The Latest

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے پشاور میں سید اطہرعباس زیدی کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں عوام کی جان ومال محفوظ نہیں جبکہ حکمران اپنے فرائض منصبی آدا کرنے میں یکسر ناکام نظر ارہے ہیں۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں عرصہ درازسے اہل تشع افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہیں تاہم ہر مرتبہ عقین دہانیوں کی باوجود ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت نے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے۔ قاتلوں کو گرفتار کیا گیااور نہ ہی قتل غارت گری کے اسباب جاننے کوئی پیش رفت کی گئی انہوں نے  کہا کہ نوازلیگ کی مرکزی حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکمران نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔ اسکے علاوہ ہنگو پٹ بازار میں شیعہ نوجوان فرہاد علی پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے  دہشت گردوں کے خلاف ا  ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) شہدائے پاکستان کے پاک لہو ملکی بقا کا ضامن ہے،شہداء کے پاک لہو آج اس ملک کے نااہل حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کیا ان کے قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات غداری اور ملک دشمنی نہیں؟وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں جو اپنے شہداء کے لازوال قربانیوں کو فراموش اُن کے قاتلوں اور ملک کے دشمنوں کے سامنے جھکتے ہیں آج پاکستان میں ستم ظریفی یہ ہے کہ افواج پاکستان کے قاتلوں سے ہمدردی اور اُن کو شہید قرار دے کر نہ صرف پاکستان کے ان پاک شہیدوں کی توہین کی گئی بلکہ اسلامی اصولوں کا بھی مذاق اُڑایا گیا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہدا ء کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں کیا ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان کے لہو کے ساتھ ہم توہین نہیں ہونے دینگے دشمن پاکستان کے قومی اداروں کو کمزور کرنے اور اس کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ایسے محب وطن قوتوں کی خاموشی وطن عزیز کے سنگین خطرے سے کم نہیں ملک کو غیروں کے ہاتھوں چند ڈالروں کے عوض گروی رکھا گیا ہے ملکی سلامتی کے دشمنوں کو وطن دوست اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور افواج کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ہمیں اپنے ملک کے ان بہادور سپوتوں پر فخر ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی و ریاستی اداروں کی خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے، سعودی اور موجودہ حکمرانوں کے بڑھتے تعلقات اور ملت جعفریہ کا قتل عام دراصل ایک گریٹ گیم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت ملت جعفریہ کا قتل گاہ بنا ہوا ہے، صوبائی گورنمنٹ دہشت گردوں کے پشت پناہی میں مصروف ہے، سندھ بھر میں منظم منصوبہ بندی کے تحت اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہزاروں شیعہ مقتولین کے قاتل اب بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر شیعہ قتل عام میں خاموشی طالبان مذاکرات کا حصہ ہے، لاہور میں گرفتار دہشت گردوں کے سرپرست کو ثبوت ملنے کے باوجود نظر بندی کے نام پر حکومتی تحفظ میں رکھا جا رہا ہے، ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک گیر سطح پر دہشت گردوں اور ان کے حامی طاقتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ہر قورم پر آواز اُٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی پالیسی کا پہلا ایجنڈا مسلمانوں میں تفرقہ بازی کو فروغ دینا اور تکفیریوں کے ذریعے بے گناہوں کا خون بہانا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسن محی الدین نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں طالبان سے حکومتی مذاکرات، بڑھتی ہوئی دہشتگردی، عام انتخابات میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کے کردار سمیت پاکستان سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے آصف رضا، سنی اتحاد کونسل کے سید عمار اور پاکستان عوامی تحریک کے حسین محی الدین اور ناظم اعلٰی خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ناصر عباس شیرازی نے حسن محی الدین کو 18 مئی کو سکردو میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، اسی طرح حسن محی الدین نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں اور تمام جماعتیں ملکر پاکستان کو بچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ اس پر ناصر عباس شیرازی نے کہا وہ اس دعوت کو مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔ اجلاس میں آئندہ تین روز میں دوبارہ لاہور میں اجلاس کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے محب وطن جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید شفقت شیرازی سے مختلف سیاسی رہنماؤں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے سٹاف آفیسر قلب عباس جعفری،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید شجاعت کاظمی، سید فخر عباس کا ظمی،مسلم کانفرنس کے رہنماء سید یاسر نقوی، آئی او کے ناظم سید اشتیاق سبزوری اور دیگر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا آزادکشمیر و پاکستان میں اتحاد امت کیکئے کردارا لائق تحسین و ستائش ہے۔آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں اتحادبین المسلمین اورامن عامہ کے ایجنڈے پر مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں۔آزادکشمیر پر امن خطہ ہے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان بہترین رابطہ سازی موجود ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی قیادت کے صدر ریاست سرداریعقوب خان، وزیر اعظم و صدر پی پی پی آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید، اپوزیشن لیڈرصدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اور باہمی ربط و تعاون کی اچھی فضا قائم ہے۔

 

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئےعلامہ سید شفقت شیرازی نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ہر مشکل گھڑی میں جب قوم کو ضرورت پڑی پاک فوج نے ہماری مدد کی،ہم اپنے گھروں میں آرام سے سوتے ہیں اور ہمارے فوجی جوان سرحدوں پر موسمی حالات برداشت کرتے ہوئے جاگ کر ہمارے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔پاک فوج کے شہداء نے ہمارے کل کیلئےاپنا آج قربان کیا۔ چند دشمن قوتیں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصد پاکستان سے محبت کرنے والی جماعتوں اور افراد کو متحد کرناہے۔ مجلس چاہتی ہے کہ نوجوان مفادات کی سیاست نہ کریں، محب وطن قوت کے بازوں کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ کہ مجلس وحدتِ مسلمین مظلوم کشمیری عوام کے حق آزادی اور حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔اگراقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں کشمیری عوام کی اکثریت حق خودارادیت کیلئے رائے شماری کے بعد یہ فیصلہ کرلے کہ انہیں کشمیرکی آزادی چاہئے تو پھربھارت کو انہیںآزادی دے دینی چاہئے ۔یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے ، اب مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں اوران پر ڈھائے جانے والے مظالم کودنیاسے چھپایانہیں جاسکتا۔ مجلس وحدتِ مسلمین کشمیر کے مسئلے اور تنازع کو ایک سیاسی ، جغرافیائی ، انتظامی اور سفارتی مسئلے سے بڑھ کر اسے ایک انسانی مسئلہ تصور کرتی ہے اور اگر پوری دنیا میں سب سے بڑا انسانی مسئلہ ہے تو وہ مسئلہ کشمیر ہے ۔حکومت آزادکشمیرمیں جلدازجلد بلدیاتی انتخابات کروا ئے اورکشمیری عوام کا برسوں کادیرینہ مطالبہ پوراکیاجائے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید شفقت شیرازی کی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی کفایت حسین نقوی سے خصوصی ملاقات،مجلس وحدت مسلمین کے آزادکشمیر میں کردار، علاقائی سیاسی صورتحال، اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔مفتی کفایت حسین نقوی نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہوں ۔آزادکشمیر میں،مجلس دن دگنی رات چگنی ترقی کررہی ہے۔ آزادکشمیر کے سیاسی منظر نامے میں مجلس وحدت مسلمین نے انتہائی قلیل وقت میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ علامہ سید شفقت شیرازی نے کہاکہ گزشتہ 65 برسوں سے پاکستان میں مظلوم کشمیریوں، ان کے حقوق اور حق خودارادیت کیلئے تقاریب کا انعقاد ہوتارہا ہے لیکن ہم سب کو یہ فیصلہ کرنا ہوگاکہ کیاہم ہرسال اسی طرح صرف یوم یکجہتی ، یوم حقِ خودارادیت ،یوم شہداء کشمیرمناتے رہیں گے؟ ہرسال کی طرح اس مرتبہ بھی کشمیری عوام کی آزادی ، خودمختاری اور انکے حق خودارادیت کے مطالبات کرتے رہیں گے؟اور مظلوم کشمیریوں کے نام پر صرف اور صرف سیاست کرتے رہیں گے؟ یا واقعتا کشمیری عوام کی آزادی کیلئے کوئی واضح حکمت عملی بھی بنائیں گے؟انہوں نے کہاکہ مجلس وحدتِ مسلمین اس ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اپنے قیام کے دن سے آج تک کشمیر یا مظلوم کشمیری عوام کے نام پر سیاست نہیں کی بلکہ مظلوم کشمیری عوام کی عملاً مدد کی اور کرنا چاہتے ہیں ۔گزشتہ 65سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں، ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جارہا ہے اورمسلسل کشمیری عوام اپنی آزادی ، خودمختاری اور حق خودارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے بھارت کے حکمرانوں، سیاستدانوں ، دانشوروں ، قلمکاروں ، انسانی حقوق کی انجمنوں اور صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آخروہ کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے خلاف طاقت کے بل پر کشمیر کو اپنے ساتھ زبردستی کیوں ملائے رکھنا چاہتے ہیں ؟ بھارت ایک بڑی طاقت ہے ، وہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کی آزادی اور حق خودارادیت کیوں نہیں دے دیتا؟ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اکثریت اس کے ساتھ ہے تو وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی رائے طلب کرلے ۔اگر کشمیری عوام کی اکثریت بھارت کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کرتی ہے توپاکستان اس کو تسلیم کرے گا لیکن اگر اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ہونیوالی رائے شماری کے نتیجے میں کشمیری عوام کی اکثریت یہ فیصلہ کرے کہ انہیں آزادی چاہئے تو پھر بھارت کوکشمیری عوام کو آزادی دے دینی چاہئے ۔

 

علامہ شفقت شیرازی نے کہاکہ بھارت کواس بات کوسمجھ لیناچاہیے کہ آج دنیاگلوبل ولیج کی شکل اختیارکرچکی ہے ، آج دنیاکے کسی بھی حصہ میں ہونے والے واقعات کودنیاسے چھپایانہیں جاسکتا، کل تک نہ میڈیااتناآزاد تھا اورنہ ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اتنافروغ پایاتھا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی آج دنیا کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کواپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے اور اب کشمیری عوام کی آواز اورانکی امنگوں، خواہشات اوران کی قربانیوں کو چھپایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے بھارت کے حکمرانوں اورسیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ مزیدانسانوں کی جانوں کے زیاں کے بجائے ایساراستہ اختیار کریں جس میں بھارت کی بھی نیک نامی ہو اورکشمیری عوام کوپرنہ صرف مظالم بندہوں بلکہ انہیں انکی امنگوں کے مطابق آزادی بھی مل جائے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بھارت کے ساتھ بامقصد،مخلصانہ اورایماندارانہ مذاکرات کئے جائیں۔پاکستان کے حکمران اورسیاستدان بھی ایمانداری سے مذاکرات کریں ،اسی طرح بھارت کے حکمراں،اسٹیبلشمنٹ اورسیاستداں بھی ایمانداری سے مذاکرات کریں تو مسئلہ حل ہوجائے گااوردونوں ممالک میں جنگ وجدل کاخطرہ بھی ختم ہوجائے گا۔کشمیر کے مسئلے کو انسانیت کا مسئلہ سمجھ کر ان کے بنیادی حقوق تسلیم کئے جائیں ، بنیادی حقوق کی پاسداری کی جائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے ۔مسئلہ کشمیرکے دو فریقین پاکستان اور انڈیا کی بات ہوتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ تیسرے فریق جو کشمیر کے عوام ہیں انہیں بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے شامل کرنا ہوگا اور ان کی رائے اور انہیں اعتماد میں لیکر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں کشمیری عوام کو یقین دلاتاہوں کے مجلس وحدتِ مسلمین ان کے ساتھ تھی، ساتھ ہے اور انشاء اللہ ساتھ رہے گی اور کشمیری عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکنہ اقدام کرے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرمیں جلدازجلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور کشمیری عوام کا برسوں کادیرینہ مطالبہ پوراکیاجائے تاکہ گراس روٹ لیول پر عوامی نمائندے سامنے آسکیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سید ناصرعباس شیرازی کا اسلام آباد ڈی چوک پر نہتے خواتین ،بچوں  اور پر امن مظاہریں پر پولیس گردی کی شدید مذمت  اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی جمہوری مملکت ہے اور یہاں آزادی اظہار رائے پر کسی کو قدغن لگانے کا حق نہیں نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے خواتین پر بہیمانہ تشدد کر کے اپنے آمرانہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے مظاہرے میں شریک میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آمر بادشاہوں کی جی حضوری کرنے والے حکمرانوں نے پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے آقاوُں کی یاد تازہ کردی سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کو چیلنج کرنے والوں کو اسٹیک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں دوسری طرف قوم کی ماوُں بہنوں اور پر امن مظاہرین پر تشدد کر کے بدترین طرز حکمرانی کا ثبوت دیا جا رہا ہے پاکستان کو ان نااہل اور دہشت گرد نواز حکمرانوں نے مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے محب وطن قوتوں کو ان کیخلاف بھر پور اور منظم طور پر میدان میں آنا ہوگا تاکہ قومی اداروں کے تشخص کی بحالی اور مستحکم پاکستان کے خواب پورا کر سکیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت دختر رسول خدا (ص)جناب فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سالہائےگذشتہ کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن مرج البحرین کا انعقاد کیا گیا ، الحمراہال لاہور میں منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ ابوزر مہدوی،معروف مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری صاحبہ ، مرکزی سیکریٹری ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی، مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب حسین نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما سعید رضوی ، معروف منقبت خواں اور ذاکر اہل بیت ع مقدس شاہ کاظمی اور عیسائی برادری کے صدر ڈاکٹرکنول فیروز،پہلی وومن پائلٹ شہناز لغاری اور معزز مہمانان گرامی نےبھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نےخصوصی شرکت کی ۔اس تقریب سعید میں اہل تشیع علماء و عوام کے علاوہ اہل سنت علمائے کرام اور خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

اس عظیم الشان جشن مرج البحرین میں مختلف نعت ومنقبت خواں حضرات نے بارگاہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جب کہ جشن کے اختتام پر علامہ امین شہیدی نےبذریعہ قراندازی پانچ خوش نصیب خواتین وحضرات میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیئے اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمی خواہران میں ایوارڈ بھی تقسیم کیئے گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان کے عوام کو تاریخی احتجاج اور استقامت کی بدولت حقوق کے حصول پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، غیور قوم نے ثابت کر دیا کہ اتحاد واتقاق کی برکت سے ہر کام ممکن بنایا جا سکتا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کی لیڈر شپ اور گلگت بلتستان کے عوام  کی بہادری اور استقامت پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، حقوق کے حصول کی جنگ بہت طویل ہے یہ تو نقطہ آغاز ہے، بارہ روزہ احتجاج میں اپنے اور پرائے سب آشکار ہو گئے، اس خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان میں بارہ روزہ طویل اور کامیاب تاریخی دھرنے کے اختتام اورعوامی ایکشن کمیٹی کے نو نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے منظوری پر اپنے تہنتی پیغام میں کیا۔

 

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر حق کی فتح ہوئی اور باطل شکست کھانے پر مجبور ہواہے، بارہ روز تک کھلے آسمان تلے بیٹھنے والے غیور عوام کی استقامت رنگ لائی اور ظالم حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی، گلگت بلتستان کےعوام کے ساتھ ساتھ وہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور شہری جنہوں نے خطہ بے آئین گلگت بلتستان کے حقوق کی بحالی کے لئے آواز بلند کی سب خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ملک کو درپیش سنگین خطرات اور جاری دہشت گردی میں کہ جب عوام خوف مایوسی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ، عوامی جدوجہد سے اپنے جائز حقوق کا حصول کسی معجزے سے کم نہیں ،ملک بھر میں بسنے والے اٹھارہ کروڑپسماندہ شہری گلگت بلتستان کے عوام سے سبق لیتے ہوئے اپنے حقوق کےحصوک کے لئے میدان میں اتر آئیں، گندم سبسڈی کی بحالی کی تحریک عظیم مقاصد کے حصول کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے نہ کہ نقطہ انجام ، اس تاریخی احتجاج نے جہاں نے ظالم حکمرانوں کو ذلیل و رسوا کیا وہیں عوام سے دوری اختیار کرنے والی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے چہروں سے بھی نقاب نوچ ڈالی ہے، انشاءاللہ گلگت بلتستان کےغیور اور بیدار  عوام خائن و نا اہل سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ان کی خیانتوں کا سلہ ضرور دیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈو یثرن سے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق گزشتہ روز اسٹوڈنٹس اسکالر شپ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صو با ئی اسمبلی سید محمد رضا نے طلباء و طا لبا ت میں اسکا لر شپ کے چیک تقسیم کئے تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جس دور میں ہم زندگی بسر کر رہے ہیں وہ علم اور ٹیکنا لو جی کا دور ہے اور اس دور کے تقا ضو ں پر پورا اُترنے کیلئے ضر وری ہے کہ ہم اپنے تعلیم و تر بیت پر ذور دیتے ہوئے اس دور کے چیلنجز کا سا منا کر ے آج دنیا جس تیزی کے سا تھ تبدیل ہو رہی ہے اور سا ئنسی میدان میں جو پیش رفت ہو رہی ہے یہ سا ری چیزیں ہم سے یہ تقا ضا کر تی ہیں کہ ہم اپنے ملک و قوم کی تر قی کیلئے اپنا مثبت کر دا ر ادا کرے تا کہ ہم دنیا کے دوسر ے اقوام کا تعلیم کے ہر شعبے میں مقا بلہ کر سکے اس ضمن میں طلباء کاکردا ر انتہائی اہم ہے یہی وہ طبقہ ہے جو معا شرے کی تر قی اور قوم کے مستقبل کا ضا من ہے لہذا طلبا ء و طا لبا ت پربھا ری ذمہ دا ری عائید ہو تی ہیں کہ وہ معاشر ے کی تر قی اور تبدیلی میں اپنا مثبت کر دار ادا کر ے ۔



انہوں نے مزید کہا کہ اسٹو ڈنٹس اسکا لر شپ فنڈ طلباء و طا لبا ت کا حق ہے جسے ہم نے شفا ف طریقے سے اُن تک پہنچا نے کی کو شش کی ہے فار مز کی متعلقہ کالج / یونیو رسٹی کی تصدیق کے بعد اسٹو ڈنٹس کے نا م فائنل کئے گئے اور اُن اسٹو ڈنٹس کو اسکا لر شپ جاری کیا گیا ہے جو مطلوبہ معیا ر پر پورا اُتر رہے تھے اور کیونکہ اسکالر کیلئے ایک مخصو ص رقم مختص تھی اس لئے اُن تمام اسٹو ڈنٹس کو اسکا لر شپ نہیں دے سکے جنہوں نے اپنے فارمز جمع کر ائے تھے جس کیلئے ہم اُن سے معزرت خوا ہ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree