The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 پر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسد عمر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ اصغرعسکری، علامہ اعجاز بہشتی اور ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی سے وحدت سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور ضمنی انتخاب میں حمایت کرنے کی استدعا کی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے مجلس وحدت مسلمین سے تقریباً معاملات طے پا گئے تھے تاہم انتخابی اتحاد نہ بن پانے پر افسوس ہے، مستقبل میں کوشش کی جائیگی کہ دونوں جماعتیں ساتھ چل سکیں۔

 

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے خبیر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات پر چشم پوشی اور فوری ردعمل نہ ظاہر کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا۔ جس پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام تحفظات کو دور کیا جائیگا اور آئندہ کسی شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا۔ اسد عمر نے کہا کہ وہ جلد اس حوالے سے کے پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی ملاقات کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اور ایجوکیشن سمیت دیگر ایشوز پر پالیسی بنائی جا رہی ہے جس میں ایم ڈبلیو ایم کو بھی شامل کیا جائیگا۔

 

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو تحریک انصاف سے امیدیں ہیں کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریگی، تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ ان امیدوں پر پورا اترے۔

وحدت نیوز (نجف اشرف)   امام جمعہ نجف اشرف، شہید باقرالصدر کی مجلس اعلی کے مرکزی رہنما و معروف سیاستدان حجتہ السلام و المسلمین علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کی کوششوں کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے علماء پاکستان میں تشیع کے حقوق کی خاطر جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ لائق مستحسن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجتہ السلام و المسلمین علامہ سید مہدی نجفی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)  مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ملتان اور مضافات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین کی دلجوئی کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب صرف ٹوپی ڈرامہ ہے دوماہ میں حکومت نے جو کارکردگی دکھائی ہے وہ عوام کے سامنے ہے اور ہر شخص سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب سرکاری انتخابی مہم ہے۔ ( ن) لیگ نے پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کی اور اب ضمنی انتخابات کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی اور اب بھی نا اہلی کا ثبوت دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے تھا کہ وہ وزیر اعظم کو خطاب سے روکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے۔ وزیر اعظم کا خطاب اتناہی اہم تھا تو یہ الیکشن کے بعد بھی کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو وسیع پیمانے پر مایوس کیا ہے انتخابات سے قبل منشور پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم کا اب اعلانات کرنا بے معنی اور فضول ہے۔

 

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے قاتلوں کو جیل سے فرار کرایا جا رہا اور وہی قیدی شام میں پھر جہنم واصل ہو کر پاکستان میں آ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سکھر جیل میں کالعدم جماعت کے دہشتگردوں اور پنجاب کی جیلوں میں پھانسی کا عمل روکنا نواز حکومت کی طالبان نواز پالیسی کا حصہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بارشیں اور پہاڑوں سے گرمیوں میں بارشوں کا اضافی پانی اور برف پگھلنے کے بعد پانی کی آمد معمول کا کام ہے لیکن دریائے ستلج اور راوی میں بھارت نے معاہدہ سے زیادہ پانی چھوڑ کر تباہی مچادی ہے عملاً ایل او سی اور سیالکوٹ بارڈر پر فائرنگ کے بعد پاکستان پر بھارت نے پانی کی دہشتگردی کی ہے۔ تباہی کے مناظر حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

   

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے اضافی پانی کی آمد کے بعد دریائوں، ندی نالوں کی قدرتی گزر گاہوں پر سرکاری اداروں کی غفلت یا آشیر باد کے ساتھ ناجائز قبضے ہو گئے ہیں جس سے پانی تباہی مچاتا ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیم اور بیراج نہیں بنائے گئے کہ جس سے ضرورت کے مطابق پانی مہیا ہو اور زراعت، صنعت و تجارت کو سستی بجلی ملے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں کی بلاامتیاز مدد کی جائے ۔ متاثرین کی امداد پر لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کے دروازے بند کیے جائیں۔ بارشوں اور سیلابی پانی کے ذخیرہ کے لیے حکومتیں اقدامات کریں۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین 2010کے سیلاب کی طرح اس مصیبت کی گھڑی میں بھی سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لیے ملتان میں کیمپپ لگارہی ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شیطان بزرگ امریکہ کے سفیر رچرڈ جی اولسن کی بلتستان آمد کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں امریکی سفیر کی بلتستان میں آمد کو وطن عزیز پاکستان کے نہایت اہم حساس خطہ بلتستان کی سالمیت اور یہاں کے امن و سکون کو غارت اور وطن عزیز کے دشمن راء، موساد اور سی آئی کے ایجنڈے پر عملدرآمد قرار دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اور دفاعی اداروں کی فہم و فراست سوالیہ نشان ہے، امریکہ ایک طرف وطن عزیز پاکستان کے دشمن ہندوستان کو مضبوط کرنے اور ان کو عسکری و دفاعی طور پر مستحکم کرنے کے در پے ہے تو دوسری طرف وطن عزیز کے سرحدوں کی پائمالی ڈرون حملوں کی شکل میں کر رہا ہے، لیکن لمحہ فکریہ ہے کہ حساس اداروں سمیت دیگر سکیورٹی ادارے شیطان بزرگ امریکہ کی تنظیموں اور امریکی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جتنے دہشت گرد ہیں اور وطن دشمن عناصر ہیں ان کے تانے بانے امریکہ سے جاملتے ہیں۔ امریکہ سے دوستی اور امریکی تنظیموں کو پنپنے دینا گویا وطن عزیز کو خطرہ میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔ ہم اسلام، قرآن، اور پاکستان دشمن ملک امریکہ کی سرگرمیوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ انتظامیہ، حساس ادارے، دفاعی و سیکیورٹی ادارے خدا را اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور راء، موساد، سی آئی جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرست امریکہ کی سرگرمیوں کو روک لیں، امریکہ و ہندوستان کسی صورت وطن عزیز کا دوست نہیں ہو سکتا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ )نے وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پوری قوم کو خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں الجھائے رکھا اور قوم کے سامنے کوئی پائیدار حکومتی پالیسی نہیں رکھی۔ حکومت کی طرف سے دہشتگردی، بجلی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ارادے کا اظہار کیا گیا مگر اس کا کوئی فریم ورک قوم کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے بغیر پائیدار امن کی باتیں خام خیالی ہیں، جب تک جزا و سزا کے قانوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، ملک میں دہشت گرد دھندناتے پھریں گے۔ انہوں نے نواز شریف کے مذاکرات کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے خطاب نے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں جس چیز کا مینڈیٹ دیا گیا ہے وہ اس پر من و عن عمل پیرا ہیں۔ کیا دہشت گردوں اور قوم کے قاتلوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔؟
 
علامہ ناصر عباس جعفری(حفظ اللہ )  نے کہا کہ قوم کو بتایا جاتا کہ اتنے عرصے میں اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردیا جائیگا، لیکن ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ توانائی بحران پر جتنے دعوے کیے گئے اس میں یہ بحران حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا، وزیراعظم نواز شریف نے نصف گھنٹے کے خطاب میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات نہ کرکے ثابت کیا ہے کہ انہوں نے امریکی دباؤ کو قبول کرلیا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ اس منصوبے پر عمل کرکے ملک کو توانائی بحران سے مختصر مدت میں نجات دلائی جاسکتی ہے، لیکن نواز شریف نے اپنے دوستوں کے دباوُ میں آکر اس معاشی شہ رگ منصوبے کو نظر انداز کرکے مسائل کے حل میں اپنی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہنے کے عزم کا اظہار اچھی بات ہے، مگر انہیں چاہیے تھا کہ بلوچستان میں جاری کشت و خون کو روکنے کے لیے اپنی حکومت کے اڑھائی ماہ کے اقدامات سے قوم کو آگاہ کرتے۔ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ فقط ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کی نشاندہی نہ کرتے بلکہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے آگاہ کرتے اور قوم کو بتاتے کہ انہوں نے آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک شہید ہونے والے محب وطن شہداء کے لواحقین کی اشک شوئی کیلئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی طرف سے ملک کی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے اور اسے ازسر نو تشکیل دینے کا اظہار تو کیا گیا مگر بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے سدباب کی بات نہیں کی گئی۔ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ بھی قرا ر دینا اور جس خونخوار بھیڑے نے اس کو دبوچ رکھا ہے اس سے یکطرفہ مذاکرات کی بات دو متضاد چیزیں ہیں۔ قوم نے میاں صاحب کو بھارت کی بالادستی قبول کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا۔ وزیراعظم نے قومی مسائل پر بحث کی لیکن ان کا حل پیش نہیں کیا، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے گوادر سے کاشغر تک شاہراہ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا، تاہم انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو منسوخ کیا گیا تو عوام اپنی طاقت سے اس منصوبے پر عمل کرائیں گے اور نواز حکومت کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و سیاسی امور کے سربراہ سید ناصر عباس شیرازی نے وزیراعظم کی جانب سے سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد کے التوا پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کو روکنا قرآن وسنت کی رو سے انصاف کا قتل ہے، سینکڑوں معصوم بے گناہ محب وطن شہریوں کے قاتلوں، مغریبی ممالک اور ان کے آلہ کار این جی اوز کی خواہشات پر قصاص جیسے اسلامی قانون سے روگردانی اسلامی نظام اور آئین سے غداری کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کو جب تک تختہ دار پر لٹکایا نہیں جاتا ملک میں جاری بدامنی اور قتل غارت کو روکنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان استعماری طاقتوں کو کبھی گوارا نہیں، اسی لئے مغربی ممالک دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ نون لیگ کا پنجابی طالبان کے خلاف کارروائی سے گریز کرنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشت گرد گروہ صف بندیوں میں مصروف ہیں، اسلام آباد بارہ کہو کا خودکش حملہ آور وزیرستان سے نہیں آیا تھا بلکہ تخت پنجاب کی رعایا میں سے تھا۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یہاں ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ پنجاب میں گذشتہ پانچ سالہ حکومت اور موجودہ دور میں دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی اور اس کی ایک زندہ مثال آج سزائے موت کے قانون پر عملدر آمد سے معذوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ڈھوک سیداں کے درجنوں بے گناہ محب وطن شہدا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کیس کو داخل دفتر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس شرمناک حکومتی اقدام کو ہم ہر فورم پر اٹھائیں گے اور یہ یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔

وحدت نیوز (سرگودھا ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظ اللہ) نے بروز سوموار سرگودھا کا دورہ کیا، اور وہاں مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کا ، اس موقع پر مولانا سرفراز حسینی، ضلعی سیکرٹری امام سجاد (ع) فاونڈیشن سید ظفر عباس بخاری، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران، سٹی سیکرٹری جنرل ثاقب رضا، سید مرتضیٰ شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویڑنل صدر شاہد رضا، نائب ڈویڑنل صدر جعفر علی جہانی و دیگر موجود تھے۔

دورہ دفتر کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے کہا کہ ہمارے دفاتر الہیٰ مقاصد کے حصول، مظلوموں کی داد رسی اور بنیادی قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ، جہاں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے ، تنظیمی ذمہ داران اپنے اخلاق حسنہ کی جانب خصوصی توجہ کریں ، خلق خدا کی خدمت ہمارا فرض اولین ہو نا چا ہئے ۔

بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے سرگودھا کے معروف ذاکر اہل بیت (ع) سید مشتاق حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ۸ ستمبر کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ ) کی ۲۵ ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ ملک گیر دفاع وطن کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، سید مشتاق حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قومی و ملی خدمات کو خوب سراہا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ( حفظ اللہ )کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز (نجف اشرف )مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی رضوی النجفی نے ایک وفد کے ہمراہ امام جمعہ نجف اشرف، شہید باقرالصدر کی مجلس اعلی کے مرکزی رہنما و معروف سیاستدان علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی کے علاوہ سید شہزاد الحسینی اور کابینہ کے دیگر اراکین موجود تھے۔

 ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے نجف اشرف میں مقیم پاکستانی طلباء اور زائرین کی مشکلات سے اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اب تک کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر بزرگ عالم دین نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد ) بدنام زمانہ تکفیری دہشت گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مزید 80 (اسی) دہشت گردوں کی لاشیں تدفین کے لئے عرب ملک شام سے پاکستان منتقل کردی گئیں۔ اب تک شام میں واصل جہنم ہونے والے سینکڑوں یزیدی دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان منتقل کی جاچکی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق لاشوں کی تازہ ترین خفیہ منتقلی کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں یزیدی دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی جاچکی ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع مستونگ میں، صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کراچی میں بھی درجنوں تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کی خفیہ تدفین بھی کی جاچکی ہے۔

دوسری جانب پورے پاکستان میں اور سوشل میڈیا میں خاص طور پر یہ بات مشہور ہوچکی ہے کہ حال ہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسلح شخص نے تقریباً چھ گھنٹوں تک ہوائی فائرنگ کرکے پولیس اور شہریوں کو پریشان اور مصروف کئے رکھا، اس کا مقصد بھی یزیدی دہشت گردوں کی بذریعہ ہوائی جہاز منتقلی سے توجہ ہٹانا تھا۔ کیونکہ جب تک یہ ڈرامہ چلتا رہا سارے نیوز چینل اس کی کوریج کرتے رہے جس سے پورے پاکستان کی توجہ اس واقعے پر مرکوز رہی۔ یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی نیابتی جنگ (پراکسی وار) لڑنے کے لئے دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام میں جمع کیا گیا ہے جو وہاں نہتے شہریوں، شامی فوج اور پولیس کا قتل عام کررہے ہیں جبکہ کئی جگہ بم دھماکے کرکے سرکاری و رہائشی عمارات تباہ کرچکے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات پر بھی دہشت گرد حملے کرچکے ہیں۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) اسلام آباد میں ہو نے والے ملکی تاریخ کے ۵ گھنٹے طویل ڈرامے کا ڈراپ سین وفاقی حکومت کی مرضی کے بر خلاف ہونے پر سکیورٹی ادارے اور وزارت داخلہ اپنی تمام تر نااہلی اور کوتاہی کاذمہ زمرد خان پر ڈال رہے ہیں ، وفاقی حکومت اس سارے ڈرامے سے پردہ اٹھائے ایسا نہ ہو کہ عوام پردہ چاک کریں ۔

ان خیالات کامجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکریٹریٹ مظفر آباد سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب اسلام آباد جیسے ہائی سیکورٹی زون میں اتنا بڑاسکیورٹی لیپ ہو سکتا ہے ، تو باقی شہرو ں کا تو اللہ ہی حافظ ہے ، ملکی وسائل کا 75فیصد خرچ کرنے والے سکیورٹی اداروں کی نااہلی ناقابل معافی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ تنظیمی تعصب سے بالا تر ہو کر حقیقت پسندی کا اظہار کریں ، چوہدری نثار علی خان کی زمرد خان سے ناراضگی کی وجہ ان کے پلان کے مطابق اس ڈرامے کا ڈراپ سین نہ ہو نا ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ زمرد خان نے جو کیا قومی مفاد میں کیا ، جب حکومتی مشنری اور سکیورٹی ادارے 5گھنٹے تک تماش بین کا کردار ادا کریں گے تو زمرد خان کی طرح ہر غیرت مند اور شجاع پاکستانی ہی قدم اٹھاتا ، اس مسلح دہشت گرد کے بارے میں چوہدری نثار نے جو انکشافات پریس کانفرنس میں کئے وہ کو ئی انوکھی بات نہیں یہ ساری باتیں اس ڈرامے کے 5گھنٹے کے دوران میڈیا پر بیان ہو چکیں ہیں ۔عوام حکمرانوں کی جانب حقائق سننا چاہتے ہیں ، اگرخفیہ اداروں نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو عوام خود اس ڈرامے سے پردہ چاک کریں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree