The Latest

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سکردو میں اس کانفرنس کا مقصد یہ تھا کہ آپ لوگوں کو بتادیا جائے کہ پورے ملک کی عوام گلگت بلتستان کے ساتھ کیونکہ جب تک یہاں کے گلیشیئر کے پانی پورے ملک کو نہیں جاتا اس وقت تک پورا ملک راشن نہیں حاصل کرسکتایہ معمولی سرزمین نہیں یہ دنیا کے بلند ترین حوصلوں کی سرزمین ہے اور حکمران زرا بتائیں کہ کارگل اور سیاچن کس نے بچایا تھا جبکہ حکمران یہ بھی بتادیں کہ ٓادھاملک کس نے گنوا یا تھا ہم نے اپنے زور بازو پر آزادی حاصل کرکے تحفہ میں یہ خطہ پاکستان کو دیدیایہاں کے عوام غیرتمند ہیں یہاں کے منرل پورے ملک کودیتے ہیں اہل گلگت کو آئینی اور قانونی حقوق نہ دیے گئے تو پھر ہم ہر اس سرحدکو پا رکرجائیں جو حکمرانوں نے اپنے ایوانوں کے بچاؤ کے لیے لگا رکھی ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو حکومت اور اقتدار میں شامل نہیں ہونے دیں گے ان سے نمٹنا ہمیں آتا ہے ۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آئندہ الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی اور تمام مکاتب فکر کو اکھٹا کر کے سیاسی فرعونوں سے نجات حاصل کرے گی۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا محمد رضانے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام پیدا نہیں ہونے دیتی یہی وجہ تھی کہ کوئٹہ میں الیکشن کے دوران بم دھماکے کیے گئے تاکہ عوام خوف زدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوجائیں مگرغیور عوام نے ملک دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ ہوتا ہے تو قابل مزمت ،حامد میر پر ہو تو بھی قابل مزمت مگر جب دہشت گرد دہشت گردی کرتے ہیں تو وہ قابل مزمت ہی نہیں بلکہ قابل مرمت بھی ہیں ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، انہوں نے مذید کہا کہ آج 70سال ہوچکے ہیں مگر اس خطہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیاہر حکمران نے ہمیشہ نیانعرہ لگاکر ہمیں لالی پوپ دینے کی کوشش کی مگر اب ہم ان جھوٹے حکمرانوں کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں ملک دشمنوں کی نظریں اس خطے پر جم چکی ہیں اور جب تک گلگت بلتستان کا علاقہ مستحکم نہیں ہو گا اس وقت تک پاکستان بھی مستحکم نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و عمائدین کے اعلیٰ سطحی وفد نے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے چیئرمین اور مرکزی صدر سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام اور عمائدین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی، سید علی حسین نقوی، عالم کربلائی،آصف صفوی ، مولانا نشان حیدر،جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی ، سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال قادری، ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری،آئی ایس او کے رہنما قاسم نقوی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما رضا جعفری، مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر مولا عبد الغفار سومرو سمیت افتخار مہدی، اور دیگر شریک تھے جبکہ کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے چیئرمین غفران مجتبیٰ، مرکزی صدر کیپٹن (ر) جبار احمد خان سمیت ملک عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

اجلاس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے مشترکہ طور پر کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر اور چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ جیو اور جنگ گروپ کی جانب سے کی جانے والی توہین اہلبیت علیہم السلام پر جیو کو فی الفو ملک بھر میں بند کر دیا جائے، ان کاکہنا تھا کہ جیو ٹی وی کی جانب سے آل رسول اکرم (ص) کی شان میں کی جانے والی گستاخی نا قابل معافی ہے اور پوری قوم سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے تاہم قوم جیو ٹی وی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

 

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین کاکہنا تھا کہ پیمرا کو چاہئیے کہ جیو ٹی وی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ وزارات نشریات و اطلاعات سمیت وزارت مذہبی امور نیاس معاملے پر کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا جو حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیمرا کے ذریعے فی الفور توہین اہلبیت علیہم السلام کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے جیو ٹی وی کی نشریات کو فی الفور بند کر دیا جائے۔تنظیموں کے وفد کاکہنا تھا کہ ایک ایسا ضابطہ اخلاق متعارف کروایا جانا چاہئیے کہ کس بھی ٹی وی چینل کو ایسی غلطیوں پر سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئیے انہوں نے واضح کیاکہ ہم کسی سے زاتی دشمنی نہیں رکھتے تاہم کوئی بھی شعائر اللہ کی توہین کرے گا تو ہم خاموش نہی رہین گے اور جرم کے مرتکب ٹی وی چینلز کو سزا دی جانی چاہئیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیو ٹی وی کو عبرت ناک سزا دی جائے تا کہ دوسروں کو بھی نصیحت حاصل ہو سکے۔

 

مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) جبار احمد خان نے کہا کہ کیبل آپریٹر پوری قوم کی طرح اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر پیمرا نے جیو ٹی وی کی توہین اہل بیت علیہم السلا والے مسئلے پر سنجیدہ کاروائی انجام نہ دی تو کیبل آپریٹر ملک بھر میں جیو ٹی وی کا بلیک آؤٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں، انہوں نے علمائے کرام اور عمائدین کو وفد کو یقین دہانی دلواتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹر پوری قوم کے ساتھ ہیں اور کسی قسم کی نا انصافی کو برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے پیمرا کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے فی الفور کاروائی انجام نہ دی تو کیبل آپریٹر جیو ٹی وی کی نشریات کو فی الفور ملک بھر میں بند کر دیں گے۔

 

پریس کانفرنس میں جیو ٹی وی کے رپوٹر کے جواب میں علامہ مختار امامی کہنا تھا کے اگر غلطی انفرادی ہوتی تو معاف کردی جاتی لیکن اس معاملے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جو دل آذاری ہوئی ہے وہ ناقابل معافی ہے اور ہم ہر اُس پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی مذمت کرتے ہیں جن سے یہ کام ہوا ۔

 

ایک سوال کے جواب میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علی حسین نقوی نے کہا کے بات غلطی کی نہیں ہے امت مسلمہ کی نظر میں یہ غلطی نہیں گناہ کبیرہ ہے کیوں کے اس پروگرام میں آل رسول ﷺ اور اصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی گئی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے جنگ اور جیو ٹی وی اس قسم کی حرکات متاواتر کر تے رہے ہیں ، بلخوص محرم الحرام کے ایام میں مذہبی اشو زپر فرقہ واریت پھلائی جاتی رہی ہی اور روزنامہ جنگ میں اشتہارات میں علیہ السلام لگانے کی پابندی بھی لگی ہوئی ہے جس سے ملت اسلامیہ کے جذبات مجروع ہوتے ہیں ۔

وحدت نیوز(بلتستان)مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کی جانب سےاسکردو میں  کل ہونے والی بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وحدت سیکریٹریٹ اسکردو سے عظیم الشان بیداری ملت موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جو کےامامیہ چوک، بے نظیر چوک، آغا ہادی چوک سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء اسکردو پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں سینکروں موٹر سائیکلوں پر سوار ہزاروں جوان شریک تھے،یاد گار شہداءپر ریلی کے  اختتام پر ریلی جلسے کی صورت اختیار کر گئی جہاں   پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال، علامہ آغا علی رضوی ، رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا ، علامہ جعفر موسوی اور علامہ ولایت جعفری نے خطاب کیا۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں واضح الفاظ میں فرمایا ہے کہ وہ بھی کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کا ارادہ نہ کر لے، آج جوانوں کی اس بڑی تعداد کو دیکھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ خطئہ بے آئین کے جوانوں نے اپنی حالت بدلنے کا ارادہ کر لیا ہے، انشاء اللہ کل کی عظیم الشان بیدارہ ملت و استحکام پاکستان کانفرنس وادی گلگت بلتستان سے نفرتوں کے خاتمے، غصب شدہ حقوق کے حصول اور سیاسی فرعونوں سے نجات میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) جیو جنگ گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے آزادکشمیرمیں جنگ گروپ کے تمام چینل بند کروانے پر وزیراعظم آزادکشمیرکے اصولی فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ریاست آزادجموں وکشمیرکے غیور ،عشق محمدﷺ و آلہ محمد علیہم السلام سے سرشار عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے جرئت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں امام المتقیان علی(ع)ابن ابی طالب اور سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے میڈیاہاؤس کو بند کرکے آزادکشمیر کے لاکھوں عوام کا دل جیت لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے سربراہ علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے ایک بیان میں کہا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر ریاست گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ وزیراعظم آزادکشمیر سے جرئت و بے باقی اور حق سچ پر فیصلہ کرنے کی ہمت سکھیں۔عمران خان جیوکے خلاف ہیں پر خیبر پختوں خواہ میں جنگ جیو بند کروانے کی ہمت نہیں رکھتے ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے اس اقدام نے انہیں پاکستان کے تمام سیاست دانوں میں ممتاز کردیا ہے۔دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم محب اہل بیت علیہماسلام نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی اس بہادرانہ فیصلہ کو خوب سراہا ہے ۔ اللہ و زیراعظم چوہدری عبدالمجیدکو دارزی عمر ،صحت، کامیابی وکامرانی عطا کرے اور محمدﷺ و آلہ محمد علیہم السلام کے صدقے و زیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام کرے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے سیکریٹری جنرل علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے مذید کہامسلمان امام المتقیان علی(ع)ابن ابی طالب اور سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہا کی توہین کو توہین رسالت ﷺ سمجھتاہے۔حکومت پاکستان فی الفور جنگ اور جیو پر توہین رسالت ،توہین اہل بیت اطہاراور توہین شعائر اسلام کا مقدمہ قائم کرئے.

وحدت نیوز(مظفر آباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے لائرز فورم کے اراکین سید وقار کاظمی ایڈوکیٹ، سید محسن رضا سبزواری ایڈوکیٹ، سید ممتاز نقوی یڈوکیٹ اور دیگر نے جنگ جیو گروپ کے خلاف آزادکشمیر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں مقدمہ قائم کرنے کیلئے درخوست تیار کرلی۔جنگ گروپ کی نشریات کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی عدالت میں پیش کردی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کی صدارت میں ہونیوالے مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے لائرز فورم کے طویل مدت اجلاس کے بعد عدالتی کاروئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ درخوست کا بنیادی متن تیار کرلیا گیا۔دیگر قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد مظفرآباد ہائی کورٹ یا آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرویا جائے گا۔مقدمہ PPC 295 Aکے تحت میر شکیل،شائستہ لودھی، جیو انٹرٹینمنٹ کی جملہ ٹیم کے خلاف درج کروایا جائے گا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکی ریاستی کابینہ کی جانب سے کراچی پریس کلب میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس کے دوران جیو اور جنگ کے ملازموں کی جانب سے زبردستی پریس کانفرنس رکوانا۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالدآرائیں اور آزادکشمیر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء خرم شہزادسمیت متعدد رہنماؤں کیساتھ بد تمیزی اور دھکم پیل کی بھرپور مذمت ۔آزادی اظہار رائے کا بڑا چیمپےئن جیو جنگ گروپ حواس باختہ ہو چکا ہے۔مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کیبل آپریٹرز ایسوی ایشن کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے رضاکارانہ طور پر ریاست بھر میں جیو جنگ گروپ کے تمام چینل بند کردئے۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بھی مذہبی منافرت پھلانے والے میڈیاہاؤس کی نشریات بند کردے۔مجلس وحدت مسلمین کی ریاستی کابینہ کی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس کے دوران جیو گروپ کے اہلکاروں کی جانب سے ہلڑ بازی اور پریس کانفرن سرکوانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(آزاد کشمیر) شام میں صحابی رسول ﷺ حضرت اویس کرنیؓ کے مزار کو شہید کئے جانے پر مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا شدید احتجاج۔شام میں جناب اویس کرنیؓ کے مزرا کو مکمل مسمار کرنے اور جیو نیوز پر اہل بیت علیہماسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف آج ریاست بھر میں یوم عظمت ناموس اہل بیت وصحابہ منایا جائے گا۔حضرت اویس کرنیؓ کے مزار مقدس کومکمل مسمار کرنے کی ذمہ داری القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی۔ اس قبل بھی مارچ کے آخری ایام میں شام کے شہرالرقہ میں القائدہ نوازشدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے اصحاب رسول اقدس ﷺ جناب اویس کرنیؓ اور جناب حضرت عمار بن یاسرؓ اور ملحقہ مسجدعمار بن یاسرؓ کو شہیدکیا گیا تھااور اب القائدہ کی تنظیم داعش مزارت اصحاب رسولﷺ کو تباہ کرنے کیلئیمسلسل کئی دھماکے کئے گئے۔ اور جلیل القدر صحابی رسول ﷺ جن کے قدموں کے خاک پر ہمارا سب کچھ قربان ہوجائے جناب اویس کرنی کے مزرا کو مکمل مسمار کردیا گیا۔ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے اس دل خراش واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ شام میں ہونے والے بے حرمتی کے اس اندہوناک واقع کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ صحابہ اکرام اجمعین کے مزارات مقدسہ کی تباہی کے خلاف آج بروز اتورریاست بھر میں بھرپور یوم عظمت ناموس اہل بیت واصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائے گا ۔مظفرآباد ، ہٹیاں بالا ، میرپور ،باغ سمیت ریاست بھر میں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشتگردوں کی اصحاب اکرامؓ کے مزاراتِ مقدسہ کے بے حرمتی کے خلاف، اور جیو نیوز پر اہل بیت علیہماسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف یوم عظمت ناموس اہل بیت علیہماسلام وصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائے گا ۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ریاستی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عبدالرحمن شاہ کاظمی، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عبا س موسوی ، آئی ایس او آزادکشمیر کے صدر سید وقار کاظمی اوردیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے علاقہ الرقہ میں مزاراصحاب رسول ؐ پر حملے کے دلخراش واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور عرب شہنشاہیت نواز شدت پسند تنظیم داعش نے حضرت اویس کرنیؓ کے مزار مطہرکودھماکے سے اڑا کر امت مسلمہ کا امتحان لیا ہے۔امت مسلمہ نے اگر اس جسارت پر خاموش رہی تو کل خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ بھی ان تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنائے جا سکتے ہے۔ عظمت صحابہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اصحاب رسول ﷺ وآلہ رسول ﷺکے ناموس کیلئے جان بھی قربان کرنی پڑی تو لمحہ بھر بھی دیر نہیں کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین ریاست بھر شام میں مزرات اصحاب اکرام ؐ پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے آزادکشمیر بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عظمت صحابہ و ناموس صحابہ کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں ۔

وحدت نیوز(دیپال پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام جیو اور جنگ گروپ کے خلاف احتجاجی جلوس امام بارگاہ سجادیہ دیپال پورسے نکالا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے مقامی رہنما اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی جلوس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید انوار الحق زیدی ضلعی سیکرٹری تعلیم سید راحت حسین زیدی،انجمن سجادیہ دیپال پور کے صدر سید ذاکر حسین زیدی،پاکستان عوامی تحریک کے تحصیل صدر خالد محمود،حافظ احمد نواز قادری،حاجی محمد رمضان توگیروی،حاجی محمدسرور،اور منہاج القرآن کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی جلوس مدینہ چوک سے صدر بازار سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا تو مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انوارالحق زیدی اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پیمرا اور عدلیہ فوری طور پر جیو کی اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کا نوٹس لے اور جیو اور جنگ گروپ کا لائسنس منسوخ کرے انہوں نے کہا کہ حکومت جیو گروپ کی پشت پناہی بند کرے اور 18کروڑ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے فوری جیو کے خلاف ایکشن لے اور توہین اہل بیتؑ پر295/Cکا مقدمہ میر شکیل الرحمان اور جیو کے ذمہ داران کے خلاف درج کرے بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جائے گا جسے حکومت سے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔          

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام استحکام پاکستان وبیداری امت کانفرنس آج بروز اتوارسکردو میں ہوگی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،سید فرحت حسین شاہ مرکزی رہنما منہاج القرآن ،فیصل رضا عابدی، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین،ناصر عباس شیرازی سیکریٹری سیاسیات، آغا راحت حسین الحسینی، عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اور سیاسی شخصیات خطا ب کرینگی۔کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر اور خصوصا گلگت بلتستان سے قافلے پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے گزشتہ روزسکردو میں موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی بازار سے یادگارچوک تک نکالی گئی جس میں وحدت یوتھ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحدت مسلمین کی کانفرنس ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اورانتخابات میں دھاندلی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔ اجتماع کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree