنہائی کا شکار ہیں جبکہ ریاستی کنٹرول ملک میں کہیں نظر نہیں آتا، اقتدار ایک گھر کے اندر تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ سکیم اور یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور سیاسی رشوت کا بازار گرم ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں شیعہ نسل کشی میں اضافہ اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ میاں صاحبان نے کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، جو عوام کی ناگفتہ بہ حالت کی عکاس ہے، ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ایک سال میں سوائے دلاسوں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں دیا، ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) 11 مئی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جس دن جمہوریت کے نام پر موجودہ حکمران مینڈیٹ چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کو مذاکرات کے نام پر طالبان کے حوالے کردیا ہے، وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی امریکی و سعودی مداخلت نے ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے 11 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،علامہ اعجاز بہشتی ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، علامہ اکبر کاظمی، ملک اقرار حسین ، نثار فیضی ، راحت کاظمی سمیت دیگر نے بھی مرکزی مظاہرے سے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات اور امریکی و سعودی مداخلت کو ملک کی عوام کے لئے زہر قاتل قرار دیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا موجودہ حکومت انتظامی امور کے ہر شعبے میں ناکام ہے، موجودہ حکمران توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے نعرے کو بنیاد بنا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن آج توانائی کا بحران بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ توانائی بحران کے حل کی واحد اْمید پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ملک دشمن عالمی طاقتوں کے دباؤ میں آ کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے نام پر پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار پاکستانی شہریوں پر عالمی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں کی دہشت گردانہ خارجہ پالیسی کی بےجا حمایت کی وجہ سے پاکستان عالمی سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے، اداروں کے درمیان تصادم کی فضا ہے جبکہ خود حکومتی صفوں میں گروہ بندی عروج پر ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے محروم علاقے بدترین تنہائی کا شکار ہیں جبکہ ریاستی کنٹرول ملک میں کہیں نظر نہیں آتا، اقتدار ایک گھر کے اندر تقسیم کر دیا گیا ہے، جبکہ لیپ ٹاپ سکیم اور یوتھ فیسٹول کے نام پر کرپشن اور سیاسی رشوت کا بازار گرم ہے۔

 

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور حکومت میں شیعہ نسل کشی میں اضافہ اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ میاں صاحبان نے کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، پاک فوج ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خودکشیوں کی شرح بلند ترین سطح پر ہے، جو عوام کی ناگفتہ بہ حالت کی عکاس ہے، ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ایک سال میں سوائے دلاسوں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں دیا، ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، جو مظاہرے اور دھرنے کے سوا کوئی اور زبان سمجھتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنا حق لینے کے لئے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حکمران نااہل ہیں، انہیں فوری طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہیئے۔ مظاہرے میں خواتین و بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن اور نواز حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree