The Latest

وحدت نیوز (لاہور)مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی، مولانا غلام مصطفی ، مولانا سید حسن رضا ہمدانی، فدا حسین رانا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فیصل صغیر رانا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ  نے صوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ صوبہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ 2013ء کہ جس کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب  اسمبلی سے  لی ہے، ہمارے خیال میں یہ ایکٹ آئینِ پاکستان سے متصادم ہے۔اس بناء پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی پولیٹیکل کونسل نے عوامی، سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ عدالتی جدوجہد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس تناظر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لیگل ایڈوائزر فدا حسین رانا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور ان کی ٹیم نے سیاسی شعبہ کے سربراہ برادر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی مدعیت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ایک آئینی رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ گذشتہ کل مورخہ 18-092013کولاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ جس کی باقاعدہ سماعت کل مورخہ 20-09-2013کو جناب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ان کے بنچ میں سماعت کی جائے گی۔

اس رٹ پٹیشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مؤقف کو درج ذیل اہم آئینی نکات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔
i۔ غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن ضیائی آمریت کی پیداوار ہے اور آمرانہ اہداف کو تقویت دینے کا سبب ہے۔
ii۔ غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن 1973ء کے آئین کی رو سے متصادم ہے۔
iii۔ پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ یہ بل غیر جمہوری روایت کا علمبردار ہے اور نچلی سطح پر اختیار کی تقسیم کی آئینی ضرورت کی نفی ہے۔
iv۔ مختلف شعبہ جات کی جن کو نچلی سطح پر اختیار کے ساتھ ساتھ آزادی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر فنگشن کرسکیں۔ اس ایکٹ میں ان کو آزادی نہیں دی گئی۔ مثلاً تعلیم، صحت وغیرہ۔
v۔ سابقہ آڈت رپورٹ کی روشنی میں 350بلین کی رقم کا حساب بلدیاتی ادارے نہیں دے سکے تو جس پر ایک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا جو کہ تاحال نہیں بنائی گئی۔
vi۔ ایکٹ کی اس شکل و صورت کا اصل ہدف ہارس ٹریڈنگ کو رواج دے کر جیتنے والے امیدواروں کو حکومتی جھولی میں لانا ہے۔ یہ اس خوف کا غماز ہے کہ PMLNکی 100دن کی کارکردگی کے نتیجے میں عوام کسی صورت بلدیاتی انتخابات میں انہیں قبول نہیں کرے گی۔
vii۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے اور وہ سب اسے رد کر چکے ہیں۔

 دوسرا اہم نکتہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں میڈیا کے ذریعے ہونے والی ان ڈویپلمنٹس کا ہے کہ جس کے نتیجے میں 40000سے زیادہ بے گناہ لوگوں کے وحشی قاتلوں کو ماورائے عدالت رہا کیا جانا مقصود ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ہزاروں شہداء کہ جن میں پاک فوج کے لواحقین اور سویلین لواحقین شامل ہیں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ایسے غیر آئینی سمجھوتے کو سیاسی، عدالتی اور آئینی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی نہیں ہونے دیں گے۔
ہمارے خیال میں دہشت گردوں کو رہا کرنا ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔جب تک شہداء کے لواحقین کو اس معاملے میں نہیں بلایا جاتا تب تک ایسا کوئی سمجھوتہ ناقابلِ عمل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے بزرگ علماء ، خواص اور دیگر ہم آہنگ سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مشاورت کرکے اس پر ملی سطح کا لائحے عمل دے گی۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد ) مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 22ستمبر2013ء لاہور میں شعبہ تربیت کی جانب سے تمام کارکنان اور مسؤلین برادران و خواہران کی تربیت کیلئے ماہانہ تربیتی سیمینار بعنوان " معرفت خط امام خمینیؒ " کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے۔یہ اس عنوان کی پہلی نشست ہے ۔ تمام برادران و خواہران ممبران و مسؤلین کی شرکت اس میں لازمی ہوگی تاکہ ہم خالص محمدی اسلام سے آشنا ہوسکیں اور اپنی دینی بصیرت اور فکر میں گہرائی پیدا کرسکیں۔ملک کی تمام اضلاع میں مسؤلین اس سیمینار کو ملٹی میڈیا کے ذریعے نشر کر نے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام مسؤلین ۹ذی الحجۃ اپنے اپنے اضلاع میں مرکزی سطح کی دعائے عرفہ کا اہتمام کریں تاکہ امام حسین ؑ کی اس عظیم اور ملکوتی دعا سے معاشرے کے افراد اور تنظیمی ممبران فیضیاب ہوسکیں۔ضلعی مسؤلین سے گزارش ہے کہ ہر ماہ ضلعی سطح پر مرکزی دعائے کمیل کا انعقاد کریں ۔ جسمیں بہترین دعا خوان سے دعا کی قرأت کروائیں تاکہ اہلبیت ؑ کی اس معنوی میراث اور مذہب حقہ کی الٰہی ثقافت کا احیاء ہوسکے۔نیز دعا کے اختتام پر ماتم داری کا اہتمام بھی کیا جائے۔ان تمام پروگراموں میں کارکنان و مسؤلین (برادران و خواہران) خود بھی لازمی شرکت کریں اور دیگر مومنین و مومنات کو بھی دعوت دیں۔

وحدت نیوز ( لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی شعبے نے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے جس کی سماعت کل ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پاس کرایا گیا ایکٹ بنیادی طور پر آئین پاکستان کی روح کے منافی اور جمہوری روایات سے متصادم ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ ضیاء کے آمرانہ دور کی یاد لاتا ہے جس کے ذریعے سے غیر جماعتی الیکشن کرائے گئے تھے، اس عمل سے جو بھی امیدوار کامیاب ہوگا اس کی تمام تر ہمدردیاں حکومت کے ساتھ ہوں گی، یوں غیر اعلانیہ طور پر ارکان کی خرید و فرخت کا عمل شروع ہوجائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل ونگ نے وکلاء کا پینل تشکیل دیدیا ہے جو سیاسی شعبے کے مشیر فدا حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگا۔ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مسجد اقصی محمودآباد میں ایم ڈبلیو ایم کےشہید کارکن عابد علی کی نمازجنازہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک کر نے کے لئے صوبائی حکومت کی زیر نگرانی جاری ٹارگٹڈ آپریشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، اگر یہ آپریشن موثر ہو تا تو روز کراچی میں بارہ پندرہ بے گناہ شہری لقمہ اجل نہ بنتے ، شہید عابد علی کے قتل میں امریکی نواز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ ملوث ہے ، لیکن اس کی ذمہ داری نااہل سکیورٹی ایجنسیوں پر بھی عائد ہو تی ہے کہ جو دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ، اگر حکومت قیام امن میں اتنی ہی سنجیدہ ہے ، تو اب تک ایک بھی گرفتار دہشت گرد کو پھانسی کیوں نہیں چڑھایا گیا ؟انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور اعلانات صرف میڈیا کا پیٹ بھر نے کے لئے ہیں اس سے زیادہ ان احکامات ، اعلانات اور اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں ، انہوں نے کہاکہ شہید عابد علی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

علامہ دیدارعلی جلبانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کا ایک اور تحفہ ہمیں عابد علی کی لاش کی صورت میں مل گیا ہے ، بے مقصد مذاکرات ملک کو مذید لاشیں ہی دیں گے ، عوام اپنے دفاع کے لئے خود ہی کمر کس لیں، سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان کی دہشت گردوں کے ہاتھوں مکمل بربادی تک خاموش تماشائی بنی رہیں گی اور طالبان سے امن کی بھیک مانگتی رہیں گی ، شہر میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، عروج پر ہے اور ہمارے حکمران آپریشن آپریشن کھیل رہے ہیں ، دہشت گرد سفاک ہیں ، درندہ صفت ہیں ، جن ماؤں نے اپنے جوان لال ان دہشت گردو ں کی بھینٹ چڑھتے دیکھے ہیں ان کے سامنے ہمارے حکمران مذاکرات اور نرم گوشہ رکھنے کی باتیں کر رہے ہیں ، عوام تو کجا فوج کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہی راہ حل ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی محمود آباد یو نٹ کی فعال کارکن عابد علی ولد غلام یٰسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،  جبکہ تدفین وادی حسین (ع) میں عمل میں آئی ، نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کی زیر اقتداء  مسجد اقصیٰ محمود آباد میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء حسن ہاشمی ، رضا نقوی ، علی حسین نقوی،ناصر حسینی علامہ علی انور ،مبشر حسن ،میثم عابدی اور شبیر حسینی سمیت اہلیان محلہ ، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی ، شرکائے جنازہ  لبیک یا حسین (ع) کے نعرے لگا رہے تھے ، بعد ازاں جنازے کو جلوس کی صورت میں وادی حسین (ع) م،منتقل کیا گیا جہاں تدفین عمل میں آئی ۔

وحدت نیوز (کراچی) کراچی منظور کالونی عوامی چوک کے پاس امریکی پیرول پر سرگرم کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن محمود آباد یونٹ کے کارکن عابد علی ولد یاسر علی  شہیدہو گئے  ۔وحدت نیوز کے نمائندے  کی اطلاعات کے مطابق تکفیری وہابی دہشتگردوں نےعابد علی کو  اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ pco پر کام سے آئے تھے ،جب واپس جانے کے لیے باہر نکلے تو موٹر سائیکل سوار تکفیر ی وہابی دہشتگردوں نے  ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے عابد علی موقع پر ہی شہید ہوگئے ،شہید کی میت کو جناح ہسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ منتقل کردیا ہے ۔شہید عابد علی کی نماز جنازہ آج  بعد نماز ظہرین مسجد اقصہ محموآباد میں ادا کی جائے گئی۔واضح رہے کہ شہید عابد علی مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی محمود آباد یو نٹ کے انتہائی سرگرم کارکن تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماوں نے عابد علی کے قتل کی  شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کی عملی حکومت ہے ۔دہشتگرد ملک بھر میں دندناتے  پھر رہے ہیں اور محب وطن پاکستانیوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔مذاکرات کی باتیں کرنے والے ہی دہشتگردوں کے سرپرست ہیں ہمیں  اندرونی اور بیرونی دہشتگردوں سے مل کر مقابلہ کرنے کے عملی جہدوجہد کرنی ہے۔

وحدت نیوز ( ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اپر دیر میں میجر جنرل ،لیفٹیننٹ کرنل اور لانس نائیک کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔ یہ صرف فوج ہی کا نہیں قومی نقصان ہے۔ اپر دیر میں ہونے والے واقعے نے حکومت کی جانب سے طالبان کے لیے نرم گوشے کی قلعی کھول دی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے ہمیں خیر کی اُمید نہیں رکھنی چاہیے۔ طالبان کسی کے بھی خیر خواہ نہیں ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جنہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، مساجد کو نشانہ بنایا، درباروں پر حملے کیے، امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا، بازاروں اور مسافروں کو شہید کیا اور سب سے زیادہ پاک فوج کے اعلی اور بہادر جوانوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملہ کیا وہ کسی صورت میں بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے مادر وطن سے ان دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔ پاک فوج کے جوان شہید کرنے والوں، علماء پر حملے کرنے والوں، مساجد اور امام بارگاہوں اور درباروں پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات شہداء کے خون سے غداری ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اُن مائوں، بہنوں اور بیٹیوں سے پوچھے جن کے بیٹے، بھائی اور والد اس ملک کی حفاظت کے لیے ان درندوں کے نشانہ بنے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ طالبان دراصل امریکہ کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کا راستہ ہموار کررہے ہیں۔ آج جس طرح امریکہ شام پر جارحیت کے ناپاک عزائم رکھتا ہے کل وہ پاکستان پر بھی طالبان کا بہانہ بنا کر کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ نہیں ہے حملہ کردے گا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے طالبان ہمارے جوانوں کو شہید کررہے ہیں اور حکومت اُن کے آگے بھکاری بنی ہوئی ہے۔

وحدت نیوز (بلتستان ) ہم پی پی پی کے جیالوں کو حسینی جیالا دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارا مفاد اسلام ہے، ہماری پارٹی قرآنی اصطلاح میں حزب اللہ ہے، ہمارا رہبر ولی امر المسلمین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بزرگ عالم دین علامہ آغا مظاہر حسین الموسوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے جن اراکین نے مفاد پرست ٹولے کے خلاف آواز حق بلند کی ہے وہ پہلے ہی کافی دیر کر چکے ہیں اب انہیں ذرا دیر کیے بغیر مجلس وحدت مسلمین کا انتخاب کرنا چاہیئے، جو لوگ الیکشن 2013ء میں پی پی پی کے حق میں بیانات دے رہے ہیں وہ اسلام کے بجائے پی پی کی نمائندگی کرتے رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور سید مہدی شاہ نے پاک وطن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جو پارٹی نہ سنبھال سکتے ہوں وہ ملک اور علاقے کو کیسے سنبھال سکتے ہیں۔ آغا مظاہر موسوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین 2014ء کے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور انشاءاللہ مفاد پرست ٹولے کو اسمبلی سے باہر کرے گی، ہم تمام مکاتب فکر سے دینی بنیادوں پر مضبوط اور ٹھوس تعلق قائم کریں گے، وحدت مسلمین ہمارے اہداف میں سے ہے، ہمارا ارادہ الہیٰ ہے، اللہ ہمارا مالک ہے، کل ایمان پر ہمارا ایمان ہے اور عزاداری ہماری جان ہے۔

وحدت نیوز ( بلتستان ) محسن جیسے مشکوک امریکی ایجنٹ کو گلگت بلتستان میں بسا کر وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قوم کے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے، چند کھوٹے سکوں کی خاطر ایک ایسے ایجنٹ کو بلتستان جیسے حساس ترین خطہ تک رسائی دینا خطہ کے ساتھ مذاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امریکہ مختلف روپ میں یلغار کر رہا ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کو عراق و افغانستان بنا دے گا۔ مجرمین جہاں کے سرغنہ امریکہ کی پاکستان کے حساس ترین خطہ تک رسائی اور بلاروک ٹوک عمل دخل اس خطہ کے مستقبل کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ امریکہ کا پروردہ ایجنٹ، مشکوک شخصیت اور مشکوک سرگرمیوں کے حامل محسن اور اس کی نام نہاد انڈسٹری پر بلتستان میں پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ گلگت بلتستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر امریکی، اسرائیلی اور راء کے ایجنٹوں کو کھلی چھٹی نہ دیں۔ وزارت داخلہ گلگت بلتستان میں سرگرم این جی اوز اور کمپنیز کو چند کھوٹے سکوں کی خاطر آنکھیں بند کرکے سرگرمیوں کی اجازت دینے سے گریز کریں۔ ملک کے حساس ترین سرحدی علاقوں میں یو ایس ایڈ، محسن انڈسٹریز سمیت دیگر مشکوک اداروں کی سرگرمیاں خلاف قانون، خلاف دستور اور خلاف آئین ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم بلتستان فدا حسین نے کہا کہ حساس ادارے اور سکیورٹی ادارے گلگت بلتستان کی حساسیت اور اسٹریٹیجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خطہ میں لاء اینڈ آرڈ کی صورت حال سے بچانے کے لیے امریکہ و اسرائیل کی اس خطہ سے رسائی کو روک دیں۔

وحدت نیوز ( لاہور  ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع اُس وقت قدرت مند بنے گی جب بیدار اور سیاسی شعور سے آراستہ ہوجائے گی۔ اگر آج ہمارا کوئی نمائندہ قومی اسمبلی یا سینٹ میں ہوتا تو شیعیان حیدر کرار (ع) پر ہونے والے مظالم اور ہمارے شہداء کے قاتل طالبان کے ساتھ کئے جانے والے مذاکرات کے فیصلوں پر آواز حق بلند کرتا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں آٹھویں تاجدار ولایت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پرجشن رضا (ع) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ مہران ایئر بیس پر حملہ ہوا، کامرہ پر حملہ ہوا، اسلام آباد میں پریڈ لائن کی مسجد میں دھماکہ ہوا اور دنیا نے دیکھ لیا کہ کون ملک کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ پوری دنیا اس سے آگاہ ہے کہ شیعیان حیدر کرار نے کبھی مسجد پر حملہ نہیں کیا، دربار پر حملہ نہیں کیا۔ بازار پر حملہ نہیں کیا، قومی اثاثوں پر حملہ نہیں کیا، غیر ملکی مہمانوں پر حملہ نہیں کیا۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے نااہل حکمران ہمارے بچوں، جوانوں، بزرگوں اور معصوم شہریوں کے قاتلوں، قومی اثاثوں پر حملہ کرنے والوں، شیعہ سنی علمائے کرام کو شہید کرنے والوں اور دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو آزاد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم ان کو یہ کام نہیں کرنے دیں گے۔ اگر کوئٹہ کے رئیسانی کی حکومت گرسکتی ہے تو پنجاب کے رئیسانی کی حکومت بھی گرا سکتے ہیں۔ یہ ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے کہ تم ہمارے قاتلوں کو آزاد کرو، تم معصوم شہریوں کے قاتلوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو؟ فوجی جوانوں اور علماء کے قاتلوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو، انڈیا کے ایجنٹوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو؟ امریکہ و اسرائیل کے ایجنٹوں کو آزاد کرنا چاہتے ہو۔ پاکستانی طالبان کے بعد آج نیا گروپ پنجابی طالبان وجود میں آگیا ہے، کبھی ملتان سے لوگ اغواء کئے جاتے ہیں، کبھی لاہور سے اغواء کیے جاتے ہیں۔ اگر گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک شیعہ اکٹھے ہوجائیں تو جس طرح ہمارے امام (ع) نے خیبر کو ایک دن میں فتح کیا تھا، ہم بھی پاکستان کے اس خیبر کو ایک دن میں فتح کرسکتے ہیں، ہم ہر وہ نظام گرا دیں گے جو قاتلوں اور ملک دشمنوں کا ہے۔ اس وقت شام کا مورچہ فتح ہوچکا ہے، لبنان کا مورچہ فتح ہوچکا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد عراق کا مورچہ بھی فتح ہو جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج امریکہ بہت کمزور ہے، شام میں منتیں کرکے سفارتی حل تلاش کر رہا ہے۔ انشاءاللہ وہ وقت آنے والا ہے جب پوری ملت بیدار ہوگی اور سب کے ہاتھ پرچم عباس (ع) ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree